2025-11-04@02:58:40 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 632				 
                «پانچ وزارتوں کی»:
(نئی خبر)
	  یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط اورمیری پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے،ہماری گورنر سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کریں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،گفتگو علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے...
	پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو اراکین کی وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، صوبائی صدر کی ہدایات جاری
	 خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
	پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں — پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی — کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جب کہ اس اہم پیش رفت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بحال کیا اور پسِ پردہ بات چیت کے ذریعے سیاسی ماحول کو نرم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ان کی دبئی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جنہوں...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے انتظامی فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھی اور اس کے بعد جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی الگ،الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	 عبدالعلیم — فائل فوٹو صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی بیانات کے بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ دیں۔  وفاقی وزیر  نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی بیان بازی پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
	 پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔  حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تھا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک (کان میں لگانے والا وہ آلہٰ جس...
	انتخابی قوانین میں اہم ترمیم کی سفارش: الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
	اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جبکہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے کے لیے...
	آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ،پریس کانفرنس میں مذاق اڑایا گیا امداد کیوں نہیں مانگتے،پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی،مخالفین پرلفظی وار ،شدید تنقید معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی،ہمارا پانی پنجاب کے کسان کا حق تھا جسے سیاست کی نذر کردیاگیا، وزیراعلیٰ کاافتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔یہ بات انہوں ںے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ...
	بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
	سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے...
	 پشاور:  مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کرتی ہے۔ اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ہی معلوم نہیں، تو متاثرین تک مالی امداد کیسے پہنچے گی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت اکثر خیبرپختونخوا کے منصوبوں اور خودداری کی نقل کرتی ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا کی طرح تین ہفتوں میں سیلاب...
	پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے...
	سٹی 42 : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ایک کال پرشہریوں کےگھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری ہے، شہریوں میں کیمپس لگا کر مفت پودے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔  سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ صبح وشام درختوں پر پانی کا سپرے و ٹری واشنگ جاری ہے۔ شاہراؤں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں کی دھلائی و پانی کا سپرے جاری ہے۔  مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے۔ رنگ روڈ کے اطراف، راوی کنارے، گرین بیلٹس اور پارکس میں شجرکاری کی گئی۔   پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  ڈی جی منصوراحمد کا کہنا ہے کہ سموگ کےخاتمےکیلئےپی ایچ اےکیجانب...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان گزشتہ چند روز سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان رابطہ کروا دیا۔ سپیکر چیمبرز میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں دونوں  پی پی پی اور پی ایم ایل (ن)  نے  تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے  پر اتفاق کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کیا۔ پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بلاول ہاوس کا گھیرئو کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سندھ ایمپلائز لائنس کے کارکنان اور رہنما سڑکوں پر نکال آئے پیپلزپارٹی اپنی طاقت آزما لے ملازمین اپنے بچوں کو وصیت کر چکے کہ یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے سندھ کی عوام کی بقا کی جنگ ہے یہ بات سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر ٹنڈوجام میں تمام سرکاری اداروں کی تالا بند کے بعدزرعی تحقیقی مرکز زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام رورل ہیلتھ سینٹرپاکستان میڈیکل الائنس اور لائیو اسٹاک محکمے کے ملازمین نے اپنے اپنے اداروں سے ریلیاں نکال کر ورکشاپ اسٹاپ پر جمع ہوئے اور پنشن رولز میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب ٹنڈو جام تک پیدل مارچ...
	پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا گیا، جس پر دونوں جماعتوں نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ لفظی جنگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنا کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا ہے۔بدھ کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ...
	پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیں بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل ایپ پر لائیو خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی معاملے کے اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ہمیشہ امریکی غلام ہی رہے ہیں، مگر عجیب...
	 — پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے گندم اور سیلاب سے متعلق بیان بازی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان اہم قومی ایشوز پر سیاست کی جائے گی، تو جواب بھی ضرور دیا جائے گا۔  اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان جانتے ہیں کہ پنجاب میں کس شدت کے ساتھ سیلاب آیا اور کس بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، لیکن اس کے باوجود اگر گندم یا سیلاب جیسے حساس مسائل پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جائے گی، تو خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے پی پی پی رہنماؤں کی...
	القادر ٹرسٹ میں سزا معطلی کا امکان مگر توشہ خانہ 2 کیس فیصلہ کن مرحلے میں، کیا عمران خان رہا ہو پائیں گے؟
	سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کا فیصلہ عمران خان کی آئندہ سیاسی و قانونی زندگی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ 21 اگست کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان صرف القادر ٹرسٹ کیس میں قید ہیں۔ عمران خان کس کیس میں جیل میں ہیں؟ القادر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے امور اٹھائے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے قومی اور علاقائی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سیکرٹری جنرل کے کردار کو سراہا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
	خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
	ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو غیر قانونی قرار دے، انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے سفارتکاری میں غداری کی اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسے دفن کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔ سلامتی کونسل نے چین اور روس کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد مسترد کردی۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد مسترد کیے جانے کا مطلب ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں آج شام سے دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 9 ...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔ زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔  16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب  یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث  بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ...
	غزہ میں قتل و غارت کی تمام حدود پار ہوگئیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے: سربراہ اقوام متحدہ
	نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کی صورتحال کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ 80 سال قبل متعدد ممالک نے عالمی امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی تھی، تاہم آج یہ ادارہ مختلف جانب سے اپنی صلاحیتیں محدود کرنے...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے دنیا میں امن کے لیے اقوام متحدہ کو تشکیل دیا تھا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقا کے لیے ایک موثر اور اجتماعی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ...
	پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینی ہوگی،وفاقی وزیرِ سید مصطفٰی کمال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن...
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
	بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’’آزاد عوام پاکستان پارٹی‘‘ اور ’’تجدید نظام پارٹی‘‘ کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی درست قرار دیا ہے۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن مکمل کر...
	تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا، ''سنیپ بیک کے ذریعے وہ راستہ بلاک کرتے ہیں، لیکن یہ دماغ اور خیالات ہیں جو راستے کھولتے یا بناتے ہیں۔‘‘ سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟ اقوام متحدہ کے ادارے اور ایران میں جوہری معائنے پر پیش رفت پزشکیان کے بقول، ''وہ ہمیں روک نہیں سکتے۔ وہ ہمارے نطنز یا فوردو (جوہری تنصیبات جن پر جون میں امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کیا تھا) پر حملہ کر سکتے ہیں، لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ انسانوں نے ہی نطنز کو بنایا تھا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے۔‘‘...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-2 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے...
	 پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر دوپہر 1 بجے سے نافذ ہوچکی ہے جو 24 اکتوبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چاہ بہار پورٹ پابندی: بھارت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ بھارت کی ملکیت ہوں، آپریٹ کیے جارہے ہوں یا لیز پر چلائے جارہے ہوں۔ اس میں...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔  سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر...
	سٹی 42 : اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں، انتظامیہ نے دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع کر دی ۔  دفعہ 144 کے تحت شہر اقتدار میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے، جس کے مطابق سٹون کرشنگ ،اور غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں پر پابندی عائد ، راول ڈیم میں کشتی رانی ، آتش بازی اور اسکے سامان کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔   ڈالر کی قیمت میں کمی  نوٹیفکیشن کے مطابق اخبارات کو اشیاء کی پیکنگ کے لئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد، لاوڈ سپیکر...
	جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف نئے پلیٹ فارم کے قیام کے امکانات قوی ہو گئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں جماعتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ کی پارلیمان نے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو ضابطہ کار میں لانے کے لیے نیا قانون منظور کر لیا ۔ پارلیمان کی جانب سے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ ریگولیشنز بل کی منظوری کے بعد ایک طاقتور کمیشن قائم کیا جائے گا، جو میڈیا اداروں کی معطلی، ویب سائٹس کی بندش اور بھاری جرمانے بھی کر سکے گا۔ اس قانون پر مقامی اور بین الاقوامی حلقوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ منگل کی شب منظور ہونے والے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ ریگولیشنز بل کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ۔ اس قانون کے تحت ایک ریگولیٹری کمیشن قائم کیا جائے گا، جسے میڈیا اداروں کو معطل، اخبارات کی ویب سائٹس...
	پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے متعلق تنازع مزید سنگین ہوگیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس انہیں ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر واضح کیا کہ میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں وہ سخت مؤقف اپنائے گا۔ جواب میں بھی پی سی بی نے اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں میچ کھیلنے سے انکار کرے...
	پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
	دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار...
	پارلیمنٹ میں کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے نمائندے مختار الموسوی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے ایک اہم سیکورٹی ستون ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے ملک میں حشد الشعبی کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فورسز ملک کی سلامتی کا ستون ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ میں کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے نمائندے مختار الموسوی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے ایک اہم سیکورٹی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورسز عراق کے اندر پائیدار سلامتی کی ضامن ہیں، وزارت داخلہ اور دفاع ان کے تعاون کے بغیر کام نہیں کر سکتے، حشد الشعبی نے خطے میں فوجی مساوات...
	آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔  پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ...
	سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے...
	آئی ایس یپپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد مارے گئے
	خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
	کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ آج صبح ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باعث شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کازوے روڈ کے کئی حصے...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے چین کی بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈزکے اجراکیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے 285 ملین ڈالرکی ضمانتیں حاصل کرنے کی تیاری کر لی ، تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی کمزور کریڈٹ ریٹنگ کی رکاوٹ کو عبورکیاجا سکے۔  سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت 250 ملین ڈالر کے مساوی چینی کرنسی (RMB) میں پانڈا بانڈز جاری کرے گی جس کیلیے اے ڈی بی 160 ملین ڈالر جبکہ اے آئی آئی بی 125 ملین ڈالر تک ضمانت دے گا۔ ان بانڈز کی مدت تین سال ہو گی اور انہیں پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے چینی انٹر بینک مارکیٹ میں جاری کیا جائیگا۔ یہ ضمانتیں براہِ راست نجی چینی سرمایہ کاروں...
	گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔ شہری علاقوں میں ٹریفک...
	دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع ہے جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچنے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ سیہون میں دریائی پٹی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی بندوں کی کمزور جگہوں پر کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریاؤں میں پانی کی...
	‘سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستوں سے ہوٹل اور آبادیوں کو ہٹانا ہو گا، مصدق ملک ‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کے راستوں میں بنے ہوٹلز اور آبادیوں کو ہٹانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا 70، 75 میں چوتھی بار اتنے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، اندازہ ہے کہ آئندہ سال مون سون 15 دن پہلے اور طویل ہوگا، معمول کے سیلاب سے نمٹنے کےلیےحکمت عملی طے کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں بنے ہوٹل تمام...
	 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔  رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
	لندن: برطانیہ نے پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔  وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور فی الحال کوئی نئی درخواست جمع نہیں ہوسکے گی۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ اب پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر تارکین وطن کے لیے ہیں۔ ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پاؤنڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش کا انتظام اور اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے اور مہنگے پناہ گزین ہوٹلوں کو بھی جلد بند کرنے کی...
	خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں شہر میں اربن فلڈنگ پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث شاہین کالونی، ورسک روڈ، ریگی بالا، ناصر باغ اور دیگر ملحقہ علاقے زیرِ آب آگئے۔ موسلا دھار بارش کے باعث شہر اور نواحی علاقوں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، کوہاٹی، ہشتنگری، سکندرپورہ، گلہار، ورسک روڈ، ناصر باغ روڈ اور ریگی ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات اس دوران ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، جبکہ دوسرے دوسرے مکان کی دیوار گرنے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔  الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت خالد مگسی کے پاس ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔ دوسری جانب زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 ڈیرہ غازی خان...
	 لاہور:  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزرگاہوں میں موجود تمام غیرقانونی تعمیرات کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے گزرنے والا دو لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا 1988 کے بعد سب سے بڑا تھا، تاہم خوش قسمتی...
	وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قدرتی آفت میں غریبوں کی بستیاں اُجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس   بچائے گئے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں طاقتور طبقے کے مفادات کے تحفظ کی خاطر عام لوگوں کو قربانی دینا پڑی اور دریا کنارے موجود اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے ریزورٹس بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایلیٹ کلچر نے معاشرتی ناانصافی کو جنم دیا ہے، جہاں کسی غریب کو دریا کے کنارے جگہ نہیں ملتی لیکن بااثر شخصیات کے عالی شان ریزورٹس کھڑے ہیں۔ مصدق ملک کا کہنا...
	بھارت سے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ Madhopur Headworks at River Ravi in India has collapsed ???? As per Indian side, atleast 4x flood gates have collapsed while others have sustained damages. pic.twitter.com/2aUzQbyi5B — Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) August 27, 2025  مراسلے کے مطابق یہ سیلابی ریلا 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کی صورت اختیار کر لے گا۔ محکمے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو...
	لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ مشرقی دریا پنجاب میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ صوبہ آنے والے دباؤ کو سنبھال سکے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ارسا نے چشمہ بیراج پر پانی روکنے اور تربیلا سے اخراج کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ گڈو بیراج پر ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک پانی کا...
	بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق، “چودھویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران چین کے مجموعی سماجی لاجسٹکس کے حجم نے مسلسل اور مستحکم اضافے کے رجحان کو برقرار رکھا ہے ۔2025 تک، کل لاجسٹک حجم 380 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ پانچ سالوں میں تقریباً 80 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہے۔چین کی لاجسٹک صنعت کی کل آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں پانچ سالوں میں تقریباً 4 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے ۔ 2025 میں لاجسٹکس کی کل صنعتی آمدنی کے 14 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور مارکیٹ کا سائز مسلسل 10 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے کی بھی...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو بیجنگ پر 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت ہے، اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگا دیں تو چین سے کوئی کاروبار نہیں ہوگا، اور اگر ایسا کرنا پڑا تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقناطیس کے معاملے پر امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے لیکن امریکا کے پاس ایسے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنے سے چین کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی 90 فیصد میگنیٹ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘ نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب...
	 پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لاہور میں ہونے والی ایک پرائیویٹ LGBTQ پارٹی کو بے نقاب کر دیا جس کے مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا کہ یہ خفیہ پارٹی لاہور میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ ماریا بی کے بقول اس خفیہ پارٹی میں ٹرانس جینڈرز سمیت اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ اسکول کے بچوں نے خود انھیں اس پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جن میں شرکا کو شیطانی تھیم والے کپڑوں میں دکھایا گیا۔ ماریہ بی نے اس موقع پر فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم Joyland کا بھی ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں  این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر  ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طیب شاہ  نے کہا کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
	پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا ہے،...
	 کراچی:  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخوا میں پیش آنے والی قدرتی آفت کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بہت دکھ ہے، اس مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کریں اور جلد اس...
	آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
	  روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں غیر ملکی مزدوروں کو ڈلیوری کا کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ حکم گورنر الیگزینڈر بیگلوف نے جاری کیا، جو پہلے صرف ٹیکسی سروسز تک محدود تھا لیکن اب تمام قسم کی ڈلیوری خدمات، جیسے کوریئر، سامان کی ترسیل اور گھر پر کھانا پہنچانے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی ملازمت کم کرنا، خدمات کا معیار اور حفاظت بہتر بنانا، اور مقامی افراد خصوصاً طلبہ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ کاروباروں کو نئے ضوابط پر عمل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ روس کے 49 علاقوں میں اس سے پہلے بھی ایسی پابندیاں...
	یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی قومی تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور ولولہ انگیز مرکزی تقریب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔ قومی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان...
	 فوٹو: اسکرین گریب : پی ٹی وی  یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں مسلح افواج نے پریڈ اور فضائی مظاہرہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری،  وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں آذربائیجان کی افواج کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا، ترکیہ کے فوجی دستے نے بھی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان، دوست ممالک کے سفراء اور...
	---فائل فوٹو  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آج ہم نے ون ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
	خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک رہائشی نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں لائیو نشریات بند کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشتو لائیو سیشنز میں گالم گلوچ اور نازیبا سزاؤں کے ذریعے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ثاقب الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پشتو لائیو پر پابندی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثاقب الرحمان کے مطابق ٹک ٹاک لائیو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور بعد میں یہ کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
	 کلیم اختر:وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا,ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو دفتری اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی،سرکلر تمام ممبران ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو جاری  کر دیا۔ْ  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی ہدایت کی کاپی ارسال کر  دی گئی،تمام دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ہدایت آویزاں کرنے...
	  بھٹ شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو مودی حکومت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں ہے۔  **شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں جنگ مسلط کی، لیکن پاکستان نے جس دلیری اور حکمت سے جواب دیا، وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ختم ضرور کی انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن جب بھی جنگ ہم...
	کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے...
	حکومت نے 18ویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کی ٹھان لی۔ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اتفاق رائے ہونیکی صورت میں ہی 17ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کےمطابق حکومت نے 18ویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کےلئے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مشاورت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جائےگی، پیپلزپارٹی کی رضامندگی کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات ہوگی، اتفاق رائے ہوا تو حکومت 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائے گی، مکمل اتفاق رائے ہونے تک مذاکرات کی تفصیلات خفیہ...
	آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
	ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی جبکہ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے عازمین 11 تا 16 اگست اپلائی کر سکیں گے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کل 4 اگست سے شروع ہو جائے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حج درخواستیں " پہلے آئیے، پہلے پائیے " کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی...
	دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کے علاقے میں مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے تھے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا...
	دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان اب...
	سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی استعمال میں رہنے والی ایک نایاب رینج روور گاڑی رواں ماہ 23 اگست کو سلور اسٹون فیسٹیول میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی ابتدائی بولی 50 ہزار سے 70 ہزار پاؤنڈ کے درمیان متوقع ہے۔ یہ گاڑی 2006 سے 2008 کے درمیان ملکہ کے زیرِ استعمال رہی اور کئی شاہی تقاریب، بشمول 2007 کے رائل ونڈسر ہارس شو میں ملکہ نے اس گاڑی کو ذاتی طور پر چلایا۔ یہ رینج روور ماڈل 4.2 لیٹر سپرچارجڈ وی8 انجن پر مشتمل ہے اور ‘ٹونگا گرین’ رنگ میں تیار کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟ ملکہ...
	فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ ڈوکری کی عدالت کے بعد سیشن کورٹ بھیج دیا گیا۔سیشن جج نے مقدمے کی سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کو نامزد کر دیا۔بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی انتقام کے طور پر میرے خلاف 13 مضحکہ خیز مقدمات درج کروائے ہیں جن میں موٹر سائیکل چوری، پیٹرول پمپ سے 3 ہزار روپے کی ڈکیتی اور بکری چوری سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ 2008 ء سے پیپلز پارٹی سندھ میں ایک مافیا بن کر ابھری ہے۔
	مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ہری پور کے صدر جہاں زیب خان اور سابق امیدوار حلقہ این اے 18 ارم فاطمہ نے ملاقات کی اور حلقے کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)  کے پی گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کے ساتھ ہری پور میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر نے تنظیمی امور میں دلچسپی لی اور پارٹی کو فعال بنانے میں کارکنوں اور عہدیداروں کو مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل میں پہلے بھی...
	شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح تونسہ شریف میں بھی پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا  زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج دھرنا اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے زمینی راستے سے اربعین امام حسینؑ پر جانے والے زائرین پر عائد پابندی...