2025-11-08@01:47:09 GMT
تلاش کی گنتی: 377
«گزشتہ ایک سال»:
(نئی خبر)
TEL AVIV: ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں ایرانی وزارتِ دفاع کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نجی ایرانی نیوز ایجنسی نے بھی کیا ہے، جو اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) سے وابستہ ایک میڈیا ادارہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ تہران کے نوبنیاد علاقے میں وزارتِ دفاع کی ایک ہیڈ کوارٹر عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ایک اہم تحقیقی و دفاعی ادارے، آرگنائزیشن آف ڈیفنسو انوویشن اینڈ...
ایران نے صرف ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے صیہونی حکومت کے 10 دشمن ڈرونز کو ملک کے مختلف حصوں میں کامیابی سے مار گرایا ہے۔ ممکنہ طور پر ایرانی ایئر ڈیفنس نیٹ ورک نے یہ کارروائی ہر مزگان، کرمانشاہ، مغربی آذربائیجان، لرستان، تہران اور خوزستان کے صوبوں میں کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ان علاقوں میں دفاعی فضائی نظام اسرائیلی حملوں کے انسداد کے لیے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج ہی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جون 2025ء) اسرائیل کی جانب سے جمعے کے روز ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ایران نے جمعے کی شب اور ہفتے کی صبح اسرائیل پر کئی مراحل میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میزائل حملوں کے فوراً بعد اسرائیل نے تہران پر نئی فضائی کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کےدرمیان یہ تازہ عسکری تصادم جوہری کشیدگی کی نئی سطح پر پہنچ چکا ہے، جس پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میدانِ جنگ کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے، جبکہ خطے میں ایک وسیع...
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)یرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کردی ہے۔ تہران اسے سنگین نتائج کے بغیر ہٹ اینڈ رن حملے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل صبح سویرے اپنی شدید بمباری کے بعد ان کے نتائج سے بچ نہیں سکے گا۔ اسرائیل کے ایران پر حملے میں متعدد ایرانی فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں سینئر کمانڈروں کو مارا گیا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے ایران پر اپنے بڑے حملے کے ساتھ ایک سنگین غلطی کا...
تہران کے معروف مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج صبح ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بین الاقوامی میڈیا اور ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب موجود ایئر فورس ہینگر کو دو پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پورے علاقے میں سنہری دھوئیں کے بلند ستون دیکھے گئے۔ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرہ کیریبین کی تاریک گہرائیوں میں صدیوں سے پوشیدہ ایک ایسا راز، جو تاریخ، خزانے اور عالمی سیاست کے حیران کن امتزاج کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، حالیہ دنوں ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ اور سمندری تحقیق سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک300 سال پرانے ہسپانوی جنگی جہاز ’سان جوز‘ کے ملبے کی جدید ترین تکنیک سے از سر نو عکس بندی کی ہے، جس نے اس قدیم خزانے سے متعلق کئی دلچسپ اور ناقابل یقین حقائق کو بے نقاب کر دیا ہے۔سان جوز، جسے کئی ماہرین تاریخ کا سب سے قیمتی ملبہ قرار دیتے ہیں، 1708 میں پیرو سے اسپین جاتے ہوئے برطانوی نیوی کے حملے کا شکار ہوا تھا۔...
اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
دنیا بھر میں اپنی معصوم شکل، پر جیسے گلپھڑوں اور ویڈیو گیمز جیسے مائنکرافٹ میں مشہور ہونے والے ننھے جل تھلیے ایکسولوٹل اب صرف تفریح کا ذریعہ نہیں رہے، سائنس دانوں کے لیے یہ ننھا سا جانور ایک سائنسی معجزہ بن چکا ہے، جو انسانوں کے کٹے ہوئے ہاتھ، پیر یا دیگر اعضا کی دوبارہ تخلیق کی امید جگا رہا ہے۔ بوسٹن کی نورتهیسٹرن یونیورسٹی میں حیاتیات کے ماہر ڈاکٹر جیمز موناہن اور ان کی ٹیم نے ایک نئی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ایکسولوٹل کس طرح نہ صرف اپنے ہاتھ پاؤں، بلکہ دل، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ دماغ کے حصوں کو بھی دوبارہ بنا لیتا ہے۔ ڈاکٹر جیمز موناہن کا کہنا ہے کہ...
گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ
گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کی پہلی تقریب میں “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا فروغ اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر ” کے عنوان سے ورچوئل خطاب کیا۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کا قیام تمام ممالک کے عوام کی تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کی عالمگیر خواہش کے عین مطابق ہے اور تمام رکن...
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک مثال...
اسلام ٹائمز: امامؒ نے اسرائیل کو ایک "صیہونی سرطان" قرار دیا تھا، ایک ایسا مہلک ناسور جسے اگر امتِ مسلمہ اتحاد و بصیرت کیساتھ کام لیتی تو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا تھا۔ امامؒ کی دعوت پر لبیک کہنے کے بجائے، تعصبات، فرقہ واریت، تنگ نظری اور سیاسی مفادات نے ملتِ اسلامیہ کو بے حسی اور بے عملی کی کھائی میں دھکیل دیا۔ یگانگت کی جگہ افتراق نے لے لی، اخوت کی جگہ عداوت نے اور دشمن اس خلا سے فائدہ اٹھا کر آج گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔ تحریر :علامہ سید جواد نقوی امامِ خمینیؒ، وہ مردِ خدا، روحِ بیدار، جنہوں نے نہ صرف امتِ مسلمہ بلکہ تمام انسانیت کو شعور، بیداری اور بصیرت عطا کی،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں 36.14ارب روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التوا مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر ایف بی آر نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹا دیے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کھربوں روپے کا ریونیو جو...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اورنگی ٹاؤن کے ہوٹل کی چائے پسند آگئی، اور بے ساختہ بول اٹھے، .The Tea is Fantastic۔ان الفاظ کا پس منظر کیا ہے؟ یہ پاکستان اور بھارت میں سب کو معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آج اورنگی ٹاؤن میں ایک پارک کا افتتاح کرنے پہنچے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ ایک مقامی ہوٹل میں چائے بہت اچھی بنتی ہے۔ میئر کراچی چائے پینے جا پہنچے۔ چائے کی پہلی چسکی لیتے ہی بے ساختہ بول اٹھے، .The Tea is Fantastic
بیجنگ :چین کے ہانگ کانگ میں 33 ممالک کے مندوبین نے “بین الاقوامی ثالثی ادارے” کے کنونشن پر دستخط کیے اور اس کے بانی رکن ممالک بن گئے۔ کنونشن کے مطابق، تین یا اس سے زائد ممالک کے داخلی قانونی طریقہ کار کے ذریعے تصدیق ہونے پر یہ ادارہ سرکاری طور پر قائم ہو جائے گا۔ اس ادارے کا ہیڈ کوارٹر ہانگ کانگ میں ہو گا اور یہ 2026 کے آغاز تک اپنا کام شروع کر دے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ بین الاقوامی قانون کے نفاز کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہے جو ثالثی کے میدان میں موجود خلا کو پر کرے گا اور عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قانونی...
ایرانی حکام صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں‘امریکی پیشکش اسرائیل سے جنگ کے خطرے سے بچنے راستہ ہے.سعودی حکام کا ایران کو پیغام
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام و باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے آئندہ اجلاس میں ایک عمومی معاہدے تک پہنچنا مطلوب ہدف قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا معاہدہ کہ جو تکنیکی تفصیلات پر مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگا اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل سی این این (CNN) نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے واقف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان ذرائع نے مذاکرات کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی امید سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک وسیع تر معاہدے کے قریب پہنچ ہے ہیں کہ جسے بات چیت کے اگلے دور میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ادھر اپنے تازہ ریمارکس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ جہاں طے ہوا ہے وہ فیملی لاہور میں قیام پذیر ہے۔جنید صفدر کا رشتہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاﺅن میں سابق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران "رشتہ طے پا گیا اور جلد ہی منگنی ہو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔ مودی نےریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک تقریر میں کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے‘۔ مودی کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی۔۔۔ سکھ چین کی زندگی جیو روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔ pic.twitter.com/H1QvvrtFl7 — Shafqat Ali (@ShafqatAli125) May 26, 2025 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر جہاں پاکستان نے شدید ردعمل...
کانگریس صدر نے کہا ہے کہ 11 سالوں میں بڑے بڑے وعدوں کو کھوکھلے دعووں میں بدل کر مودی حکومت نے ملک کی ایسی حالت کی کہ اچھے دن کی بات اب ایک خوفناک خواب کیطرح ثابت ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بار پھر مودی حکومت پر عوام سے وعدہ خلافی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کچھ پرانے اور بڑے وعدوں کے ساتھ ساتھ 2014ء کے عام انتخابات میں کئے گئے اعلانات کی یاد مودی حکومت کو دلائی ہے۔ انہوں نے حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدحالی ایسی ہے کہ "اچھے دن" ایک "خوفناک خواب" ثابت ہوئے ہیں، 140 کروڑ عوام کا ہر طبقہ پریشان...
ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سرگرم ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 52 گاڑیوں ٹریفک خلاف ورزی پر بند کر دی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 740 موٹر سائیکلز اور 312 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کالے شیشے استعمال کرنے والی 98 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 114 ڈرائیورز کو جرمانہ عائد کیا گیا، غیر قانونی پارکنگ پر 3 ہزار 315 جبکہ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 384 گاڑیوں کے...
اسلام ٹائمز: ایران کے وزیر خارجہ نے نئے علاقائی نظام یا new regional order کا نظریہ پیش کرکے حقیقت میں اس نظام کا متبادل پیش کیا ہے، جسکا تذکرہ ڈونالڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کے چند ممالک کے حالیہ دورے کے دوران کیا ہے۔ امریکہ سکیورٹی کی فراہمی کے نام پر خطے میں اپنا تسلط پیدا کرکے دیگر اہداف کے ساتھ اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اسی تناظر میں رہبر انقلاب آيت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا یہ انتظام خطے کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے اپنے ایک مضمون میں تہران کے مجوزہ "نئے علاقائی...
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے شوہر کے قریبی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگز کے بعد پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو ہیں جس کی وجہ ان کا اداکارہ نادیہ خان سے فیملی تعلق ہے۔نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کسی تفریحی مقام پر...
—فائل فوٹو ایوانِ بالا سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔ بل کے مطابق غیر قانونی سرگرمی سے مراد کوئی بھی ایسا اقدام جو دھماکا خیز مواد کی بغیر لائسنس تیاری سے متعلق ہو، جبکہ دانستہ دھماکے سے مراد کوئی بھی دانستہ کارروائی ہے چاہے وہ کامیاب ہو یا ناکام۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سنگین خلاف ورزی سے مطلب وہ اقدامات ہیں جن سے عوامی زندگی کو دہشت گردی کے خطرے میں ڈالا جائے، بد نیتی سے مراد ایسا اقدام ہے جو عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالے۔ سندھ اسمبلی، ایکسپلوزیو بل 2024ء اور ٹیکنیکل ایجوکیشن بل منظور کرلئے گئے کراچی سندھ اسمبلی، ایوان نے سندھ ایکسپلوزو بل... ایوانِ بالا سینیٹ کی جانب سے منظور...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ شہیدِ ملت کی عوامی خدمت کا بے لوث ورثہ آج بھی لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جو ہر آزمائش میں انکو حوصلہ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولوی محمد فاروق کو آج انکی 35ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے اور مرحوم کی گراں قدر سیاسی، سماجی، دینی اور ملی خدمات کو یاد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں مرحوم مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا ہے کہ 21 مئی ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے اور دردناک یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو آج ہی کے دن بندوق برداروں...
ہمارے نزدیک یورپ اور مغربی ممالک سماجی زندگی سے محروم ہیں۔ گو کہ مغربی تہذیب و کلچر کی اپنی الگ حرکیات ہیں مگر ہم یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ اہل مغرب کے پاس سوشل لائف نہیں ہے۔ البتہ ان کا معاشرہ کام کے دنوں میں واقعی ایک دوسرے سے گھلنے ملنے کے تصور سے تہی دامن ہے۔ لندن جیسے میٹروپولیٹن (عالمگیر)شہر میں ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے کبھی آپ کو یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ ساتھ والے کمرے میں کون رہتا ہے۔ میں نے لندن میں نو سال ایک چار بیڈ روم کے فلیٹ میں گزارے۔ اس فلیٹ کے باقی تین کمروں کے بندوں سے میری صرف ویک اینڈ پر ملاقات ہوتی تھی جب میں ان...
سعید احمد:لاہور ڈویژن میں ہونیوالے ٹرین حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا۔لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو براستہ ساہیوال بھجوایا گیا۔لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ،فیصل آباد سے لاہور آنیوالی غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ براستہ ساہیوال کردیا گیا۔میانوالی سے لاہور آنے والی ماڑی انڈس ایکسپریس بھی متاثر ہوئی۔ماڑی انڈس ایکسپریس سیالکوٹ سیکشن سے لاہور پہنچی، اسی طرح قراقرم ایکسپریس کو براستہ ساہیوال روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی شاندار لوگ ہیں، وہ ناقابل یقین چیزیں بناتے ہیں، انھیں نظر انداز نہیں کرسکتے۔ امریکی خبر رساں ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری مداخلت نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوںکو شدید فوجی کشیدگی کے بعد جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں مدد کی۔ میں تجارت کو استعمال کرکے جنگوں کو روک رہا ہوں۔ بین الاقوامی طور پر امریکا سمیت دیگر ممالک نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور متوقع ایٹمی جنگ کو روکنے میں مثبت اور فوری کردار ادا کیا ہے۔ جنگ بندی کو بین الاقوامی طور پر خوش آیند قرار دیا گیا ہے۔ اس جنگ کے دوران در...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کی دھمکیاں دیتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے نہیں ڈرے گا، تاہم ہم جنگ نہیں چاہتے یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے پاس...
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن ’’ بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوگئے، بھارتی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، یہ جنگ کا دور نہیں، تاہم یہ دہشت گردی کا دور بھی نہیں۔ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے لیے امید کا ایک لمحہ ہے، جو سفارت کاری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی نہ صرف ایک ترجیح ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیداری کے لیے واحد قابل عمل راستہ ہے، معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،آئی ایم ایف کے آئندہ پروگرا م سے بچنے کےلئے پیداوار میں اضافہ اور عالمی منڈیوں کی جانب رجحان اپنانا ناگزیر ہے. وفاقی وزیر خزانہ سے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان کر رہے تھے یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری سے جاری مشاورتی عمل کا حصہ...
اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے میں مزید ایک صحافی شہید ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں صحافی حسن اسلیح شہید ہوگیا۔ گزشتہ ماہ بھی غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں صحافی حسن اسلیح زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لیے خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی غزہ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز حملوں میں کم از کم 39 افراد شہید ہوئے تھے۔ Post Views: 6
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے دارالحکومت میں معمولی بات پر ایک کار سوار نے سامنے سے آنے والی دوسری کار پر فائرنگ کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب آمنے سامنے سے آنی والی کاریں ایک چھوٹی گلی میں پھنس گئے۔ ایک کار میں 3 خواتین سوار تھیں جب کہ دوسری گاڑی ایک مرد چلا رہا تھا۔ دونوں کے درمیان راستہ دینے پر بحث اور پھر تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر مرد کار سوار نے اسلحہ نکال کر دوسری کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ کار میں سوار تینوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کو اسلحہ سمیت...
(گزشتہ سے پیوستہ) آج کی جدید دانش نے چونکہ مذاہب کو اجتماعی زندگی سے بے دخل کر کے شخصی زندگی کے دائروں میں محدود کر دیا ہے اس لیے عقل جدید کے نزدیک مذہب کو وہ مقام حاصل نہیں رہا کہ اس کے لیے ہتھیار اٹھائے جائیں اور اس کے فروغ و تنفیذ کے لیے عسکری قوت کو استعمال میں لایا جائے ورنہ ہتھیار تو آج بھی موجود ہیں اور جتنے ہتھیار آج پائے جاتے ہیں اور تیار ہو رہے ہیں، انسانی تاریخ میں ا سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ یہ ہتھیار استعمال بھی ہوتے ہیں اور وہ تباہی لاتے ہیں کہ اس سے قبل کی انسانی تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے مگر ان ہتھیاروں...
گزشتہ چند ہفتوں سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت اس نہج پر پہنچ چکے ہیں، جہاں معمولی غلطی کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے شہروں اور فوجی تنصیبات پر میزائلوں کے حملوں اور سفارتی سطح پر سرد مہری پورے جنوبی ایشیا کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل رہی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو باضابطہ خطوط ارسال کیے ہیں۔ ادھر بھارتی میڈیا اور سیاستدان صورتحال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان کے مطابق: ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ صرف سرحدی جھڑپیں نہیں بلکہ اعتماد کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کے روز بھارت نے اس کی سرزمین پر کئی حملہ آور ڈرون بھیجے، جن میں سے 29 کو مار گرایا گیا۔ فوج کے مطابق، ان ڈرونز میں اسرائیلی ساختہ ہاروپ بھی شامل تھے، جو بھارت کے عسکری اثاثوں کا حصہ ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق بھارت کی طرف سے داغے گئے ڈرونز میں سے ایک نے لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ دوسرا ڈرون راولپنڈی میں گرا، جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بالکل قریب واقع ہے۔ اگرچہ بھارت نے ان براہِ راست ڈرون حملوں کی تصدیق یا تردید...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ، میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے دشمن ملک بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 7اور 8مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کراتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات پر 29 ڈرونز بھیجے جسے پاک فوج نے نہایت مہارت سے مختلف مقامات پر گرادیے۔بھارت...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، جس بعدتعداد 35 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے، دشمن کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا...
بھارت کی جانب سے حملے کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، اس حوالے سے دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید 3 شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ 6 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تباہ ہونے ہونے والے 6 ڈرونز میں سے ایک کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 کو اوکاڑہ میں زمیں بوس کیا گیا۔ اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا...
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق...
اسلام آباد / واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دو امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے 2انڈین فوجی جہاز مار گرائے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ لڑاکا طیارے ایف سولہ استعمال نہیں ہوئے ، واقعہ بیجنگ کے لڑاکا طیاروں کےلیے بڑاسنگ میل ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین کا دفاعی نظام مغربی معیار کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوچکا ۔ ادھر سابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا عملی تجربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان نے بھارت کے جودو طیارے مارگرائےاگرچہ بھارت ان کی تصدیق سے گریزاں...
ایم سرورصدیقی انسان کا انسانوںکے ساتھ ایک ہی رشتہ ہوتاہے۔ ایک ہی رشتہ ہونا چاہیے دردکارشتہ۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔کسی کے ساتھ ہمدردی کے دو بول بول کر دیکھئے ایک خوشگوار تعلق کی بنیاد بن جائے گی۔ ایک دوسرے کے دکھ دردمیں شراکت دلوںمیں قربت کاموجب بن جاتی ہے۔ انسانیت سے پیاراسلام کا ابدی پیغام ہے ۔ تعلیم کے فروغ ،جہالت ،غربت،افلاس ختم کرنے کیلئے بھی جو ہو سکے ضرورکریں۔ محبت ِ رسول ۖ کے تقاضے یہ بھی ہیں کہ ہم معاشرے کے کمزور،کم وسائل،کچلے اور سسکتے طبقات کو طاقت بخشیں۔ جھنڈیاں لگانا ،چراغاں کرنا، میلاد ۖ کی محافل کا انعقاد بھی اہم ہے۔ اس سے دلوں کو نیا ولولہ نیا جوش ملتاہے۔ لیکن اسراف کو ترک کرکے کچھ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی...
تصویر بشکریہ روئٹرز دو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔ انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہوتا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کریں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
اسلام آباد: پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے داغے گئے ایک اور اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر یہ خوش خبری قوم کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔ اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے، بھارت کے مار گرائے جانے والے جنگی طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے...
امریکہ کےدو عہدیداروں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے سے 7 مئی کم از کم دو انڈین فوجی طیارے مار گرائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے کا استعمال کیا، جس سے کم از کم دو طیارے گرائے گئے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے انڈین طیاروں...
گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو...
گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو...
7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور، گجرانوالہ، چکوال، بہاولپور، اٹک اور کراچی میں 12 ڈرون بھیجے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی اور پاک فوج نے 12 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی،لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئےبھارت کے ڈرونز کو مختلف مقامات پر مارگرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ڈرونز مار گرادیے گئے ہیں۔ Post Views: 4
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت اپنی نااہلی کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے سر جھکا کر رہنا نہیں سیکھا ۔ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا اور پاکستانی قوم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات دو طرفہ سیاسی اور سفارتی طریقے سے طے کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہورڈیکلریشن کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے، جب کہ دوسری جانب پاکستان نے 450 کلومیٹر رینج والے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اس تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری اور جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔ روس نے کھل کر کہا ہے کہ فریقین کو ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف لوٹنا...
بھارت نے پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بھارتی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بلاول بھٹو سے ڈرتے ہیں، اور یہ اس اقدام سے ثابت بھی ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مودی حکومت حواس باختہ، وفاقی وزیر عطاتارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ترجمان سریندر ولاسائی نے کہاکہ مودی بزدل دشمن ہے، بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہاکہ بھارت حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، اور وہ سچ نہیں سننا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی راستے سے اقتدار میں آئے تھے جس سے شہباز شریف آئے۔ تحریک عوام اعتماد کے بعد بانی پی ٹی آئی زیادہ مقبول ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت 21 پی ٹی آئی ایم این اے مجھ سے رابطے میں تھے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کی ناامیدی ہے۔ ہر طالب علم ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔ آئین کی بالادستی ہونی چاہئے۔ ہمارے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں نوجوان کہتے ہیں فلاں جیل سے باہر آجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ایسا کچھ نہیں پاکستان کا آئین معطل ہے۔ آئین میں ہر...
کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی...
فائل فوٹو ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ بند ہوا تو ناران کی رونقیں مانند پڑ گئیں، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کے زریعے 5 روز میں چھوٹے بڑے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا تو معززین علاقہ نے دعائیہ تقریب منعقد کرکے سیاحوں کی راہ میں پلکیں بچھا دیں۔اگرچہ جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموشی اور برف کی چادر اوڑھے جھیل ایک...
بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
(گزشتہ سےپیوستہ) یہ ایک نہایت اہم اورحساس مسئلہ ہے جونہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ اس کی ثقافتی وراثت اورقدرتی وسائل کے تحفظ سے بھی جڑاہواہے۔پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کوانڈیاکی طرف سے عالمی منڈی میں’’ انڈین ہمالیئن سالٹ‘‘ کے نام سے فروخت کرناایک قسم کی تجارتی چالاکی،دھوکہ دہی اورغلط نمائندگی ہے،جس کا مقصدپاکستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاکرخودکومنافع پہنچاناہے۔ یادرہے کہ یہ نمک صرف پاکستان کے ضلع جہلم میں واقع”کھیوڑہ”کی کانوں سے حاصل ہوتاہے جودنیاکی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہے۔ پاکستان دنیابھرمیں یہ نمک بڑی مقدارمیں برآمد کرتا ہے، مگراکثریہ نمک بغیربرانڈیاغیرمناسب لیبلنگ کے برآمد ہوتا ہے،جس سے دوسرے ممالک (خاص طور پر انڈیا) اسے ری پیکیج کرکے اپنانام لگاکر بیچتے ہیں۔ انڈیا ’’ہمالیئن پنک...
لاہور: کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 1
وہ کڑیل جوان اچانک پسینے سے شرابور، دل کی دھڑکن قابو سے باہر، گھر میں کہرام، بھاگم بھاگ اسپتال پہنچے۔ دوا دی گئی، کوئی اثر نہیں ہوا، دوسری دوا دی گئی۔ دھڑکن کچھ تھمی اور رگوں پر خون کا پریشر کچھ کم ہوا۔ لیکن یہ کیا، تھوڑی دیر بعد الٹیاں شروع ہوگئیں، تازہ تازہ خون سنبھالے نہیں سنبھلتا۔ اور دواؤں کے پے در پے ادوار شاید زندگی پر چلنے والے کلہاڑے کے وار ثابت ہوئے۔ وہ کل جو اس وقت زندگی کے شور میں ہنس اور دوسروں کو ہنسا رہا تھا، آج سرد پڑا ہے۔ آنکھیں ٹنگی ہیں، ہر طرف خاموشی ہے۔ اس کا مردہ جسم شفا خانے میں رسمی کاروائی کا منتظر ہے۔ انسانی مشاہدات تو درکنار، ڈاکٹر یا...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مربوط ٹریفک نظام کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 ہزار 88 بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،اس دوران ایک ہزار 45 غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، ایک ہزار 27 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 998 کارروائیاں عمل میں لائی گئی، 674 گاڑیاں مخالف سمت میں چلنے پر روکی گئیں جبکہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 276...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وائٹ ہاؤس کی کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کے چیئرمین اسٹیفن میران عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کی وکالت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ڈالر کمزور ہونے سے امریکی معیشت زیادہ ترقی کرے گی۔ میران نے اپنی حکمت عملی 41 صفحات پر مشتمل ایک مضمون میں پیش کی ہے۔ ''عالمی تجارتی نظام کی تشکیل نو، صارفین کے لیے ایک گائیڈ‘‘ نامی اس مضمون میں انہوں نے استدلال کیا کہ محصولات عائد کرنا اور مضبوط ڈالر کی پالیسی سے پیچھے ہٹنا ایسی پالیسیاں ہیں، جو عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام کو از سر نو ترتیب دے سکتی ہیں۔‘‘ ہارورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل میران کا یہ مضمون نومبر...
بیجنگ :حالیہ دنوں جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ 2025 عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کے دلکش ڈیزائن نے دنیا کو اپنی جانب خوب متوجہ کر رکھا ہے۔ “چائنیز بیمبو سکرولز” سے متاثر یہ پویلین بانس، چینی حروف اور قدیم کتابوں جیسی ثقافتی علامات کو جدید معلوماتی دور کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس کا بتدریج کھلتا ہوا ڈیزائن چین کی ہزاروں سالہ تاریخ، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے کامیاب تجربات، اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے سبز اور کم کاربن والے نظریات کو بیان کرتا ہے۔ اس عالمی ایکسپو میں چینی پویلین کی عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بانس اور اسٹیل کے انوکھے امتزاج سے تعمیر کیا گیا ہے۔ بانس جو چینی تہذیب کی نمائندہ علامت...
سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت ڈویژن کے ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "گلگت بلتستان میں ابھرتے چیلنجز اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار" تھا۔ سیشن کی صدارت سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے میڈیا کے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے ، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو...
ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آج منگل کے دن 11 بجے کراچی اسٹاک ایکسچینج 681 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 117071.52 تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ آپ اور آپ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین شربان ڈیمیٹری سٹرڈزا کی قیادت میں پیر کو ملاقات کی۔ وفد میں یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکو، اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین مائیکل مک نامارا (آئرلینڈ)، رتھ فرمنیش (جرمنی)، کرسٹینا اسٹنکولیسکو، سونگل دوگان اور لیویو ایڈریان ناٹیہ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور جامع ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ فریقین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون کی مثبت پیشرفت کا...
امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔ جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال...
جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ امریکی اخبار کی تصدیق
ویب ڈیسک : امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز...
امریکا میں کینسس شہر کافی بڑا ہے۔ آبادی تقریباً پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن یعنی مرکزی ایریا میں ایک Dinar ریسٹورنٹ ہے۔ کھانے پینے کی عام سی جگہ۔ اس میں کسی لحاظ سے بھی کوئی خاص بات نہیں ، سادہ سا امریکی فرنیچر‘ درمیانے درجے کا سستا کھانا اور بے ہنگم موسیقی ۔ کھلے ہوئے تقریباً چار برس ہو چکے تھے۔ اخراجات وغیرہ ڈال کر مالک کو برائے نام منافع ملتا تھا۔ ارادہ تھا کہ اس ریسٹورنٹ کو بند کر کے کوئی نیا کام شروع کر دے۔ بہر حال‘ زندگی تھی اور بس چلے جا رہی تھی۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک ویٹرس تھی، جس کا نام جیسی ہوپر تھا۔ محنتی اور بااخلاق لڑکی تھی لیکن معقول وسائل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) ایرانی دارالحکومت تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی ثالثی میں مسقط میں امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ بات چیت کا، جو اولین مرحلہ کل ہفتہ 12 اپریل کو مکمل ہوا، اس کے اختتام پر یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے وفود سات دن بعد دوبارہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے ملیں گے۔ اس مکالمت میں پیش رفت کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ویک اینڈ پر اگلی بات چیت میں بھی ثالثی عمان ہی کرے گا جبکہ تہران اور واشنگٹن کے مذاکراتی نمائندوں کے مابین براہ...
نیو دہلی:ایک چھوٹے بھارتی قصبے میں ایک حیرت انگیز واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہا نے اپنی شادی صرف اس بنیاد پر منسوخ کر دی کہ دلہن کے اہلِ خانہ نے 600 مہمانوں کے کھانے کا بندوبست کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دلہن کے بھائی نے یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر کیا جہاں اس نے قانونی مشورے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی منسوخی کی اصل وجہ دراصل “غیر اعلانیہ جہیز” کا مطالبہ تھا۔ دلہن کے بھائی کے مطابق یہ رشتہ قریبی رشتہ داروں کے توسط سے طے پایا تھا۔ علاقے کی روایت کے مطابق شادیاں یا تو شاندار مٹن بریانی والے طرز پر کی...
اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عسکری ماہرین نے شام کے کم از کم 3 ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا تا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے سے قبل، دمشق پر قابض باغی گروہوں کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوجیں تعینات کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے حکومتی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز جمہوری آذربائیجان میں تل ابیب اور انقرہ کے نمائندوں نے ایک فنی اجلاس منعقد کیا جس میں ناگہانی محاذ آرائی کو روکنے اور شام میں تصادم سے بچاؤ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کا مقصد خطے میں دونوں ممالک...
کراچی: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود کھانے پینے خصوصاً صبح ناشتے میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکی۔ کم آمدنی والے ایک چھوٹے خاندان کو روزانہ ناشتہ خریدنے کے لیے 500 روپے درکار ہوتے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے اثرات منافع خوروں کے باعث عوام تک منتقل نہیں ہو پا رہے، جس کی ایک بڑی وجہ حکومتی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے والے نظام کا غیر فعال ہونا ہے۔ ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا حکومتی دعویٰ زمینی حقائق کی نفی کرتا ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے حکومت کو سوشل سیکیورٹی...
مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، سید عاصم منیر
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے،ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں، پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط...
آج کے دور میں جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے وہیں فنکاروں کو اس کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے تحفظات ہیں اور انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک اسکرین رائٹر نے ایپ لانچ کی ہے 2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے اے آئی کے بارے میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ کو جنم دیا۔ تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے اے آر کے کے نام سے ایک ایپ لانچ کی جو کہ انسانی ساختہ آرٹ کو...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کا آغاز یوں تو مثبت ہوا تاہم تھوڑی دیر میں ہی بینچ مارک100 انڈیکس 3,377.57 پوائنٹس یعنی 2.84 فیصد کمی ساتھ صبح 10 بجے تک 115,414.09 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ مارکیٹ 117,601.62 کی اونچائی پر کھلی لیکن تیزی سے کم ہو کر 115,397.00 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ابتدائی اوقات میں تجارتی حجم 63.14 ملین شیئرز رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت شدید گراوٹ کے باوجود، کے ایس ای 100 انڈیکس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.78 فیصد اضافہ کیا ہے، تاہم، سال بہ تاریخ تبدیلی 0.25 کی معتدل سطح پر رہتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ سیشن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر ردعمل میں کہا ہے کہ گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13سال کا حساب دیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔جس کے جواب میں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس...
دادو(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کے ایک تھانے میں محبت کی ایک انوکھی کہانی نے جنم لیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے دو اہلکار زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی مثال قائم کی۔ تھانہ اے سیکشن کے ان دو پولیس افسران کی شادی کی تقریب ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات تھے، جہاں ان کی دوستی محبت میں بدلی اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) جرمنی میں ہر چھ منٹ کے وقفے سے کسی ایک گھر میں چوری کی جا رہی ہے۔ جرمن انشورنس انڈسٹری کی جنرل ایسوسی ایشن (جی ڈی وی) نے جمعے کے روز بتایا کہ سن 2024 میں انشورنس کمپنیوں نے گھروں اور اپارٹمنٹس میں 90 ہزار چوریوں کے واقعات ریکارڈ کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً برابر ہیں۔ تاہم رہائشی چوریوں سے ہونے والا مالی نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سن 2024 میں انشورنس کمپنیوں نے 350 ملین یورو ادا کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 ملین یورو زیادہ بنتے ہیں۔ جی ڈی وی کی نائب چیف ایگزیکٹو آنیا کیفر روہرباخ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں عسکریت پسندوں نے 105 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 228 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اگست 2015 کے بعد سے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان کارروائیوں میں 73 سکیورٹی اہلکار، جن میں فوجی اور پولیس افسران شامل ہیں، 67 شہری اور 88 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم از کم 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سکیورٹی اہلکار اور اتنے ہی شہری شامل ہیں۔ نمایاں حملہ: ٹرین ہائی جیک مہینے کا سب سے ہائی پروفائل واقعہ بلوچستان میں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا...
خام مال مہنگا ہونے سے ریڈی میڈ گارمنٹس ،جوتوں ،دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بمشکل بچوں کیلئے ایک سوٹ ،ایک جوتا خرید ا ،اپنے لئے خریداری نہیں کی ،خریداروں کی گفتگو امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔ دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری...
سکردو میں منعقدہ جمعتہ الوداع کو پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ سکردو مرکزی عید گاہ میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس عید گاہ میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے تاہم جمعتہ الوداع کے موقع پر یہ عید گاہ نمازیوں سے مکمل بھر چکی تھی متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں منعقدہ جمعتہ الوداع کو پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ سکردو مرکزی عید گاہ میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس عید گاہ میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے تاہم جمعتہ الوداع کے موقع پر یہ عید گاہ نمازیوں سے مکمل بھر چکی تھی اور سینکڑؤں لوگوں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔(جاری ہے) خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں نے بتایا کہ کپڑے اور جوتوں کے معیار میں کوئی فرق نہیں لیکن دکاندار گزشتہ سال...
کثیرالجہتی اداروں سے کچھ ممالک کی دستبرداری کے باوجود ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے، چین فرانس مشترکہ بیانیہ
بیجنگ:پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے ایک کثیر جہتی فریم ورک کے اندر اس دور میں بڑے چیلنجوں کا مناسب حل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ کچھ ممالک سائنسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور کثیر الجہتی اداروں سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا اور ہم اپنے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ دونوں فریقوں نے موجودہ بہترین سائنسی بنیاد پر اور مختلف ممالک کے حالات کے مطابق مضبوط اجتماعی جدوجہد کا اعادہ کیا ہے ۔ Post Views: 1