حماس کے سینئر ترین رہنما ڈاکٹر الخلیل الحیا کی شہادت کی خبریں کئی بار مرکزی سرخیاں بنی رہی ہیں اور ہر بار غلط ثابت ہوئی ہیں۔

ان افواہوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ الخلیل الحیا کی شہادت کا دعویٰ متعدد بار خود اسرائیلی فوج کرتی آئی ہے تاہم وہ اسرائیل کے ہر حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔

ذیل میں ان واقعات کی تفصیل دی جا رہی ہے جس کے بعد الخلیل الحیا کی شہادت کی خبریں زور پکڑنا شروع ہوئیں۔ 

◼️ 2007 کا حملہ

غزہ میں اسرائیل نے ایک فضائی کارروائی کے دوران الخلیل الحیا کے گھر پر بمباری کی تھی جس میں الخلیل الحیا کے دو بھائی، چار بھتیجے اور ایک کزن جاں بحق ہوگئے مگر وہ خود محفوظ رہے تھے۔ اس وقت بھی اسرائیلی میڈیا نے ان کی موت کا دعویٰ کیا تھا۔

◼️ 2008 – بیٹے کی شہادت

اگلے ہی برس یعنی فروری 2008 میں اسرائیل نے ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں ان کے بیٹے حمزہ الحیا جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد بھی اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ الخلیل الحیا شہید ہوگئے لیکن بعد میں یہ خبر غلط ثابت ہوئی تھی۔

◼️ 2014 کی جنگ غزہ

غزہ کے محلے الشجاعیہ میں اسرائیل کے ایک حملے میں الخلیل الحیا ان کے بڑے بیٹے اُسامہ، بہو اور تین پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اس وقت بھی اسرائیلی ذرائع نے خبر دی کہ خالد الحیا کو نشانہ بنایا گیا مگر حقیقت میں وہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔

◼️ 2023 – طوفان الاقصیٰ کے بعد

7 اکتوبر 2023 کو حماس پر حملے کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملے میں الخلیل الحیا کے غزہ میں تفعہ محلے کے گھر کو نشانہ بنایا تھا۔

اُس وقت بھی اسرائیلی میڈیا نے خبر دی کہ الخلیل الحیا حملے میں شہید ہوگئے لیکن حماس نے تردید کی اور بتایا کہ وہ اس وقت بیرون ملک تھے۔

اسی برس جنوری 2024 میں بیروت میں ہونے والے ڈرون حملے میں صالح العاروری اور قسام بریگیڈز کے کمانڈرز شہید ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ الخلیل الحیا بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں بعد میں حماس نے وضاحت کی کہ الخلیل الحیا لبنان میں موجود ہی نہیں تھے۔

◼️ 2025 – قطر میں حملہ

9 ستمبر 2025 کو دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ ہوا۔ اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں الخلیل الحیا شہید ہوگئے تاہم حماس کے قریبی ذرائع  نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور دیگر رہنما اجلاس کے دوران محفوظ رہے۔

اس طرح اب تک الخلیل الحیا کی شہادت کی خبریں کم از کم پانچ بار عالمی میڈیا پر نمایاں ہو چکی ہیں اور ہر بار غلط ثابت ہوتی آئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں حماس میں "ہمیشہ بچ جانے والے رہنما" (Survivor Leader) کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھی اسرائیل میں اسرائیل اسرائیل نے شہید ہوگئے حملے میں کی خبریں کی شہادت

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم