2025-12-08@09:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 5021
«جا سکے گی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے مختلف گائوں کے رہائشی نوجوان پئدائشی طور پر معذور۔حکومت اور نہ کسی غیر سرکاری آرگنائزیشن نے معذوروں کی مالی معاونت فراہم نہ کی۔اور علاج بھی نہیں کروایا۔معذور گھروں تک محدود زندگی مشکلات میں بسر کرنے لگے تفصیلات کے مطابق ہنگوث کے مختلف گائوں نھال خان سولنگی، گڈیجی ، ملہیرانی سولنگی،رانوخان،ہنگورجہ،رسول آباد کے کئی رہائشی پیدائشی طور پر معذور ہیں معذور افرادوں کی کسی بھی حکومت اور غیر سرکاری آرگنائزیشن نے بھی معذوروں کی مالی معاونت فراہم نہیں کی جس کے وجہ سے غریب معذور اپنے گھروں میں مشکلات کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں معذور الفت سولنگی،،زنوار حسین ،ہاسرعباس،الفت علی اوردیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی...
حضرت ابُو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا نہ خود اس پر ظلم و زیادتی کرے۔ نہ دوسروں کو ظالم بننے کے لیے اس کو بے یار و مددگار چھوڑے۔ نہ اس کی تحقیر کرے۔ (آپؐ نے تین مرتبہ سینے کی طرف اشارہ کر کے فرمایا) تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔ کسی شخص کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے اور اس کی تحقیر کرے ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے اس کا خون، اس کا مال اور اس کی آبرو۔‘‘ (مسلم شریف) اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا فرما کر مختلف قبیلوں اور خاندانوں میں تقسیم فرما...
کراچی: ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی سید اعجازالحق نے ڈی جی رینجرز کو خط ارسال کر دیا جس میں انھوں نے رینجرز سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلقے پی ایس 121 اورنگی ٹاؤن میں جوا عام ہوگیا۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں اور ایک منظم انداز میں علاقے کی عوام کو جوئے کی لعنت میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ علاقے کے جو مہذب شہری جوئے کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہیں انھیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، بارہا شکایتوں کے باوجود علاقہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب اورنگی کی عوام...
SAO PAULO: برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔...
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔ جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ہو چکا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات اور بلاول کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد ان کا نام تقریباً ڈراپ ہو چکا ہے تاہم پھر بھی وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بازی پلٹ گئی۔ راجہ نظیم الامین کا نام آخری وقت میں ڈراپ ہو گیا اور نئے کھلاڑی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں نصف درجن کے قریب امیدوار میدان میں ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اس وقت تین تگڑے امیدواروں کے...
مقبوضہ کشمیر میں معروف اخبار کشمیر ٹائمز کے دفتر پر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے چھاپے اور اسلحہ برآمدگی کے دعووں نے نہ صرف بھارتی صحافتی حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے بلکہ پاکستان میں بھی اظہار رائے کی آزادی، میڈیا دباؤ اور کشمیر سے متعلق بیانیے کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ’وندے ماترم‘ تقریبات کے حکومتی حکم پر متحدہ مجلس علما کا اعتراض بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ کشمیر ٹائمز کے دفتر سے کلاشنکوف کارتوس، پستول راؤنڈز اور 3 گرینیڈ لیورز برآمد ہوئے جبکہ اخبار کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین سمیت ادارے کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ پاکستانی سیاسی و صحافتی ماہرین...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی )پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل حملے کر چکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور 1267القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہ ایمبسڈر سینڈرا جنسن لانڈی نے سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 6ہزار جنگجوں پر مشتمل ٹی ٹی پی علاقے سے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے اٖفغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوباقوام متحدہ عثمان جدون نے بتایا کہ پاکستاندہشت گردی کے خاتمے کے عالمی اقدامات میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، اور اس نے...
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔...
—فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی, طورخم بارڈر کی بندش،پاکستانی تاجروں کے کروڑوں ڈوبنے کا انکشاف
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پر کئی ہفتوں سے تجارت معطل ہے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دو درجن سے زائد ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ تاجروں کے مطابق انگور، قندھاری انار، سبزی اور خاص طور پر خشک میوہ جات کی خرید کے لیے افغان تاجروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کی گئی تھیں، تاہم یہ تمام پھل اور سبزیوں سے بھرے ٹرالرز مسلسل افغان علاقے میں کھڑے ہیں جس کے باعث سامان خراب ہونا شروع ہوگیا۔ متعدد ٹرالے گلنے سڑنے کے بعد افغان منڈیوں کی طرف واپس جانا شروع ہوگئے ہیں جبکہ افغان تاجروں نے خراب مال کا ذمہ دار خود کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے متبادل ادائیگی...
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضا مضر صحت ہونے سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال کا 494 اور کینٹ کے اطراف کا 423 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے، اے کیو آئی 502 ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایسے رویے نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت، دھمکی یا تعصب پر مبنی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی...
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیا مرزا نے پہلی بار اس بات کا کھل کر اعتراف کیا ہے کہ سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بطور سنگل پیرنٹ زندگی گزارنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار بچے کی پرورش نہایت چیلنجنگ ذمہ داری ہے۔ ثانیا مرزا، جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہوئیں، علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے اذہان کی بنیادی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں، جو انہوں نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے ساتھ کی، ثانیا مرزا نے اعتراف کیا کہ تنہا والدین بننا نہ صرف جذباتی طور پر بھاری ہے بلکہ اپنے مصروف پیشہ ورانہ معمول کے ساتھ اسے سنبھالنا بھی...
راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی سے طورخم بارڈر سے تجارت کی کئی ہفتوں سے مسلسل معطلی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے 2 درجن بھر چھوٹے بڑے ہول سیل ڈیلرز بڑے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں اور یہ تاجر کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گئے۔ ان ہول سیل ڈیلرز نے افغان تاجروں کو انگور، قندھاری انار، سبزی خصوصی طور خشک پھل ،کشمش، خشک خوبانی کیلیے ایڈوانس میں ادائیگیاں کی تھی اس سبزی پھل انگور انار خشک میوہ جات کے بھرے کنٹینرز ٹرالے کئی ہفتوں سے طورخم افغان علاقے میں کھڑے ہیں۔ اب یہ پھل سبزی انار انگور گلنے سڑنے سے بہت سے ٹرالے واپس افغان منڈیوں میں جانا شروع ہوگئے، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ریاض احمدچودھری بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ بی جے پی سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس اور نفرت انگیز تقاریر کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ایک گرافک پوسٹ کی جس میں مسلمانوں کو گھس بیٹھیے کے طور پر دکھایا گیا۔عام انتخابات میں مجموعی طور پر 373 نفرت انگیز تقاریر ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 354 کا ہدف مسلمان تھے۔ رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کو عملی شکل دینے کے لیے سخت کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ کوپر نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سرگرمیوں کے دوران پارلیمان کے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی فہرست مرتب کریں جنہیں سوڈان پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ سوڈانی عوام کی تکلیف ختم کرنے کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے ذریعے امن مذاکرات کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)35 ویں نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے جدید برقی آلات چین سے پاکستان پہنچ گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے گیمز میں مرد اور خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرانے کیلئے چین سے 18 کروڑ روپے مالیت کا ٹچ پیڈ الیکٹرانک ٹائم سسٹم کراچی پہنچ گیا، یہ نظام انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ ہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اہم کردار ادا کیا، نظام کو چین سے درآمد کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔ دوسری جانب درآمد شدہ نظام کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اولمپک...
ابوظہبی ، :اابوظہبی ٹی10 لیگ میں نادرن وارئیرز نے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئے آنے والی ٹیم ایسپن اسٹالینز کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 رنز سے شکست دے دی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نادرن وارئیرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114اسکور کیے، جس میں جانسن چارلس کی ناقابلِ شکست 55 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔حضرت اللہ زازئی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد چارلس نے جارحانہ انداز اپنایا۔ کولن منرو نے بھی 38 بال پر21رنز کے ساتھ بھرپور ساتھ نبھایا۔ دونوں کے درمیان 102 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی اور ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 114 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز...
پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش انہوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی...
کراچی: سندھ پولیس گیمز کا14 برس سے جاری تعطل اختتام کو پہنچا اور پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں افتتاحی تقریب کے ساتھ پولیس گیمز 2025 کا آغاز ہوگیا۔ سندھ پولیس گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار تھے جہاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سابق مشہور کھلاڑیوں، سیاست دانوں اور فن کاروں سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ کی زیر نگرانی 4روزہ گیمز میں 18 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 900 میڈلز اور 78 ٹرافیز کے لیے مختلف یونٹس کے12دستوں میں شامل بشمول 117 خواتین 1570 اہلکار اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا...
گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔ گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔ میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں...
بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈولفنز شرارتی اور انسان دوست ہوتی ہیں۔
اسکرین گریب بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے خوبصورت گروپ کی ویڈیو بنالی۔ ڈولفنز مسلسل ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی اور غوطہ لگاتی رہیں، جس سے سمندر کا منظر نہایت دلکش اور خوشگوار ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے قریب تیرتے ہوئے پانی میں اچھلتا اور کھیلتا نظر آرہا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈولفنز ناصرف شرارتی بلکہ انسان دوست بھی ہوتی ہیں۔
ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں...
چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔ 57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی سے 170 گھر جل خاکستر ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک شہری لاپتہ ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے175 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں ہے۔ دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کردیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کردیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی دھماکے کے 3 دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکے سے مسمار کر دیا۔ بھارت ظلم و جارحیت کے ذریعے کشمیر کو...
الاقصیٰ مسجد کے 87 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری منگل کے روز یروشلم کی ایک اسرائیلی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے خلاف 2022 کی 2 تعزییتی تقاریر اور 2024 میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کے حوالے سے ’اشتعال انگیزی‘ کے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل شیخ صبری نے اسرائیلی اقدامات کو غیرقانونی، غیرانسانی اور الاقصیٰ کی حرمت کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مقصد فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ دفاعی وکیل خالد زبارکہ نے الزامات کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے مزید شواہد طلب کرنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت 6 جنوری...
لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ائرلائن نے کہا ہے کہ وہ فروری 2026 ء میں 6سال بعد نئی دہلی سے چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی ۔ ائر انڈیا کے مطابق وہ آیندہ سال کے آخر میں ممبئی شنگھائی روٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ چین کے گوانگزو بائیون بین الاقوامی ائرپورٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے 5سال سے زائد عرصے کا تعطل ختم ہوا اور دوطرفہ تناؤ میں محتاط نرمی کا اشارہ ملاتھا۔ ائر انڈیا نے ایک بیان میں کہاکہ شنگھائی کے لیے ائر انڈیا کی خدمات کی بحالی بھارت اور چین کے حالیہ سفارتی معاہدوں کے بعد ہوئی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کے ایم سی...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔ Competition tomorrow at 11:05 PM PST in Riyadh ????????✨ World Islamic Solidarity Games 2025 — need your prayers for a powerful performance. Insha’Allah I’ll give my best for Pakistan ???????????? Keep me in your duas. pic.twitter.com/Nng40PvxLt — Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 18, 2025 انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم...
اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری
اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے 92ڈیجیٹل بینک اکاونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ’کالعدم جماعت کے 92 ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90 فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔‘ پریس کانفرنس میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے،...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اور مصر...
کراچی میں کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں 40 سے زائد طلبا وطالبات، اساتذہ اوراسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پر جانے والی اسکول بس حادثے کا شکارہو گئی، بس میں 40 سے زائد طلبا و طالبات، اساتذہ اور اسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی، ٹریفک پولیس کےمطابق بس ڈرائیور نے پہلے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، ڈرائیور بس بھگا کر فرار ہونے کی کوشش میں حادثہ کر بیٹھا۔ ڈرائیور نے بس حفاظتی بیریئر سے ٹکرا دی، بس ڈرائیور...
سینیٹر عمر فاروق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں قرۃ العین مری نے پٹرولیم ڈویژن حکام سے سوال کیا کہ بتایا جائے صوبوں میں گیس تقسیم سے متعلق آئین کا آرٹیکل 158 کیا کہتا ہے؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے اجلاس کو بتایا کہ آرٹیکل 158 جہاں سے گیس نکلے وہاں استعمال کو پہلا حق دیتا ہے۔اجلاس میں سینیٹر بلال احمد نے سوال کیا کہ سوئی سے کتنی گیس نکل رہی ہے، جس پر پیٹرولیم ڈویژن سمیت کوئی ذیلی ادارہ سوئی سے نکلنے والی گیس کے اعداد و شمار نہ دے سکا۔سینیٹر قراۃ العین مری نے سوال کیا کہ ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کہاں ہیں، بتائیں سوئی سے کتنی گیس آتی ہے؟ ڈی جی پیٹرولیم...
عالمی فوجداری عدالت میں استغاثہ نے مشرقی افریقہ کے ملک سوڈان کی دو دہائیوں پُرانی خانہ جنگی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ایک ملیشیا رہنما کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کے روز عالمی فوجداری عدالت نے علی محمد علی عبدالرحمٰن، المعروف علی کوشائب، کے لیے سزاؤں سے متعلق سماعت کا آغاز کیا، ایک روز قبل پروسیکیوٹر جولیئن نکولز نے دارفور کے مغربی علاقے میں ہونے والی قتل و غارتگری میں اُن کے کردار کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ استغاثہ کے مطابق عبدالرحمٰن جن جرائم میں ملوث ہیں، ان میں کلہاڑی سے 2...
---فائل فوٹو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کےخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر...
امریکی ماحولیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کو شدید موسمیاتی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ 2050 تک ملک میں سیلاب، شدید بارشوں اور خشک سالی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف موسم کو بدل رہی ہے بلکہ صحت، خوراک، زراعت، پانی اور روزمرہ زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرے گی۔ بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے گفتگو میں کہا کہ “ماحولیاتی تبدیلی نے تقریریں نہیں سننی، اسے اپنا کام کرنا ہے اور اس کا اثر ہر شخص پر پڑے گا”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ...
معروف اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بار بار بے وجہ تنازعات میں گھسیٹا جاتا ہے، جس کے باعث میں خود کو کبھی کبھی ’پاکستانی کنگنا رناوت‘ محسوس کرنے لگتی ہوں۔ ایک موقع پر حالیہ گفتگو میں نازش نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی کہہ دوں، اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ایسی باتوں سے مجھے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ تنازعات سے کسی اداکارہ کے کیریئر کو تقویت ملتی ہے، تنازع سے کیریئر نہیں بنتا، کبھی بھی کسی ایک بھی تنازع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر محمد اکرم اور وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون)دورہ کیااور عہداران سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی اے ساؤتھ زون ڈاکٹر دانش امان، سینئر نائب صدر کاٹی زاہد حمید، ڈی ایس پی کورنگی پولیس اسلم جوئیہ، ایس ایچ او کورنگی پولیس علی نیازی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اسنیپ چیکنگ میں حالیہ اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مسلسل کاوشوں، خدمات اور بھرپور کمٹمنٹ کو زبردست...
آسٹریلوی حکومت نے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے طالبان کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں۔ سنگین جرائم میں ملوث افغان طالبان پر آسٹریلیا کی پابندیوں کی تجویز پر ہیومن رائٹس واچ نے حمایت کر دی۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان پر پابندیوں کے قوانین میں ترامیم زیر غور ہیں، نئے قوانین میں ترامیم سے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائیں گے۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 324 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، فیصل آباد کی فضا سب سے آلودہ ہے، اے کیو آئی 400 کو چھو گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں 300 اور ملتان میں اے کیو آئی 265 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر آنے جانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور اس کہاوت کو کوئٹہ کے ہنر مندوں نے سچ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے کوئٹہ کی وادیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گیزر ناکارہ ہو جاتے ہیں اور عوام کو ٹھنڈے اور خون جما دینے والے پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے کاریگروں نے عوام کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ ٹین کی چادر کی مدد سے تیار کردہ ان گیزروں کو کچھ اس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ یہ کم گیس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر امریکا سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ بھارت کے وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ہے بھارت نے امریکا سے سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل پی جی کیلیے ایک سالہ معاہدہ کیا ہے، جو امریکی گلف کوسٹ سے حاصل کی جائے گی اور یہ بھارت کی سالانہ درآمدات کا تقریباً 10 فیصد فراہم کرے گا۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ بھارتی مارکیٹ کیلیے امریکی ایل پی جی کا پہلا منظم معاہدہ ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے عوام کو محفوظ اور سستی ایل پی جی فراہم کرنے کے ہمارے مقصد کے تحت...
لاہور: پنجاب بھر میں اسموگ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ترانوے تک پہنچنے کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ کراچی بھی اس آلودگی سے محفوظ نہیں رہا اور ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو اسی تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں بھی شدید اسموگ کی کیفیت برقرار ہے۔ تاہم، فیصل آباد پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس چھ سو اٹھائیس کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ گوجرانوالہ میں بھی ہوا...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:لاہور میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کا عدالت نے نوٹس لے لیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔آوارہ کتوں سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لیے ویکسین فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو اسپتال کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میو اسپتال میں 14 ماہ کے دوران کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، میو ہسپتال میں 24 ستمبر 2024 سے اب تک 1796 مریض لائے گئے۔جسٹس خالد اسحاق نے رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جانوروں کے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے حالات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ہے اور اس سیزن میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 23 ہزار 505 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 1538 افراد ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 12 مریض زیر علاج ہیں۔ضلعی سطح پر ڈینگی سرویلنس کے لیے 13 سو 61 ٹیمیں فعال ہیں۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس دریافت ہوئے۔ علاوہ ازیں،...
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جب لوگ مظاہرے کر رہے تھے ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا، 70 سالوں سے ہم اپنی فوج کو اپنے لوگوں کے خلاف ہی لڑوا رہے ہیں، یہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، وفاق کو بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی کوئی ہے ہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔ بہادرآباد ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-2-21 سیف اللہ
لاہور میں آج بھی فضا انتہائی آلودہ اور مضر صحت ہے، ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق شہر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرِ فہرست ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 484 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دنیا کا دوسرا آلودہ شہر نئی دہلی ہے جہاں AQI 289 ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو صحت کے سنگین خطرات لاحق ہیں اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت میں فرق دیکھا گیا ہے۔ واہگہ سب سے زیادہ آلودہ رہا جہاں AQI 814 ریکارڈ ہوا، ڈی ایچ اے میں 768، سول سیکرٹریٹ 695 اور ایف سی کالج 686 کا ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ٹاؤن...
رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہاء پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی...
وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، مصطفیٰ کمال - ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہمارے بل کو کمیٹی کو بھیجا تھا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں...
سزائے موت کا مطالبہ؛ شیخ حسینہ کے خلاف 5 سنگین الزامات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور دو دیگر ملزمان کے خلاف جولائی کے عوامی احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمے میں کل پانچ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ان پانچ الزامات میں اشتعال انگیز تقریریں کرنا، مظاہرین کو دبانے اور ختم کرنے کے لیے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینا، بیگم رُقیہ یونیورسٹی رنگپور کے طالب علم ابو سید کا قتل، ڈھاکہ کے چنکھارپول علاقے میں چھ مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کرنا، اور آشو لیہ میں چھ افراد کو زندہ جلا کر مار دینا شامل ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا ہورہے...
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل...
دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دباؤ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی جانے لگی۔ پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی طرح برطانیہ میں بھی پناہ گزین شدید چیلنج بن گئے۔ برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہے اور ملک کو تقسیم کر رہا ہے، اگر تارکین کے آبائی ممالک محفوظ ہو جائیں تو انہیں واپس جانا پڑے گا، چاہے ان کے پاس جائیداد ہی کیوں نہ ہو۔ دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کو مستقل کے بجائے عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کے...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ برداشت کے رویوں کو فروغ د ئیے بغیر معاشرتی ہم آہنگی ممکن نہیں ہے۔ اتوار کو عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت اور نفرت انگیزی کے خلاف تمام طبقات کو مشترکہ طور پر اکٹھا ہونا ہو گا تاکہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ دریں اثناء چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ چیئرمین سینٹ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔عالمی یوم برداشت پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ہم آہنگی برداشت سے پیدا ہوتی ہے، عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم برداشت انسانیت کے اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، پاکستان ہر سطح پر احترام اور باہمی برداشت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، بہتر معاشرے کی بنیاد رواداری کو اپنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔دریں اثنا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی عالمی یوم برداشت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-23 کوئٹہ (صباح نیوز) ہفتے کی صبح مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP پائپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلیے مستعدی سے مصروف عمل ہے جسے اندازاً آج(پیر) شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر خصوصاََ کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-14 پشاور(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخواکے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ این ایف سی کا ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمے داری نبھائے اور کے پی کے عوام سے سوتیلی...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں...
حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کے افسران سے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی موجودہ صورتحال، کنکشنز کی فراہمی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ماحول دوست اور سستی گیس کی فراہمی...
بنگلہ دیش کی عدالت کل (بروز پیر) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ یکم جون 2025 کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں حسینہ واجد کی غیر حاضری میں کئی گواہوں نے گواہی دی شیخ حسینہ واجد نے اجتماعی قتل عام کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے دوران ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔ استغاثہ نے سابق وزیراعظم پر 5 الزامات عائد کیے ہیں جن...
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان ماریا زخارووا نے بتایاکہ مصالحتی کوششیں پائیدار امن کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے تنازعات کا پائیدار حل...
( ویب ڈیسک )کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔ باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا اس دوران باڑے میں موجود بشیترمویشوں کوبھی بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی...
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا، شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کا والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار...
لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 429 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 1198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ سول سیکریٹریٹ میں فضائی آلودگی 810، ساندہ روڑ پر فضائی آلودگی 753 جبکہ گلبرگ میں 706 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔V
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال ،سلامی دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد میں موجود ہیں، اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر انکا استقبال کیا، یادرہے کہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے سیریز اپنے نام کر لی۔میچ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق نہ صرف آج کے ون ڈے بلکہ آئندہ ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی جامع حفاظتی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔18 نومبر سے شروع ہونے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-10 ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ...
ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو خطے کے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ زخارووا کا مزید کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر DHAفیز IVکے تحت ایک مینارہ مسجد آف طارق روڈ میں ایک روزہ طہارت و پاکیزگی کے اہم مسائل پر (MIRC)کے سینئر ز پروفیسرز اور مدینہ یونیو رسٹی سے فارغ التحصیل الشیخ حماد امین چاولہ اور PHDحدیث نبویہ مدینہ منورہ کے پروفیسر ڈاکٹر فراز الحق اس اہم موضوع پر مورخہ 16نومبر2025بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء خصوصی لیکچرز ڈیلیور کریں گے جبکہ اس محفل میں شریک معزز خواتین وحضرات کو جسمانی اور روحانی طہارت کے مسائل کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض ذیابیطس و سی ای او ٹیلی کیئر ڈائبیٹیز ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً 589 ملین کے قریب ہے جبکہ پاکستان میں شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور وطنِ عزیز میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً33 ملین ہے۔شوگر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے مزید کہا کہ ہر سال نومبر کے مہینے میں ذیابطیس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے عوام الناس میں ذیابطیس کے دائمی مرض کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بتا یاکہ ورلڈ ڈائبیٹیز فیڈریشن...
ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو...
سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی درخواست پر ان کے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے یوٹیوب سے ہٹانے پر نجی انٹرٹینمنٹ چینل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے نہایت اہم فیصلہ تھا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ اُن کا پرانا کام اب آن لائن موجود نہ رہے۔ سارہ چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز میں اپنے آغاز، کامیابی، اور پھر اس سے کنارہ کشی کے سفر پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی اور 2010 میں اسے خیر باد کہہ دیا۔ اپنے بیان میں سارہ نے کہا کہ یوٹیوب سے ان کے...
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...