2025-09-18@03:24:00 GMT
تلاش کی گنتی: 478

«تنخواہ طبقے کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑ کر کہیں نہیں جارہی ۔ پیپلزپارٹی قیادت نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے ۔ سی پیک ختم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خرچ ہو رہے ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔ اور پیپلز پارٹی کل بھی ہمارے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور پرسوں بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور ہمارے لیے آصف علی زرداری قابل احترام ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم پیپلز پارٹی سے لڑیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) آسٹریلیا کے دور دراز علاقے جولیا کریک میں واقع کوینزلینڈ ٹاون کے واحد ڈاکٹر کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے اور مقامی انتظامیہ نے نئے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی ہے۔ جسے ریاستی دارالحکومت برسبین کے عام یا فیملی ڈاکٹر کے مقابلے میں دوگنا تنخواہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ انتظامیہ نئے ڈاکٹر کو مفت رہائش اور کار بھی فراہم کرے گی۔ آسٹریلیا: سولہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کا منصوبہ لیکن پانچ سو افراد کی آبادی والے اس قصبے کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ برسبین سے سترہ گھنٹے اور قریب ترین بندرگاہی شہر ٹاؤنس ویل سے سات گھنٹے کے ڈرائیو...
    ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار سٹوڈنٹس اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، مستقبل کےلیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔  وزیرخزانہ نے بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے انہوںن ے کہا کہ زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کےلیے بھرپور توجہ مرکوز ہے، انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے...
    فائل فوٹو۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، مستقبل کےلیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا، زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کےلیے بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقات سے 38فیصد ٹیکس لیتی ہے، ہزاروں ایکڑ اراضی اوربڑی پراپرٹی والوں سے ٹیکس نہیں لیتی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر نے ہماری معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے، اور ترسیلات زر مزید بڑھ رہی ہیں، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر بڑھا کر امپورٹ کے برابر ہوتی ہیں، اگر ہم امپورٹ کو کم رکھیں، جب ہماری گروتھ، شرح نمو بڑھتی ہے تو ہماری امپورٹ بھی بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے اور روپیہ پھر ڈی ویلیو ہوتا ہے، ہمارے اوپر 20، 25ارب ڈالر کا قرض ہے ، اس...
    شاہد ندیم سپرا:واپڈاکےافسران وملازمین کےلئے خوشخبری،عیدالفطرپربنیادی تنخواہ بطوربونس دینےکی منظوری دیدی گئی۔منظوری ملنےپر واپڈاکےافسران وملازمین کو بونس کی ادائیگی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ وریگولرافسران وملازمین بونس کےاہل ہونگے، بیرون ممالک جانےوالوں کوبونس نہیں ملے گا۔ 
    اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے نے آٹھ ماہ میں 331 ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جو حکومت کے منظور نظر طبقے یعنی ریٹیلرز کے ادا کردہ ٹیکس سے 1350 فیصد زیادہ ہے لیکن آئی ایم ایف سے ریلیف کیلئے یہ اب بھی ناکافی ہے۔ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران تنخواہ دار افراد کی جانب سے ادا کیا گیا ٹیکس گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران جمع کی گئی رقم سے 120 ارب روپے یا 56 فیصد زائد ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 211 ارب روپے تھی۔ حکومت نے پورے مالی سال 2024-25 کے لیے تنخواہ دار طبقے سے 75 ارب روپے اضافی وصول کرنے...
    معروف اداکار سنی دیول نے بالی وڈ کے فلم سازوں کو مخاطب کرکے کہا کہ فلموں کو محبت کے ساتھ بنانا سیکھیں جیسا کہ ساؤتھ انڈین موویز کے پروڈیوسرز کرتے ہیں۔ سنی دیول کی نئی فلم "جات" 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے جسے  "پشپا" جیسی سپرہٹ فلموں کے پروڈیوسر پیش کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر سنی دیول نے کہا کہ میرے پروڈیوسر بہت اچھے ہیں۔ میں چاہوں گا کہ بمبئی کے پروڈیوسرز ان سے سیکھیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ آپ لوگ اسے بالی وڈ کہتے ہیں، لیکن پہلے اسے ہندی سینما کے طور پر دیکھیں اور ساؤتھ فلم میکرز سے سیکھیں۔ وہ موضوع پر توجہ دیتے ہیں، ڈائریکٹر کو بھروسہ دیتے ہیں اور اس کی ویژن کو پورا کرنے میں...
    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل کرتا ہوں کہ شہباز شریف سے کہیں کہ تنخواہ لے لیں لیکن چینی کی قیمت کم کرا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں،...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی...
     آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان...
      ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دیا جانا ممکن نہیں قومی بچت اسکیموں میں 64ارب کی اسلامی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، پارلیمانی سیکرٹری حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے ، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...
    حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ چینی کی قیمت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ مقرر کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم اس بات سے آگاہ ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر موجودہ معاشی صورتحال کے باعث فوری طور پر کوئی ریلیف دینا ممکن نہیں اس موقع پر اجلاس میں ریلوے میں ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں...
    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، خیبرپختونخواہ صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارے میں ہے، صوبہ میں شفافیت لائے ہیں، کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے بانی پی...
    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔  افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، خیبرپختونخواہ صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارے میں ہے، صوبہ میں شفافیت لائے ہیں، کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید الفطر سے قبل محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی ابھی تاحال محکمہ صحت میں ضم ہوا ہے لہذا جوورکرز کام کررہے ہیں انہیں عید الفطر سے قبل تنخواہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید سے قبل ملازمین تنخواہ نہیں ملے گی تو متعلقہ سی ای او صحت اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن...
    وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی، کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان کیا اور نہ ہی بیان دیا  ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔ نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ،...
    ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور جو 8 روزہ مشن پر خلا میں گئے تھے، غیر متوقع تکنیکی مسائل کی وجہ سے 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر پھنسے رہنے کے بعد اب بالآخر 19 مارچ سے پہلے SpaceX ڈریگن خلائی جہاز میں سوار ہو کر زمین پر واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے یہ میں بحث چھڑ گئی ہے کہ خلا میں ان کے طویل قیام کے لیے انہیں کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا؟  یہ بھی پڑھیں:خلا میں پھنسے ناسا کے 2 خلا بازوں کی واپسی میں تاخیر کیوں؟ ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز خاتون کیڈی کولمین کے مطابق، خلابازوں کے لیے اوور ٹائم کی کوئی خاص تنخواہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو ہفتے کے روز تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر بھیج دیا گیا، جبکہ 2 امریکی نیوز سروسز کی فنڈنگ میں کمی کر دی گئی جو روس چین اور شمالی کوریا کو نشریات فراہم کرتی تھیں۔ وائس آف امریکا کے ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ انہیں مزید اطلاع تک دفتر آنے یا اندرونی سسٹمز تک رسائی سے روکا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ملازمین متاثر ہوئے، لیکن اس فیصلے کے نتیجے میں ادارے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: امید ہے روس جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل پریس...
    حکومت بلوچستان نے آئندہ ماہ کی تنخواہیں 24 تاریخ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائیں گی۔ فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ڈیویلپرز کتنے ڈالرز کما لیتے ہیں، دیگر ممالک کے لیے تنخواہیں کتنی؟ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2025ء)اراکین قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کو بھی ناکافی قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئی ہیں، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزارروپے مل رہے ہیں ، مراعات اورالاونسز الگ ہیں، جبکہ سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی...
    قومی اسمبلی کے اراکین کو سو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کے بعد 5لاکھ 19 ہزارروپے مل رہے ہیں ، مراعات اورالاونسز الگ ہیں، سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شروع کردیا گیا ہے ، اراکین کو عیدی کی مد میں 2 لاکھ 18 ہزار کے بجائے 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ تنخواہ ملنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراعات...
    لاہور(نیوز ڈیسک)جیل کےکم آمدنی والےمستقل اورعارضی معاہدہ ملازمین کیلئےاچھی خبر، ان کی تنخواہ60ہزارسےکم ہے مذکورہ ملازمین کی تفصیلات آئی جی جیل کے دفتر بھجوائی جائیں۔ ایسے ملازمین جودفتر، جیل یا کسی افسرکے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں،مذکورہ ملازمین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جا سکے ،جیل اہلکار کا نام، دفتر یا جیل، عہدہ ، بنیادی سکیل و موجودہ تنخواہ بمعہ الاؤنسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے ’گوگل والٹ‘ متعارف
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اس طرح کی کارکردگی کی مثال نہیں ملتی، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، اس کے باوجود ہم نے صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ...
    سپریم کورٹ نے سزائے موت کے 2  قیدیوں کو عدم شواہد کی بنا پر 17 سال بعد بری کردیا۔‎جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی۔‎ملزمان امتیاز اور نعیم پر 2008 میں بچے انعام کو چارسدہ میں اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔‎ملزمان نے7 سال بعد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل داخل کی تھی، سپریم کورٹ نے ملزمان کی 7 سال زائد المدت اپیل سماعت کیلئے منظور کی۔عدالت کا کہنا ہے کہ سزائے موت یا عمر قید...
    جیل کےکم آمدنی والےمستقل اورعارضی معاہدہ ملازمین کیلئےاچھی خبر، ان کی تنخواہ60ہزارسےکم ہے مذکورہ ملازمین کی تفصیلات آئی جی جیل کے دفتر بھجوائی جائیں۔ ایسے ملازمین جودفتر، جیل یا کسی افسرکے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں،مذکورہ ملازمین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جا سکے ،جیل اہلکار کا نام، دفتر یا جیل، عہدہ ، بنیادی سکیل و موجودہ تنخواہ بمعہ الاؤنسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
      صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مارچ کوجاری کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔
    امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدی سگمن نے 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں دی گئی اور 3 افراد پر مشتمل اسکواڈ نے مجرم پر فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری بار سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔ رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں...
    قیصر کھوکھر:  حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے     
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے، یہ دل خراش واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک : بنوں کے کینٹ ایریا میں ہونے والے دھماکے پر خیبرپختونخوا حکومت کا بیان سامنے آگیا۔  بنوں میں ہونے والے دھماکے کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کی جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمل کی دعا کی۔وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔...
    سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط  لکھ دیا،گورنر  نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا   گورنر  نے  وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو  رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی...
    یورپ(نیوز ڈیسک)یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو اس سے تارکین وطن اور میزبان ممالک دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے...
    یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟ یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک...
    کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی (JDC) کو عطیہ کر دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کر دی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
    خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    ویب ڈیسک:عوام کی سنی گئی،وفاقی حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔  خیال رہے کہ حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب...
    پاکستان میں ہر حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا، تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔ حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب کاحصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کے لیے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں...
    جائزہ مشن 3مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے...
    پنجابی کا محاورہ ہے ’’راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے‘‘مطلب یہ ہے کہ راستے کی مشکلات وہی جانتا جو اس راہ سے گزرتا ہے اور کوئی کتنا برا ہے یا اچھا ہے، اس کا پتہ بھی اسی وقت چلتا ہے جب اس کے ساتھ ’’واہ‘‘ یا واسطہ پڑ جاتا ہے۔ مجھے یہ محاورہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کی چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ملاقات کی خبر پڑھ کر یاد آیا ہے۔ سنا ہے کہ یہ ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی جس میں شکایات کے انبار لگا دیے گئے۔ عمر ایوب ، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان ایلیٹ کلاس کے رکن ہیں، اقتدار کی غلام...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
    صوبہ خیبر پختونخواہ کی صورتحال کئی اعتبار سے توجہ کے مستحق ہے۔گزشتہ تین برسوں کے دوران تیزی سے سر اٹھاتی دہشت گردی کی لہر اور نام نہاد قوم پرست عناصر کے زہریلے پروپیگنڈے نے مجموعی طور پر صوبے میں انتشار کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے۔ افغانستان سے ملحق سرحدی علاقوں میں سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ اہم قومی امور پر مکمل اتفاق رائے کے ساتھ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور طریقے سے توجہ مرکوز کرے۔ تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ پر تیسری مرتبہ مسلسل...
    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے، کرنسی مستحکم ہو رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بنیاد مضبوط ہو چکی ہے اور اب حکومت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بجٹ سے قبل ہی کاروباری حضرات سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔  انہوں نے اعتراف کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے اور حکومت آنے والے بجٹ میں اس بوجھ کو کم کرنے پر...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبہ کو کلیدی کردار ادا کرناہوگا، یہی وجہ ہے بجٹ کی تیاری سے قبل خود بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔  انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10-9 فیصد ہے۔ جس پر ملک کو چلایا نہیں جا سکتا ہے۔ زراعت، ریٹیل اور دوسرے کئی شعبے ملکی معیشت میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ 75سالہ تاریخ...
    بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اتُل وسان نے کہا ہے کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے مقابل پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہیں گے۔ انڈیا ٹوڈے سے انٹرویو میں اتُل وسان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ ملک کے حالات بھی قومی کرکٹ ٹیم پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ اتُل وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 1980 اور 1990 کی دہائیوں بہت شاندار اور جاندار ہوا کرتی تھی۔ اُس ٹیم کو ہرانا واقعی دانتوں تلے پسینہ لانے والا معاملہ تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور اُن سے قبل عمران خان اور عبدالقادر جیسے باؤلرز کا سامنا کرنا کسی کے لیے آسان نہ تھا۔ اتُل کا کہنا تھا...
     آل پاکستان چیمپبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں چل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کا فائدہ ہوا، معاشی استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسیشن اصلاحات کو کئی طریقوں سے دیکھ رہے ہیں، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، لوگوں کو اعتماد کیوں نہیں اس پر سوچنا چاہیے، اس کے...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔...
    نیٹ فلیکس پر کپل شرما کے شو کے تیسرے سیزن کا آغاز ہونے ہی والا ہے جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ شو کے میزبان اور معروف کامیڈین ہوسٹ کپ شرما نے بتایا کہ بہت سے فنکار اور گروپس اس شو کا حصہ ہوں گے جن میں بین الاقوامی بینڈز بھی شامل ہیں۔ کپل شرما نے انکشاف کیا کہ معروف برطانوی بینڈ کولڈپلے نے بھی ان کے شو میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن میں نے کہا کہ اس وقت تو ہمارا شو چل نہیں رہا۔ خیال رہے کہ کولڈ پلے بینڈ نے حال ہی میں بھارتی شہروں میں کئی کنسرٹس کیے ہیں۔ کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کولڈپلے نے ان کے شو میں شرکت کے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی فراہم کرنے کا اعلان، صوبائی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں شہریوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت ادویات، میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی ہے یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا...
    ڈبلن (نیوز ڈیسک)دنیا میں انسان پیسہ کمانے کیلیے کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے لیکن ایک ملک میں کام کے بجائے صرف آرام کرنے پر ماہانہ 5 لاکھ سے زائد تنخواہ ملے گی۔ یہ ملک آئرلینڈ ہے جہاں کوئی بھی کام نہ کرنے والے منتخب افراد کو ماہانہ 1600 پاؤنڈ (پاکستانی لگ بھگ 5 لاکھ 36 ہزار روپے) ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے بعد مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتیں ہر شہری کو ماہانہ ’’ بنیادی آمدن ‘‘جو 1600 پاؤنڈ بنتی ہے وہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت پوری کر سکیں۔ اس مطالبے پر گزشتہ...
    بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔ اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔...
    لاہور: پچھلے سال آئرلینڈ نے چنیدہ شخصیات کو کوئی کام نہ کرنے کے بدلے ماہانہ ’’5 لاکھ 36 ہزار روپے‘‘ تک دینے کا اعلان کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس رقم کا ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے  دوہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں ، مجسمہ سازوں وغیرہ کو تین سال تک ہر ماہ’’ 1600 پاؤنڈ‘‘ (5 لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ)جتنی رقم دینے کا فیصلہ کیا کہ دیکھا جا  سکے کہ  یہ آمدن انکی جسمانی و ذہنی صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔ مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ...
     اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اْس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اْس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نیثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی ا?ئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا،...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف علی  زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ اپنے بیان میں خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صدر مماکت آصف علی زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے هدف پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو کے وزیرِ...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کے وزیرِ اعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی۔ پارٹی رہنماؤں کی تنقید‘ بیرسٹر سیف نے استعفیٰ پیش کردیا پشاورپی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کے بعد خیبر... انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پی...
    ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر  کھائی میں گر گئی ۔  تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ  سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے  پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار  تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔  ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں  کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کو صوبائی حکومت کے مالی نظم ونسق اور کارکردگی بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کا سر پلس بجٹ 169 ارب روپے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دور کے مختلف بقایاجات کی مد میں 78.5 ارب روپے ادا کئے۔صوبائی حکومت نے قرض اتارنے کے لئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور 30 ارب روپے اس...
    کراچی (پ ر) رمضان کی تیاری دراصل روحانی تیاری ہے اورتقوٰی کے ساتھ رکھا گیا روزہ خواہشات نفس کو اعتدال میں لاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نگراں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے ضلع شمالی کے تحت علاقہ عبدالعزیز میں استقبال رمضان پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے ساتھ اپنے اخلاق اور معاملات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات کا احتساب خود کریں۔دیکھیں کہ رمضان کے بعد ہم نے کتنا تقویٰ حاصل کیا اور خیر اور شرکی ہمہ وقت جاری کشمکش میں ہمارا کیا کردار رہا۔ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارے ہوئے روزوشب ہی ماہ مبارک کا...
    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی  کی رہنما، خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکین اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ایسے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلامقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون...
    پاکستان کے تنخواہ دارطبقے نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 285 ارب روپے یا 100 ارب روپے زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کے اس بوجھ کا کچھ حصہ دوسرے شعبوں پرمنتقل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے کے لیے گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے پر75 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالا تھا۔ تاہم وصولیاں پہلے ہی اس رقم سے تجاوز کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نان کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 122 ارب روپے، کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 86 ارب روپے،...
    سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں ہے، ملک کےعوام حکمرانوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا پائپ لائن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے فنانس ڈویژن کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بیان کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم کے مشیر، رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز اور طارق فضل چودھری اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ بیان کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات کمیٹی کو پیش کئے، صوبوں کی طرز...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکمران پارلیمنٹ میں اب تک ایک بھی ریفارم لانے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا اسمبلی، کون کتنی تنخواہ لیتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ غیر ضروری ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت گر چکی، حکومت نے قومی اسمبلی سیشن کے آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی، یہ لوگ غزہ پر کوئی بات نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی...
    گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    کراچی: پالیسی سازوں کے درمیان مڈٹرم الیکشن کی بازگشت سنی جارہی ہے، ایسے میں حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کرکے انتخابی نتائج کو اپنے حق میں ہموار کرسکتی ہے۔  رسمی معیشت کا حصہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی نااہلیوں کا خمیازہ پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ بھگت رہا ہے، تاجروں اور زمینداروں پر ٹیکس کے نفاذ کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن تاحال کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے۔  پاکستان میں ماہانہ 2 ہزار ڈالر کمانے والے کو 35 فیصد ٹیکس بھرنا پڑتا ہے، جبکہ بھارت، امریکا اور بنگلہ دیش میں یہ شرح بالترتیب 25، 22 اور 20 فیصد ہے۔  اسی طرح ماہانہ 3 ہزار ڈالر کمانے والا شخص پاکستان میں 37 فیصد...
    پشاور: چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈورسے 120میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنیChina Century Steel Millsکے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئرطارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کرمعیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بجلی کے ترسیلی نظام کومزید بہترطریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی...
    بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم سے پاکستان کیمیکلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم ولی محمد، وائس چیئرمین شارق فیروزسے ملاقات کے موقع پرگروپ فوٹو کراچی(کامرس رپورٹر)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی تاجروں پر زوردیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں دستیاب کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ شراکت داری اور صنعتی خام مال کی درآمد اور مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے بنگلہ دیش کی مارکیٹوں کاجائزہ لیں، اس حوالے سے ہم پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین...
    ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وفاقی جج نے مستعفیٰ ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی ہے۔ امریکا کے 20 لاکھ ملازمین کو رضاکارانہ مستعفیٰ ہونے کی پیش کش آج ختم ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومتی پیشکش قبول کرنے والے ملازمین کی تعداد امریکا کی وفاقی حکومت کے 23 لاکھ ملازمین کا 4 فیصد ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس۔کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔خیبر پختونواہ میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں۔(جاری ہے) تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقرریاں مشتہر کی تھیں۔خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔تحریک انصاف نے فروری 2024 میں اقتدار میں آکر نگران حکومت سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھاکے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ قرض بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزے اور رہائشی اخراجات کیلئے دیا جائے گا۔یہ قرض 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری حاصل کر نے کے اہل ہیں۔یہ قرض حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کو یہ وضاحت دینا ہو گی کہ وہ یہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال کرے گا۔...