2025-09-22@21:04:42 GMT
تلاش کی گنتی: 282

«فنڈز کے استعمال کی رپورٹ»:

(نئی خبر)
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
    آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
    — فائل فوٹو کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 5 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر رومانہ فرحت نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ سال جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، 2 ہزار کیسز رپورٹ کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ دوسری جانب ایمرجنسی انچارج...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے،  طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔   کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے، جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی فوج مسحرہ پر قبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں بلڈوزرز کے...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
    قمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے سندھ کے علاقے قمبر اور پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔(جاری ہے) سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے، اس سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے، ان کیسز میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 22 اور سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے قومی روزنامے کو بتایا کہ یہ سندھ سے تیسرا اور رواں سال پنجاب سے پہلا پولیو کیس ہے جس کے بعد 2025ء میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس...
    ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی نے جاری کی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ اور ایام گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہے، ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ 16 ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس ہوئے، 212 گھنٹے کام کیا، 15 ویں...
      مئی کے پہلے ہفتے میں وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی تمام وزرائ، مشیر ، معاونین احتساب کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، اراکین کی طلبی خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگی ہے ، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین...
    اسلام آباد: 9 مئی 2023 کو مبینہ طور پر تشدد کیلئے اکسانے کے معاملے پر نگران حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے نام شامل نہیں ہیں۔ موجودہ وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات درج ہیں۔ اگرچہ اس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے اور ان پر سرگرم انداز سے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن پرویز الٰہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز  رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حماس رہنماؤں کے درمیان ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی ہے۔ جے یوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفد کی قیادت کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی...
    پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے موثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں...
    اسلام آباد: پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں بھی اعظم نذیر تارڑ کا پہلا نمبر ہے، اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت38 حکومتی بلوں کی منظوری کروائی، اعظم نزیر تارڑ 157میں سے 89 اجلاسوں...
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر وزراء کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزراء اور دو وزرائے مملکت ہیں۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم وزیر نہیں، کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، احد چیمہ اور محسن نقوی پارلیمانی کارکردگی کے لحاظ سے آخری نمبروں پر رہے۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں بھی اعظم نذیر تارڑ کا پہلا نمبر ہے، انھوں نے آئینی...
      بیجنگ : سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈائریکٹر ہان ون شیو نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں چین میں زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق پہلی بات یہ کہ اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے. پورے سال میں اناج کی پیداوار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر کے ایک تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ سویابین کی پیداوار 20 ملین ٹن سے زیادہ رہی...
    فافن کی پاکستان کے انتخابی نتائج بارے سال 2002تا2024تک کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی...
    اسلام آباد:( فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔ رپورٹ کےمتن میں بتایا...
    میرپوخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص 67 ویں پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں اور جہاز نما جھولوں سے شہری لطف اندوز ہونے لگے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے شہریوں کا جھولے مزید تین دن نا ہٹانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ گلستان بلدیہ جو کہ کم رقبے پر واقع ہے کو چھوڑ کر محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گامااسٹیڈم) جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں 67 واں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 21 سے 23 فروری آج رات تک جاری رہے گا 67ویں پھولوں کی نمائش میں جہاں 200 اقسام کے خوبصورت پھول مختلف اسٹال پر سجا? گ? ہیں وہی پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم...
    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی بنیادی وجہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک معاونت ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی، افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ 2024 کے دوران ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گردانہ حملے کیے، اس بڑھتے ہوئے اتحاد سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی...
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
    میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024ء کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 2024ء کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
      کراچی: کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک نے اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل فورسز اور دیگر افواج کے ساتھ حصہ لیا۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ اور دیگر غیر ملکی افواج نے امن فارمیشن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سفیر اور دفاعی افسران بھی موجود تھے۔ مشق کے دوران...
    ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024 کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے جس کے بعد ملک بھر میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ حکام کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 9 فروری کو اختتام پذیر ہوئی جس میں 45 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ  ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
    ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے۔ ان وقوعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔الخدمت کے ضلعی ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جائزے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔ فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باوجود رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات نمایاں رہیں گی۔ فچ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک کو مالی سال 2025 میں 22 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرض ادا کرنا ہو گا، جس میں تقریباً 13 ارب ڈالر کے دو طرفہ ذخائر بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بڑی ’بیرونی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ 8فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کردی، این جی او نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے پہلا حصہ جاری کیا۔ پتن نے رپورٹ میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے، ملک میں آمریت مزید زور پکڑ رہی ہے، عام انتخابات میں بے مثال دھاندلی کے بعد آئین کے ڈھانچے اور روح کو مسخ کرنے کے اقدامات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کو محکوم ، میڈیا، آزاد صحافیوں اور سوشل میڈیا...
    ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر...
    میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔ سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر...
    پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) سال 2025کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہسپتال پتوکی منتقل۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی میں امروز 5فروری 2025کو صبح دس بجے کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ شاد مان کالونی نزد گورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک روز عمر کے نومولود بچے کی کوڑا کے ڈھیر پر نعش پڑی تھی نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے میں کامیا ب ہوگئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر...
    عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیری عوام اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد...
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود صحافیوں، اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کے...
    جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میںوسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
    وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں مفرور افراد کے پاسپورٹ ’بلاک‘ کر دیے ہیں جن میں سابق مشیر شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی بھی شامل ہیں۔یہ اقدام قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزارت سے باضابطہ طور پر 28 جنوری کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ذریعے ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے القادر ٹرسٹ کیس یا 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں جیل کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر بالترتیب 10 لاکھ اور پانچ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیرکراچی منعم ظفر خان نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے محمد انور کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔منعم ظفر خان نے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمد انور کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد انور طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ رہے ۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
    ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی...
    اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 200 فلسطینی شہری رہا کردیئے، ان میں ایک شہری رائد السعدی نامی 36 سال کی طویل ترین قید کے بعد رہا ہوئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدی رہا کر دیے جن میں سے 114 فلسطینی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینی قیدی مصر اور 16 فلسطینی قیدی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گئے۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں رائد السعدی بھی شامل ہیں جو 36 سال کے طویل عرصے سے اسرائیلی قید میں...
    کاوش میمن :مرکزی چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کسان مشکلات کا شکار ہے ، گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے  مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گےپاکستان کا کسان شدید مشکلات کا شکار ہے،ہماری فصلوں کی پیداواری لاگت آسمان کو چھو رہی ہےفصلوں کی ایوریج اوسط نہ ہونے کے برابر ہے،پچھلے سال گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من تھا،لیکن کسانوں سے 2300 سے 2600 روپے میں خریدی گئی،گنے اور چاول کی فصلوں میں بھی کسانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی،حکومت کی جانب سے گنے کا ریٹ مقرر نہیں...
    ملک میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔  خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 7 جنوری 2025 کو پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری کو کی گئی۔ خیال رہے کہ 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ برس پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر 4 سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جبکہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زاید خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے 4 سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے 110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ 4 سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی سفر کرتے ہیں جبکہ...
    عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ عالمی بینک کی ’عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025‘ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔ بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
    اسلام آباد(آن لائن)سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے ،سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427مقدمات نمٹائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جبری گمشدگی کے 1098،2019 میں 800 کیسز، سال 2020 میں 415، 2021 میں 1460 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ سال 2022 میں 860 اور 2023 میں 885 واقعات سامنے آئے سال 2024 کے اختتام تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2251 کیسز زیرالتواء ہیں۔ دسمبر 2024 جبری گمشدگی کے29واقعات رپورٹ ہوئے44نمٹائے گئے دسمبر 2024 میں دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، 23گھروں کو واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ قرار دیے گئے 5 افراد حراستی مراکز جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے سمبر میں کمیشن نے...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) حکمرانوں کو سندھ دشمن فیصلے کرنے نہیں دے گے کینال بنانے سے باز نہ آئے تو پنجاب کے راستے بند کر دے گے۔سندو دریا پر کینال بنانے میں وفاق کے ساتھ آصف زرداری بھی ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے شہدادپور میں سندو دریا پر پنجاب کی ڈکیتی کے خلاف مہم سندھ ہماری ماں سندھو دریا ہمارا سانس ہے کے عنوان سے جاری عوامی شعور مہم کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وجود کو مٹانے اور یہاں کے 6کروڑ افراد کو مفلس کرنے کے لیے سندو دریا سے غیر قانونی کینال نکال کر پنجاب کی طرف رخ کر کے سندھ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427 مقدمات نمٹائے جبکہ 2251 کیسز سال 2024 کے اختتام تک زیر التوا ہیں۔ دسمبر 2024 میں جبری گمشدگی کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 44 کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024 میں 2 لاشیں ملیں اور 23 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 5 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے، اس کے علاوہ دسمبر میں کمیشن...
    عرفان ملک:پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کیخلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی ،ڈرون سرویلنس سےدہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال میں فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے ،لاہور سمیت حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا ،میانوالی آپریشن...
    لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سالِ اوّل کے حالیہ متنازع نتائج اور ان میں سنگین بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط ارسال کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جواب دیں کہ گزشتہ سال کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں کو بے ضابطگیوں کاذمہ دار قرار دیا گیا تھا آج وہ ترقی پا کر دوبارہ انٹر بورڈ میں اعلیٰ عہدوں پر موجود ہیں،ایک سال کے دوران ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بجائے انہیں ترقی کیوں دی گئی؟ منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا ازالہ اور ان کے تعلیمی مستقبل کو تاریک...
    کراچی: پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
    میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
     اویس کیانی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ سے قبل بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پر جوش انداز میں انٹری،فیصلے کے بعد عمران خان نےبھرپورغصے  کا اظہار کر دیا۔  یہ فیصلہ غلط ہے مجھے پہلے سے ہی اس کا پتہ تھا،میری بیوی پر جھوٹے الزامات لگا کر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔عمران خان نے فیصلے کے بعد الزامات لگانا شروع کر د ئیے۔  انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کو ختم کرنا ہو تو اس کے عدالتی نظام کو ختم کیا جاتا ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز   کوئی ڈیل نہیں کروں گا ،کوئی ریلیف نہیں لوں گا۔ 
    میرپورخاص :مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن میرپورخاص کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے بعد شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کےدوران ورکرز فیڈریشن کے سربراہ محمد ملوق اجن، چیئرمین منظور چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ اور ایل پی آر کے کالے قانون کو فوری واپس لے کر نیا بنایا، پینشن رول واپس لیتے ہوئے اس کی ادائیگی آن لائن کی جائے۔ مقررین نے مطالبہ کیاکہ فوتی کوٹہ بحال اور سندھ کی تمام یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 16...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
    کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کردار امیرالمومنینؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کرکے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، تجاوز، قانون پر عمل نہ کرنے اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ باسعادت شیرِ خداؑ، فاتحِ خیبر، مولائے کائنات امیرالمؤمنین، خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانان جہان اور عالم بشریت کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کا عدل و انصاف پوری انسانیت اور بشریت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مستبقل میں بہترزرعی پیداواراورغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زرعی شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالہ سے ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مستقبل میں زرعی پیداوارمیں اضافہ اوربہترغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے صنوعی ذہانت انقلابی راستہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور زراعت کومربوط بنانے سے عالمی غذائی طلب کے اہداف کے حصول اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں مددمل سکتی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے زراعت کے طریقوں کو تبدیل اور،پیداوارمیں اضافہ اورزرعی شعبہ...
    اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
    جسارت کے سینئر رپورٹر خالد مقدومی کے ایصال ثواب کیلیے درس قرآن میں صحافی برادری نے بھی شرکت کی
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت شاہد سومرو نے قاسم آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل عمر بشیر باجوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قاسم آباد ڈاک خانے کے سالانہ بجٹ کی ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کا بجٹ افسران ہڑپ گئے، اب پوسٹل عملہ روزانہ 20 روپے فی آدمی چندہ جمع کرکے 100 روپے میں روز 10 منٹ کمپیوٹر چلایا جاتا ہے اور رات ہوتے ہی ڈاک خانہ مکمل طور پر اندھیروں کے حوالے ہوجاتا ہے، سولر سسٹم یا بیٹری سے ڈاک خانے کو جی پی او انتظامیہ نے محروم کیا ہوا ہے، ڈاک خانے کے ساتھ جنرل پوسٹ ماسٹر سندھ نجیب الرحمن چاچڑ کی سرکاری...
    سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل...
    بھارتی ریاست منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پورمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کےخلاف کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا افسر زخمی ہوگیا۔  احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے افسر مطاہرین کو دھمکیاں دینے لگ۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔