2025-11-19@23:11:12 GMT
تلاش کی گنتی: 5021

«شناختی کارڈ کی منسوخی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان...
    اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا آج اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کے سیاسی و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اج دن 11:10 بجے وانا کیڈٹ کالج کے طلبہ کو ریسکیو کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی، آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اورائیر فورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے، یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے آئینی ڈھانچے کے مطابق کی جائیں گی تاکہ قانون میں ہم آہنگی قائم ہو۔ اجلاس میں...
    کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ پریانکا ایک بڑے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے، جس میں اُنہیں تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا جب پریانکا نے آن لائن ایک چیز آرڈر کی۔ تھوڑی دیر بعد اُن کے فون پر ایک لنک موصول ہوا، جسے کلک کرنے پر ہیکرز کو اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔ یہ بھی پڑھیے جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟ ہیکرز نے اُن کے اکاؤنٹ سے مختلف رابطوں پر پیغامات بھیجے اور فوری رقم بھیجنے کی درخواست کی۔ کئی لوگوں، بشمول اُپندر اور اُن کے بیٹے نے...
    سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز سری نگر(آئی پی ایس )بھارتی پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے گئے 7 افراد سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا تھا۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔ بھارتی حکام نے دھماکے کی تحقیقات سخت انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت شروع کر...
    پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
    —فائل فوٹو وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب، الرٹ کے جاری کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان...
    نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس...
    امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس بورڈ کا مقصد غزہ میں معاشی بحالی کے پروگراموں کی نگرانی اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کو منظم کرنا ہوگا۔ بورڈ کے تحت مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ کام مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔اس بورڈ کا مقصد غزہ میں معاشی بحالی کے پروگراموں کی نگرانی اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کو منظم کرنا ہوگا۔ بورڈ کے تحت مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ کام مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ...
    سٹی42: اسلام آباد میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الاؤنسز ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیتے ہوئے عدالتوں کی تالہ بندی کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ، بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں میں آج بھی کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالتوں کے دروازے بند ہونے سے کئی اہم مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا احتجاجی ملازمین بینکنگ کورٹ کے احاطے میں جمع ہیں جہاں انہوں نے اپنے الاؤنسز کی بحالی کے...
    لاہور: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لاہور پولیس نے نقب زنی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ملزم دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت ان گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔ ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل...
    تربیلا(نیوزڈیسک)پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریذیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سینئر فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بڑھانا تھا۔ آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن صرف ایک روز بعد واپس لے لیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پابندی اور اس کی واپسی دونوں محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر تک بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ...
    عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، روکے جانے پر سلمان اکرم راجا کی پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کی قیادت علیمہ خان نے کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر عظمی، نورین خان بھی اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں۔راولپنڈی پولیس نے کارکنوں کو محدود کرکے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے نعرے بازی کی اور بانی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف   نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ افغانستان...
    معروف سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، تاہم انہیں اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان کو دکھاوے اور غیر ضروری فخر کا مظہر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز تاہم، بعد ازاں ڈاکٹر نبیہہ علی خان...
    بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
    پرویز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزادی پسند قیادت کو طویل عرصے سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے اس کے باوجود وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ سو سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اسلام آباد سے جاری ایک...
    پرویز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزادی پسند قیادت کو طویل عرصے سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے اس کے باوجود وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ سو سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اسلام آباد سے جاری ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے ملک میں بجلی اور گیس کے نرخ بڑھائے جانے کی کوششوں کو صنعتی مخالف سرگرمیاں قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ آج منگل کوسوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے حالانکہ انکی یہ درخواست موجود معاشی حالات میں غیر مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اوگر ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ صدر نکاٹی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج...
    ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے،...
    لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیاں کیں۔ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی ضلع درہ آدم خیل میں کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 12 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب بھی کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ...
    بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔ 
    سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
    پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 072 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-9 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
    کوالالمپور: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سمندری سرحد کے قریب ایک تارکینِ وطن کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 10 کو زندہ بچایا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ملائیشین سمندری حکام کے مطابق اتوار کے روز تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب تارکینِ وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے بعد سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔ اب تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک روہنگیا خاتون کی لاش ملی ہے۔ ملائیشیا کی ریاستوں قداح اور پرلیس کے سمندری اتھارٹی کے سربراہ ایڈمرل روملی مصطفیٰ نے بتایا کہ کشتی تین روز...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ مزید کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات...
    سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔ وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے،   غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے،  پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
    بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے...
    غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں...
    سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف اضلاع میں سم کارڈ فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کارروائی کا مقصد بھارتی محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
    گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اتحاد اور مثبت رویّوں کے ذریعے معاشرتی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر حسان حسیب الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ اْمت، معاشرتی اصلاح اور موجودہ سماجی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی...
    جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ???????? Pakistan make two changes for the KFC Presents VGO TEL Mobile Pakistan Vs South Africa ODI Series 2025 decider in Faisalabad ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FIN4eyuser — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2025 جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری...
    ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع گاندربل میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا، مزید تفصیلات...
    ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کو کویت، یو اے ای اور نیپال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پول سی کے میچ میں کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی 5.4 اوورز میں 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ Kuwait seals a strong win in style! A thrilling Pool C encounter that had everything — pace, power, and pure passion. #HK6s #HongKongSixes #MatchResult #IndiaVsKuwait #CricketCarnival #CricketFever #M品牌 #大型體育活動事務委員會 #政府資助計劃 #MMarkEvents… pic.twitter.com/WnLpQHgs4T — Hong Kong Sixes (@HongKongSixes) November 8, 2025 ???? Big win for Kuwait against...
    اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرے ، جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا۔ وکلا عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر کے پی شمالی عبدالواسع ، صدر مردان بار آصف اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری اور چیئرمین یوسی 3 لیاقت آباد یونس بندھانی کے ساتھ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے تحت شاہراہ عمران عباس کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع منعم ظفر خان نے کہا کہ لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مرحوم وائس چیئرمین یوسی 3عمران عباس سے منسوب تعمیر شدہ سڑک لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ بانٹوا نگر اور بندھانی کالونی کے عوام کے لیے  جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ سے زاید سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی جو خدمت، تعمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرینگے، تو انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023ء کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی شعبے میں اصلاحات اور بقایاجات کے تصفیے کا فریم ورک منظور کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں پاور پلانٹس، بجلی گھروں، او جی ڈی سی ایل اور سوئی ناردرن کے واجبات کے تصفیے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں توانائی شعبے کی مالی پائیداری اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کےلیے 659 اعشاریہ 6 ارب کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی۔ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور...
    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا۔ محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ پاکستانی بولنگ کی کارکردگی پاکستان کے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم بھارتی بیٹرز نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ پاکستانی اننگز اور بارش کی مداخلت ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ میچ...
    ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اداروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور استعمال کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
    انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
    بنگلہ دیش کے قومی مفاہمتی کمیشن نے حالیہ دعوؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے 83 کروڑ ٹکہ مہمان نوازی پر خرچ کیے۔ کمیشن، جس کی سربراہی پروفیسر محمد یونس کر رہے ہیں، نے جمعے کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ دعوے جان بوجھ کر کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ بیان کے مطابق کمیشن کے قیام (15 فروری 2025) سے اب تک مالی سال 2024–25 اور 2025–26 کے لیے منظور شدہ کل بجٹ 7 کروڑ 23 لاکھ 31 ہزار 26 ٹکہ تھا، جس میں سے 31 اکتوبر 2025 تک صرف 1 کروڑ 71 لاکھ...
    ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
    بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل...
    لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا 2025 کا آج تیسرا روز ہے جس میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا رُخ پیش کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا لاہور ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔ ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکا کی...
    دوحہ: معروف عالمی جریدے الجزیرہ نے بھارتی گودی میڈیا کے منظم جھوٹ، سنسنی خیزی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی کے تحت میڈیا کو ہندوتوا نظریہ کے فروغ اور پڑوسی ممالک کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، بھارتی میڈیا پر اعتبار کا بحران سب سے زیادہ خود بھارت کے اندر محسوس کیا جا رہا ہے، جہاں میڈیا ادارے بتدریج سیاسی اور کارپوریٹ اتحادیوں کے قبضے میں جا رہے ہیں۔ بھارتی صحافی مینا کشی راوی نے کہا کہ "ہندوستانی میڈیا اب آزاد صحافت کا ذریعہ نہیں بلکہ پروپیگنڈا ٹول بن چکا ہے، جو پڑوسی...
    تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ  نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔  ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین  نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
    27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک افغان چمن بارڈر کے واقعہ پرافغانستان کی جانب سے گردش کرنے والی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیاجنگ بندی بدستور برقرار ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور افغانستان...
    انتہاء پسند امریکی صدر نے، کئی ایک دہائیوں سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ مکمل سفارتی و تجارتی تعلقات کے حامل مسلم ملک قازقستان، کی "ابراہم معاہدے" میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر نے ٹرتھ نامی سوشل پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ "قازقستان" بھی اسرائیل کے ساتھ "مفاہمتی منصوبے" میں شامل ہو گیا ہے کہ جسے "ابراہم ایکارڈز" کہا جاتا ہے! انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا کہ قازقستان میری صدارت کی دوسری مدت میں ان معاہدوں میں شامل ہونے والا "پہلا ملک" ہے اور امید ہے کہ "کئی ایک دوسرے ممالک" بھی اس معاہدے میں شامل ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسی حالت میں سامنے...
    ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن (new passport design)پر وضاحت پیش کی ہے ۔ نئے پاسپورٹ ڈیزائن کے بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن کمیٹی نے سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ دوسری جانب ترجمان احمد اقبال کے مطابق...
    اسلام آباد:۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی سماعت کرتی ہے۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں ۔ وزیراعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا...
    اپنے بیان میں ترجمان بی اے پی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنے سے بے روزگاری اور امن و امان کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران بھی سیٹیں بڑھانے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں نے وعدہ کیا تھا۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنے سے بے روزگاری اور امن و امان کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی...
     وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر ،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے، ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا...
    وادی تیراہ میں منشیات کی  کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر ،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور  سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے،  ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔...
    تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ھورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی...
    ایکسپو سینٹر کشمیر مارکی میں چار روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس(پائیمک) کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور جیند انوار چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اور کمانڈر کراچی کے علاوہ دیگر نیول افسران بھی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں پائیمک میں شریک ملکی وبین الاقوامی اسٹالز ہولڈر کو شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی محمد فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا سیکینڈ ایڈیشن بھی بلو اکنامی کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوا ہے۔  پائمک میں آف شور ، فشریز ، میری ٹائم سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پائمک میں...
    سٹی42:پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور انتظامی اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو الیکشن کی نگرانی اور رپورٹنگ کا نیا ٹاسک سونپا گیا ہے.  ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں ووٹر میپنگ اور ڈیٹا اپڈیٹ کا عمل جاری ہے۔ حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، راشن کارڈ، آسان کاروبار کارڈ، کسان کارڈ، دھی رانی پروگرام اور ہمت کارڈ کے مستفید شہریوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ووٹر میپنگ مکمل ہونے کے بعد عوام سے ووٹ کے حصول کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی لاہور،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیلتھ کیئر پر کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیب اور صحت کے اداروں کی خدمات کی قیمت طے کرنے کا اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہے۔ پنجاب میں تشخیصی لیبارٹریاں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے خرچ کا صرف 20 فیصد منافع ہی لے سکتے ہیں۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ صحت کی خدمات کو کمرشل اشیاء کی طرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صحت کی خدمات کا براہ راست تعلق انسان کی زندگی کے حق سے ہے جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ معیاری طبی مدد سے انکار سے ایک مہذب معاشرے کی بنیادی خصوصیت کی نفی ہوتی ہے۔ ریاست صحت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں کیونکہ مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔متن میں مزید کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لیے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔قرار داد کے متن...
      نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوستانی فوج جسے ایک منظم، شفاف اور حب الوطنی کا مظہر قرار دیا جاتا ہے، حقیقی طور پر اپنی خواتین افسران کو جنسی ہراسانی، جسمانی حملوں اور دھمکیوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس کے اندرونی نظام کی خرابی اچھے ماحول کی حامل فوج کی دعویدار اقدار کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس کی ملٹری قیادت میں گہری اخلاقی و ادارہ جاتی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سنہ 2025 میں پٹیالہ کے 1 آرمڈ ڈویژن میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون میجر نے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا، قانون کے مطابق “جنسی ہراسانی کے خاتمے، روک تھام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لال بیگ دنیا کے تقریباً ہر خطے میں (سوائے انٹارکٹیکا کے) پائے جاتے ہیں، مگر گھروں میں ان کا نظر آنا نہ صرف ناپسندیدہ ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ وہ جاندار ہیں جو کھانے کے بغیر تین ماہ، پانی کے بغیر ایک ماہ اور ہوا کے بغیر بھی تقریباً 45 منٹ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔امریکا میں نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق گھروں میں لال بیگوں کی زیادتی انسانوں میں الرجی اور دمے جیسے امراض کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا کہ ان کیڑوں کی موجودگی اور بیکٹیریل ذرات (endotoxins) کے درمیان براہِ راست تعلق پایا گیا ہے۔Endotoxins دراصل وہ...
        گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں فیوچر سمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جسے درست سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا میں قدرتی وسائل کی بہتات ہے، میں تمام سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ ہماری ترجیح ایسا ایکو سسٹم بنانا ہے جو سرمایہ کاری کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ درست سمت کا تعین اور ’کورس کریکشن‘ ہی ہمیں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے تعاون، اعتماد اور طویل المدتی وژن ناگزیر ہیں۔ ہمیں کو ازسرِ نو متعین کرنا ہوگا،...
        بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو بھارت کے معروف تحقیقی ادارے بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز (BARC) کا سائنس دان ظاہر کر رہا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ شخص ایران کی کمپنیوں کو مبینہ ایٹمی ڈیزائن فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: جعلی سائنسدان گرفتار، حساس ایٹمی معلومات اور 14 نقشے برآمد بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اختر حسینی قطب الدین احمد اور اس کے بھائی عدیل حسینی (59) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں نے ’سائنسی تعاون‘ اور ’تحقیقی شراکت‘ کے نام پر ایک مبینہ لیتھیئم-6 ری ایکٹر کا ڈیزائن بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے وہ وی...
    امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت کے 35 روزہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ موجودہ بحران کے دوران انتظامیہ نے چھٹیوں کے موسم میں ہوائی سفر میں شدید افراتفری اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معطلی کے خدشات سے خبردار کیا ہے تاکہ کانگریس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم وفاقی ایجنسیاں 30 ستمبر کے بعد سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے کے باعث معطل ہیں، اور لاکھوں امریکیوں کے لیے خوراک کے اخراجات میں مدد دینے والے فلاحی پروگرام بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات...
    وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھاکہ ایران کیساتھ 10 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ایران کی جانب سے اضافی علاقائی کاشتکاری کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، جدید زرعی شراکتیں دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات اب نئی نہج پر جا رہے ہیں اور تجارتی حجم میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اب ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی تعاون،...