Daily Sub News:
2026-07-24@05:26:45 GMT

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز


لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے کا شکار ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دیوسائی کے حسین مناظر میں اپنے ایک نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور ٹیم کے ہمراہ کیمپنگ پر موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق اچانک ایک براؤن ریچھ کیمپ کے قریب آ نکلا اور گلوکارہ پر جھپٹ پڑا۔ ریچھ کے پنجوں کے وار سے قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوگئے۔

ٹیم ممبران اور مقامی گائیڈز نے فوری طور پر انہیں ریچھ سے بچایا اور اسپتال منتقل کیا۔

گلوکارہ کو فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ معالجین کے مطابق ان کے بازو پر گہرے زخم آئے تاہم خوش قسمتی سے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔

علاج کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور کچھ گھنٹوں بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

دیوسائی نیشنل پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں جنگلی ریچھ کی موجودگی عام بات ہے، اس لیے کیمپنگ یا شوٹنگ کے دوران خصوصی حفاظتی انتظامات ناگزیر ہیں۔ حکام نے سیاحوں اور فلمی ٹیموں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ جنگلی حیات سے فاصلہ رکھیں اور حفاظتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب نیوز پر کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت گووندا اور سنیتا اہوجا کی طلاق پر بیٹی کا بیان سامنے آگیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قرۃ العین بلوچ

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق