2025-11-23@23:45:45 GMT
تلاش کی گنتی: 44554

«ہر کہانی سے»:

(نئی خبر)
    سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی عہدہ چھوڑیں گے، ان کا استثنیٰ بھی ختم ہو جائے گا، کیوں کہ صدر کی آئینی حفاظت صرف ان کے عہدے کے دوران ہی برقرار رہتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پی پی پی کے رہنما میاں منظور احمد مانیکا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میاں منظور مانیکا پی پی پی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے، جو ہر مشکل اور آسان وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔  مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے تند و تیز سوالات کرنے پر تابش ہاشمی نے وضاحت کردی۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل اپنے شو میں میئر کراچی سے کیے گئے تند و تیز سوالات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے محبت ہے اس لیے جذبات نکل آئے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے حالات 35 سال سے خراب ہیں، مرتضیٰ وہاب ایک سال پہلے آئے ہیں، سارا الزام ان پر بھی نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائیاں ضرور ہیں لیکن میئر کراچی نے اپنی سیاسی جماعت کی بہترین نمائندگی کی، اتنا کریڈٹ تو ان کو دینا چاہیے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ میں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، سٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔
    کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی طیارے گرائے جانے کی فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کی تصدیق پر سنیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بریفنگ کے دوران فرانسیسی کمانڈر نے ایک سے زیادہ رافیل کی تباہی کا کہا جبکہ رافیل تباہ نہ ہونے کے بھارتی وفد کے موقف کو کیپٹن Launay نے نظر انداز کر دیا۔ حامد میر نے مزید بتایا کہ کیپٹنLaunay پچھلے 25 سال سے رافیل اُڑا رہے ہیں، یہ (Landivisiau) نیول ایئر بیس کے کمانڈر ہیں۔ ان کے ایئر بیس پر 40 رافیل طیارے موجود ہیں اور انہوں نے پچھلے ہفتے رافیل کے ذریعے نیوکلیئر میزائل کا ٹیسٹ بھی کیا جس پر وار ہیڈ نہیں تھا البتہ وہ بہت اہم تھا۔ اُنہوں نے...
    فائل فوٹو سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے، لاہور میں میکینکل اسٹریٹ واشنگ جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں واٹر اسپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، بھٹوں اور انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکیشدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ وزراء کے حالیہ بیانات کے باوجود اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح طور پر اس تاثر کی تردید کی کہ حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے کسی پیکج پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نےنجی اخبار سے بات کرتے ہوئے اپنی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کہا: ’’کوئی 28ویں ترمیم زیر غور نہیں ہے۔‘‘ وزیراعظم ہاؤس کے ایک اہم عہدیدار نے بھی بتایا کہ وزیرِاعظم آفس میں کسی نئی آئینی ترمیم سے متعلق کچھ نہیں دیکھا جا رہا۔ ذرائع نے کہا ’’ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں،‘‘ ڈاکٹر طارق...
    23 نومبر 2018 کو کپران شوپیاں کی صبح نے مقبوضہ کشمیر کے زخمی دل پر ایک اور نشان چھوڑ دیا۔ ظالم بھارتی افواج کی پیلٹ گن سے متاثرہ اٹھارہ ماہ کی حبہ نثار بھی مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں اپنا حصہ ڈال چکی ہے۔ کمسن حبہ نہ کسی احتجاج میں شامل تھی اور نہ ہی کسی دہشت گردی کا حصہ تھی۔ بھارتی بے رحم افواج کے چھاپے میں چلنے والی پیلٹ گن نے ایک ننھی جان کو بھی نہ بخشا۔ دھاتی چھرا آنکھ میں پیوست ہوتے ہی ننھی سی جان مقبوضہ کشمیر کی سب سے کم سن متاثرہ بن گئی۔ حبہ کا قصور صرف یہ کہ وہ اس مقبوضہ وادی میں پیدا ہوئی جہاں جابر حکمران کی طاقت معصومیت نہیں...
    وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے ارادوں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی...
    اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم میں رہ جانے والی ترامیم پر اگر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں...
    پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے، صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کر رہی ہے۔
    انہوں نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ذاتی حملے کرنے کے بجائے اس کے لئے لڑنا چاہیے جس کے لئے انہوں نے ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ کشمیری دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تشدد کو دفعہ 370 سے جوڑنا محض ایک پروپیگنڈہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تشدد کے واقعات 2019ء...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک) جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن بھارت میں ایک مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر (وی سی) نہیں بن سکتا۔ دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حکومت پوری کوشش میں ہے کہ مسلمان کبھی سر نہ اٹھا سکیں، اگر کوئی وائس چانسلر بن بھی جائے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسے اعظم خان کو بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج الفلاح میں کیا ہو رہا ہے، الفلاح یونیورسٹی کا مالک جیل میں پڑا ہوا ہے، کب تک پڑا رہے گا کوئی...
    ٹورنٹو ( نیوزڈیسک) خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے، مسلمانوں کو اپنے مذہب، تاریخ کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی۔ خالصتان تحریک اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے مسلمانوں سے جابر مودی کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کیا اور کہا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا...
    جنوبی افریقہ میں جی 20 رہنماؤں کے اجلاس نے ہفتے کے روز ایک اعلامیہ منظور کیا ہے، جس میں ماحولیاتی بحران اور دیگر عالمی چیلنجز پر بات کی گئی ہے، تاہم یہ اعلامیہ امریکی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا ہے، جسے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اعلامیے میں وہ زبان استعمال کی گئی ہے، جس کی واشنگٹن طویل عرصے سے مخالفت کرتا رہا ہے، اور اسے ’دوبارہ مذاکرات کے لیے نہیں کھولا جا سکتا‘۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس منظوری کے لیے پورا سال کام...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے یورپی بلاک کی جی ایس پی پلس اسکیم کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ پائیدار معاشی ترقی، برآمدات میں تنوع، روزگار کے مواقع اور باہمی فائدے کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی، جو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس نے کی، اس...
    امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار، وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے۔ لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بنائی ہوئی زمین پر نظام بھی اللہ کا ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے،  مینارکستان کے سائے تلے لاکھوں لوگ یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھوکے کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے امریکا سے ڈرتے ہیں، یواین او...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظربند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماوں اور کارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظربند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے...
    اپنے ایک خطاب میں حجّہ لحبیب کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ضروری انسانی امداد، غزہ کی سرحدوں پر موجود ہے لیکن صیہونی رژیم بہت محدود مقدار میں اس امداد کو غزہ میں داخلے میں کی اجازت دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی ڈزاسٹر مینجمنٹ کی کمشنر "حجّہ لحبیب" نے کہا کہ غزہ کو بھیجی جانے والی امداد کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے اور اسے فوجی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر حجّہ لحبیب نے واضح کیا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں صرف تھوڑی سی امداد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک یا لندن کا میئر تو بن سکتا ہے، مگر بھارت میں کسی مسلمان کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو اس کے خلاف مقدمات بنا کر اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسا کہ اعظم خان کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الفلاح یونیورسٹی کا سربراہ بھی جیل میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب تک وہاں رہے گا، حالانکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سوک سینٹرحیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادکے آفس میں “آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی حیدرآباد چیپٹر”کا افتتاح کیا -اس موقع پرصوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایساخودکارنظام کراچی کے بعدحیدرآبادریجن میں شروع کیاگیاہے اور اب سکھراورایس بی سی اے سندھ کے دیگرریجن میں بھی جلدشروع کیاجائیگا-اس آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی ناصرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت،جوابدہی اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنائے گا ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں اورتعمیراتی صنعت کو ایسے پلیٹ فارم سے جوڑا جائے جو عالمی معیار کے مطابق ہو-اس نظام کے تحت400اسکوائرگزکی عمارات اور مکانات کی منظوری آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کے ذریعے قلیل مدت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کو اپنی متفقہ میڈیا پالیسی کے ذریعے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی۔ ملاقات میں ڈی ایٹ رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین علامہ اقبال کونسل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی اور جس طرح انہوں نے ہماری عوام خصوصاً نئی نسل کو علامہ اقبال کی آفاقی شاعری اور فلسفہ خودی سے آگاہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ قائد اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے پہلے بجٹ میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علامہ اقبال کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک لاکھ روپے کے فنڈ سے اقبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کو اقبال کی انقلابی...
    لاہور (نیٹ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومتی نمائندے آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤ میں آجاتی ہے، احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔
    دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔ شتروگھن سنہا اور راج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے، احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس اوراقدامات سے آگاہ کیا، شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے، پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جارہا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سیکرٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے،فیک نیوز پر مکمل کنٹرول کے بغیر ڈی ایٹ ممالک کا مشترکہ بیانیہ مضبوط نہیں ہوسکتا۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کو اپنی متفقہ میڈیا پالیسی کے ذریعے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں، خواتین اب بیدار ہوگئی ہیں ،جماعت اسلامی عورت کو گھر کی زینت اور معاشرے کی قوت بنانا چاہتی ہے،یہ بات انہوں نے اجتماعِ عام کے دوسرے روز خواتین سیشن بعنوان ’’جہاں آباد تم سے ہے ‘‘سے اپنے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع عام میں خواتین کی بھرپور حاضری اس حقیقت کی گواہ ہے کہ پاکستان کی خواتین بیدار ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ عورت بحیثیت ماں، بہن، بیوی بیٹی کمزور نہیں، اسلام نے اسے اسی حیثیت میں عزت دی ہے، آج وہی عورت ظلم، گھریلو تشدد اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک ( انٹرنیشنل ڈیسک) ریڈ کراس انٹرنیشنل نے 2026 ء کا بجٹ 17 فی صد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا،جس سے ہزاروں ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ عالمی عطیات میں نمایاں کمی نے تنظیم کو بڑے فیصلوں پر مجبور کر دیا ہے۔ فنڈز میں کمی کے باعث 2 ہزار 900 ملازمین کی نوکریاں ختم کی جائیں گی۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے شعبے میں مالیاتی صورت حال چیلنجنگ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے 2026 کا منظور شدہ بجٹ 2.2 ارب ڈالر تک محدود ہو گیا ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں 17 فی صد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اہلسنّت پاکستان کراچی کے صدر علامہ مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ نے جامع مسجد حضرت بلال، سیکٹر 4، نارتھ کراچی میں منعقدہ ہفتہ وار درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دین اسلام کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کے لیے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔خطاب میں انہوں نے بتایا کہ قرآن ہمیں نہ صرف اخلاقیات اور عدل و انصاف کی تعلیم دیتا ہے بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے قیام کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ علامہ ہادیہ نے والدین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔سی ویو آمد پر وزیراعلیٰ کا استقبال صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود میر طارق علی تالپور، سیکریٹری سماجی بہبود آغا سہیل اور دیگر افسران نے کیا۔ یہ تقریب سماجی بہبود کے محکمے کی جانب سے منعقد کی گئی جس کا مقصد بچوں کے حقوق، ان کے تحفظ، تعلیم اور بہبود سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ واک میں شریک شہریوں نے سندھ بھر میں بچوں کے تحفظ کے لیے...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی۔ انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی...
    پروفیسر خیال آفاقی کا ناول ہمارے بیسویں اور اکیسویں صدی کے سنگم پر پیدا ہونے والے اس سماجی تجربے اور انسانی خدمت والے جذبے کو سامنے لاتا ہے، جس نے ہمارے معاشرے میں نئی اخلاقی اور فلاحی معنویت پیدا کی۔ خیال آفاقی نے اسے روایتی ڈرامائی سسپنس کی جگہ انسانی تعمیر اورکردار سازی پر کھڑا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میاں راحیل کی تحریر اس ناول کے تعارف کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں علامہ اقبال کے شعرکا حوالہ محض ادبی اضافہ ہی نہیں بلکہ اس ناول کے بنیادی روحانی جملے کے طور پر بھی سامنے آتا ہے کہ انسان وہی بڑا ہے جو دوسرے انسانوں کے لیے جیتا ہے۔ اقبال کہتے ہیں: ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔ پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ اڑھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں، ہم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرکے فارغ ہو رہے ہیں اور جس طرح محشر میں ہم نے حساب دینا ہے، اسی طرح ہم نے عوام کو حساب دینا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے  کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم  میں رہ جانے والی ترامیم  پر اگر  اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائہسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ  ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم  میں رہ جانے والی ترامیم  پر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے ورنہ نہیں لائے جائے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کو دہراتے ہوئے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کےلیے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ڈھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں، ہم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر کے فارغ ہو رہے ہیں اور جس طرح محشر میں ہم نے حساب دینا ہے اسی طرح ہم نے عوام کو حساب دینا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ٹاپ لیول پر کرپشن اب ممکن نہیں رہی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں کورس کے شرکاء سے ملاقات کر رہی تھیں۔وزیراعلیٰ نے ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر مزید باوقار ہوگیا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور مویشیوں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ بروقت طبی امداد سے وبائی امراض کا...
    سٹی42:  خیبر پختونخواکےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے "امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے" کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ پشاور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا،  خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار سہیل آفریدی نے کہا،  وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں،...
    تصویر بشکریہ، راجا پرویز اشرف، فیس بک سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔راجا پرویز اشرف نے...
    فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو سفارتی محاذ پر کامیابی دلائی ہے۔ اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو سفارتی محاذ پر کامیابی دلائی ہے۔ اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی ختم ہوئی ہے۔ ان سب کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو چکا ہے، اس فیز میں انفراسٹرکچر کے بجائے ٹیکنالوجی، معیشت، پسماندہ علاقوں میں سوشل اکنامک ڈیویلپمنٹ، گرین انرجی اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرحد اور سی پیک کی حفاظت کے لیے 50 ارب روپے کی اضافی رقم کی منظوری سی پیک فیز 2 سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز 26 ستمبر سے ہو گیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت کے درمیان ستمبر کے شروع میں مذاکرات ہوئے تھے جن میں اس کا فریم ورک طے کیا گیا...
    ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کے دوران چیئرمین ضلع کونسل سکھر نے کہا کہ متحدہ کے رہنما وفاق سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز کے بارے میں بات کرتے تو عوامی مفاد میں ہوتا، مگر بدقسمتی سے ان کا پُرانہ وطیرہ اور تربیت ہی بول رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کے پیٹ میں "صوبے" کا پْرانہ درد آج بھی ویسا ہی ہے، لیکن بہتر ہوتا کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھاتے۔ ان خیالات کا...
    محورِ مقاومت کے بارے میں بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عراقی عوام میں شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطے کے لیے صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ آیت اللہ الموسوی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج عراقی قوم کی آگاہی اور بصیرت کا روشن...
    وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہمارے حلقے، ووٹرز اور صوبہ ہے، اس کے بعد جو بھی پارٹی ہمیں سپورٹ کریگی اور جس پارٹی کی پالیسی اچھی ہو گی ہم سب اس کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہیں، ہر انسان کا حق ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی جیسی کامیاب ترین اسمبلی اپنی تاریخ میں نہیں دیکھی، یہاں سے ہر کوئی سرخرو ہو کر جا رہا ہے، آج کسی کو بھی افسوس نہیں ہے کہ میں نے اپنے علاقے کیلئے کیا کیا۔ ہفتہ کے روز اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی تعلق نہیں، اور وزیراعلیٰ کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔عظمیٰ بخاری نے یہ بیان سہیل آفریدی کے خط کے جواب میں دیا اور کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہی اس معاملے میں حتمی اتھارٹی رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اور اب تک ان کے وکلاء اور فیملی کے افراد سے مجموعی طور پر چار سو بیس اور ایک سو نواسی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بشری بی...
    اسمبلی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ کونسی ایسی حکومت نہیں جس نے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا نہ لیا ہو، جو خواجہ آصف کل تک فوج، ریاست کے امیج کو خراب کرتے رہے تھے آج وہ اسی اسٹیبلشمنٹ کے جوتے چاٹ کر اسمبلی میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے کہ ہم ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے وفادار تھے، ہیں اور رہیں گے، اس پر مجھے فخر ہے اور میں اسے اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں۔ ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ کونسی ایسی حکومت نہیں جس نے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا نہ لیا ہو، جو خواجہ...
    پیپلزپارٹی کے رکن جی بی اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز پیپلزپارٹی کا منشور تھا، اس میں کچھ خامیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن چونکہ اسمبلی میں ہماری اکثریت نہیں اس لیے وہ اصلاحات نہ کر سکے جو ہم کرنا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رکن جی بی اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز پیپلزپارٹی کا منشور تھا، اس میں کچھ خامیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن چونکہ اسمبلی میں ہماری اکثریت نہیں اس لیے وہ اصلاحات نہ کر سکے جو ہم کرنا چاہتے تھے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ خالصہ سرکار کو ختم کیا، اس دوران حاجی گلبر نے ہمارا بھرپور...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم 1973ء کے آئین پر حملہ ہے، سندھ حکومت نے آمر ضیاء الحق کے مارشل لاء کی یاد تازہ کر دی، وکلاء کا احتجاج آئینی ترمیم کی مخالفت، جمہوری اور آئینی تحفظ بالادستی کے حق میں تھا، یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے کی گہری سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے ایسے ریاستی جبر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا یہ طرز عمل غیر آئینی و غیر جمہوری ہے، پر امن احتجاج کرنے والے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنانے...
    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز نے کہا کہ اسمبلی کے صرف دو دن رہ گئے ہیں، اگر ان دو دنوں میں بھی کوئی عوامی مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو کرنا چاہیے، ہم نے دوبارہ حلقے میں جانا ہے، ہم نے حلقے کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو عوام الیکشن میں جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ایکسائز گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تقرریں اچھی کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کر سکتے۔ کچھ لوگ عمل کرتے ہیں تقریر نہیں کر سکتے۔ حاجی گلبر عمل کرنے والا شخص ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ تقریر کرنے میں مہارت نہیں رکھتے لیکن کام کرنے میں ماہر ہیں۔ ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران...
    رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ کونسل کا الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں نہ کونسل کے 8 ارکان کو عوام ہی براہ راست منتخب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا  ہے کہ قانون سازی چھ ماہ پہلے ہونی چاہیے تھی، جاتے جاتے یہ کس قسم کا قانون پاس ہو رہا ہے، آئین مقدس دستاویز ہے لیکن ہر طاقتور شخص نے اس آئین کو جوتی کی نوک پہ رکھا ہے۔ ہفتہ کے روز اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ نہیں، یہ متعصب اسمبلی ہے کیونکہ کسی حلقے میں دس ہزار ووٹرز ہیں تو کہیں بیس ہزار، ہر حلقے...
    اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ خالد کا دور اور گلبر کا دور سامنے رکھا جائے تو آپ کا دور اٹھائیسویں کی رات ہے، خالد خورشید کا دور چودھویں کی چاند کی مانند ہے، کم از کم عوام کو کچھ تو نظر آتا تھا، آج تو پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی راجہ ذکریا نے کہا ہے کہ خالد خورشید کا دور چودھویں کے چاند کی طرح تھا، حالیہ حکومت اٹھائیسویں کی رات کی طرح ہے۔ ہفتہ کو جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ...
    اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندے آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنا مقف سامنے رکھیں، 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف...
    اسلام ٹائمز: اپنے صدارتی خطاب میں مفتی محمد راشد اعظمی نے کہا کہ مفتی اعظم محمد کفایت اللہ انتہائی مخلص اور متواضع شخصیت کے حامل تھے، آج ہندو مسلم سبھی انکی عظمتوں کو بیان کر رہے ہیں، یہ انکی عظمت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ انکے دور میں فلسطین کی حمایت میں بڑی تحریک چلائی گئی اور انہوں نے ظالم حکومت کی اس سلسلے میں کوئی پرواہ نہیں کی۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی (رہ) پر دو روزہ سیمینار کی اہم اور آخری مجلس آج ماؤلنکر ہال، کانسٹی ٹیوشن کلب نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیت علماء ہند اور مولانا مفتی محمد راشد اعظمی...
    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قانونی کمیونٹی میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے خلاف کنونشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہغیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی گئی اور یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کوششیں جلد ناکام...
    المھدی ایجوکیشن سینٹر جامشورو میں منعقدہ مرکزی ورکشاپ میں اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ المھدی ایجوکیشن سینٹر جامشورو میں منعقدہ مرکزی ورکشاپ میں اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی صدر اے ایس او زین العابدین نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اہداف و مقاصد بیان کئے، شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مدرسین کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی ورکشاپ میں انجنیئر غلام رضا جعفری، فضل حسین اصغری، استاد اخلاق احمد اخلاق و دیگر مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومتوں کیساتھ خفیہ روابط جاری رکھے اور کشمیری عوام کو دھوکہ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈروں کی فریب کاریوں سے ہی بی جے پی ہم پر مسلط ہوگئی۔ متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے حریت کانفرنس کے موقف میں...
    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق پر صوبے سے امتیازی سلوک کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، نہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ایجنڈا ہی نہیں کہ وہ کسی صوبے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور :جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے صاحبزادے اور امورِ خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے اجتماع عام بدل دو نظام کے دوسرے روز انٹرنیشنل سیشن میں نقابت کے فرائض سرانجام دیے اور عالمی اسلامی تحریکوں کے تاریخی و موجودہ کردار پر جامع خطاب کیا۔آصف لقمان قاضی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں ایک ایسی تحریک کے ساتھ وابستگی نصیب ہوئی جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ جیسی عبقری شخصیات نے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں قبل شروع ہونے والی یہ تحریک آج ایک عالمی تحریک کا روپ اختیار کر چکی ہے، جو انڈونیشیا، مراکش، یورپ، امریکا اور برازیل تک پھیل چکی ہے اور نہ صرف...
    یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )یوکرین نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کرے گا تاکہ واشنگٹن کے اس منصوبے پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت دیا ہے کہ وہ 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے، جس کے تحت یوکرین کو اپنی کچھ سرزمین چھوڑنی، فوج کم کرنی ہوگی اور نیٹو میں شمولیت کا وعدہ ترک کرنا ہوگا۔ ادھر، یورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے...
    اداکارہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے کم عمر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کردی۔ زارا نور عباس کے ساتھ گفتگو میں اسد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کی صحیح عمر 7 سال ہے اور اس سے پہلے کسی کو بھی اسکول بھیجنا زیادتی ہے۔ اسد اور زارا نے اپنی بچی کو اسکول نہ بھیجنے کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جلدی اسکول بھیجنا بری چوائس ہے۔ اسد صدیقی نے کہا کہ آجکل کے اسکول تو ویسے بھی تعلیم سے زیادہ کاروبار کیوجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ میں بھی بچے کو اسکول بھیجنے کی عمر 7 سال ہے جبکہ یہی اسلامی تعلیمات بھی ہیں۔    ...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں مسلح افراد نے سینٹ میریز کیتھولک اسکول پر دھاوا بول دیا اور سیکڑوں افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپیری قصبے کے رہائشیوں نے بتایا کہ حملے کے بعد والدین اور رشتہ دار اپنے بچوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑتے رہے۔ 62 سالہ دادا، داودا چیکولا نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کے چار پوتے پوتیاں غائب ہیں جن کی عمریں صرف 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ انھوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم ہمارے بچے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ جو بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے وہ بھی بکھر گئے ہیں۔ ادھر ریاست نائجر کی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے ہی سیکیورٹی خطرات سے متعلق انٹیلیجنس الرٹس موصول ہو...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ سب پیسے دیے جائیں تاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگا دیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...
    وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مظفرآباد شہر کا پہلا تفصیلی دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں، مزارات اور سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب وزیراعظم نے سب سے پہلے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبہ ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور کا ایک ٹریک آئندہ دس روز میں فنکشنل ہو جائے گا۔ مزارات پر حاضری اور شہدا کو خراج...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے، وہ دہشتگرد ہے، اور ان دہشتگردوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف مکمل طور پر اہل اور تیار ہے، اور ان کے ساتھ جدید ترین آلات کی خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر واجبات دے تو پولیس اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور اس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک جدید فارنزک لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاست برائے تنقید ہو سکتی ہے اور سیاست برائے ترقی بھی ہوسکتی ہے، پریس کانفرنس سے مایوسی پھیلائی جا سکتی ہے یا پھر امیدیں جوڑی جا سکتی ہیں، ناقدین حکومت میں ہونے کے باجود بتاتے ہیں وہ کچھ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤنز چیئرمین کو کہوں گا فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، ایونٹ لاہور میں ہو رہا ہے کرینیں یہاں سے جا رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نعیم الرحمان وہاں چلے گئے تصویریں آج بھی یہاں لگی ہوئی ہیں، لاہور میں نعیم الرحمان...
    فائل فوٹو بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ شیفالی شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں قابل قدر نہیں تو میرے ساتھ کام بھی نہ کریں۔ایک انٹرویو میں 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اپنی قدر پہچاننے، حدود مقرر کرنے اور غیر منصفانہ ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف کھڑے ہونے میں انہیں برسوں لگے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پروڈیوسرز آج بھی فنکاروں پر بلاوجہ کے سمجھوتے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں لیکن اب وہ بنیادی سہولیات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ اب صاف ستھری وین، مناسب کام کے اوقات اور اپنی ٹیم کےلیے عزت پر کھل کر بات کرتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بھی مجھے وقت پر کام سے گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں تاکہ میں خود کو تھکا نہ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس...
    معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی، نجوم سیٹھی نے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کی تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نجوم سیٹھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ سابق کپتان کے خلاف فراڈ اور من گھڑت تحقیقات سے حیران ہیں، جو انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقیدی ریمارکس کے بعد کی گئی ہیں۔ سیٹھی نے کرکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے دباؤ والے اقدامات سے گریز کریں اور عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ آزادی اظہار اور شہری حقوق کا تحفظ کرے گی۔ نجمی سیٹھیی کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے...
    مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت بے نقاب کر دیے ہیں، اور اب وفاقی حکومت کی حقیقت اور اس کی حیثیت سامنے آ گئی ہے۔ ان کے مطابق، ستائسویں ترمیم نے بھی عالمی سطح پر حکومت کے معاملات کو بے نقاب کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے۔ شیخ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط اور حقائق سے بے بنیاد قرار دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نجم سیٹھی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: “نجم سیٹھی، آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔” انہوں نے مزید وضاحت دی کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کا مقصد تنقید کو خاموش کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ کارروائی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو پھیلانے کے خلاف تھی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ہماری کارروائی مکمل طور...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ ہماچل پردیش سمیت کچھ دیگر مقامات پر بھی کشمیریوں کو رہائشی علاقوں میں صرف کشمیری ہونے کیوجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک بار پھر لال قلعہ دھماکے کو ایک "افسوسناک سانحہ" قرار دیتے ہوئے حکومت سے ملک بھر میں کشمیریوں کے خلاف بڑھتی جا رہی ہراسانی کو بھی فوراً روکے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ میرواعظ کشمیر نے آزادی صحافت (پریس فریڈم) کے تحفظ کی وکالت کرتے ہوئے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی شفاف تحقیقات اور بجلی کے مجوزہ 20 فیصد اضافے کی تجویز کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی’۔ محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سی ویو آمد پر وزیراعلیٰ کا استقبال صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود میر طارق علی تالپور، سیکریٹری سماجی بہبود آغا سہیل اور دیگر افسران نے کیا۔ یہ تقریب سماجی بہبود کے محکمے کی جانب سے منعقد کی گئی جس کا مقصد بچوں کے حقوق، ان کے تحفظ، تعلیم اور بہبود سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ واک میں شریک شہریوں نے سندھ بھر میں بچوں کے تحفظ کے لیے جاری حکومتی کوششوں کو سراہا۔واک کے دوران...
    کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس تحریک سے خوفزدہ ہے اور اس کا جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما آغا حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 کی مسلط اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں نے شہر کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات...
    نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے تین ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کو کیوں چھپائے رکھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ اگلی قسط ملنے سے پہلے رپورٹ جاری کی جائے گی، اور اب اس رپورٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد زبیر نے حکومتی نمائندوں سے کہا کہ وہ رپورٹ پر اپنا مؤقف واضح کریں۔ انہوں نے...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی کو کوئی استثنا نہیں ہے، پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا۔ مینارِ پاکستان گراؤنڈ پر منعقدہ اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اللہ کی بنائی ہوئی زمین پر اللہ ہی کا نظام نافذ ہوگا اور کوئی انسان اللہ کے قانون سے بڑا یا طاقتور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں عوام آج اس عہد کی تجدید کر رہے ہیں کہ اللہ کے سوا کسی کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے ملکی سیاسی ڈھانچے اور حکومتی طرزِ عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھوکے سے اقتدار میں آنے والے بیرونی طاقتوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔...
    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ یہ بات رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ زبیر عمر نے کہا کہ ہم آج آئی ایم ایف رپورٹ پر گفتگو کریں گے، جب سے رپورٹ جاری ہوئی ایک نیا طوفان سامنے آگیا ہے، یہ حکومت دھاندلی شدہ مینڈیٹ لے کر آئی ہے، میڈیا کی آزادی ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو ختم کردیا ہے، وزیراعظم کہتے تھے کوئی ایک کیس بتا دیں ہمارے خلاف اور اب گندم چینی کے اسکینڈل سامنے آئے ہیں، پانچ ہزار تین سو ارب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہے، ہمیں علم نہیں تھا کہ ملک کو...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے پاس اب بھی وسائل کی کمی ہے، اسی لیے ترقیاتی کاموں میں کٹ لگا کر پولیس اور سی ٹی ڈی...
    نیویارک کے پہلے نومنتخب مسلم میئر زہران ممدانی روایتی ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ٹرمپ کے سامنے غزہ کا مقدمہ پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے مشترکہ گفتگو میں زہران ممدانی نے ایک سوال کے جواب میں اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں زہران ممدانی نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ٹیکس دہندگان کا پیسا اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال کر رہا ہے۔ نیویارک کے نومنتخب میئر نے مزید کہا کہ نیویارک کے بہت سے شہری چاہتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کا پیسا جنگوں میں نہیں بلکہ مقامی ضروریات بالخصوص مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کے اس جواب پر کہا...
    تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹو تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟ 8، 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا، محمد زبیرسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔ محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف...
    تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آ جاتی ہے، رپورٹ پر نومبر 2025ء کی تاریخ لکھی ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیاتیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری سے اس لیے ڈرتا ہے کہ جوڈیشل ادارے کرپٹ ہیں،...
    فوٹو: اسکرین گریب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤنز چیئرمین کو کہوں گا فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، ایونٹ لاہور میں ہو رہا ہے کرینیں یہاں سےجا رہی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نعیم الرحمان وہاں چلے گئے تصویریں آج بھی یہاں لگی ہوئی ہیں، لاہور میں نعیم الرحمان کا کوئی پوسٹر نظر آ جائے پھر بتائیے گا، میں سمجھتا ہوں جماعت اسلامی کو شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔میئر کراچی نے کہا کہ میں کوئی جماعت اسلامی کا نہیں ہوں کہ پیسوں کو اکاؤنٹ میں رکھوں اورخرچ نہ کروں، کراچی شہر کا ماسٹر پلان 2003 میں جماعت اسلامی کے دور میں تبدیل ہوا، کراچی...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  صدر آصف علی زرداری نے 8 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی...
    کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین فوکس مینار پاکستان پر توجہ نہ دیں، شہر کے مسائل حل کرنے پر کام کریں۔ میئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجتماعِ عام اور نعیم الرحمان کے لاہور جانے کے باوجود کراچی میں جماعت اسلامی کے پوسٹرز لگے ہوئے ہیں، اور انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کراچی کا ماسٹر پلان بھی یاد دلایا، کہا کہ 2003 میں جماعت اسلامی کے دور میں پلان تبدیل ہوا اور سڑکوں کو کمرشلائز کیا گیا، جبکہ 2007 میں اسے دوبارہ تبدیل کیا گیا۔ میئر نے ایم کیو ایم کو شہر کے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں عدالتی نظام انصاف پر مبنی نہیں، ہم 27ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں نمائشی اقدامات کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کون سے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کیا خواتین کو ٹھیکیداری نظام سے نجات ملی؟ کیا انہیں ملازمت کے حقوق فراہم کیے گئے؟ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہائبرڈ نظام کو تقویت ملی،حافظ نعیم الرحمان انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے بھٹوں پر کام کرتے ہیں، پنجاب میں جہاں بھی چلے جائیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خواتین کو ملازمت کے حقوق...
    جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماعِ عام کا مینارِ پاکستان لاہور میں آغاز ہو گیا، جہاں ملک بھر سے ہزاروں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان نہ کسی پارٹی کا نام ہے نہ اسٹیبلشمنٹ کا، بلکہ چند طاقتور لوگوں کی اجارہ داری نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں کٹھ پتلیاں کام کر رہی ہیں، 20 فیصد لوگوں کی اجارہ داری 80 فیصد پر قائم ہے۔‘‘ حافظ نعیم نے واضح کیا کہ: حکمرانوں نے اگر ابراہیمی معاہدہ تسلیم کیا تو قوم انہیں عبرت بنا دے گی۔ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔ 27ویں ترمیم...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے سوشل میڈیا پر اور انٹرویوز میں دیے گئے متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ راشد لطیف نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بیان انہوں نے محمد رضوان کی فلسطین کی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے سے جوڑا تھا، وہ بلاجواز اور غیر مناسب تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ بیان کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا اور یہ غلط تھا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ ملک کی عزت اور ساکھ سب سے مقدم ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ اپنے بیانات میں ذمہ دارانہ اور شواہد پر مبنی...