2025-11-19@02:22:53 GMT
تلاش کی گنتی: 916

«زیادہ بڑا»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں 7 پنک موبائل اسٹیشنز خاص طور پر خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ ان موبائل اسٹیشنز میں مکمل خواتین عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ خواتین جو روایتی تھانوں میں جانے سے گریز کرتی ہیں، بااعتماد ماحول میں اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام اسی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس شروع کیے گئے...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
    اسلام آباد — نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ان بھرتیوں کا مقصد نادرا کی خدمات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تیز اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کہاں اور کب؟ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، اور یہ کراچی کے پانچ اضلاع کے علاوہ اندرون سندھ کے نو اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان اضلاع میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 25 سال امیدواروں...
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے، 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں جائیں۔ فوسپا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ان کی ملازمت میں بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار...
    بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی کے مہنگے ترین پانی کی قیمت نے سب کو چونکا دیا یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ...
    مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت...
     پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے   راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں  اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل  20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے لیے اہم اختیار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا حق دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔ بانی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ صرف سہیل آفریدی کو ہی صوبے کی حکومت چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور جاری ہے، اور امکان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کے-الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کمپنی سیکریٹری نے بورڈ رکن شان اشعری کا اہم مکتوب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا ہے، جس میں ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔مکتوب کے مطابق، کے-الیکٹرک کی ملکیت “کیس پاور” کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں۔ کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں اور صرف وہی حصص فروخت کرنے کے قانونی مجاز ہیں۔ معاہدے کے مطابق، انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی ہے، تاہم شہریار...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسپتال کی...
    بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا اب غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریں گے، جس کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بلجیم میں ہونے والے ناٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔اْڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ نگ کا کہا گیا ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹریڈ سینٹر میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکزیبیشن GITEX 2025 جاری ہے۔ اس سال پاکستان سے بھی 100 سے زائد کمپنیوں اور 1 ہزار سے زائد افراد کے وفد نے بھی اس ایکزیبیشن میں شرکت کی ہے۔ GITEX 2025 ایگزیبیشن کے دوران پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن(PASHA) اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اماراتی کمپنی HUB47 کے ڈائریکٹر...
    وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور ملکی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کو فوری طور پر روکا جانا ہے۔ اس فیصلے کا سب سے براہِ راست اور سنگین اثر افغانستان کی معیشت پر پڑنے کا امکان ہے کیونکہ افغانستان پر درآمد اور ٹرانزٹ سے ہونے والی آمدنی اور اشیائے ضروریہ کی روانی رک جائے گی۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر موجودہ کشیدگی اور سیکیورٹی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹرانزٹ اجازت نامے معطل کیے جا رہے...
    تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی صوبائی حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایک اہم معرکے میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، تاہم ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ آج کے میچ میں قسمت کا پانسہ پلٹنے میں کامیاب ہوں گی۔یہ اہم مقابلہ کولمبو کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بارش کے باوجود اپنی تیاریوں کو جاری رکھا۔ ٹریننگ سیشن تقریباً دو گھنٹے جاری رہا جس کے دوران کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔کھلاڑیوں نے نائٹ سیشن میں...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مذہبی جماعت کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔مذہنی جماعت کی منی لانڈرنگ تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ شیراز احمد کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد عزیز امجد، 2 انسپکٹر اور 3 سب انسپکٹر بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے...
    انسٹاگرام نے منگل کے روز نوعمر صارفین یعنی ٹین ایج اکاؤنٹس کے لیے مواد کی فلٹرنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے تاکہ اسے فلموں کے لیے استعمال ہونے والے پی جی 13 ریٹنگ معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ صارفین، خصوصاً بچوں، کی فلاح و بہبود کے مقابلے میں منافع اور مشغولیت کو ترجیح نہ دیں۔ Teen Accounts will be guided by PG-13 movie ratings, meaning teens will see content on Instagram that’s similar to what they’d see in a PG-13 movie, by default.https://t.co/WBJx9bWyTx — Meta Newsroom (@MetaNewsroom) October 14, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    ٹی ایل پی احتجاج کے حوالے سے حکومت نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا ہے اور اس میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدہ، جو ٹرمپ کے 20 نکاتی امن پلان کی بنیاد پر تیار کیا گیا، دو سالہ خونریز جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا اور غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ دستخط شرم الشیخ امن سمٹ کے مرکزی ایونٹ کے طور پر منعقد ہوئے، جہاں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔ حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جبکہ اسرائیل نے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں...
    پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل  پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے...
    کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔  یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔  بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔  ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ترجمان ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 میٹر لمبا اور 24,070 ٹی ای یوز گنجائش والا ایم ایس سی مِکول کراچی پہنچ گیا، ایم ایس سی مِکول جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ہچیسن پورٹس پاکستان نے جہاز کی برتھنگ کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں، ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔بڑے جہاز کی آمد پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل ہے، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل ملک کا واحد گہرے پانی...
    حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 4 لاکھ 75 ہزار صارفین کے بل معاف کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی...
    کراچی کے پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز "ایس سی مکول" کو لنگر انداز کردیا ہے۔ واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کو کامیابی کے ساتھ برتھ کیا ہے۔ اس جہاز کا نام ایم ایس سی مِکول ہے جو جدید ترین کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یو ہے۔ یہ دنیا کے سب سے جدید اور بڑے بحری مال بردار جہازوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کی بندرگاہ پر آنے والا...
     افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل، کہا پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ افغان سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں۔ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان...
     جڑانوالہ میں  تھانہ بلوچنی کی حدود میں   ایک  تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔حادثے میں جاں بحق افراد...
    برطانیہ کی ہائیکورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا کے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے دائر کردہ ہتکِ عزت (Defamation) کے مقدمے کا فیصلہ بریگیڈیئر نصیر کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، عادل راجا نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور کردار کش الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ عادل راجا کے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے بیانات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سعودی عرب کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جی او ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے فروغ کے لیے ’’گو اے آئی حب‘‘ (GO AI Hub) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، صلاحیت سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی کے اعلیٰ حکام کے درمیان مفید گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان میں مصنوعی...
    کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا،کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس اقدام سے صارفین پر بھاری...
    ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ میں شامل کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ای چالان کا نفاذ، عدم ادائیگی کی صورت میں کیا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے حکم دیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے ان بلیک لسٹڈ گاڑیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ ایکشن پلان سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مل کر ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بلیک لسٹ گاڑیوں کو خودکار نظام سے ٹریس کیا جائے گا۔...
    اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان اور دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ سپر مون ایک عام مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون زمین سے تقریباً 224599 میل کے فاصلے پر ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے سپر مون کا نظارہ کرنے کیلئے شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں کا رخ کیا‘ فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے دوسری جانب سوشل میڈیا پربھی سپر مون کی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرماردیکھنے میںآئی ماہرین فلکیات کے مطابق اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع...
    اس سال کا پہلا سپرمون آج ہے۔ رواں برس دیکھے جانے والے تین سپر مونز میں پہلا آج دیکھا جائے گا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکوکے مطابق اس سال تین سْپر مْونز ہوں گے جن میں سے پہلا سْپر مْون آج نظر آرہاہے،یہ سپرمون شام 8بج کر47 منٹ پر ظاہر ہوگا اور صبح کا سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر پہلے تک دیکھا جاتا رہے گا۔ آج کا سْپر مْون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہے جوکہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آرہاہے۔ سال کا سب سے روشن سْپر مْون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار...
    جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ رواں کلینڈر ایئر کے دوران تزمین برٹز نے 5 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 5ویں سنچری آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔ بھارت کی سرمتی مندانا ایک سال میں 4 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں زیرِ زمین پانی کے بے تحاشا استعمال نے ایک سنگین ماحولیاتی بحران کو جنم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کا ایک وسیع علاقہ بتدریج زمین میں دھنس رہا ہے۔برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات جیسکا پائن کی تازہ تحقیق کے مطابق وسطی ایران کا تقریباً 31 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ سالانہ غیر معمولی رفتار سے نیچے بیٹھ رہا ہے، جس میں سب سے زیادہ خطرہ تاریخی شہر رفسنجان کو لاحق ہے۔یہی شہر سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا آبائی علاقہ بھی ہے، جو اب سائنسی ماہرین کے مطابق سالانہ ایک فٹ کی رفتار سے دھنس رہا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ تیز زمین بیٹھنے کی...
    روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ 2022ء سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے 251 ڈرونز مار گرائے۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ خبر ایجنیسی کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں جبکہ یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنریز اور توانائی کے...
    سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل ایتھرسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو اپنے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ مقابلے اب کھیل سے زیادہ سیاسی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا تاثر دیتے ہیں۔ ایتھرسن نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے، جو کبھی کھیل کے ذریعے سفارتکاری کی علامت سمجھے جاتے تھے، اب دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع اور بداعتمادی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سامنے آنے والی صورتِحال نے واضح کر دیا ہے کہ اب ان میچوں کے انعقاد میں سیاسی اور معاشی مفادات کا زیادہ عمل دخل ہے۔ مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک...
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (آن لائن)پو لیس کا وکلاء پر تشدد کا معا ملہ شدت اختیار کر گیا،وکلاء نے تھا نہ سٹی جڑا نوالہ پر حملہ کر دیا تھا نہ میں توڑ پھوڑ پو لیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ،پو لیس نے وکلاء کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مختلف 11دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، 34وکلاء نا مزد 30نا معلو م، وکلاء کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر احتجاج،ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ،مقدمہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،آن لا ئن کو بتا یا گیا ہے کہ گذشتہ روز تھا نہ سٹی کے علاقہ میں پو لیس اہلکاروں اور دو وکلاء ارسلا ن ایڈووکیٹ اور وقا ص ایڈووکیٹ کے درمیا ن جھگڑا ہوا تھا، جس پر وکلاء...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند...
    اسلام ٹائمز: یہ فقط 76 برس کے عرصے میں تباہ شدہ معاشرے سے مادی ترقی کی امتیازی حیثیت تک پہنچنے کی ایک بے مثال داستان ہے، جو چینی قوم نے اپنی ہمت، محنت اور ذہانت سے رقم کی۔ ہانک کانگ، تائیوان چین کے حصے تھے، تاہم چین نے ان دونوں خطوں کے حصول کے معاملے کو سرد خانے کے سپرد کر دیا اور قوم ایک بڑے ہدف کے لیے سرگرم عمل رہی۔ برطانیہ سے معاہدے کے نتیجے میں ہانک کانگ از خود چین کی جانب لوٹ آیا۔ تائیوان کے معاملے پر چین کوئی فعال پیشرفت تو نہیں کرتا، تاہم اپنے اصولی موقف سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ اب چین اس حیثیت میں ہے کہ وہ ممالک جو تائیوان کو ایک...
    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کردیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 27 اضلاع میں 2200 سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہناتھا کہ نقصانات کی تفصیل میں مکانات،فصلیں اورمویشی سب شامل ہیں، شفافیت یقینی بنانے کے لیے نادرا، پی آئی ٹی بی اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ساتھ شامل کیا گیا ہے، ویریفائیڈ ڈیٹا لاک ہونے کے بعد متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوگی ۔    
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری دفاتر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے تاریخی قدم اٹھا لیا ہے، اب سول سیکریٹریٹ سمیت تمام محکموں میں روایتی فائل سسٹم ختم کردیا گیا ہے اور تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہاکہ اس فیصلے سے نہ صرف کروڑوں روپے کی بچت ہوگی بلکہ انتظامی امور میں شفافیت اور رفتار بھی بڑھے گی۔چیف سیکریٹری پنجاب آفس کے ترجمان کے مطابق سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے موجودہ تمام ہارڈ کاپی فائلز اکٹھی کرلی گئی ہیں، جو آئندہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن...
    فلکیاتی ماہرین کے مطابق سال 2025 کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوگا.جو شائقینِ فلکیات کے لیے ایک شاندار مظاہرہ پیش کرے گا۔ اس روز چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ کر عام دنوں سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق جب چاند اپنی بیضوی (elliptical) مدار میں زمین کے سب سے قریب آ جاتا ہے تو وہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ اسی کو سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر 2025 کا سپر مون ’ہنٹرز مون‘ بھی کہلاتا ہے، کیونکہ قدیم زمانوں میں یہ وقت شکار اور سردیوں کی تیاری سے جڑا ہوا تھا۔ اسی مہینے کا...
    حماس کے عسکری ونگ نے جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا، بی بی سی کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حماس رہنما عزالدین الحداد کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل حماس کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، اسی لیے وہ لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی فریم ورک اسرائیل پہلے ہی قبول کرچکا ہے، لیکن اس میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور...
    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد...
        امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے میں نیویارک کے ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے رکھے گئے 18 ارب ڈالر اور 16 ڈیموکریٹک ریاستوں بشمول کیلیفورنیا و الی نوائے کے گرین انرجی منصوبوں کے 8 ارب ڈالر شامل ہیں۔ شٹ ڈاؤن سے لاکھوں سرکاری ملازمین متاثر امریکا میں 15ویں مرتبہ حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں سائنسی تحقیق، ماحولیاتی صفائی اور مالیاتی نگرانی سمیت متعدد سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے بغیر گھر بھیج دیا گیا ہے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی بطور چیف کمشنر تقرری کو غیر قانونی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔ عدالت نے صدراتی ہاوس کا 31 اگست 2025 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم تصور ہوں گے۔فیصلے کے بعد سرفراز...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کو عہدے سے فارغ اور سرفراز قمر ڈاہا کو بحال کر دیا۔ عدالت نے ایوان صدر کی جانب سے 31 اگست 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا کہ چوہدری ریاض کی تقرری غیر قانونی اور غیر مؤثر تھی۔ مزید پڑھیں: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری محمد ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔ فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا نے بطور چیف کمشنر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن...
    گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین کی گرفتاری کے بعد ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اناطولیہ ایجنسی کے مطابق، فلوٹیلا میں شامل مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو اسرائیلی افواج نے اس وقت گرفتار کیا جب قافلہ غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوا، جو ساحل سے تقریباً 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔ صدر پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا...
    اداکار گووندا سے طلاق کے حوالے سے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا بیان سامنے آگیا جس سے ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر تبصرے شروع ہوگئے۔ اپنے وی لاگ میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے افیئرز سے متعلق زیر گردش خبروں پر کہا کہ اگر میں نے گووندا کو کسی لڑکے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو میں یہ بات خود میڈیا کو بتاؤں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ افیئر تب تک ہی چلے گا جب تک پکڑ میں نہ آئے اور جس دن رنگے ہاتھوں پکڑ لوں گی تو اس دن میرا ہاتھ سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہوجائے گا۔ کسی لڑکی کا نام لیے بغیر سنیتا آہوجا نے کہا کہ آج کل کی...
    اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند...
    اگرچہ حکومت اور سرکاری ادارے معیشت کی بہتر تصویر پیش کرتے ہیں اور ان کے بقول پاکستان معاشی درستگی کی سمت بڑھ رہا ہے ۔اس وقت عالمی اور علاقائی سیاست اور سفارت کاری کی بنیاد پر یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر نئے معاشی امکانات اور مواقع کا پیدا ہونا اور پاکستان کی اہمیت کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ ہم اگلے چند برسوں میں معاشی طورپر مضبوط و مستحکم ہو جائیں گے۔ یہ تجزیہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے اور عمومی طور پر حکمران طبقہ اسی نقطہ پر زور دیتا ہے کہ معاشی حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن معاشی ماہرین یا اداروں کے بقول پاکستان کی معاشی صورتحال کو دیکھیں تو...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسےسے بڑھا کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے “فتح 4” گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی رینج 750 کلومیٹر تک ہے، جو اسے خطے میں ایک مؤثر ہتھیار بناتا ہے۔ یہ تجربہ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔فتح 4 جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، جس کے باعث یہ نہ صرف اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹمز کو بھی چکمہ دینے کی خصوصیت رکھتا ہے۔...
    چین نے دنیا میں سب سے بڑا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران ملک میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 2022 میں چین میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری پہلی بار ایک ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، اور مسلسل تین سالوں سےنئے تاریخی ریکارڈ قائم کئے گئے۔ 2024 میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا حجم 1.3529 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا اور اندازے کے مطابق “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے اختتام...
    سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا اور انہیں فوری طور پر بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پیر کے روز اس وقت سنایا جب جسٹس جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر اٹارنی جنرل آفس، مرکزی درخواست گزار میاں داؤد، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کو بھی فریق بنانے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ، “یہ معاملہ صرف ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے متعلق ہے، اور سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی...
    چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون باس اپنے ہی ملازم سے محبت کر بیٹھی۔ اس رشتے کو پانےکے لیے اس نے نہ صرف کروڑوں روپے خرچ کیے بلکہ اپنے محبوب کی طلاق کی رقم بھی خود ادا کی۔ لیکن رشتہ ٹوٹنے کے بعد یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تو عدالت کا فیصلہ خلاف توقع نکلا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی چلانے والی ایک خاتون ژو اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہی کو دل دے بیٹھی۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن آفس میں قریب آنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگے۔ ہی کی شادی ختم کروانے کے...
    پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔ حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق...
    سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔  فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ پاکستان بارت فائنل؛ پاکستان کے جیتنےکاکتناامکان: معروضی تجزیہ  وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
    سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرایے آئندہ پانچ سال کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت میں جائیداد کی قیمتیں اور کرایے تیزی سے بڑھ رہے تھے اور عام شہریوں کے لیے رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد ریاض کو مزید قابل رہائش شہر بنانا اور شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کرایوں کی حد مقرر کر کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا جائے، تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود مناسب رہائش حاصل کر سکیں۔ حکومت نے واضح...
     قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔رواں...
    ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرایے آئندہ پانچ سال کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت میں جائیداد کی قیمتیں اور کرایے تیزی سے بڑھ رہے تھے اور عام شہریوں کے لیے رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد ریاض کو مزید قابل رہائش شہر بنانا اور شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔  حکومت چاہتی ہے کہ کرایوں کی حد مقرر کر کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا جائے، تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود مناسب رہائش حاصل کر سکیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس...
    بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج دیا گیا ہے اور امدادی سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا اور بحرین کا بوئنگ 707 ایف طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے 416...
    انڈونیشیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں غزہ کے لیے بڑی پیشکش کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ انڈونیشیا ہمیشہ عالمی امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انھوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو ہم اپنے 20 ہزار فوجی امن مشن کے ساتھ غزہ بھیجنے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔ انڈونیشیا کے صدر نے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن ممکن ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی حمایت کی کہ آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو درکار سلامتی کی...
    دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مقبول ترین فٹبال ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ کی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی، جس میں فرانس کے فارورڈ عثمانے ڈیمبلے نے بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔28 سالہ ڈیمبلے نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 میچز میں 35 گول اسکور کیے، جس کی بنیاد پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ بیلن ڈی اور جیتنے کے لیے ڈیمبلے کا نام اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یمال کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، تاہم کامیابی ڈیمبلے کے حصے میں آئی۔خواتین کے مقابلے میں یہ ایوارڈ اسپین کی اسٹار کھلاڑی ایتانا بونماٹی نے جیتا، جو مسلسل تیسری بار بیلن ڈی اور جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کی...
    بلوچستان حکومت نے رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے تمام نوٹیفکیشنز اور انتظامی اقدامات واپس لے لیے۔  یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ میٹنگز کے منٹس، انتظامی منظوریوں اور خطوط سمیت تمام اقدامات فوری طور پر منسوخ تصور ہوں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن  کی کاپیاں متعلقہ حکام بشمول چیف منسٹر اور گورنر سیکریٹریٹ، آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنرز رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز سمیت دیگر محکموں کو بھیج دی گئی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    سپریم کورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد قتل کیس کے نامزد ملزم مشتاق احمد کو بری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے نے ایک مرتبہ پھر اس سوال کو اجاگر کر دیا ہے کہ سنگین مقدمات میں انصاف کے تقاضے کیسے پورے کیے جائیں اور گواہوں کے بیانات کس حد تک فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق احمد کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ شریک ملزم اشفاق احمد کو عمر قید اور صدیق کو بری کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بعد ازاں ہائی کورٹ نے مشتاق احمد کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا اور اشفاق احمد کی سزا چھ سال کر دی، جو وہ پوری کر چکا ہے۔...
    اشرف خان:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا, جس کے تحت  پاکستان 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گا۔  یہ معاہدہ پاکستان کی معروف بیف ایکسپورٹ کمپنی "دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ" (TOMCL) اور یو اے ای کی کمپنی "گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ FZE" کے درمیان ہوا ہے۔کمپنی نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو فراہم کر دی ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں منسوخ و تاخیر کا شکار معاہدے کے تحت برآمد ہونے والا گوشت فروزن بون لیس بیف ہوگا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جائے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد پیر کے روز بھارتی ٹیکنالوجی اسٹاکس کو بھاری مندی کا سامنا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت ہر نئی ایچ ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس عائد کی گئی ہے، جس سے ان آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے منافع پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو امریکی مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ ٹاتا کنسلٹنسی سروس کے حصص میں 3.4 فیصد کمی، انفوسس کے حصص میں 3.9 فیصد گراوٹ اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں 6.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ...
      بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تفلیس : جارجیا میں ماہرین آثار قدیمہ کو 18 لاکھ سال پرانا انسانی جبڑا ملا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جارجیا کے اوروزمانی نامی مقام پرحال ہی میں ایک 18 لاکھ سال پرانا نیچلے حصے کا جبڑا دریافت ہوا ہے جسے قدیم انسان کی ایک قسم سے تعلق دیا جا رہا ہے۔انسانوں کی اس ابتدائی قسم کو سائنسدانوں نے Homo erectus کا نام دے رکھا ہے۔ یہ دریافت افریقہ کے باہر پائے جانے والے قدیم انسانوں میں سے ایک ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کے ابتدائی گروہ کس طرح یوریشیا میں پھیل گئے۔جبڑے کے علاوہ سائنسدانوں کو اسی مقام سے مختلف جانوروں کے فوسلز بھی ملے ہیں جیسے کہ ہاتھی، بھیڑیے، گائے، زرافہ، ٹائگر وغیرہ جبکہ اس...
    حال ہی میں جارجیا میں ماہرین آثار قدیمہ کو 18 لاکھ سال پرانا انسانی جبڑا ملا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال 2025 میں جارجیا کے اوروزمانی نامی مقام پر ایک 18 لاکھ سال پرانا نیچلے حصے کا جبڑا دریافت ہوا ہے جسے قدیم انسان کی ایک قسم سے تعلق دیا جا رہا ہے۔ انسانوں کی اس ابتدائی قسم کو سائنسدانوں نے Homo erectus کا نام دے رکھا ہے۔  یہ دریافت افریقہ کے باہر پائے جانے والے قدیم انسانوں میں سے ایک ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کے ابتدائی گروہ کس طرح یوریشیا میں پھیل گئے۔  جبڑے کے علاوہ سائنسدانوں کو اسی مقام سے مختلف جانوروں کے فوسلز بھی ملے ہیں جیسے کہ ہاتھی، بھیڑیے، گائے، زرافہ، ٹائگر وغیرہ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پتھر کے اوزار بھی پائے...
    ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔...
     سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اورسینئرسفارت کار سردار مسعود خان نے امریکہ کی طرف سے خلیج عمان پر قائم چا بہار بندرگاہ پر پابندیوں کا بھارت کے لئے استثنیٰ واپس لینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور بھارت دونوں متاثر ہوں گے، لیکن یہ بھارت کے لئے خاص طور پر بڑا دھچکا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کس طرح چالاکی سے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا تھا۔ بھارت ایک جانب امریکہ کا اسٹرٹیجیک پارٹنر تھا اور دوسری جانب امریکہ مخالف ممالک سے تیل اور دوسری اجناس کی تجارت کر رہا تھا۔ ...
    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...