2025-05-12@18:46:10 GMT
تلاش کی گنتی: 5120

«ایئر کی»:

(نئی خبر)
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
    کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ کی فضائی حدود بحال، کراچی ایئرپورٹ کا آپریشن تاحال معطلپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے...
    ظفروال(نیوز ڈیسک)شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا، ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ظفروال میں سرحدی گاؤں بھولیاں میں مقامی شہریوں نے بھارتی ڈرون کو پکڑلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاسوسی کی غرض پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون صحیح حالت میں پکڑا گیا، پکڑا گیا ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ حکام نے مزید تفتیش کے لیے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس کے ڈیٹا اور پرواز کے راستے کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کے مشن کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں رضوان نے کہا ہے کہ ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسی قوم کو...
    اسلام آباد/نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان حالیہ "ڈاگ فائٹ" جدید فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جھڑپوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے اس جھڑپ میں شامل تھے، جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے، مگر 160 کلومیٹر (100 میل) تک فاصلہ رکھنے والے میزائل ایک دوسرے پر داغے گئے۔ سی این این کے مطابق  2019 میں ہونے والی چھوٹی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور پاکستان میں اسے عوامی...
    راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔ ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ کیا...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال پی اے اے کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو کل صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیےبھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں گلگت اور اسکردو ایئرپورٹس کےلیےفلائٹس سےقبل ایئرٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگا۔ پی اے اے  کے مطابق کلیئرنس کے بغیر اسکردو، گلگت ایئرپورٹس پر فلائٹ پر پابندی ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اس پاک سرزمین کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر سید ظہیر عباس نقوی نے بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر...
    وفاقی وزارت تجارت نے بھارت سے تجارتی روابط معطل کرنے سے متعلق ایس آر او کی وضاحت کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے 4 مئی کو جاری کردہ ایس ار او 750 کے تحت سمندری، زمینی اور فضائی راستے سے بھارتی مصنوعات کی پاکستانی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وفاقی وزارت تجارت کے مطابق مذکورہ ایس آر او کا اطلاق سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ پر نہیں ہوگا۔ بیان کے مطابق اس کا اطلاق بھارت سے آنے یا بھارت سے جانے والے جہازوں پر لدے ہوئے آر او بی  کارگو پر نہیں ہوگا۔
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند ہونے لگی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (AISWA) نے معروف پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ بیانات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے بھارتی فوجی کارروائی کو ”بزدلانہ اقدام“ قرار دیا جبکہ فواد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے متنازع بیانیہ اختیار کیا جو مبینہ طور پر بھارت کے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے بینک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بینک کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ محمد...
    فوٹو بشکریہ اے پی پی  برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر موجود وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا ہیمش فالکنر سے اہم ملاقات کی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہمیش فالکنر کو گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلااشتعال حملوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی علاقائی خودمختاری کا بھرپور دفاع کرے گا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئےوفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ...
    ترجمان قومی ایئرلائن نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل کال سینٹر سے ضرور رجوع کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آپریشن سکیورٹی خدشات کے باعث متاثر ہو رہا ہے، اور بعض روٹس کو احتیاطی تدابیر کے تحت وقتی طور پر بند یا محدود کیا جا رہا ہے جس کے باعث متعلقہ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں ترجمان کے مطابق یہ عارضی بندش قومی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے پاکستان پر حملے کے دوران پاکستان اور انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے درمیان حالیہ ڈاگ فائٹ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں سے ایک تھی امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے شامل تھے. ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی آفیشل نے” سی این این“ کو بتایا کہ یہ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی لڑائیوں میں شامل تھی پاکستانی حکام کے مطابق اس فضائی جھڑپ میں پاکستانی فورسز نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے جن میں تین فرانسیسی ساختہ رافال لڑاکا طیارے بھی تھے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )نئی دہلی میں آل پارٹیز اجلاس میں بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اورآزادکشمیر پر کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دی اس اہم اجلاس میں حزب اختلاف کے راہنماﺅں نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت نے اس اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم تمام جماعتوں نے کہا ہے کہ ہم...
    سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ اسمبلی کو "کالی اسمبلی" قرار دے کر تحلیل کیا جائے اور ایسے انتخابات کروائے جائیں، جن میں ایجنسیوں یا کسی ریاستی ادارے کی مداخلت نہ ہو۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر عباس بلوچ اپوزیشن اتحاد نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے ایک متفقہ 15 نکاتی قومی ایجنڈا پیش کر دیا ہے، جس میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد، آئینی حقوق کی بحالی، عدلیہ کی آزادی اور سویلین بالادستی پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ اسمبلی کو "کالی اسمبلی" قرار دے کر تحلیل کیا جائے اور ایسے انتخابات کروائے جائیں، جن میں ایجنسیوں یا...
    پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا، تاہم وفاقی حکومت کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ میں سے تین بڑی مالیاتی شرائط کو پورا کیا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17 ٹریلین روپے کے مقابلے میں صرف 8.5 ٹریلین روپے ہی اکٹھا کر سکا، جس سے 715 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔اسی طرح تاجر دوست سکیم کے...
    فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی تبدیل کر دیئے.  سب انسپکٹر حافظ محمد رمضان ایس ایچ او بادامی باغ تعینات،سب انسپکٹر عدنان احمد چوکی ہلوکی سے انچارج چوکی سبزی منڈی راوی روڈ تعینات،تھانہ گلشن راوی سے سب انسپکٹر قاسم علی کو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ تعینات کر دیا گیا،سب انسپکٹر طاہر مسعود تھانہ باغبانپورہ سے انچارج چوکی اکرم پارک اسلامپورہ تعینات،ایس ایچ او راوی روڈانسپکٹر محمد ندیم کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم،انسپکٹر شبیر حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او راوی روڈ تعینات،سب انسپکٹر آصف فرید کو ملت پارک سے ایس ایچ او مانگا منڈی تعینات کر دیا گیا،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کو پولیس لائنز...
    ---فائل فوٹو پاکستان میں صارفین کی بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) گزشتہ روز بغیر وی پی این یا پراکسی کے قابلِ رسائی ہوگیا، جس سے ملک بھر میں صارفین نے سکھ کا سانس لیا، یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے کی بندش کے بعد سامنے آئی۔فروری 2024ء کے عام انتخابات کے بعد ملک گیر احتجاج اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حکومت نے 17 فروری کو ایکس تک رسائی معطل کر دی تھی، اس بندش کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے وی پی این یا دیگر متبادل ذرائع کا سہارا لینا...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6گھنٹے کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے اے کے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے،پی اے اے کا کہناتھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث ایئرپورٹس بند ہوں گے۔ مزید :
    لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے سنے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو اور فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈرون مار گرایا گیا جس کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں سے ملا۔ علاوہ ازیں چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈرون کا ملبہ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ادھر گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں ڈرون گرا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان میں سے ایک اسپتال میں چل بسا۔ Post Views: 6
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے دوران 12 ڈرونز گرا دیے گئے جب کہ حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔  
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے 12 بھارتی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی۔ جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی...
    تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ...
    پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے کی فرانسیسی حکام کی  تصدیق ، دنیا میں  جدید ترین رافیل جنگی طیارہ گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔  فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے جوابی حملے میں جدید ترین رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کو بتاتے ہوئے فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے نہ صرف پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی بلکہ  اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ  اس جدید ترین جنگی طیارے کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تاہم رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے میڈیا  کو اس حوالے سے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔  واضح...
    بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ (آئی پی ایس) گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے شمالی علاقوں کے 21 ایئرپورٹس کو مسافر طیاروں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم 21 ہوائی اڈے حکومتی ہدایت کے بعد مسافروں کی پروازوں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔ دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور سری نگر اور لیہہ کے ہوائی اڈے، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، (بھارتی) پنجاب میں ہلوارہ ہوائی اڈے، ہماچل پردیش میں شملہ...
    پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
    ایمرجنسی آفیسر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 اسکردو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اسکردو اسلام الدین نے اچانک گمبہ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ ریسکیو اہلکاروں کی تیاری اور موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے تمام اسٹیشنز کو ہدایت جاری کی کہ موجودہ نازک حالات میں ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نے واضح طور پر اعلان کیا...
    لاہور،گوجرانوالہ (اوصاف نیوز) صبح سویرے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا ، ایئرڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈراون حملہ ناکام بنادیا ، بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ...
    اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے کم از کم 61 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق الوحدہ اسٹریٹ غزہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے ایک اسرائیل ڈرون حملے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔ یہ غزہ میں ان چند مقامات میں سے ایک تھا جہاں 2 ماہ سے زائد عرصے سے محصور غزہ کے عوام کے لیے اشیائے خورونوش دستیاب تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ علاوہ ازیں، غزہ سٹی میں واقع الکرامہ نامی اسکول پر ہونے والی بمباری میں 13 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں متعدد مقامات پر حملے کیے گئے جن سے درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ...
    اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بشمول صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی، جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری داخلہ نے حالیہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے تناظر میں ممکنہ خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں  گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں  بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ای سی ایل، پی سی ایل اور پی آئی این ایل کی سفری پابندیوں میں نام شامل کرنے کے معاملہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایف بی آر کی سفارش پر کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ رپورٹ دیں کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کتنے شہریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ گذشتہ روز ڈی جی امیگریشن اینڈ امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت، نجی کمپنی کے ایم ڈی عبدالقادر کا نام سفری پابندی سے نکالنے کے کیس کو یکجا...
    گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل اہم اجلاس منعقد کرے گا، جس میں پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے کلائمٹ فنانسنگ کے تحت قرض کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ آئی ایم ایف حکام نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اور قابلِ ذکر اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے دوران لیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے  کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ  سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
    اسلام آباد:  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے چیف آف ائیراسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی جارحیت ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ   یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کے شواہد بھی دنیا کے سامنے ہیں۔ Post Views: 6
    آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔آرمی چیف نے چیف آف ائیراسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی جارحیت ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران اس عزم...
    اسلام آباد میں چیف آف آرمی سٹاف کے ایئر ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے چیف آف ائیر سٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے چیف آف ائیر سٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام...
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے چیف آف ائیراسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی جارحیت ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ یونیفارم پہن لوں، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) نصیر وائیں آرمی چیف نے  چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔ جنرل سید عاصم منیر نے تینوں سروسز کے...
    فوٹو آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سال کے بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ فوٹو آئی ایس پی آر بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس بھی شہید ہوا، جس کی  نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    پاکستان سپر لیگ 2025 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنالیے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ پی ایس ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ...
    پاک فضائیہ کے سابق ایئر وائس مارشل نصیر وائیں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فضائی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ سے جی سوٹ اور ہیلمٹ پہن کر جہاز میں بیٹھ جاؤں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: 5 طیارے تباہ ہونے سے بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چیز کا ہمیں اطمینان ہے کہ اس وقت پاک فضائیہ اچھے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جو نوجوان پائلٹس اس وقت جنگی جہاز اڑا رہے اور جو انجینیئرز جہازوں کو مینٹین کر رہے ہیں وہ یقینناً ہم سے بہتر پرفارم کریں گے۔ پاک فضائیہ نے ایک رات...
    لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارندی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال سرحدی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضاعباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔آرئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 26 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، محمد عامر، مارک چیپمن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، بین ڈوارشوئس، عماد وسیم، محمد شہزاد اور نسیم شاہ
    ویب ڈیسک : بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔ بھارتی روزنامہ "دی ہندو" نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اخبار پر دباؤ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔ انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا اگر پاکستان ایئرفورس کو حملے کی اجازت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے. پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے اپنی قوم کو جو پیغام دیا تھا اور پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھایا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا لائن...
    اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ میں وطنِ عزیز پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا...
    اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے...
    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایس ای سی پی نے یہ یقین دہانی خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کروائی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس وقت مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے، ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ کے آپریشنز میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر ادارے (سی ایم آئی آئیز) جن میں پاکستان...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا لیکن اس کی غلط فہمی کو دور کردیں گے۔ بھارتی حملے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے اس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے، بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
    نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری—تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھی گولہ باری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم و جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی حملہ ناقابل قبول ہے، یہ خطرناک اقدام ہے، کیا بھارت جانتا ہے اس کے کیا نتائج ہوں گے؟سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر انٹیک اسٹرکچر کو کل رات 2 بجے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کی گئی بھرپور دفاعی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے، جن میں تین جدید رافیل بھی شامل تھے، تباہ کر دیے گئے اس کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں بھی ہلچل مچا د فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation)، جو رافیل طیارے تیار کرتی ہے، کے شیئرز میں اس واقعے کے بعد 1.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی حالانکہ اس سے قبل گزشتہ پانچ دنوں میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہو چکا تھا تاہم رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں نے اس رجحان کو منفی کر دیا۔ یورپی اسٹاک...
    گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ دوسری جانب خبر رساں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔  شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے، جنوبی ایشیا میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اور اس خطے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔  انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مکالمہ تمام بحرانوں کے پر امن حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کے...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے،...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع...
    ---فائل فوٹو  پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔  پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کی فضائی حدود اب پروازوں کے لیے فعال ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی متعلقہ ایئرلانز سے شیڈول کے مطابق پرواز یا کینسل شدہ فلائٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹے تک بند رہے گی اور تمام ایئرپورٹ آئندہ اطلاع تک...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایران وپاکستان،اس وقت مزاحمت کے پرچم بردارہیں۔تاہم اس تاریکی میں بھی ایک چراغ روشن ہے ،تہران واسلام آبادکااتحاد۔ایران، جوصہیونی جارحیت کے خلاف برہنہ تلواربنا کھڑا ہے اور پاکستان، جوآبی دہشت گردی کانشانہ بن رہاہے،آج مشترکہ دکھ اورمشترکہ دشمن کے خلاف صف آراہیں۔ ان کا اتحاد مفادکانہیں،ایمان کاہے۔یہ انکارِظلم کا عہدہے۔یہ کربلا کا ورثہ ہے جہاں خون،خنجرسے شکست نہیں کھاتا،بلکہ تاریخ میں اپنامقام بناتاہے۔ وقت آچکاہے کہ ہم صرف مرثیے نہ لکھیں،ہم صرف ماتم نہ کریں،بلکہ ہم تاریخ کارخ بدلنے کے لئے دانش،تدبراوروحدت کے ہتھیاروں سےلیس ہوں۔ ایک سوال،جوتاریخ پوچھے گی،کل جب مورخ قلم اٹھائے گا وہ یہ سوال ضرورلکھے گا:جب دنیاایٹمی آگ کے دہانے پر تھی، تو کیااہلِ دانش،اہلِ قلم،اہلِ اقتدارخاموش تماشائی بنے رہے؟ آج ایٹم کی...
    کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔ دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔...
    بھارت نے اپنی جارحانہ روش کو ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے پاکستان کے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب دو بجے کے قریب آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید گولہ باری کی، جو بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں احمد پور شرقیہترجمان پاک فوج کے مطابق احمدپور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، 13 شہادتیں ہوئیں،...
    اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند...
      چیف سیکریٹری کا ایکشن،ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑوکو شوکاز نوٹس کراچی میں بلڈر مافیا نے تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارتیں مسمار کردیں، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، دو افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے حکم پر کمشنر کراچی نے خارس ہاؤس کی غیر قانونی مسماری پر تحقیقات مکمل کر لی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے تاریخی عمارت مسمار کرنے پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف اور جائیداد...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر  بریفنگ دی گئی۔ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی۔ 1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء  پر اتفاق کیا گیا۔ ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے  دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 127 کے مرکزی دفتر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے کی۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد، پارٹی کارکنان، خواتین، نوجوانوں اور علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ پی ایس او ٹو وفاقی وزیر شہباز طالب، اسد ابرار، حمزہ ملک، رابعہ افضل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر "پاک فوج زندہ باد"، "قوم کا فخر – ہماری...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی ہے  کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔  منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کی پاکستان مینں تین مسجدوں اور سویلین مقامات پر  24 حملوں کے ردعمل میں پاکستان آرمی کی جوابی کارروائیوں کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ واضح طور پر جنگی اقدام ہے، جس کا پاکستان فوری اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ انٹرویو جاری تھا، اس وقت بھی پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی تھی۔ ...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد مقرر کر کے مالیاتی پالیسی میں نرمی کی طرف واضح اشارہ دیا ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق حالیہ مہنگائی میں کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس آئندہ مہینوں میں شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو سال 2025 کے اختتام تک شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے۔ عالمی...
    ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی کا کہنا ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، بھارتی میزائل رافیل کی رینج 150 کلومیٹر ہے جبکہ پاکستانی جہاز جے 10 سی کے میزائل بی ایل 15 کی رینج 200 کلومیٹر ہے اس طرح ہمیں میزائل میں بھی بھارت پر برتری حاصل ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ تعین کرنا قبل از وقت ہوگا کہ کس ملک کا زیادہ نقصان ہوگا، اگر بھارت حملہ کر بھی دے تو پاکستان کے جواب میں اتنی شدت ہو سکتی ہے کہ اس کا نقصان بھارت کو کئی گنا زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جانب سے مبینہ جارحیت اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کو ماضی کی طرح ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا ہے، اور ہم 28 مئی 1998 کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم فتح یاب ہوں گے۔ پاکستان کے کس طیارے نے رافیل کا شکار کیا؟ ایسی...
    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل...
    کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 13ویں روز تک 1350 بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدہ صورت حال پر بھارتی پروازوں کی بندش کو 13 روز مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ بھارت کی ایئرلائنز ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ طویل روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئرلائنز...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری 2 بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی تاہم مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے عمران خان کو تاکید کی ہے کہ آئندہ لسٹ میں جس وکیل کا نام نہ ہو آپ ان سے ملاقات نہ کریں کیوں کہ وہ لوگ باہر آکر باتوں کو توڑ مروڑ کر پھیلاتے ہیں، عمران خان کو بتایا گیا کہ وی لاگرز کی تعریف آپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔سینٹر قومی انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشتگردی کےخلاف مربوط اور بروقت ردعمل یقینی بنائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اورسلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی...