2025-09-18@23:50:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1255

«زیادہ سے زیادہ رفتار»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی و نازیبا حرکات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو صادق آباد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب گرفتار کیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    لاہور: وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور سے...
    پشاور: لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون   نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گینگ کے ملزم صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ مذکورہ گینگ کے...
    ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی، فلائنگ انوائسز کے معاملے پر ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن معطل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا، ثبوت کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرنے کیلئے 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے...
    بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ  اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے،  اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں،  جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو 4 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
    راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو  بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر...
    امریکا، روس اور چین دنیا کی تین سپر پاورز ہیں جن کے درمیان معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور تینوں ممالک اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نت نئی سائنسی ایجادات خاص طور پر دفاعی اور معاشی میدان میں مشکل فیصلے کرتے ہیں، جس سے دوسرے ممالک مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ چین عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات میں دیگر دو بڑے ممالک سے آگے ہے اور یہاں تک امریکا بھی چین سے خام مال درآمد کرتا ہے جبکہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی رساکشی بھی جاری ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی چین اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلحے کی مارکیٹ میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں...
    ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9  گرفتار اراکین کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر سپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر رکوا دی گئی ہے۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی...
    جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
    پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان سکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔  کوہستان سکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔  عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    میرپور/مظفرآباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سنٹرل جیل میرپور سے رہاکر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور کی سنٹرل جیل سے جاری ہونیوالی حوالگی رسید کے مطابق سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو شخصی ضمانت پر رہاکیا گیا ہے۔ میرپور جیل سے جاری ہونیوالی حوالگی رسید کے مطابق سردار قیوم نیازی کو ان کے بھتیجے کمال مصطفی کی شخصی ضمانت پر رہا کردیاگیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی ہائیکورٹ آزادکشمیر سے سردار قیوم نیازی کی گرفتاری پربرہمی کا اظہار کیا تھا اور آج 5اگست کو انہیں عدالت پیش کرنیکا حکم دیا تھا جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔ قیوم نیازی کو 3اگست کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے3...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعویٰ کیاہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جارہاہے جس دوران پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کر رکھاہے اور بلوچستان سمیت مختلف شہروں میں گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں ، اب اطلاعات ہیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو دیگر 6 اراکین اسمبلی کے ہمراہ لاہور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخی سطح کو چھو لیا ڈپٹی...
     پی ٹی آ کے احتجاج سے قبل لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کی قیادت، اہم رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا، لاہور میں 300 کے قریب کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ’تحریکِ آزادی‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ آئی ایل ایف لاہور کے صدر ملک شجاعت جندران کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان لاہور کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق آئی ایل ایف لاہور...
    امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔ بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔ میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راولپنڈی سے آئی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں مدرسے کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی: ’شور مچانے پر دیگر ملزمان بھاگ گئے’ ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ابیٹ ابا میں تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق واقعے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ علاقے میں تفتیش کے لیے گئے تو معلوم ہوا کہ اہل علاقہ میں اس حوالے سے شدید غم و...
    پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء سے 14 اپریل 2022ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست2021 ء سے 14 اپریل2022 ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
    تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ عدالتیں حکومتی دبا ؤمیں فیصلے دے رہی ہیں، اسد قیصر ، شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی شوگر ملوں میں پیسے بنا رہے ہیں، محسن نقوی نے گندم درآمد کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا،اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے...
    پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔
    نو مئی کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوگرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز سماہنی (سب نیوز)سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا،پی ٹی آئی رہنما سردارعبدالقیوم نیازی کوجنڈی چونترہ کے مقام سے گرفتارکیاگیا،ان کے 9مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے۔ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبد القیوم نیازی پولیس کو مختلف...
    پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
    —فائل فوٹو  آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کھوئی رٹہ میں 6 روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش 3 روز قبل کھیت سے ملی تھی۔لواحقین اور شہریوں نے مرکزی بازار میں بچی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیاگجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال نے...
    سٹی 42: سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیے جانے کا امکان ہے ،  تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے کہنے پر عمل میں لائی گئی، ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی،سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کی جارہی ہے  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کو 9 مئی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آزاد کشمیر پولیس سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی گرفتاری وارنٹ گرفتاری وی نیوز
    دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت...
    شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی...
    کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی ترجمان نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے...
    شہر قائد کے علاقے ابراہیم پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں کو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان...
    راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر...
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔(جاری ہے) داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت  مزید :
    سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
    لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو  رینجرز اور پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کے اغواء  میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں کراچی کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے۔
    پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں  درج مقدمے کی سماعت  کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری  کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی  جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور...
    کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے والدہ کے ساتھ تھانے میں آکر مقدمہ درج کروایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نوشہرو فیروز میں لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیس میں جرگے کا کیا کردار رہا؟ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی اور ان کے والد کے ڈی این اے کے نمونےحاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف قصور میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پنجاب پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران کوئٹہ اورگوادرکے مختلف علاقوں میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے چیک بکس،موبائل فونز اورحوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون نے کارروائی کےدوران کوئٹہ اورگوادرکے مختلف علاقوں میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے چیک بکس،موبائل فونز اورحوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کرلیےگئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل  میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
    بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نندنی کشیپ نے سڑک پر مسلم نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 جولائی 2025 کی رات 3 بجے نندنی کشیپ نے 21 سالہ طالب علم کو سڑک پر گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئی تھیں۔ سمیع الحق نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول نوجوان نلباری پولی ٹیکنک کا طالب علم اور گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سمیع الحق ایک لائٹ انسٹالیشن پروجیکٹ پر کام کرنے...
    کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔ ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ...
    —فائل فوٹو میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔میانوالی پولیس کے مطابق 2 ہفتے قبل تنیوں دیوروں نے اپنی بھابی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیوروں نے خاتون سے شوہر کی وفات پر ملنے والی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) حق دو تحریک کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے رکن ہدایت اللہ بلوچ نے پنجاب حکومت کےساتھ دن بھر جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ حکومت کے پاس اب صرف دو آپشنز ہیں یا وہ ہمیں اسلام آباد جانے کا راستہ دے یا پھر ہمیں گرفتار کر لے۔ '' ہم ہر صورت کل صبح اسلام آباد کے لیے نکلیں گے‘‘ حقوق بلوچستان لانگ مارچ پانچ روز پہلے کوئٹہ سے شروع ہوا تھا۔ اس میں پانچ سو سے زائد بلوچ افراد شریک ہیں۔ اس لانگ مارچ کا اہتمام جماعت اسلامی بلوچستان کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یاد رہے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت...
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ بی بی کیس میں گرفتار رکشہ ڈرائیور خیال محمد کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے گورکن راشد محمود، سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کے جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد کردی، گورکن راشد رکشہ ،سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو دوبارہ یکم اگست جمعہ کو پیش کرنے کا حکم دیاگیا، سول جج قمر عباس تارڑ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ڈیڈ باڈی لے جانے والا سرخ رنگ کا بڑا لوڈر رکشہ خفیہ پارکنگ سے برآمد کر لیا گیا لوڈر سرخ رکشہ برآمد کر کے باقاعدہ تھانہ کے مال خانے میں جمع، رکشہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔ عدالت نے سدرہ...
    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ طو پرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل، شیراز اوریاسر شامل ہیں،  پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے نہ صرف گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹا بلکہ مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان نے خاتون کی بالیاں بھی زبردستی اتروائیں اورساتھ لے کر فرار ہوگئے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا تھا۔ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزمان کو...
    لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
    کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی بند کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس میں ملزمان 25 سالہ سراج اور 30 سالہ شہزاد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ماضی کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی و قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔  اس معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اسحق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں،کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے۔  کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپٹو کی پاکستان کے اندر گروتھ ہے، ماضی میں ہمارے دشمن نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوالات اٹھائے۔ مفتاح اسماعیل کا...
    میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔
    سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے،...
    فائل فوٹو  قصور کی شاہ عنایت کالونی میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی بچی سے حرکات کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو نے تین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی ہوئی بچی سے نازیبا حرکات کی تھیں۔ کپڑے سلوانے آنیوالی خاتون سے درزی کی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہافیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کرپٹو کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا بھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کا ہے، کرپٹو سے متعلق بغیر تحقیق کے الزامات لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے شاید ان کو ہضم نہیں ہور ہا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح میکانزم بنایا گیا ہے، کرپٹو کونسل بنائی گئی ہے، اس کے حوالے سے قوانین بنائے گئے ہیں، ہمارے دشمن نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق غلط کہا...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔ اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی اور کسی کو گلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اداکار عامر خان کے گھر سے دور رکھا گیا...
    پشاور ہائیکورٹ نے شراب برآمدگی کیس میں پولیس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے روک دیا اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد سول کورٹ سے وارنٹ گرفتاری معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل بشیر خان وزیر نے 2 رکنی بینچ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم ایک کیس میں سینیئر سول جج اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری جاری کی اور 19 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس...
    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے تمام الزامات بے بنیادہیں ، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری الزامات پر معافی مانگیں یا عدالتوں میں سامنا کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا،ورلڈ فوڈ پروگرام کو سامان بیچتے ہیں، اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہیں کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں ہے، جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کروائی گئی،چینی مہنگی کروانے کیلئے ایکسپورٹ کروائی گئی۔ ان کا کہناتھا بجلی کے بلوں میں244ارب کی روپےکی اووربلنگ کی گئی، 3سال سےشہبازشریف کی حکومت چل رہی ہے، ہردوسرے دن بجلی کی...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ کے قتل کے جرم میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر کا عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں سترہ سالہ لڑکی سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار چھ ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کڑے پہرے میں سول جج قمرعباس تارڑ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ان ملزمان میں قتل کا حکم دینے والا جرگے کے سربراہ عصمت اللہ، مقتولہ کے والد عرب گل، بھائی ظفر گل، پہلے شوہر ضیاء الرحمان، مقتولہ کے چچا مانی سسر سلیم شامل ہیں۔ملزمان کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے...
    ’جیو نیوز‘ گریب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھ پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مجھ سے کچھ نہیں لیا گیا، 2019ء میں، میں جیل میں تھا جب بی آئی ایس پی کا پروگرام ہوا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس سال میں وزیر تھا اس پروگرام کے لیے 5 ارب نہیں 20 ارب روپے رکھے گئے تھے، میرے بعد اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب نے مسلسل پیسے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ طارق فضل نے سینیٹ میں جو جواب دیا وہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں...
    عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ قوم کے سامنے پیش کیے جائیں، بصورتِ دیگر معافی مانگی جائے یا عدالت میں بات کی جائے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس منصوبے میں میرا نام لیا جا رہا ہے، مجھے اس کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ یہ معاملہ 2019 کا ہے، جب میں جیل میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کی متعلقہ میٹنگ 2019 میں ہوئی، جس میں طے ہوا کہ ہر...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ اس تسلسل میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کی شناخت  اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائیوں...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار کارروائیوں کے دوران مجموعی...
    بلوچستان سے اسلام آباد کی جانب رواں ’حق دو بلوچستان‘ لانگ مارچ کو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پولیس نے روک دیا، جبکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 نائب  امراء سمیت 11 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق  لانگ مارچ کو مظفر گڑھ سے آگے نہیں بڑھنے دیا جارہا ہے۔  8 کلومیٹر تک کنٹینرز لگا کر راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ لانگ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کر رہے ہیں۔ مارچ 2 روز قبل کوئٹہ سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد بلوچستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم،...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو علیحدہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت یونس ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو اربوں روپے کے ٹھیکے، سینیٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ ایوان بالاکے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت نشوونما پروگرام 2022ء میں شروع ہوا، جس کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے گئے، اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کی حاملہ خواتین اور کم غذائیت کے شکار بچوں کو متوازن خوراک فراہم کر کے انکی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو بہتر بنانا تھا۔بعد ازاں اس پروگرام کی لاگت بڑھا کر 21.5 ارب روپے کر دی گئی اور بجٹ 2022-23ء میں اسوقت کے وزیر خزانہ...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
    قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے ۔ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینا لازم ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھی6 ماہ تک پولیس نے گرفتاری کیلئے کوئی عملی...
    کراچی: شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ  بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اس سال 26 ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کا قرض کم نہیں ہو رہا،وہیں کھڑاہے، قرض سے نکلنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی، معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ مائننگ اچھا موقع ہے،ہم اس پر تیزی سے کام نہیں کر سکے، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا بھی مسئلہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کم،ٹیکس،بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں، حکومتی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسز زیادہ ہیں، این ایف سی ایوارڈ کم کرنا چاہیے،جس سے وفاق پر دبائو کم ہو گا، ٹیکسز کی شرح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے۔ مزید :
    مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ملزم کودوبارہ 28جولائی کو عدالت پیش کیا جائے تفصیلات کے مطابق 8جولائی کو این سی سی آئی اے اور حساس ادارے نے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک پکڑا تھا اور وہاں سے 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز' لیپ ٹاپس' ڈیسک اور دیگر سامان برآمد کر کے سابق چیئرمین فیسکو سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج کیے۔تاہم ملک تحسین اعوان نے 7مقدمات میں...
    کراچی: نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
    صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن...
    اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے محض شک کی بنیاد پر کسی شخص کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش کر دی جبکہ وزیر مملکت کے مطابق کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیےکمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ میں ایناملیز اور ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم پر غور کیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قانون کے غلط استعمال یا شکایات کی صورت میں وزیر خزانہ کو کمیٹی میں طلب کریں گے۔ اجلاس میں ممبر ایف بی آر حامد عتیق سرور نے انکشاف کیا کہ دو سال میں دو ہزار 210 ارب روپے کا ٹیکس...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے لیکن چوری شدہ مینڈیٹ پر کھڑی حکومت اپنے کسی عالمی تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دی جانے والی دھمکیوں سے انہیں گمان تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان ڈر جائیں گے۔  https://Twitter.com/WENewsPk/status/1948326267972903359 ’ہمارے بچے تو نہیں ڈرتے، وہ کہتے ہیں اگر انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن انہیں گرفتار کیوں کریں گے،...
    پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا  جب کہ  کارکنان اور ان کے ورثا شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے  پی ٹی آئی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔  ورثا  نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے ، صبح لے کے آتے ہیں شام کو واپس لے کے جاتے ہیں، نہ کھانا دیا جاتا ہے اور نہ ہی خیال رکھا جاتا ہے، کبھی پوچھا نہیں گیا کہ ہم کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے صرف دعوے ہی ہیں، میڈیا پہ کہا جاتا ہے کہ ہم باقاعدگی سے کارکنان کا خیال رکھتے ہیں ایسا کچھ بھی ہیں ہے۔ قیدی کارکن نے کہا کہ شاندانہ...
    ارشاد قریشی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں...