2025-08-11@12:33:38 GMT
تلاش کی گنتی: 4455

«پاکستان سوسائٹی ڈنمارک»:

(نئی خبر)
    گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکا نے کینیڈا پرٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا، بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش پر 20، ترکیہ اور اسرائیل پر 15...
    سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔  پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔ گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔  راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ...
    پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن   کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان  کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا۔ قبل ازیں  کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز سےملاقات کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے 31 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر نے نیل ہاکنز کو ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئین اور قانون کی بالادستی کی بحالی کے لیے پی...
    اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی کبھی نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمرایوب بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کو فون آجاتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، چیف جسٹس کو خط ملا تھا وہ ان پٹ لینا چاہ رہے تھے،فوری سزائیں نہ ہوتی تو کچھ ہوبھی جاتا، عمرایوب آج بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور کل بھی ہوں گے، عمرایوب کو سزا بالکل غلط اور ناجائز ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ایسا انصاف نہیں ہوتا، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، یہ جمہوریت اور انصاف کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے،...
    فوٹو فائل پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔ پاکستانی سائنسدان ابتک سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئےپاکستانی سائنسدانوں چاول میں ابتک کی سب سے لمبی ورائٹی (9.5 ملی میٹر) پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول...
    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ علیمہ خان...
    بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی کے ایک سو سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو دس دس سال قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، سابق وزیر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، شیخ رشید شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، چوہدری اقبال اعجاز، اور کئی دیگر شامل ہیں۔ قانون دان بابر سہیل کے مطابق سزا یافتگان کو اگلی عدالت میں اپیل سے پہلے خود کو قانون کے سامنے پیش کرنا ہوگا اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا...
    پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز وہاڑی(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27...
    امریکہ نے دنیا کے 70 ممالک پر درآمدی ٹیرف کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس پر نسبتاً کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جب کہ بھارت پر 25 اور بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔ دیگر ایشیائی ممالک جیسے سری لنکا، ویتنام اور تائیوان بھی 20 فیصد ٹیرف کی زد میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو بھیجی جانے والی مصنوعات پر 19 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی وزارت خزانہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر عائد کیئے گئے 19 فیصد ٹیرف پر موقف جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ امید ہے ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی  شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے...
    گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
      پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم):   29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 سے قبل ایک اہم وارم اپ ایونٹ کی حیثیت رکھتا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران یو اے ای ہی میں منعقد ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے (مقامی وقت) سے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں تبدیلی یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز طے تھی، لیکن بعد ازاں پی سی بی نے...
    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد )امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57...
    لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی  ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
    پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
    قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
    لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
    پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم...
    پاکستان نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 24، فہیم اشرف نے 16، اور صاحبزادہ فرحان نے 14 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6...
    امریکا نے تجارتی پالیسی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں پاکستان کے لیے ایک سفارتی رعایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟ وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک پر جوابی محصولات (Retaliatory Tariffs) کے طور پر مختلف شرحیں مقرر کی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے کم ٹیرف کا سامنا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ مختلف ممالک پر امریکی ٹیرف کی تفصیل پاکستان:...
    امریکا کی تجارتی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بنگلادیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔اس طرح جنوب ایشیا کے تین بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے ۔جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...
    FLORIDA: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، صائم ایوب 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 28 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 23 رنز اور محمد نواز 3 رنز بنا کر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان)،...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدہ کے اہم نکات کے بارے میں حکام تو ابھی تک خاموش ہیں تاہم پس پردہ ہونے والی ملاقاتوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اہم شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری پر ٹیرف زیرو کردیا جائیگا اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ نرم رویہ اختیارکیا جائے گا۔ یکم اگست سے پہلے اس معاہدے کی تکمیل میں صدرٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملاقات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکا کی طرف سے بھی پاکستان کے ساتھ باقی علاقائی ممالک خاص طور پربھارت ،ویتنام اور انڈونیشیا کے مقابلے میں ٹیرف کے معاملے میں نرمی برتی جائیگی۔ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو...
    کراچی: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔ گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔ قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔ تیسرا میچ سندانے...
    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا  اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد خان شیرانی، لیاقت بلوچ، اسد قیصر، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی، ساجد ترین، مصطفےٰ نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام...
    بیرسٹر عمیر نیازی : فوٹو فیس بک  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کا بوجھ اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنی سیاست ختم کرنی ہے تو صوبائی حکومت میں بیٹھی رہے۔پروگرام میں شریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف ایوان سے نکلے یا مستعفی ہوجائے یا ان کی سیٹیں ہمیں ملیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے نکلنے والے تیل سمیت معدنی وسائل کی تقسیم آئین پاکستان...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیا۔اسلام آباد سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ شائع کر دیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اور 13 جولائی کو ہوا تھا۔ عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں۔
    جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد)کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز مینز ٹیم میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو 31 جولائی سے 3 اگست تک فلوریڈا کے برووارڈ کانٹی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔یہ تبدیلیاں حال ہی میں کیریبین میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے سکواڈ کے مقابلے میں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شامر جوزف کے ساتھ بیٹسمین کیسی کارٹی، ایلک ایتھنیز اور جانسن چارلس کو الزاری جوزف، ایون لیوس، برینڈن کنگ اور شمرون ہیٹمائر...
    اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی تفصیل پیش کی گئی۔ سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ اورمجموعی حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی سی ٹی خدمات میں 18...
    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
     پاکستان ٹینس فیڈریشن نے فنڈنگ کے مسائل پر قابو پانے، اسپانسر شپ کے حصول اور مقامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹینس لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے لیگ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے کورٹس کی تعمیر، پرانے کورٹس کو کور کرنے، ٹریننگ، کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ پی ٹی ایف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس سے تعاون کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔جس پر بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔  خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا...
    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چینی کی درآمد کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس پورے مرحلے کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ٹینڈر کھولتے وقت ٹینڈرنگ کمپنیوں کے نمائندے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی موجود تھا۔جنرل مینجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے چینی برآمد کے ٹینڈرز کھولے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ملک میں چینی کی طلب پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر...
    5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او...
    سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔ سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔
    اسلام آباد/واشنگٹن: پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نِک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسڈر جیمی سن گریر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان کی امریکا کو برآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد محصولات (ٹیرف) میں نمایاں کمی کی جائے گی جس سے پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈی میں مزید رسائی حاصل ہوگی اور پاکستانی برآمد کنندگان کو بین...
    —فائل فوٹو  بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے...
    سینیٹر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکر گزار ہیں، سینیٹر منتخب ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کے بقول 5 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی. وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپورٹ کیا اور ووٹ بھی دیا۔مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں آج نہ پیسہ چل سکا نہ کسی کا زور چل سکا، ایک ایم پی اے بیمار ہے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے ہیں، ہمارا کوئی ووٹ اپوزیشن کو نہیں ملا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی، دوران ووٹنگ بیلٹ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی  وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔  دستاویزات میں بتایا گیا  ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔(جاری ہے) کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں...
    کراچی: پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا، جس میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکواڈ میں ممکنہ طور پر ٹاپ آرڈر بیٹر کیسی کارٹی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے ممکنہ 16 رکنی اسکواڈ میں شائے ہوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بقیہ اسکواڈ میں برینڈنگ کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے)   وزارتِ خزانہ کے...
    اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔ بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہو گی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔ ’فہد مصطفیٰ نے میرا...
    لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔ میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2F سلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اسلام آباد کے ہوٹل نے بکنگ کیسنل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹیولپ ہوٹل میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی تھی لیکن انتظامیہ نے بُکنگ منسوخ کر کے ہوٹل کو تالے لگوا دیئے، جس کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے رہنما ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ہے لیکن آج ہر صورت اے پی سی ہوگی، حافظ عاصم منیر...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کا فروغ اور منڈی تک رسائی کو بڑھانا ہے،معاہدے کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈلوٹنک اورامریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیکرٹری کامرس جوادپال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ معاہدے سے باہمی ٹیرف، امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف کم ہوگا، معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کا باعث بنے گا، معاہدے سے ایک...
    شکارپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادانہ سفر کرنیکی ضمانت دیتا ہے۔ کوئی وزیر یا ادارہ لاکھوں شہریوں کے سفر پر بیک وقت پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین پر پابندی قابل مذمت، اور پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے۔ اگر وزیر داخلہ اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے شکارپور میں زائرین کے زمینی سفر پر پابندی...
    ویب ڈیسک :پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔   اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔بلا ل اظہر کیانی نے کہا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں سے 6 ارب ڈالر امریکا کی تھیں، پاکستان کی سنگل لارجسٹ ایکسپورٹ...
     پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے تحت دو طرفہ تجارت کو فروغ، منڈی تک رسائی میں اضافہ، سرمایہ کاری کی ترغیب اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔  سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر...
    پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں سفر کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ 4 انگلینڈ کے خلاف ناکامی اٹھانا پڑی۔ پہلے میچ میں پاکستان کے انس علی شاہ کو انگلینڈ کے ڈبلن رابرٹس نے 0-3 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں عبداللہ نواز  اپنے حریف سے الیکزینڈر براڈ برج 0-3 سے ہار گئے۔اس طرح انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ قبل ازیں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلوں  میں ٹاپ سیڈ مصر نے سیڈ 7 چیک، سیڈ 2 امریکا نے سیڈ 9 فرانس اور سیڈ...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان کا بیان سامنے آگیا۔ کامل خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے ہمیں واک اوور دے دیا۔ڈبلیو سی ایل کا موقف تھا کہ جو ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلے گی اس پر دوسری ٹیم کو واک اوور دیا جائے گا۔ہمیں ڈبلیو سی ایل نے واک اوور دے دیا ہے اور ہم فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر سیمی فائنل کھیلے فائنل میں پہنچنے پر فرق نہیں پڑتا۔جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں سیمی فائنل کا رزلٹ بھی ایسے ہی ہونا تھا۔ہماری ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار تھی۔فرق...
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی  ۔ پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں...
    پاکستان نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں نہ صرف بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا بلکہ اس کامیابی کا اثر عالمی درجہ بندی پر بھی نمایاں طور پر دکھائی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی نوجوان کرکٹرز نے شاندار انفرادی کارکردگی کے ذریعے عالمی ٹی 20 رینکنگ میں تاریخی ترقی حاصل کی ہے جس نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور مستقبل کی امیدوں کو روشن کر دیا ہے۔ پاکستانی بیٹرز کی لمبی چھلانگیں محمد حارث نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے سیریز میں 167 رنز بنائے جن میں ایک یادگار سنچری بھی شامل تھی۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں وہ 210 درجے چھلانگ لگا کر...
    کراچی: عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازع فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔ رابطہ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کے بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کرکے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے تو ایسے میں پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی ٹھوس...
    لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز برمنگھم (سب نیوز)بھارت نے پاکستان کے خلاف ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کل برمنگھم میں پاکستانی چیمپئنز کا بھارتی ٹیم سے ٹاکرا طے تھا۔بھارت نے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے یہ قدم دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی اور حالیہ ایشیا کپ شیڈول پر بھارت میں ہونے والے سیاسی شور و غل کے بعد اٹھایا...
     لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹیموں کی شرکت کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ استعمال کرے گا، ایشیا، اوشنیا، افریقا اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز ہے۔امریکا میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں شرکت کرے گا جبکہ چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے کرنا باقی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے فارمیٹ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں، ریجنل ٹاپ ٹیموں کے فیصلے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے تنقید کی، اس فارمولے...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگز میں نمایاں ترقی حاصل کی۔ صاحبزادہ فرحان نے بیٹرز کی رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنالی اور اب وہ 97 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 389 ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے بھی 14 درجے ترقی کی اور اب وہ 500 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ پاک ،بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی ناؤ اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارت نے شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاہد آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے جب پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میں کپتانی کریں گے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے ، پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے ، پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے ، حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے ، کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے ۔ اپنے وی لاگ میں زاہد گشکوری کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے...
    لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ فتح بھارت کے بہتر...
    لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔  یہ فتح بھارت...
    کراچی: ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔  ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ...
    کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ حلقے بدستور...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ‏بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلاء بھی موجود تھے۔ عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے، کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے...
    کراچی: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 17 بوائز کیٹیگری میں شریک پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سندانے کلب کے خلاف میدان سنبھالا، جہاں حریف ٹیم نے میچ کا پہلا گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کاشف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خسارہ برابر کر دیا، جو میچ کا آخری اسکور ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بھی پاکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ...
    پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔ لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے،...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈ کے لیے حتمی کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔ 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں پہلے روز خصوصی ٹریننگ کا آغازہوا۔ بیٹرز کو پاور ہٹنگ  کی مشقیں کرئی گئیں،ابر آلود موسم میں ٹیم وائٹ اورٹیم گرین کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ قومی تربیتی کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوگی۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔ کیمپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ جنید...
    ملتان پریس کلب میں قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زائرین ہر حال میں بائی روڈ زیارت کے لیے جائیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام کے دوران قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو قائدین کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں زائرین کے لیے دعوے کیے گئے، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے...
    عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، پی ٹی آئی کا دعویٰ