2025-08-06@15:01:42 GMT
تلاش کی گنتی: 104174
«اور 7 مئی»:
(نئی خبر)
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُتّر کاشی کے دھَرالی علاقے میں منگل کے روز شدید بارش اور بادل پھٹنے کے باعث آنے والے اچانک طوفانی سیلاب گارے مٹی کے ساتھ ایک پورے قصبے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ یہ طوفانی سیلاب گنگوتری یاترا کے راستے میں واقع قصبہ دھَرالی میں آیا، جس نے متعدد مکانات، ہوٹلز اور ہوم اسٹے بہا دیے۔ مقامی حکام کے مطابق، قصبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور 20 سے 25 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر تباہ ہو چکے...
کرک (نیوز ڈیسک) کرک میں تھانہ گڑھی کی حدود میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر امان کوٹ توےکے علاقے میںاس وقت فائرنگ کردی جب ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھے اور گاڑی میں سوار ہونے ہیلگےتھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ شدید آگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے۔ کرک کے ڈی پی شہباز الٰہی کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق...
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جب...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ نیو چٹھہ بختاور کا علاقہ شدید متاثر ہوا ہے جہاں گلی نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 مکمل طور پر زیر آب آ چکی ہیں۔ علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متعدد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رضاکاروں کی مدد سے خواتین، بزرگوں اور شیر خوار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔...
آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرتگال میں پراپرٹی لینے والے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے...
بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے حالیہ پیشرفت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلم آپ کا سرور سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید وہ اور ان کے شوہر سہیل کھتوریا اب ساتھ نہیں ہیں۔ ہنسیکا جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوئی مل گیا سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 2022 میں جے پور کے مندوتا قلعے میں ایک شاندار تقریب میں بزنس مین سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی، جسے بعد...
مصری صدر عبدالفتح السیسی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مصر فلسطینیوں کی جلا وطنی کی نہ تو حمایت کرے گا اور نہ ہی اس عمل میں شریک ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو "بھوک، تباہی اور فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی جنگ" قرار دیا۔ السیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے کنٹرول میں موجود رفح گزرگاہ سے امدادی سامان کی ترسیل میں بڑی رکاوٹ حائل ہے، جس کی وجہ سے 5 ہزار سے زائد امدادی ٹرک مصری علاقے میں کھڑے ہیں۔ مصری صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز کے حملوں میں اسرائیلی فوج نے مزید 74 فلسطینیوں کو شہید...
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر...
حماس کا غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانیوالی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز غزہ: (آئی پی ایس) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ حماس کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ حماس نے غزہ پٹی کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے کہ اداکارہ کپڑوں کی خریداری کے دوران دکان سے بھاگ کیوں گئیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کپڑے کی دکان پر ساڑھی خریدنے پہنچی ہیں۔ آس پاس کی دکانوں سے دکاندار اور راہگیر اداکارہ کو دیکھنے کے لیے رکے ہیں اور ماہرہ خان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42) اداکارہ نے دکان پر مختلف کپڑوں کو دیکھا اور ساتھ ہی وہ ویڈیو بنانے والوں کو بھی دیکھ رہی ہیں۔ دکاندار کہہ رہا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی...
پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری...
پاکستان میں مقیم پی او آر (Proof of Registration) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے لیے ملک چھوڑنے کی حتمی تاریخ 1 ستمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے تحت، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اب صرف 26 دن میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابو میں لانے اور قانونی و منظم امیگریشن نظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے دوران انسانی ہمدردی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور سول سرونٹ جی۔ ایم۔ سکندر کی رحلت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی اور مرحوم کی 39 سال پر محیط حکومت پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Post Views: 2
ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ رہے ہیں جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار طبی نظام مزید ابتر ہو گیا۔ڈاکٹرز...
اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے وفاقی دارالحکومت کے نالوں میں طغیانی آ گئی موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مکینوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارش کے پانی سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، جبکہ 6 سے 7 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش...
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔ اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ کے علاقوں میں برساتی نالوں کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔ دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر...
کرکٹ کی دنیا میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ 2025 کے ہنڈریڈ سیزن اوپنر کے دوران پیش آیا، جب ایک لومڑی نے کھیل کو عارضی طور پر روک دیا اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجود شائقین کو محظوظ کیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لندن اسپرٹ اور دفاعی چیمپیئن اوول انوینسبلز کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ جاری تھا اور کھیل بارش یا چوٹ کی وجہ سے نہیں، بلکہ ایک تیز رفتار لومڑی کی میدان میں دوڑنے کی وجہ سے رک گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی لومڑی بالکل اس میدان میں آ گئی جب لندن اسپرٹ کے پیسر ڈینیئل وورل بال پھینکنے والے تھے۔ اس...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کا آئندہ صدر بننے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معرکہ حق کے بعد جو سیاسی تجزیے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ محض افسانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ ہے اور ادارے کو غیر ضروری سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش...
( ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نے آن لائن آرڈر کا نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیس، کوریئر اور ادائیگی ایجنٹ سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں نیا باب شامل کیا ہے، کیش آن ڈیلیوری پر بھی سیلز ٹیسک کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں ایف بی آر نے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں حماس رہنماء نے دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے غزہ کی آئندہ تشکیل دی جانے والی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماس رہنماء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ حماس کو غزہ پٹی کی گزرگاہیں اور امدادی کارروائیوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ حماس رہنماء نے کہا کہ فلسطینی عوام...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اپنے دل کو محبت کےلیے کھولتے ہیں، تو زندگی نرم پڑنے لگتی ہے، آسانی سے باہر نکلتی ہے اور بہت سے طریقوں سے بہتی ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے کہ آپ کائنات کی توانائیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، اپنے ذہن کے دائرے میں تخلیقی حل کو ابھرنے دیں۔ پچھلے نئے چاند اور اگلے کے درمیان، آپ محسوس کریں گے جیسے آپ نے متوازی جہانوں اور حقائق میں دخل کیا ہے، نئے راستے آپ کی زندگی میں ابھر رہے ہیں اور ہلکے دل والے، کھیلنے والے مواقع آپ کے راستے میں چل رہے ہیں۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کے ہر حصے سے پیار کریں، یا اسے بالکل...
یوگنڈا کے علاقے بوسوگا نارتھ میں ایک افسوسناک واقعے نے عوام کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا، جہاں ویسونیری کیتھولک پیرش کے 33 سالہ پادری فادر سلور اوووری پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 سالہ جوزف کیریا کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چرچ کے اسٹور میں بند کر دیا، جس سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ پادری نے چند دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی پادری 18 برس بعد چینی جیل سے رہا، ’جرم‘ کیا تھا؟ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پادری کے کمرے سے 5 ملین یوگنڈا شلنگ چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ لڑکے کو مشتبہ قرار دے کر...
قومی ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ بائیومیٹرک...
ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے فیس بک پر ایک متنازع اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری مگر صحت مند چھوٹے جانور، جیسے خرگوش، مرغیاں، گنی پگ اور بعض صورتوں میں گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ انہیں چڑیا گھر کے شکاری جانوروں کو بطور خوراک استعمال کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں:5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار چڑیا گھر کا مؤقف ہے کہ ان جانوروں کو نرمی سے ہلاک کرکے یورپی لِنکس جیسے گوشت خور جانوروں کی قدرتی خوراک کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ طریقہ قدرتی رویوں اور شکاری جانوروں کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں...
شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایک قتل کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیر دیانت دار قرار دیتے ہوئے باپ بیٹے کی عمر قید کی سزا ختم کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سائنس ابھی اتنی ترقی یافتہ نہیں کہ ایک مردہ شخص موبائل فون پر بات کرے۔ مزید پڑھیں: محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا پولیس پر الزام ہے کہ انہوں نے جھوٹے گواہ بنا کر کیس کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے متعلقہ تفتیشی افسر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ 30 دن میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیس میں ایک اہم گواہ نے دورانِ جرح تسلیم...
ایک دہائی بعد مقبول ترین میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے نئے جج پینل کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش اب شو کے ججز کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ سیزن MHL Global اور Freemantle کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے اور پہلی بار 5 بڑے ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بہت پیار ملا، سیاستدان محبت بڑھنے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار راجیو کھنڈیلوال آن لائن آڈیشنز Begin پلیٹ فارم کے ذریعے شروع ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی آڈیشنز ہوں گے۔...
ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے سمیت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا ہے، جس میں میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی ہے، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...
سعودی عرب نے سرکاری اسکولوں کے لیے تعلیمی سال کے ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تعلیمی سال 2026-2025 سے 2 سیمسٹر کا نظام دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کابینہ کی منظوری سے عمل میں آیا ہے اور وزارتِ تعلیم نے اسے باضابطہ طور پر جاری کیا ہے، 3 سیمسٹر کا ماڈل، جو ویژن 2030 کے تحت تعلیمی اصلاحات کا حصہ تھا، اب ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کی جگہ پر 2 سیمسٹر کا روایتی نظام بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد حاصل کرنے کی مشروط اجازت سعودی وزارتِ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ایک جامع جائزے کے...
امریکی کوسٹ گارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 میں ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جانے والی نجی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تباہی ایک روکا جا سکنے والا سانحہ تھا۔ 335 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اووشن گیٹ کمپنی کو حفاظتی اصولوں، جانچ اور دیکھ بھال کے طے شدہ انجینئرنگ ضوابط پر عمل نہ کرنے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آبدوز کا کاربن فائبر ہُل ساختی لحاظ سے کمزور تھا اور کمپنی نے بارہا پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باوجود آبدوز کو استعمال میں رکھا۔ حادثے میں پانچوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ حادثے کے وقت آبدوز میں اووشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنا چاہے تو یہ اُس کا اپنا فیصلہ ہے، امریکا اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مبینہ منصوبے — پورے غزہ پر قبضے — کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: ’میری توجہ اس وقت صرف اس بات پر ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے۔ باقی معاملات کا فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ’غزہ جنگ بند کروائیں‘، اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں کا امریکی صدر ٹرمپ کو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے اور اب وہ شہریت کے حصول کی تیاری میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:زندہ قومیں اپنے محسنوں کی عزت کرتی ہیں، خواجہ آصف کا آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے پر بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بیوروکریٹس، جو اپنے وقت کے نامور اور بااثر افسران تھے، اربوں روپے کی کرپشن کر کے اب پُرسکون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس...
کراچی میں میں نجی ادارے امام حسینؓ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو گیمز تو کام کے نکلے، دیکھیے یہ فالج کے مریضوں کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا لیک نہ ہو۔ گیمز بنانے والے بچوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو گیمز تو کھیلنے ہی ہوتے ہیں تو کیوں...
محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائیکلسٹ سیاحت کے فروغ اور امن کے پیغام کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے یہ نوجوان نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بن رہے ہیں۔ دیکھیے فواد عباسی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان تا کشمیر بلوچستان کا سائیکلسٹ...
ایچ ای سی اور پاکستان بار کونسل نے قانون کی تعلیم کے نظام میں پچھلے کئی سالوں سے تجربات کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس کی تازہ کڑی یہ ہے کہ ایل ایل بی کی ڈگری کے دورانیے کو 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا اعلان کرلیا ہے۔ صرف اعلان پر اکتفا کیا جاتا، تو کوئی بات بھی تھی لیکن فوراً ہی اسے سپریم کورٹ کے اس بنچ کے سامنے بھی رکھا جو برسہا برس سے قانون کی تعلیم کے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے، اور اس بنچ نے بھی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فوراً ہی اسے حکمنامے کا حصہ بھی بنا دیا۔ اس حکمنامے کا جاری کرنا تھا کہ فوراً ہی ایچ...
اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
فائل فوٹو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں کی طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ سے گزرنے والے برساتی نالوں میں شدید تغیانی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر...
پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ خاتون فرح اور اس کا چار سالہ بیٹا حاشر شامل ہیں جن کی موت مبینہ طور پر کھانے میں شامل کسی زہریلے مادے کے باعث واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا سربراہ افتخار سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے جب کہ گھر میں موجود افراد نے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔ واقعے میں متاثرہ دیگر دو بچوں کی شناخت 10 سالہ بلاج اور 8 سالہ حذیفہ کے...
کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ایک شخص کو کار سے زخمی حالت میں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ زخمی شہری عابد ولد شبیر کا ہولناک بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ عابد کے مطابق اُسے ملیر گلشن قادری سے کرولا کار میں سوار مسلح ملزمان نے اغواء کیا اور دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ عابد کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے میرے ہاتھ پلاسٹک ٹائی سے باندھ دیے گئے اور مجھے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گھمایا گیا۔ عابد نے بتایا کہ اس کے پاس اُس وقت 50 ہزار روپے نقد اور...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔ بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں...

یوم استحصال کشمیر، یوم سیاہ منایا گیا، مظاہرے، ریلیاں، بھارتی غیر قانونی اقدامات کیخلاف قوم یکجا: مذمتی قراردادیں منظور
لاہور+ اسلام آباد+ پشاور+ لندن+ کراچی ( بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا۔ مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اپنی زیرصدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویمن انٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ...

پنجاب کابینہ: دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازم کی بیوہ کو تاحیات پنشن، پانچویں، آٹھویں کا سرکاری امتحان ہو گا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لئے 1220فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگریز کے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق نااہل ہونے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حیدر علی، جنید افضل ساہی، رائے حسن مرتضی، عنصر اقبال سمیت 9ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمشن نے ان ارکان کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت تمام ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمشن نے لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں اراکین سزا پا چکے ہیں، اس لیے ارکان قومی...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے ناکام لانگ مارچ اور محدود شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیچاری عالیہ حمزہ کو 4 ، 5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر ویڈیوز بنانا پڑ رہی ہیں اور اْسے تاریخی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ بجائے اس کے کہ لاکھوں کارکن دکھائے جائیں، بہن عالیہ ٹریفک کے ساتھ کلپ بنا رہی ہیں۔ پورے مارچ میں صرف پندرہ لوگ ہیں، اور وہی 'خان تیرے چاہنے والے' کہلا رہے ہیں۔ عوام نے اس تماشے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سائیڈوں سے گاڑیاں گزار کر اپنے راستے بنا رہے تھے، کیونکہ انہیں...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہیں ترک مسلح افواج کی جانب سے اعلی عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو نے پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو فروغ دینے میں ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ترک بحریہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے کمانڈر ترک نیوی ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو، ترک وزیر دفاع یاسر گولر، چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک، اور کمانڈر ترک نیوی فلیٹ ایڈمرل قادر یلدز سے بھی ملاقاتیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔ یہ بیورو کریسی پاک سرزمین کو ناپاک کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی پراپرٹی لے چکی اور شہریت کی تیاری کر رہی ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پراپرٹی لینے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ بزدار کے ایک قریب ترین بیورو کریٹ نے 4ارب روپے بیٹوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کی، اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چوّلیں...
لاہور‘ شیخوپورہ‘ اسلام آباد‘ پشاور(نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) تحریک انصاف نے اپنے بانی کی رہائی کیلئے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی نے پولیس پر لاٹھی چارج کرنے اور 6 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سمیت 300 گرفتاریوں کا دعویٰ کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ریلی نکالنے والے تمام 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کر رہے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ندیم بٹ بھی شامل تھا۔ پرویز الٰہی کی ہدایت پر بانی کی رہائی اور یوم استحصال کشمیر کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق گرفتاری کے بعد پنجاب اسمبلی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یوکرائن روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد کرتے ہوئے یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی حکام نے اپنے دعوے کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ یوکرائن کے حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔ یوکرائن کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے...
کراچی (سٹاف رپورٹر +نیٹ نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ چیف جسٹس سے سندھ ہائی کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ جسٹس یحییٰآفریدی نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے لازم و ملزوم ستون ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس بنائی جا رہی ہیں۔ 13 اقسام کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جا رہی ہے۔ سولرائزیشن اور ای-لائبریریز بارز کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ عدلیہ کو بیرونی دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ہائی کورٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عدالت سے منسلک ثالثی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سٹیٹ کونسل اور ضلع انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں۔ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔ پٹوارخانوں میں مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی کی تفصیلات پرمشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی رپورٹ آگئی ہے میں نے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 گرفتار اراکین کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر سپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر رکوا دی گئی ہے۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک وہیکل سبسڈی، ریمٹنس سکیم کلیمز کی ادائیگی کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ۔منگل کو( اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم اقتصادی امور پر غور کیا گیا جن میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اجرا، قائداعظم یونیورسٹی کے لیے امدادی گرانٹ میں توسیع اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر چارجز انسینٹو سکیم سے متعلق ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری شامل تھی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ...
لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ...
کراچی(نوائے وقت رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ مجھے میرے پیسے استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے اور درخواست گزار کے تمام اکاؤنٹ بند کر دیے گئے، اکاؤنٹس بند ہیں اور سارے پیسے پھنسے ہوئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی سے پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ضلع اسلام آباد کے صدر آغا سلیم الدین خلجی المعروف "آغا جی سرکار" نے اسلام آباد میں ملاقات کی آغا جی سرکار نے اس موقع پر "معرکہ حق" میں پاکستان کی کامیابی اور اناسیویں یومِ آزادی کے موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارک باد دی اور ان کی قومی، ادبی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش مسائل، خصوصا فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا بے گناہوں کا لہو عالمی لاقانونیت اور بیحسی کا ناقابل...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پانچ اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے غیر قانونی خاتمے نے ایک نئے دور کے ریاستی ظلم و ستم کو جنم دیا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر بدستور ایک کھلی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، جہاں نہ آزادی اظہار ہے، نہ مذہبی آزادی، نہ ہی انسانی حقوق کا احترام ہے ۔ کشمیری عوام مسلسل بھارتی فوجی محاصرے، جبری گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر آرٹیکل 370 اور 35 اے...
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدی صنعت سے وابستہ تاجر اور کاروباری شخصیات پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے زرعی، صنعتی اور معدنی وسائل سے مالا مال اور یہاں ہر شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برآمدات، خصوصاً معدنیات، ہینڈی کرافٹس، ہربل پروڈکٹس، ماربل اور فرنیچر جیسے شعبوں میں معیار اور جدت لا کر عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ گولڈ میڈل ایوارڈ کی پر وقار...
اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو) سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں موجود ہے...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطابق، ہر روز اوسطا 28 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ بچے بمباری سے مر رہے ہیں، بھوک اور غذائی قلت سے مر رہے ہیں، اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے جان دے رہے ہیں۔”یونیسف نے زور دیا کہ غزہ میں بچوں کو فوری طور پر خوراک، صاف پانی، ادویات اور تحفظ کی ضرورت ہے، مگر اس...
دفتر کی خریداری کیلیے 80 کروڑ ، 40 کروڑ میں ڈجیٹلائزیشن منصوبوں کی منظوری مالی سال 2025اور26 کے بجٹ میں فیصلے ، وزیر محنت سمیت سرکاری افسران شریک وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت بورڈ کا 33 واں اجلاس، 3 ارب روپے میں 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کے لئے تکراری ای بائیکس کی منظوری، 80 کروڑ روپے میں دفتر کی خریداری اور 40 کروڑ روپے میں تکراری ڈجیٹلائیزیشن منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندیاور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے مالی...
پلاٹ نمبر A2/9 اور H12/36 پر کمر شل پورشن اور دکانیں قائم ڈائریکٹر ضیاء ودیگر متعلقہ ذمہ داروںکو لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ سندھ بلڈنگ شاہ میر بھٹو کی بلڈنگ افسران کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی ناجائز تعمیرات سے دانستہ چشم پوشی ناظم آباد نمبر 3 پلاٹ A2/9 اور H12/36 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی سید ضیا سے رابطے کی کوشش ناکام کراچی اسٹاف رپورٹر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے بلڈنگ افسران کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے زمینی حقائق اور شواہد کے مطابق ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے خلاف ضابطہ تعمیرات سے دانستہ طور پر چشم پوشی اختیار کر...
جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی کارروائی کرپشن کیسوں کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے ،نیب اعلامیہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں...
13 ہزار تھیلے برآمد،سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا، ڈی جی زاہد حسین شر کراچی کے مختلف بازاروں میں چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کیلئے سرگرم حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پرجوش تقریر، کہا آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی...
مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا اور مطالبہ دہرایا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کرو ایک گروپ صوابی انٹرچینج پرروڈ بند کرنے پر بضد جبکہ دوسرا روڈ بند کرنے کیخلاف ڈٹ گیا خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا، جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران خان کو جمہوریت اور عوامی حاکمیت کی جدوجہد کرتے اڈیالہ جیل میں 730 دن مکمل ہو گئے، سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیٔرمین عمران خان کو قید ہوئے آج دو سال مکمل ہو گئے، 5 اگست 2023 کو گرفتاری کے بعد سے وہ مسلسل جیل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملکیتی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو چھ ماہ کے اندر ختم کرنے اور اس کی جگہ نئی جدید اور خودمختار تنظیم قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ 2019 میں حکومت...
اسلام آ باد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ اہم مالی شرائط میں سے صرف دو کو پورا کیا ہے اور تین شرائط پوری نہ کر سکا ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزے کے لیے رکھی تھیں۔ چاروں صوبوں نے جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران نقد اضافی رقم 1.2ٹریلین پیدا کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کی اور وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 12.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں اور تاجر دوست سکیم کے تحت خوردہ فروشوں سے 50 ارب روپے جمع کرنے کی اپنی دو شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز سمری کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی...
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے فنڈز اور ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے9 ارب روپے کے فنڈز کی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی مداخلت اور احکامات پر اپوزیشن کے گرفتار ہونے والے 9 اراکین کو پولیس نے رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں اسپیکر کی ہدایت پر پولیس نے...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر ایس ایچ او کی پرائیویٹ پارٹی کے ہاتھوں پکڑ کر لائے گئے شخص کی فائرنگ سے ہلاکت اور اس کی شناخت کے بعد ورثا اس کی لاش لینے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچ گئے۔ مقتول معاذ کے بھائی اعجاز نے بتایا کہ وہ لانڈھی اسپتال چورنگی میرا بھائی کنڈیکٹر تھا جسے گھر کے باہر سے پکڑ کر بیدردی سے تھانے لیجا کر گولی ماری گئی۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پشاور سے ہے اور...
ویسے تو ہم سب اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں، کچھ تلاشِ معاش میں اور کچھ موج مستیوں میں۔ آپا دھاپی کے اس دور میں مقدّسات بھی فراموش ہوگئے ہیں اور وطنِ عزیز کے ساتھ بھی محبّت اور وابستگی کی وہ شدّت نہیں رہی جو ہونی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ برقی میڈیا خصوصاً سوشل میڈیاپر ملک کے بارے میں کئی بدخواہ اناپ شناب بولتے رہتے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کچھ لوگ اپنی ذات اور ادارے کے بارے میں ضرور حسّاس ہیں مگر ملک کی عزّت کے بارے میں وہ بھی بے نیاز ہیں۔ مگر اس ملک میں ابھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں کہ پاکستان کے نام پر جن کے دل دھڑکتے ہیں،...
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی جھوٹی اور غیر زمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نئی مہم چھیڑ دی۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ https://x.com/sardesairajdeep/status/1952759559321158086?s=46&t=-5WhZrTSPy2BXnGKVDGiYw بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے ANI نے ان دعوؤں کو فیک نیوز قرار دے کر خود بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ نہ کوئی غیر معمولی فضائی سرگرمی ہوئی، نہ کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ANI اور دیگر بھارتی ریاستی اداروں نے...
سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ایک دینی مدرسہ میں کمسن طالبعلم پر جسمانی تشدد کے باعث اس کی المناک موت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ بذات خود انتہائی افسوسناک، تکلیف دہ اور انسانی، اخلاقی و دینی ہر زاویے سے قابلِ مذمت ہے۔ کسی بھی استاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تربیت کے نام پر کسی بچے پر ایسا جبر کرے جس سے اس کی جان ہی چلی جائے بلکہ تنبیہ کی شریعت نے جو حدود مقرر کی ہیں ان سے تجاوز کی کسی صورت گنجائش نہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان چونکہ دینی مدارس کا سب سے بڑا اور نمایندہ بورڈ ہے اس لیے وفاق المدارس نے اس سانحے کا سنجیدگی سے...
ہم ایک ایسا سماج بن چکے ہیں جو لفظوں سے خائف ہے، سوالوں سے چڑتا ہے، تحقیق کو گمراہی سمجھتا ہے اور تنقید کو توہین کا دوسرا نام قرار دیتا ہے۔ یہ وہ المیہ ہے جو برسوں کی تربیت، ریاستی بیانیے اور سوچ پر تالے لگانے والے نصاب کا نتیجہ ہے۔ ہم نے سوچنے کی آزادی کو جرم ، اختلافِ رائے کو گستاخی اور دلیل کو بے ادبی سمجھ لیا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو اجتماعی زوال کے گڑھے میں دھکیلتا ہے۔جب ہم ماضی کی طرف نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں سقراط، ارسطو اور ابن رشد جیسے افراد دکھائی دیتے ہیں جو فکر و دلیل کے علمبردار تھے۔ ان کی تحریریں سوال سے شروع ہوتی...
پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے، جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کی کمی ایک عام حقیقت ہے۔ ان علاقوں میں خواتین کا کردار نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اہم ہے بلکہ وہ گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، سلائی کڑھائی اور ماہی گیری جیسے سخت شعبوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ خاص طور پر سندھ کے دیہی اور ساحلی علاقوں میں خواتین کی محنت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور کراچی کی ساحلی پٹی پر خواتین نہ صرف مچھلی کے جالے تیار کرتی ہیں بلکہ اکثر کھانوں کے ’’ ڈھابے‘‘ بھی چلاتی ہیں، جہاں ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے مقامی افراد کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ زراعت کے میدان میں بچیاں اور...
پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہی سامنے آرہی ہیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری یقیناً اچھی خبر ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی بھی اچھی خبر ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ دن بدن تعلقات میں بہتری اور مضبوطی آرہی ہے۔ حال ہی میں ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر کے گئے ہیں۔ پاک ایران تعلقات میں بھی دوستی کا نیا باب شروع ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس لیے بیرونی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری یقیناً پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل دوبارہ امریکا کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے روسی تیل کی خریداری پر اس کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف میں کافی حد تک اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، روسی تیل کی فروخت ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف جنگ میں آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت ’’ بڑے پیمانے پر روسی تیل خرید رہا‘‘ اور اسے ’’ بڑے منافع‘‘ پر بیچ رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر مزید اضافی ٹیرف کے اعلان نے وزیراعظم نریندر مودی کی معاشی ٹیم کی موقع پرستانہ پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کا دعوے...
اس جبری اقدام کے خلاف کشمیریوں کی آواز دبانے اور ان کی ممکنہ مزاحمت روکنے کے لیے پوری مقبوضہ وادی کو فوجی محاصرے میں دینے کے بھی آج چھ سال مکمل ہوگئے مگردس لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں بھی کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں کمی نہیں آئی‘ بھارتی مظالم کے آگے اپنے حوصلے پست نہیں ہوئے‘ کشمیری عوام نے، جنھوں نے کشمیر کو خودمختاری دینے کا بھارتی چکمہ بھی کبھی قبول نہیں کیا اور بھارتی تسلط سے آزادی کی صبرآزما اور جانی و مالی قربانیوں سے لبریز بے مثال تحریک گزشتہ پون صدی سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس بھارتی جبری اقدام کو بھی یکسر مسترد کیا ہے اس وقت مقبوضہ وادی بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے اور...
قاہرہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف سفارتی چینلز کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو براہ راست طور پر غزہ کی پٹی مکمل طور پر مقبوضہ فلسطین سے ملحق کر دیے جانے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وسیع فوجی جارحیت اور اس پر مکمل فوجی قبضہ جما لینے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسا اقدام 1979ء میں مصرف اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ العالم نیوز چینل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کا موقف ہے کہ غزہ...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
افسوسناک حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں کوٹ عبد المالک کے قریب تیز رفتار رکشہ روڑ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولنگر اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے...
فائل فوٹو پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔جاں بحق افراد میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟" یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں...
بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ خط لکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس خط میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں جو اپریل میں ہونا تھے۔ محمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کا تعین کرے گا لیکن اپنی اس تقریر کے بعد وہ "انتقال اقتدار" کے...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے...