2025-09-18@02:37:56 GMT
تلاش کی گنتی: 2149
«احتساب عدالت کے جج»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ اشخاص سے غیر قانونی طور پر کام کرانے کا الزام ثابت ہوگیا۔عدالت عالیہ کے روبرو چار سرکلز کے انچارج پٹواری محمد عباس نے نجی افراد سے سرکاری کام کرانے کا اعتراف کیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکوائری افسر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواری محمد عبس پر میجر پنالٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے دیگر پٹوار سرکلز کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پٹواری محمد عباس کے مطابق اسلام آباد کے45 پٹوار سرکلز اور صرف 9 پٹواری ہیں، اس کے پاس 4 پٹوار سرکلز کی ذمے داری ہے۔پٹواری کے مطابق...
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نےشاہ محمودقریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا مزید :
بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس...
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔

تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں سزا یافتہ تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس 11آگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں، جو رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث بطور "اعتراض کیس" مقرر کر دی گئی ہیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اپیلیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔فیصل آباد کی...
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدرہ قتل کیس، رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت...
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹار سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردیں۔ عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر درخوستیں خارج کردیں جبکہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر...
ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات بدترین حالت میں ہیں جہاں حکومت اور اپوزیشن تحریک انصاف کی اندرونی سیاسی لڑائیاں عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا ہے فیصلے جو آ رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں، صبح ایک بندہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ آج ہم احتجاج کریں گے پھر ساری قیادت اڈیالہ جیل پہنچ جاتی...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے، اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں، جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
---فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں اور صوبائی حکومت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔عدالت نے نگران حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کی نوکریوں سے برطرفی سے متعلق کیس کا 17 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کے پی حکومت نے نگران دور میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں کے خلاف قانون پاس کیا، نگران دور میں بھرتی کیے گئے7 ملازمین نے متعلقہ ایکٹ کو چیلنج کیا، درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق بھرتی کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن پر جج کو برطرف کردیا پشاور پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے عدالتی حکم پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 7 اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ صوبائی محتسب نے خاتون کو...
خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی نااہلی کے بعد فیض آباد پر ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید، سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تمام پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ کیس میں اب تک استغاثہ کے صرف 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، جبکہ آج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کیے جا سکے، آئندہ سماعت پر ان گواہوں پر جرح کی جائے گی اور مزید...
معروف ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حالیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں 7 اگست کو متوقع جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو رکوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سینیئروکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر کی گئی اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں اور اس سے بحریہ ٹاؤن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: نیب ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیلام کرے گا اپیل میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نظر آ رہی ہے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، جس دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے.(جاری ہے) دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کینال روڈ یلو ٹرین منصوبے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا پی سی ون ابھی تک تیار نہیں کیا گیا، کینال روڈ سے متعلق فی الحال کوئی باضابطہ دستاویز یا ریکارڈ موجود نہیں امجد پرویز نے یقین دہانی کروائی کہ اگر حکومت مستقبل میں کینال روڈ پر...
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے...
کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے محکموں میں فوکل پرسنز کے تقرر کے احکامات کیخلاف اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے محکموں میں فوکل پرسنز کے تقرر کے احکامات کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل منظور کرلی اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈرن ڈیوائس کے استعمال اور محکموں میں فوکل پرسنز کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین نے مؤقف اختیار کیا کہ...
بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ 34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق...
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حکم امتناع جاری کرنے کے بعد بیلف کے ذریعے چارج دلوا دیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جمعہ کو دوبارہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تو ایچ ای سی ملازمین کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم جنہیں سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے دور میں کمیشن ممبران کی منظوری سے برطرف کیا گیا تھا، انہوں نے اس حکم کے خلاف مقامی عدالت سے اسٹے آرڈر لیا تاہم انہیں چارج لینے سے زبردستی روک دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ضیاء...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: عمران خان، بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل جج پر اعتراض اٹھا دیا خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، جب کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے نیب گواہ پر جرح مکمل کرلی، جب کہ عمران خان کے وکیل قوسین...
کوئٹہ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی (بلوچ یوتھ کونسل) کی دیگر قیادت کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور پولیس کی جانب سے عدالت سے 30 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے 20 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران بی وائی سی قیادت کی جانب سے اسرار بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب بلوچ ایڈووکیٹ اور عیوض زہری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلوں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کو 24...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی...
جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت کے روبرو مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کے انکشاف پر سیشن عدالت ملیر نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ناظر نے جعلی اور من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے، حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیأ حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست...
راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے...
التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ سازوں سے التجا ہے پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں، ہمارا کوئی تنازع نہیں، ہمارا مستقبل بھی اکٹھا ہے اور حال بھی سانجھا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ عدالتوں سے جس طرح سزائیں آ رہی ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے، 10، 10 سال کی سزا کس بنیاد پر دی ہے جوگواہان پیش کیے وہ بہت کمزور اور جھوٹ ہے، ایسی گواہی پر 10، 10 سال سزائیں سنائی گئیں، قوم...

پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے۔ اس ججمنٹ میں بہت...
میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز سرگودھا: (آئی پی ایس) سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک...
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
---فائل فوٹو تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور آزاد امیدوار صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ...
سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سیلمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک کے متعلق سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر حاصل کرنے والے قتیل انوارِ الحسن کے وکیل سید فراز حیدر شیرازی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز شریف کی جانب سے ادائیگی کرنے کے لیے مہلت لی گئی ہے عدالت سے بھی مہلت کی استدعا ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ چیف جسٹس نے ،سید فراز حیدر شیرازی ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کیس بنتا...
بحرین کے ایک شخص کو اپنی شادی کے چالیس سال بعد علم ہوا کہ جن پانچ بچوں کو وہ اب تک پالتا رہا وہ ان کا حقیقی باپ ہے ہی نہیں۔ بحرین کی ایک ہائی شریعت عدالت نے حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے ایک شخص کو پانچ بچوں کے قانونی باپ کی حیثیت سے محروم کردیا ہے، جب ڈی این اے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ ان بچوں کا حیاتیاتی (بیالوجیکل) باپ ہی نہیں ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اس شخص کا نام تمام سرکاری دستاویزات سے حذف کر دیا جائے گا جہاں اسے بچوں کا باپ ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب مدعی جو تقریباً چالیس سال تک اپنی بیوی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ دوسری...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فیصل آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیںفیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے آج جاری کئے جبکہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں۔ لاہور: راہ گیر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار پی ٹی...
عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی نے 11 سالہ کمسن شاگرد کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں عدم شواہد کی بناء پر قاری کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان اور شواہد میں تضاد ہے۔پراسکیوشن کے مطابق جون 2023 میں ملزم نے اسکیم 33 سے گیارہ سال کے بچے کو اغواء کیا، بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس کے دینی تعلیم دینے والے ٹیچر نے اسے اغواء کیا۔پراسکیوشن کے مطابق ٹیچر اسے پنجاب لے گیا، تشدد کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ عدالت نے کہا اس کیس میں کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے، مقدمہ دو دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا۔ عدالت نے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی جب کہ وکال نے کچہری میں وکلا نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد کیا۔ طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کیجانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، 29 طالب علم اسوقت پولیس کی حراست میں ہیں، جو جو دفعات لگائی گئی ان میں سے بس ایک دفعہ ناقابلضمانت ہے۔ ریاست علی آزاد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ کیا یونیورسٹی پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے؟ پہلےایڈمیشن دیا گیا کمرے الارٹ کئے گئے، کرائے دار کو...
قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے گرفتار کیے گئے طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں 30 سے زائد طلبہ کو اشتعال دلانے، یونیورسٹی انتظامیہ پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے آہنی راڈ، لاٹھی اور ڈنڈوں سے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا اور کارِ سرکار میں مداخلت کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی کو سمر سمسٹر کی منسوخی کے بعد ہاسٹلز خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، جنہیں طلبا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ تاہم، 18 جولائی کو عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 4 ہاسٹلز میں 160 غیر قانونی طلبا مقیم تھے،...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔ پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتوں پر تاحال فیصلہ نہ ہونے والے دیگر ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا گیا۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوشن بتائے کہ کیا اُن ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا۔جس...
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائیں سنائیں، جن میں 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ قتل کے جرم میں ملوث ملزمان صدام اور ولی خان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی، جب کہ دیگر 2 ملزمان سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ چاروں ملزمان کو مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانے کی عدم...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسدسد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دے دیا, عدالت نے ایم کیو ایم مرکز 90 کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔ وکیل صفائی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے گاڑی میں صرف صولت مرزا کو دیکھا تھا،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں پیش ہوئے اور باقاعدہ سرینڈر کیا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی موجود تھے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔ وکیل صفائی راجا ظہور الحسن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج وہ 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، کیونکہ عدالت میں پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے...
اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے اس حوالے سے آڈر موجود ہے۔ جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ چلیں آپ اپنے دلائل شروع کریں میں سن...

علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا جس میں عدالت نے وزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے بعد عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اسلام آباد کی سینئر سول جج کورٹ نمبر 2 میں پیش ہوں۔فیصلے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، کیس پر اسلام آباد کے سینئر سول جج سماعت کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر پہلے مقامی پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا تھا۔ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزمان کو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے موجود تھا۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے اور ججز سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ Post Views: 1
ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ریاستی حیثیت کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، آئین اور پرچم کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، اور رکن صوبائی اسمبلی احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں، اور یہ سزائیں اب تک برقرار ہیں۔ ان فیصلوں کو کسی عدالت نے کالعدم قرار نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار کمیشن کے ترجمان کے مطابق عبداللطیف چترالی کا معاملہ ان سے مختلف نوعیت کا ہے۔ اگرچہ چترالی نے بذات خود اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، تاہم ان...
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ کل منگل کے روز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے دائر ایک ضمنی درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم...
کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی بند کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس میں ملزمان 25 سالہ سراج اور 30 سالہ شہزاد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ماضی کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ...
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبدالطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبدالطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان کے مطابق عبدالطیف چترالی اس اپیل میں نہیں گئے...
مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، رکن صوبائی اسمبلی (اپوزیشن لیڈر پنجاب) کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا دی جو برقرار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کو سیٹ سائیڈ نہیں کیا گیا اور عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف تھا جو خود اپیل کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے تھے جبکہ کیس سے متاثرہ دیگر لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو سیٹ سائیڈ کرتے ہوئے عبدالطیف...
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں گرفتار والد، بھائی، سابق شوہر سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ کا والد عرب گل، بھائی ظفر گل، سابق شوہر ضیا الرحمان، چچا مانی، سسر سلیم اور مبینہ طور پر قتل کا حکم دینے والا جرگہ سربراہ عصمت اللہ شامل ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش...
فائل فوٹو قصور کی شاہ عنایت کالونی میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی بچی سے حرکات کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو نے تین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی ہوئی بچی سے نازیبا حرکات کی تھیں۔ کپڑے سلوانے آنیوالی خاتون سے درزی کی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہافیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی نہیں کی،...
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 45 دن گزرنے کے باوجود ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ کو منتقل درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹس کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان کو اپیل کا حق دیا جائے۔ تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت نے تاحال اس حوالے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) بھارت کے کیوبا میں سفیر، تھونگکومانگ آرمسٹرانگ چانگسان، ایک پیچیدہ صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی دو بیویاں ہیں، اور ہر ایک سے ایک بیٹی ہے، یہ سب قبائلی رواج اور چرچ میں ہونے والی شادی کے قوانین کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔ یہ خبر آج متعدد بھارتی اخبارات اور دیگر میڈیا ذرائع میں شائع ہوئی ہے۔ یہ کہانی 1994 میں شروع ہوئی، جب چانگسان نے نیکول چانگسان سے چرچ میں مسیحی شادی ایکٹ کے تحت شادی کی۔ کئی سال بعد انہوں نے آسام کے ڈِما ہاساؤ ضلع میں سونگپیجان گاؤں کے بزرگوں کے ذریعے نیکول کو روایتی طور پر طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت سے شادی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا نوٹس بھیجنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا نوٹس بھیجنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متعلق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے جو ہم نے جمع کرا دیا...
ویب ڈیسک: سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر...
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جعلی فون کال نے بھارت کے مندرمیں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار عدالت...
الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متلعق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے، ہم نے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کمیشن...

نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے...
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، عثمان نامی لڑکے نے گزشتہ رات خود آکر پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی، مقتولہ نے مظفرآباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔ مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا۔ مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا، مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح...