2025-09-18@08:22:40 GMT
تلاش کی گنتی: 885

«ملاقات کیلئے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، آئینی بحران سےبچنے کیلئے بجٹ منظور کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ( عمران خان ) جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہمارے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیا رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، بطور وزیراعلیٰ کسی بھی جیل میں ملاقات کا حق ہے، بانی سے ملاقات ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے، ملاقات نہ کرائی تو آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراتے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے تھے،ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں،بانی پی ٹی ا?ئی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا،بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے۔وکیل لطیف کھوسہ نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں، آپ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ...
    سٹی42 : ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔  رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔  حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے  ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز- فوٹو فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لیے اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کر لیے ہیں۔ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ دعا ہے سالِ نو عوام کیلئے خوش حالی کی نوید ہو: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے سال نو عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔ وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے بینرز، پوسٹر آویزاں کرنے اور وال چاکنگ...
    راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کرلیے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا،انہوں نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے اورڈرون اڑانے پر پابندی کی  خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران – اسرائیل...
    ترک صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں راہنماؤں نے طویل المدتی برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات...
    استنبول:ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔ دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں بدھ کو اعلیٰ سطح پر ہوئی ملاقات کے بعد منظر عام پر آنے والی قیاس آرائیوں کے باوجود، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر پاکستان کا موقف ’’100؍ فیصد وہی‘‘ ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے اس نمائندے کو بتایا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات چیت کرتے ہوئے ذریعے نے بتایا کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ ہیں جو وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ ایکس فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صائمہ سلیم قوم کے لیے چمکتا ستارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج خصوصی افراد کی معاونت اور با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ...
    وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول ترکیہ کے دورہ کیلئے کل روانہ ہوں گے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔...
    قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے قائمقام چیرمین طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرنمنٹ، ڈی جی ریکوری ، ڈی جی بلڈنگ کنڑول ،ڈی جی پلاننگ،ڈی جی ریسو رس،ہیڈ آف ٹریری،سی ڈی اے، سی ای او ،ایم سی آئی، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں فنانس ونگ سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی فنانشل...
    اسرائیل نے ایران کیخلا ف کھلی جارحیت کی، سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں،شہباز شریف ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،کابینہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برداری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے...
    واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18 جون 2025ء ) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ امریکی صدر نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ...
    عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لئے موخر کردی۔منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور...
    پیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا)قانون پر صحافیوں اور وزارت کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیاجائیگا، صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے تیار ہیں، پیکا رولز کے بارے میں تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے ڈمی اخبارات کے خاتمے، پرنٹ میڈیا کو ادائیگیوں، جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وفد کو بتایا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیاجارہاہے،امریکی ٹیرف کے حوالہ سے پاکستان مسابقتی مارکیٹ ہے، بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیاہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ منگل کوسکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ خطہ میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے،اس کامقصدتوانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے،ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں بہتری آئیگی۔(جاری ہے)...
    وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پینشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطہ میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے، ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں...
    پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ صاحب، آپ بہت سینئر ہیں، غلط باتیں نہ کریں، مراد علی شاہ کی اعلیٰ بیڈ گورننس کی مثال سندھ میں ہے، ایم کیو ایم کے ارکان شہری سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے، اسکیمیں گراؤنڈ پر نظر نہیں آتیں صرف کاغذات میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ صرف اپنے مفادات کیلئے اپوزیشن سے ملاقات کرتے ہیں۔ علی خورشیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ہم پر الزام لگایا گیا، ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ناصر شاہ کی کال آئی...
    پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جب کہ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔
    —فائل فوٹو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کے لیے سنگین قرار دیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ اور عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں اور اس سے پیدا صورتِ حال پر بات چیت کی۔او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے ان اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین وطن واپس آگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو وطن لایا جائے گا، عراق میں پھنسے ہوئے زائرین سے بھی سفارت خانے کا رابطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
    راودلشاد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کیلئےپالیسی ولائحہ عمل پرجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کیےجائیں،وزیراعظمچارجنگ سٹیشنز،بیٹری سواپنگ سٹیشنزکےقیام کوبھی یقینی بنایاجائے،ٹواورتھری ویلرزکی تیاری کی استعدادبڑھانےکیلئےصنعتوں کوسہولت فراہم کی جائے،الیکٹرک وہیکلزپالیسی تمام سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےجلدمکمل کرکےکابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت تعلیم کے شعبے سے متعلق منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام کو ماڈل بنا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے سوال کیا وفاقی دارالحکومت کا نظام تعلیم صوبوں کے لئے مثال کے طور پہ پیش کیا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات کو ملک بھر کے لئے قابل تقلید مثال بننا چاہئے۔
    اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
    زاہد چودھری : پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عدیل تصور نے کہا کہ اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔  انسداد پولیو پروگرام نے اضلاع سے متحرک آبادیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔  عدیل تصور کا کہنا تھا کہ اضلاع متحرک آبادیوں کا ڈیٹا پولیو پروگرام کو فوری ارسال کریں،متحرک آبادیاں جو منتقل ہو چکی ان کی تفصیلات بھی ارسال کی جائیں،اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں،تجزیہ کر کے نتائج فوری پولیو پروگرام کو بھیجے جائیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے انسداد پولیو پروگرام سربراہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ لینے...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں لوکل انڈسٹریز کو آگئے بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، موجودہ بجٹ میں عوام پر لگائے جانے والے ٹیکسز اس امر کی دلیل ہیں کہ پاکستان پر مسلط حکمران پاکستانی عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ اعداد و شمار کی ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں، ایسا لگتا بجٹ 2025-26ء عجلت میں بنایا گیا ہے بلکہ آئی ایم ایف کا دیا ہوا کاغذ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا بجٹ اس کے عوام کی معاشی ترقی کا ضامن سمجھا جاتا...
    شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسپیشل پراجیکٹس، ڈی جی لا، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے ا ایک روزہ سرکاری دورہءِ پر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کے  صدر  اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ  امارات کا    سرکاری دورہ کریں گے.   وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات  کریں گے.  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر  اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.
    لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، حکومت کی اولین ترجیح برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے اور اس مقصد کیلئے ٹیرف اصلاحات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں۔ پینشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے۔ تنخواہوں اور پنشن کا براہ راست تعلق مہنگائی سے ہے۔ ٹیرف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنا ہو سکے ریلیف دیں،بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے ٹیکس ریونیو کم ہو جائے گا؟ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ  نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  4ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیاہے، مجموعی طور پر 7ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4ہزار میں ٹیرف کو صفر کردیا گیا ہے،پچھلے 30سال سے ٹیرف اصلاحات نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز کے تناظر میں ٹیرف اصلاحات اہم ہیں، اسے ہم آگے لے کر جائیں گے،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں سے بات کریں گے،دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا...
     دلشاد راؤ :صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاٹیکس فری بجٹ لانے کیلئے اجلاس کااعلان کر دیا۔  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ  پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، ایک پرو پبلک اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اُنہو ں نے مزید کہا کہ ٹیکس بیٹ کو بڑھائیں گے مگر عوام پر نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے،ستھرا پنجاب،انفراسٹرکچر، نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    اسلام آباد،لندن (نمائندہ خصوصی+ نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی وفد نے لندن میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے سٹرٹیجک سٹڈیز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی پالیسی ساز سٹرٹیجک تجزیہ کار اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بلاول نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی بلااشتعال فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف عام شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوا بلکہ علاقائی استحکام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوئے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی آبی...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطا تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہاکہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں،، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ اس میں ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ضروری تھیں،توانائی اصلاحات میں ریکوریز بہت شاندار رہیں،این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنا اہم اقدام تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، نگران وزیرخزانہ کا اس پروگرام کو ٹریک پر رکھنا قابل ستائش ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی بی تناسب پانچ سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا : ماہر معاشی امور ان کاکہناتھا کہ حکومت نے ایف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔  "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے...
    اسلام آباد: ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بڑے آبی ذخائر، ڈیمز کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...
    عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک اٹک سے صادق آباد تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، پنجاب میں 3 دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ویسٹ مینجمنٹ عملے سے...
    ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق تمام انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ورکس کے ملازمین جنریٹرز اپ ڈیٹ اور فنکشنل رکھیں۔الیکٹریشن و دیگر عملہ اپنی...
    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی اصل روح یہی ہے کہ مسلمان اللہ کی رضا کے حصول کیلئے ایک چٹان کی طرح متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں اور  حج کی حقیقی روح تقوی اور وحدت اسلامی کے حصول کیلئے کوشاں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج عظیم الشان، مالی، بدنی اور روحانی عبادت ہے، یہ سنت حضرت حاجرہ علیہ السلام اور سنت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی ہے۔ فریضہ حج ہمیں اللہ کی محبت عالمگیر اخوت، بھائی چارے ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتا ہے۔ اس فریضہ...
    لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا  کہ  ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا  کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ پلاسٹک کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔ بیرسٹر عامر...
    مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات  کی جس دوران  پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔  نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
    لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دے دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کو 15 رکنی اعلیٰ سطح کمیشن کا سربراہ جبکہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو کنونیئر مقرر کر دیا گیا، کمیشن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، سیکرٹری ہوم پنجاب سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی سپشل برانچ آزاد کشمیر حسن قیوم کمیشن کے ممبر مقرر کر دیئے گئے، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ڈی جی آئی سی ہیومن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں...
    ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی صورتحال اور نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم نے  کے فور اور گرین لائن کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان...
    ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی صورتحال اور نئے سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈیولپمنٹ پیکیج میں کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم نے  کے فور اور گرین لائن کیلئے فنڈز بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان...
    وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے، ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے شہریوں کیلئے پانی سپلائی...
    وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کے لیئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی...
    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: وزیراعظم نے عمرایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر...
    ماسکو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور  وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو  وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ  روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔اعلامیےکے...
    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے بغیر تحقیقات کے لگائے گئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ، بلاول نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کووزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا. پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی یکطرفہ فوجی اقدامات خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ایٹمی خطے میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر آبی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، یو این سیکرٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے...
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے، مکالمے کے فروغ کیلئے کام کریں۔پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل کی امن کی کوششوں کو سراہا اور ان سے امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل یو این سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
    عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کرانے پر عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    موجودہ نازک حالات میں ایرانی وزیر خارجہ کیجانب سے بیروت کے دورے کو سراہتے ہوئے لبنانی وزیر اعظم نے نئی لبنانی حکومت کیجانب سے ایران کیساتھ باہمی احترام و دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنیکے اپنے عزم پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران و لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات و علاقائی ترقی کے بارے تبادلہ خیال ہوا جبکہ سید عباس عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے نئے لبنانی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ لبنان،...
    بیروت میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں لبنانی وزیر خارجہ نے تہران کیساتھ ہمہ جہت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بیروت کے گہرے عزم کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو اپنے علاقائی دورے میں مصر کے بعد لبنان میں موجود ہیں، نے آج صبح اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و اہم علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک ایران و لبنان اور ان کی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی دیرینہ و مثبت تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مختلف سیاسی، اقتصادی و تجارتی جہات...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے تینوں بہنیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ایڈووکیٹ احمد اویس بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔بیرسٹر گوہر خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو سماعت میں جانے کی اجازت مل گئی تھی۔پہلے علیمہ خان کو توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں جانے کی اجازت نہیں ملی تھی تاہم بعد میں انہیں بھی اجازت مل گئی۔
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست عدالت نے خارج کردی۔ شیخ وقاص اکرم کی جانب سے  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر کیس کو 2 بار کال کیا گیا، تاہم شیخ وقاص اکرم اور نہ ہی ان کے وکیل پیش ہوئے ۔ بعد ازاں جسٹس راجا انعام امین منہاس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔ یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم...
    سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز نیو یارک(آئی پی ایس) چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلیے متحرک کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف سفارتی مہم کے تحت سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
    اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروں کو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامنا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات...
    اجلاس میں کونسل کے ارکان نے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے ریگولیٹری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے اہم اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد بین الاقوامی معیارات اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔  اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو...
    آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایت وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران جاری کی گئی جس میں ایف بی آر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ حکومت قومی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو مستحکم معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کمپنیوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں،حکومتی ادارے کرپشن کے خاتمے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں،وزیراعظم نے معاشی اشاریوں کو حکومتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم نےکہاکہ مثبت معاشی اشاریے پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہیں،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پراظہار اطمینان کیا۔  آتش فشاں کے پھٹنے کی پیشگوئی کا نیا اور حیران کن طریقہ دریافت  کرلیا گیا اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ...
    — فائل فوٹو  سندھ میں عیدالاضحیٰ کے دوران کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا اور کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والا کانگو وائرس خطرناک ہے، کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگو وائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مویشی منڈی جانے والے افراد کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدام کریں، ماہرین صحت بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس کا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
    —فائل فوٹو گلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاجکراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 11 جون 2025ء تک ہڑتال کو توسیع دی جائے گی۔ البتہ تمام ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات سننے، ضمانت، سپرداری وغیرہ میں وکلاء کو پیش ہونے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بار کونسل گلگت، غذر بار ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اختر ایڈووکیٹ بار آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء نے وکلاء برادری گلگت بلتستان کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہڑتال کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کی جانب سے مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو باقاعدہ احکامات جاری ہونے کے باوجود ابھی تک متعدد مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام...
    پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ...
    سٹی42:ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید   پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے...
    تہران (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی حکام کو ایک دوٹوک پیغام دکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ اسرائیل کیساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 89 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو یہ انتباہی پیغام لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل مذاکرات کیلئے زیادہ صبر نہیں رکھتے۔ شہزادہ خالد نے سینئر ایرانی حکام کے گروپ کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم جلد معاہدہ چاہے گی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی، دفاعی اور معاشی استحکام کا جاری رہنا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور ایک روشن تر مستقبل کیلئے نہایت ضروری ہے، اس کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھے اور اتفاق رائے سے چلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے وفد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، چوہدری اسلم گل، مہر ارشاد سیال اور...
    علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اور شہداء کے ورثاء کا مسلسل مطالبہ ہے کہ سانحہ مورو کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ مورو کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ سندھ میں سرگرم ڈاکوؤں، خصوصاً کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ دھرتی کے فرزند شہید عرفان لغاری...
    صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور...
    ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کیلئے دستخط کی تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے۔ہانگ کانگ میں ثالِثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تقریب عالمی ثالِثی کے دائرے میں توسیع کے نئے دور کا آغاز ہے، آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے تقریب...
    —فائل فوٹو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔ یہ بھی پڑھیے ویزہ معاملہ، پاک امارات حکومتوں کا مثبت تبادلہ خیال پر یقین، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین پر زائرین کیلئے ایرانی سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ایران کے مثبت کردار کے معترف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شادمان لاہور میں ایرانی قونصل خانے میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق ایم پی اے مخدوم عثمان اور حسین ترمذی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین...
    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)اووربلنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہواجس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ کے نام سے سکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے...