2025-04-26@13:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 737

«عالمی سطح پر لے»:

(نئی خبر)
    نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔  یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
    رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ رکنِ جماعتِ اسلامی نے...
    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاق اس بات پر توجہ دے گا اور عجلت میں فیصلہ نہیں کرے گا، سندھ میں پہلے ہی پانی کے مسائل زیادہ ہیں، کراچی اور حیدرآباد زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن پانی سے محروم رہتے ہیں، اپنے صوبوں کا احساسِ محرومی بھی آپ کو ختم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے اور پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا ہے کہ وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے ان کے تحفظات دور کرے، جن قوتوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ صوبوں کی بات سنیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں افتخار عالم نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے...
    المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے کردار کے بارے میں پاکستانی فوجی حکام کے دعوے کے جواب میں طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا اور پاکستان کو حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان کے قریبی میڈیا ادارے المرصاد نے بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی فوجی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ دوسروں پر الزام...
    واشنگٹن(اںٹرنیشنل‌ڈیسک)پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش احتجاجاً ٹھکرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارہ خان کی یونیورسٹی انتظامیہ کو جوابی ای میل میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کولمبیا یونیورسٹی کا اختلاف اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دینے کا دعویٰ منافقانہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ برادری کی آوازوں کو تحفظ دینے میں ناکامی یونیورسٹی کے قول و فعل میں تضاد کی علامت ہے۔ طالبہ نے اپنی ای...
    سٹی 42 : ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔  ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔  محمد سرفراز ورک نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں،اداروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید...
    اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
    افتخار عالم---فائل فوٹو ایم کیوایم کے ایم پی اے اور پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا ہے کہ وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے ان کے تحفظات دور کرے، جن قوتوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ صوبوں کی بات سنیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں افتخار عالم نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، عجلت میں ایسا کام نہ کیا جائے کہ صوبوں میں احساسِ محرومی اور بدگمانی پیدا ہو۔ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی: جام خان شوروپیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، پیپلز پارٹی...
    جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم بولان پہنچے تو ٹرین کے انجن کے تلے خوفناک دھماکا ہوا، جس سے فیول ٹینک پھٹ گیا۔ میں نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے اچانک ٹرین رکنے کی وجہ سے پچھلی 4 بوگیاں بھی ڈی ریل ہو گئیں۔ امجد یاسین نے کہا کہ ٹرین کے رکتے ہی پہاڑوں سے دہشتگرد اترے اور انہوں نے قتل و غارت مچا دی اور ٹرین کے انجن پر راکٹ لانچر مارے گئے۔ اسی دوران ایک گولی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر آئی اور میری کمر کو چھو کر گزر گئی۔ مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے ، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر گامزن ہے، ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہتے...
    آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ The Australian Government condemns the attack and hijacking of the #JaffarExpress Train in Balochistan province in Pakistan. We offer our deepest sympathies to all those affected. Australia stands with Pakistan at this difficult time. #Bolan...
    سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل...
    بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے ، اگلاحملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے...
    امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت...
    امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ...
    نیویارک، اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے کی خبر پر افسوس ہوا، مسافروں کی رہائی جلد ممکن بنائی جائے۔ دوسری جانب ایران نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسزنے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 200قریب قیمتی جانوں کو بچالیاجب کہ اس دوران 30دہشت گردمارے گئے ہیں،اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ کے ایوانوں سے ہوتی ہوئی واشنگٹن اور بیجنگ تک جاپہنچی ہے،بیرونی مداخلت اور دہشت گردوں کی مدد کے نتیجے میں یہ واقعہ رونماہوا،بلوچستان کا مسئلہ آج کا نہیں سیاسی اختلاف رائے اورحقوق نہ ملنے کی باتیں 1960سے کی جاتی رہی ہیں لیکن اس طرح کے حالات پرویزمشرف کے دورکے بعد دوسری بار پیداہوئے ہیں،پرویزمشرف کے دورمیں جب نواب اکبربگٹی کا واقعہ پیش آیاتو بلوچستان کے اندرسے آوازیں اٹھیں جنہیں سیاسی انداز میں دبانے کے لیے پہلے پیپلزپارٹی کیدورحکومت میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نکتہ اعتراض پرریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کرنے پر، پریذائڈنگ آفیسر نے وقفہ سوالات شروع کرادیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ٹرین حادثے کی مذمت کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر پوری قوم شدید صدمے میں ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غم زدہ ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےجعفر ایکسپریس پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔  وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے سماجی میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام کہاکہ  میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان...
    امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سفارت خانے نے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردے دیا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے نے اپنے بیان میں بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا۔امریکی سفارت خانہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کا مضبوط...
    دہشتگردی کے واقعات کے اعتبار سے سال 2024 ملک کے لیے کافی ہولناک تھا لیکن رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں بھی کئی دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ عام تصور یہ ہے کہ دہشتگردی کا تعلق مذہب سے ہے اور ایسی تنظمیں جو مذہب کی من مانی تشریحات مسلط کرنا چاہتی ہیں وہی دہشتگردی کے پیچھے کارفرما ہوتی ہیں۔ لیکن پھر سوال یہ ہے کہ اس طرح کی مذہبی تنظیمیں مقدس مہینوں کا احترام ملحوظ خاطر کیوں نہیں رکھتیں۔ بلکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تاثر یہ ہے کہ اِس مہینے میں چونکہ لوگوں کے اجتماعات ہوتے ہیں تو دہشتگردوں کو اپنے ٹارگٹ...
    ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شروع میں سپریم کورٹ میں بنچ 9رکنی تشکیل دیا گیا تھا،بعد میں بنچ کم ہوتے ہوتے 5رکنی رہا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان  کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ خواجہ صاحب! جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اس پر معاونت کریں،خواجہ...
    سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ Post Views: 1
    کوئٹہ+ اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان پاس کے قریبی علاقہ میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے  میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان میں ٹرین روک لی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور  سمیت متعدد مسافر شہید ہونے کا خدشہ ہے، کئی زخمی ہو گئے جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ 17 مسافر  شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ دہشت گرد بہت سے لوگوں کو پہاڑی علاقے میں لے کر گئے ہیں اور خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ منگل کو دوپہر کے ٹائم آپ سمجھیں کہ دہشت گردوں نے ٹرین کو اغوا کیا ہے، یہ دور دراز کا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو چھوٹے اسٹیشنز کے درمیان میں ایک ٹنل ہے، جہاں یہ واقعہ ہوا ہے، جب سیکیورٹی فورسز پہنچنا شروع ہوئیں تو کچھ مسافروں کو وہاں سے چھڑوالیا گیا، ان کو قریبی اسٹیشنز اور ان کو منزل مقصود تک پہنچایا جا رہا ہے، تاہم ان...
    فوٹو: فائل بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین میں سوار عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی پیچیدہ آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔مزید پڑھیں: بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں بنجر زمینوں کو زرخیز بنانے کے لیے پانی کا نہ صرف استعمال کیا گیا بلکہ وسیع و عریض زمین کو قابل کاشت بھی بنایا جا چکا ہے۔ یہی کام پاکستان میں بھی کیے جانا ہے لیکن اس میں وفاق اور صوبہ سندھ کے مابین اختلافات آڑے آ رہے ہیں، یہ اختلافات کیا ہیں، آئیے انہیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین...
    جے یو آئی ف کا احتجاج میں شمولیت کے بدلے پی ٹی آئی سے مدارس بل پر حمایت کا مطالبہ، اندرونی کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے درمیان اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو عید کے بعد احتجاج میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جے یو آئی نے احتجاج میں شمولیت کے بدلے پی ٹی آئی سے مدارس بل پر حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے...
    ارب پتی کاروباری شخصیت اور محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے پیچھے ”یوکرین کے علاقے“ سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے۔ پلیٹ فارم کو پیر کے روز کئی بار سروس معطل ہونے کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ”ایکس“ وقفے وقفے سے آن لائن آتا اور پھر کریش ہو جاتا۔مسک نے فاکس نیوز پر لیری کڈلو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں کیا ہوا، لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کو بند کیا جا سکے۔ حملے کے آئی پی ایڈریسز یوکرین کے...
    ماسکو/کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو اور اس کے اطراف میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے حملے میں درجنوں ڈرون داغے گئے ہیں جن میں سے چند نے کچھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ماسکو کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اب تک ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک کار پارکنگ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں.(جاری ہے) اس صورتحال کے باعث ماسکو کے چار ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ماسکو کے میئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، صد زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔  ناکام سیاستدان سیاست چمکانے کیلئے نہروں کے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں: احسن اقبال انہوں نے کہا کہ صدر...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین سٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے یہ مسئلہ اٹھارہی ہے کہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی کرکٹ طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی نیت کو مثبت قرار دیا لیکن کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ان کی عدم واقفیت ایک بڑا مسئلہ ہے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں جبکہ منیجمنٹ خود کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک ساتھ تین معاملات نہیں چلائے جا...
    کون جانتا ہوگا کہ 2000 سال پہلے کے بیج آج بھی درختوں میں اگنے کے قابل ہوں گے؟ یہ بات سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ثابت کی جو صحرائے یہودا میں تاریخی مقامات سے حاصل کردہ قدیم بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل میں متعدد کھجوریں اگانے میں کامیاب رہے۔ دی اٹلانٹک کے مطابق اس ٹیم کی تحقیق کا آغاز سنہ 2005 میں اس وقت ہوا جب انہوں نے اسرائیل کے ایک قدیم قلعے مسادا سے بیج اگانے کی کوشش کی۔ بیجوں کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ نے ثابت کیا کہ وہ تقریبا 2،000 سال پرانے تھے۔ ہداسہ میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر سارہ سیلون کی قیادت میں ٹیم کا تجربہ کامیاب رہا اور وہ ان قدیم بیجوں میں سے اپنا...
    بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں،ہم انتقام نہیں لے رہے ، رانا مبشر اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں، ہم انتقام نہیں لے رہے، کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن بنایا، جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، کسی کے ساتھ مراسم نہیں رہ گئے تھے، محنت...
    مظفرآباد میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے تقریباً 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں کھدائی میں برآمد کرلی گئیں۔ مظفرآباد میں پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔ مقامی کونسلر محمود بیگ کے مطابق پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی اور اس عمارت میں رہائش پزید کئی طلبہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پرکھدائی کےدوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے لہٰذا کھدائی رکوا دی۔ اُدھر یاسر جوش ڈیزاسٹر منیجمنٹ...
    پاکستان کے شمالی علاقوں میں آئے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر کھدائی کے دوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے، اسی وجہ سے کھدائی رکوا دی گئی ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔ کونسلر محمود بیگ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی۔ جس کے باعث عمارت میں رہائش پذیر کئی طلبا ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3ڈاکو ماں اوربیٹے کو یرغمال بنا کر 82لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔(جاری ہے) ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس میں عامر زیدی اوراس کی والدہ گھر میں بیٹھے تھے کہ 3نقاب پوش ڈاکو گھس آئے اورگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا، ڈاکو الماریوں سے 25تولے زیورات اور 2لاکھ 20ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے واردات سے قبل گاڑی پر گھر کی ریکی تھی جس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا۔تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
    تربیت(اوصاف نیوز) تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ تربت کے علاقے ملک آباد میں مسجد کے اندر پیش آیا جب مفتی شاہ میر نماز تراویح ادا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مفتی شاہ میر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر گر گئے جبکہ امام مسجد بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی، اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم...
      افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں ،سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ، غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر امریکا نے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کیے جس میں 3 لاکھ انخلاء کے وقت باقی رہ گئے ،اس بناء پر خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، پینٹاگون بنوں کینٹ پر ناکام حملے میں افغانستان سے لایا گیا امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔ 4 مارچ...
    اسلام  آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ این این  آئی) پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پرآ گئے۔ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب پر یہ بات عیاں ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ ان آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق 4 مارچ 2025 کو فتنہ الخوارج نے بنوں کینٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی مگر سکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل...
    مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی...
      پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 4 مارچ کو فتنۃ الخوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے ان کے ناپاک ارادے ناکام ہو گئے۔اپنی ناکامی کے خوف میں حملہ آوروں نے دو بارودی مواد سے لدی گاڑیاں کنٹونمنٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خودکش بمباروں سمیت 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے خارجیوں سے امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سے ایم 24 اسنائپر رائفل، ایم 16 اور ایم 4 اسلحہ برآمد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے سٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں۔ جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کرکے ملوث سٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے۔ رجسٹرار آفس گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کر دیکھ سکتا ہے کہ سٹاف مطالبہ کرکے...
      طورخم بارڈر افغان فورسز کی جانب سے متنازع علاقے میں چوکیاں بنانے کی وجہ سے بند ہوا ہے ،پاکستان افغان عبوری حکومت سے طورخم بارڈر کا معاملہ سنجیدگی سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لندن میں مقبوضہ کشمیر پر بیان کو مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کے صدیوں پرانے تحفظات کو اقتصادی بحالی سے حل نہیں کیا جا سکتا، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے ، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے آج بنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کوبنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کادورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سےگہرے افسوس اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔اس...
     سٹی42:  صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو عظیم بنانے کا نعرہ لگاتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں آئے تھے، ڈیڑھ ماہ سے وہ امریکہ کا تنہائی میں دھکیل دکھیل کر عظم بنا رہے  ہیں۔ ایک برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  انتظامیہ بعض ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں بعض ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  20 جنوری...
    گزشتہ سال میں پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی: رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، دہشت گرد حملوں میں اموات کی تعداد 1081 تک پہنچ گئیں۔انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024 میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ ملک میں 2023 میں 517 حملے...
    پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ 17 سال کے دوران دہشت گردی کے رجحانات اور اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ 2024ء میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 2023ء میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے، جو کہ گزشتہ 1 دہائی میں سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے، یہ پہلا موقع ہے جب دہشت گرد حملوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کا چاہتا ہے لیکن افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان بار ہا اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کا چاہتا ہے لیکن افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان بار ہا اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے۔ شفقت علی خان...
    بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔خیال رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے...
    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز مشفق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آج سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرافی کے ہمراہ بنگلہ دیشی کپتان اپنے وطن پہنچے تو کیسا استقبال ہوا؟ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش جب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے بغیر کوئی مچ جیتنے کے باہر ہوا، یہ لمحہ ہمارے لیے چیلنجنگ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری کامیابیاں عالمی سطح پر محدود رہی ہیں لیکن میں نے جب بھی میدان میں قدم رکھا تو ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد محنت کی۔ مشفق الرحیم نے مزید کہاکہ میں...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے  بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے  بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری...
    اسپیشل اولمپکس پاکستان  کا  25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ  تک جاری رہنے والے  گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔  پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے  کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...
    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل  نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے۔ ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم مصطفٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پہنچی۔  رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے،  ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے،  سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑی کو چیک جارہا ہے۔ گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے 365دن کے ہر روز کا آغاز پاکستان کی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ طلوع ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال کے دوران پاکستان نے مایوسی کی جگہ اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات حاصل کر کے معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔انہو ں نے کہا کہ12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی کی شرح 38 فیصدسے کم ہوکر...
    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں   مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
    بنوں(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بنوں کینٹ پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہےافطار کے وقت جب بازار میں رش تھا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق حملے میں 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ایک قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد...
    صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   معصوم شہریوں کی شہداتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے. جبکہ باقی معصوم شہری بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان  سے رابطہ ہے۔ نابینا خاتون کی آنکھ میں دانت لگا کر بینائی بحال کرنے کا انوکھا آپریشن سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس...
    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو عناصر دہشت گردوں کو پناہ، وسائل یا مدد فراہم کرتے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو براہ راست حملے کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا بلکہ دشمن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 مارچ 2025ء) انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (آئی این سی بی) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی طور پر تیارکردہ منشیات کی خریدوفروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے صحت عامہ کو لاحق خطرات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے زیرانتظام کام کرنے والے اس بورڈ کی سالانہ رپورٹ (2024) کے مطابق اب پودوں سے بنائی جانے والی منشیات کے بجائے مصنوعی طریقے سے تیار کردہ نشہ آور اشیا کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ یہ منشیات کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں اور ان کے لیے بڑے پیمانے پر پوست جیسی فصلیں کاشت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیداوار اور...
    قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صیہونی جارحیت میں القسام بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر آیسر السعدی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا ہے۔ دوسری جانب حماس اور القسام نے شہید کمانڈر کی شہادت کو فلسطینی تحریک آزادی کے لیے ایک مہمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت اور...
    متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے سربراہ مولانا حضرت اللہ، مولانا عبد المالک، مولانا نجیب و دیگر نے کہا کہ وفاقی وزارتی کمیٹی کے ممبران احتجاجی دھرنے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، جب کہ دوسری جانب اُن کو اصل حقائق سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ مسلسل تاخیری حربوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین کے قائدین نے کہا ہے کہ دھرنے کو اٹھارہ روز گزرنے کے باؤجود مذاکرات میں کسی بھی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے تاحال چلاس میں آکر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بھی نہیں کیا، کمیٹی کی جانب سے تاخیری حربوں کی وجہ سے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
    فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ سی آئی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے حملے میں خود کش بمبار کا نادرا میں ریکارڈ نہ مل سکا جبکہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کردیا گیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی مردان طارق حبیب کی صدارت میں اجلاس اہم اجلاس ہوا، جس میں خود کش کو حقاینہ تک پہنچانے والا سہولت کار کون تھا ؟ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سر جوڑ لیے۔خودکش بمبار کی تفصیلات نادرا سے شئیر کی گئی، حقانیہ حملہ ، خود کش بمبار کا نادرا میں ریکارڈ نہ مل سکا جبکہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کردیا گیا۔ خود کش بمبار کی عمر 21 سے 22 سال...
    رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...
    لاہورمیں رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کے لیے نیا شیڈول نافذالعمل کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سحری و افطاری کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔ سحری کے لےی رات اڑھائی سے لے کر صبح 8 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس ملے گی، افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لے کر رات 10 بجےتک گیس دی جائے گی۔ کمپنی نے رمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 ٹیمیں تشکیل دے دیں، جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔
    راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔ کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔ مزیدپڑھیں:رمضان کی آمد پرپمپ مالک نےپیٹرول سستا کردیا
    کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں  ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
    نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی. مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے.(جاری ہے) نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی...
    اسکرین گریب نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔مولانا حامد الحق مسجد سے گھر کے لیے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا؟ تفتیشی ٹیمیں کھوج لگا رہی ہیں۔ مولانا حامد الحق شہید اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاکگزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو...
    مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف درج کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ مقدمہ میں دشہت گردی، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہو گئے تھے۔