2025-04-26@12:53:55 GMT
تلاش کی گنتی: 737

«عالمی سطح پر لے»:

(نئی خبر)
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشتگرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا، امریکا میں حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ مزید پڑھیں: امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید...
    میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
    میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال کردیا اور رابطے کے ذرائع سے بھی آگاہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ پر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی...
    کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر...
    امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی پگسلے نامی  پالتو بلی کو اس کی 18.5 انچ کی دم ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بلی کی مالکن خاتون امانڈا کیمرون نے کہا کہ ان کے خاندان کی 2 سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ لمبی رہی ہے اور یہ موضوع جانوروں کے کلینک کے پہلے دورے کے دوران بھی سامنے آیا تھا۔ امانڈا نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے 6 ماہ بعد دوبارہ اس کی دم کا ذکر کیا جس سے ان کے بچوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لمبی دم کے ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب۔ اور بالآخر ہماری بلی کو یہ ریکارڈ مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پگسلے ایک دوستانہ بلی...
     ویب ڈیسک: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ جدید طرز کے سستے ملبوسات کی تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر تیاری سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سیکنڈ میں ایسے متروک ملبوسات سے بھرا ایک ٹرک یا تو جلا دیا جاتا ہے یا کوڑے کا حصہ بن جاتا ہے۔کچرے یا فضلے کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ زمین پر ٹیکسٹائل کی صنعت کے نقصان دہ اثرات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری...
    پشاور‘راولپنڈی(بیورو رپورٹ‘نیٹ نیوز) دہشت گرد  حملے کے بعد16 دن معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ  چلیگئی‘وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ 280 مسافر سوار تھے۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی‘ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج جمعہ کوسہ پہر 5 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔امیر مقام نے مزید کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں۔
    سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریلر نے ایک اور جان لے لی، سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس کے نام سے کی گئی، جبکہ...
    ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر3.56ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر3.35ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ فروری میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں خام تیل کی درآمدات پر374ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ...
    شہرمیں ہیوی ٹریلرنے ایک اورجان لےلی ،سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانےکے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتار ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔ ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤں غلام حسین پیرزادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی نوجوان گلشن معمارکے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے...
    واشنگٹن: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک لیک ہونے والی چیٹ کے مکمل پیغامات شائع کر دیے ہیں، جس میں یمن پر حملے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔  یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک صحافی کو غلطی سے اس چیٹ گروپ میں شامل کر لیا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ حکام یمن پر حملے کے خفیہ منصوبے پر بات کر رہے تھے۔ میگزین کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے غلطی سے دی اٹلانٹک کے صحافی جیفری گولڈ برگ کو سگنل ایپ پر ہونے والی اس چیٹ میں شامل کر لیا، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مارچ 15 کو حوثیوں پر حملے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو...
    غزہ: اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے مرکزی ترجمان عبداللطیف القانوع شہید ہو گئے۔ حماس سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ حملہ جبالیا میں ان کے خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی حملے میں کم از کم چھ افراد غزہ شہر میں جبکہ ایک خان یونس میں مارا گیا۔ اسرائیلی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں حماس کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں، جن میں اسماعیل برہوم اور صلاح بردویل بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے دو ماہ پرانی جنگ بندی ختم کر کے بمباری اور زمینی کارروائیوں کا آغاز کیا، جس کے بعد غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ جعفر ایکسپریس آج پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان، قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہوگی۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو یقین دلایا کہ چھ کینالز کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں گے۔ سندھ میں چھ کینالز کے معاملے میں اونرشپ کا مسئلہ ہے۔ کینالز کے معاملے میں  جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ یہ اونرشپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی۔ وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔ پیپلزپارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے۔ اس سپیس کو پر کریں گے۔ پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔ چھ کینالز پر...
    — فائل فوٹو جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، پولیسدن 1بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کےدھماکےسے اڑا دیا گیا۔ دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا، امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف...
    بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔  مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں، جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹرین یرغمال بنانے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین یرغمال کرکے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے میٹنگ میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو،...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی قیادت کی ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو، خورشید شاہ، گورنر پنجاب اور دیگر قیادت موجود تھی۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں جس طرح...
    خیبر پختونخوا میں صنعتوں کےلیے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکرٹری کے پی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ماضی میں حکومت نے صنعتوں کے قیام کےلیے زمینیں خرید کر الاٹ کیں۔ مراسلے کے مطابق بعض زمینیں غیرفعال یا دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ زمینوں کا غیر صنعتی استعمال شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق محکمہ صنعت، قانون اور ریونیو حکام پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ اور قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لینے اور صوبے بھر میں صنعتی مقاصد کےلیے حاصل زمینوں کا مکمل آڈٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ مراسلے کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشتگرد جہاں ہونگے انکا پیچھا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ جعفر ایکسپریس جمعرات کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور جمعہ کو کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد...
    کائنات کے راز آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہے ہیں اور وہاں وجود عجیب و غریب سیاروں اور ستاروں سے متعلق سائنسدان کچھ نہ کچھ نئی معلومات پیش کر رہے ہیں۔ جیسا کہ حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کائنات کے ایک دور دراز حصے میں ایک ایسا مردہ ستارہ پایا گیا ہے جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ستارہ زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ مردہ ستارہ حیرت انگیز طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے۔ فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال قبل اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی۔ مطالعے میں کہا گیا کہ یہ بات...
    کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہاکہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائےگی، فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید...
    اسلام آباد(خبرنگار)پاکستانی نوجوان عبدالرحمن نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والیبیسٹ ڈپلومیٹ کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی اس مقابلے میں انہوں نے ا پنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے 50سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور "بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ اور "ٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کر لئے انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر 19 مارچ کو دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے والے حملے اسرائیلی ٹینک کی جانب سے کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ دنوں غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔ گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر مبینہ طور پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...
    گلشن اقبال پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گلشن اقبال پولیس نے رب میڈیکل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو سجاد جبکہ ساتھی کو جاسد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔  زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس دونوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام سے ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی۔ذرائع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوا ہے، جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ...
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا۔ یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعیناتی سے انکار...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    NAIROBI: کینیا کی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم الشباب کے مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہاپسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں...
    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں آئی جی نے وزیراعلیٰ سے صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کےپی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔مراسلے کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے...
    پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
    وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار ذاکر جلالی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے امریکی قیدی جارج گلیزمین کی رہائی اور طالبان قیادت پر انعامات کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریق جنگ کے دور کے اثرات سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی راہ ہموار کرنے کے لیے تعمیری اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماؤں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل اپنی اہلیہ سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، دونوں پناہ گزین خیمے میں موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے اور حملوں میں کئی فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کی ہے جن میں کم از کم 35 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے، وہ حماس کے سرکردہ رہنما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ خان یونس کے علاقے مواسی...
    اویس کیانی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے ،پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے ،چھ کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے ۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود  بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،دہشتگردی کا خاتمہ  ہم سب نے مل کر کرنا ہے ۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال...
    پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ Pope Francis Spiritual leaders of Christians WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی (سب نیوز)رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔پوپ فرانسس نے اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے فوری طور پر روک دینے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی اور فیصلہ کن جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔پوپ فرانسس نے اپنی اینجلس دعا میں لکھا کہ میں غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوبارہ شروع ہونے پر غمگین ہوں، جس میں بہت سی اموات ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ...
    امریکا نے سراج الدین حقانی سمیت 3طالبان رہنماں کے سروں کی قیمت واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماوں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سراج الدین حقانی کی تصویر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتی، تاہم اتوار کے روز بھی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کی ویب سائٹ پر...
    غزہ: اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ادھر یمن پر امریکی حملے...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    برلن/بیروت(نیوز ڈیسک) جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، “اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حملوں کی بحالی عوام کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔ ہم شہری ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔” اسرائیل نے 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر حملے شروع کر دیے ہیں، جس پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان ممالک نے زور دیا کہ تمام فریقین مذاکرات کے ذریعے مستقل جنگ بندی کی کوشش...
    کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماء حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پانچواں آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ بلوچوں پر ظلم کرکے نفرتوں کی داستانیں لکھی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سعیدہ بلوچ اور ان کے بہن کی گرفتاری، پروفیسر نوشین قمبرانی کے گھر پر چھاپے، ناصر قمبرانی و ان کے خاندان کے کئی افراد، بیبرگ بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ اور حمل بلوچ کو گرفتار و لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ثابت کر دیا کہ بلوچ سے اب وہ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ لاشوں کے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان باعث افسوس...
    سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔  تمام بڑی گاڑیوں کو  شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔  پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
    لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔  پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں سونے نکالنے کے لئے مرکری اور دیگر مضر صحت کیمیکلز کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرے۔ کان کنی میں مرکری کا استقبال صحت اور ماحول کے لئے نقصان دہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کان کنی کے لئے حدود کا تعین کریں۔ فیصلے کے مطابق کمپنی ماحولیاتی معیار کے مطابق کام کریں۔ کان کنی سے ماحول خراب نہ ہوں۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے جو معیار مقرر کیا اس پر عمل کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سونے کی کان کنی...
    BENGALURU: بھارت کی ریاست کرناٹکا کے وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ستیش جارکی ہولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران 48 اراکین اسمبلی ہنی ٹریپ کا نشانہ بنے ہیں اور ان کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے  پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیش جارکی ہولی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیدارامایہ کے قریبی تصور کیے جانے والے کے این راجنانا کو دو مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے احکامات دیے جائیں گے کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) نے بھی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ کے این راجنانا نے...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
    حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ تحریک نے وٹ کوف کے منصوبے کو مسترد کر دیا، جس کے ذریعے قابض ریاست دوسرے مرحلے کی ضروریات کو پورا کیے بغیر معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران قید قیدیوں کو واپس کر کے تحریک کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ حالانکہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں پائیدار امن اور غزہ کی پٹی سے مکمل اسرائیلی انخلاء کی سفارشات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل نہ صرف مذاکرات میں دباؤ ڈالنے کے لیے بلکہ 7 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کا بدلہ لینے اور جبری ہجرت کے منصوبے پر عمل کے لیے غزہ پر اپنی جنگ دوبارہ...
    راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ ملزم کامران قریشی سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے، گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے۔ مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتارایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم...
    — فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے. فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل...
    بیجنگ : “ایک چھوٹے قصبے میں کفن کی دکان کا مالک روزانہ کافی کی دکان سے ایک کاپی کافی خریدتا تھا۔ ایک دن کفن کی دکان کے مالک نے کافی کی دکان کے مالک سے غصے میں کہا “میں روزانہ تمہاری کافی خریدتا ہوں، تم میرے کفن کیوں نہیں خریدتے؟ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی! “یہ بظاہر مضحکہ خیز منظر ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی جنگ اور “مساوی ٹیرف” کی پالیسی کی مضحکہ خیز منطق کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ منطق بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، اور حقیقت میں یہ طریقہ کار تمام ممالک کو قدیم زمانے کے بارٹر سسٹم میں واپس لے جانے کے مترادف ہے، اور آج کے انتہائی مربوط...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )خیبرطورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ختم ہوگئی ہے جس میں 26 روز کی طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج شام 4بجے سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق خیبرطورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس دوران طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں مریضوں اور مال بردار گاڑیوں کو آمد ورفت کی اجازت دی جائے گی اور2 دن بعد بارڈر عام آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا کشیدگی کے باعث طورخم بارڈرز 26 دن تک بند رہا ہے.(جاری ہے) طورخم کسٹم...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) رواں سال امدادی مالی وسائل میں آنے والی 30 فیصد کمی کے بعد کفایتی اقدامات کر رہا ہے جن میں امریکہ کی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ وسائل کی قلت اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے بیرون ملک امداد روکے جانے سے مہاجرین اور پناہ گزین بری طرح متاثر ہوں گے، انسانی بحرانوں میں اضافہ ہو جائے گا اور نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کو مدد فراہم کرنے کے نظام کو نقصان پہنچے گا۔کفایتی اقدامات سے دنیا بھر میں ادارے کے عملے میں شامل 6,000 سے زیادہ لوگوں کا روزگار متاثر ہو...
    غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اسلامی جہاد کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے تاہم...
    بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔ مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی...
    پی ایس ٹی کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصر کے لئے سدباب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوت(ص) رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت(ص)کانفرنس کی صدارت مرزا محمدارشدالقادری نے کی، علامہ سعید اخترقادری، مرزا اصغرعلی، علامہ عبدالرشیدسعیدی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رانا غلام...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ہوچکا ہے، کل(منگل) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کردیا جائے گا، اور بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائےگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی امداد پر پلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی، ریلوے ملازمین کی پینشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بھارتی را اور امریکی سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں، اس پورے عمل نے حکومت پاکستان کیلئے داخلی تحفظ ار حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعود آباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب...
     ایک ہفتے قبل کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس پر ہو نے والے حملے کے بعد کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے پنجاب و پشاور جا نے والی ریل گاڑیاں چھٹے روز بھی معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی وی نیوز سے بات کر تے ہوئے ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے انجینیئرنگ ٹیمز جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں متاثرہ ٹرین کو ٹریک سے ہٹا نے سمیت پٹڑی کی بحالی کا کام جا ری ہے جو متوقع...
    بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ حوئی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی قومی معیشت کے آپریشن پر بریفنگ دی۔ پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سروس انڈسٹری کی ترقی کا رجحان نسبتا اچھا تھا ، اور قومی سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.6 فیصد اضافہ ہوا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے 'فوری طور پر' روکنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو حوثیوں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ روس کی وزارت خارجہ کے مطابق لاوروف نے اس کے جواب میں امریکا سمیت دیگر ممالک کو یمن میں طاقت کا استعمال "فوری طور پر" بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 15 مارچ کو امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ کو حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے امریکی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایکس پر...
    لاہور(اوصاف نیوز)ہائیرایجوکیشن کی جانب سے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلباءکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فیس بک نے صارفین...
    اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن سے تصادم خطے کو آگ میں جھونک سکتا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانی صورتحال پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، حملوں کی بجائے صبروتحمل سے کام لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، انتونیو گوتریس نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے جہازوں پر حملے کی دھمکیوں پر بھی تشویش ہے، یمن میں فوجی مہم جوئی سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یمن سے تصادم خطے کو آگ میں جھونک سکتا ہے،...
    نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز صنعا (سب نیوز)امریکا نے یمن میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطاب یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا کا فضائی حملہ، اموات 31 ہوگئیں، حملے میں یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے اور آج سے تمہارے حملے بند ہونے چاہئیں ورنہ تمہارے ساتھ وہ ہوگا جو پہلے نہیں...
    جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کوئٹہ سے چمن کے لئےپیسنجر ٹرین سروس آج سےبحال ہوگئی. تاہم کوئٹہ سےاندرون ملک ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔ کوئٹہ سےمسافر ٹرین کو چمن روانہ کیا گیا،کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے۔ دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریکس تاحال جائےوقوعہ پر موجود ہے.جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیوں کو تاحال ٹریک پر نہ لایا جاسکا۔دہشت گردوں کی جانب سےدھماکےسےمتاثرہ ریلوےٹریک کےحصے کی بھی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی جیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کے لئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایاہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی،میرے خلاف اگر کوئی...
    ویب ڈیسک:سانحہ جعفرایکپسریس کے بعد چندروز کے تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔  ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔  یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔  دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیاہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت...
    راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف  نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
    چین کی ثالثی  ایرانی جوہری مسئلے کے پرُ امن حل کی مخلصانہ کوشش ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین، ایران اور روس کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس نے بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، جواب دہندگان  کا ماننا ہے کہ بیجنگ اجلاس ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے ایک مفید کوشش ہے۔  سروے میں 89.8 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں، طاقت کی دھمکیوں اور زیادہ...
    ویب ڈیسک —  فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بارے میں ثالث ملکوں کی جانب سے تجاویز وصول کرنے کے بعد تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والے چار افراد کی لاشیں بھی دینے کو تیار ہے۔ یہ یر 250 کے قریب ان افراد میں شامل تھے جنہیں حماس نے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔ رواں سال جنوری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں متعدد یرغمالوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن...
    سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیراہتمام”ورلڈ اسلامو فوبیا ڈے“کے موقع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین اتھارٹی خورشید ندیم اور وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر اجتماعی کاوشیں بروئے کار لانے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مقدس شخصیات کا احترام ضروری ہے۔ اسلامو فوبیا کے تدراک کے لئے موثرا نداز میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ مجھے بھی مذہب کا نام لے کر گولی ماری...