2025-08-16@04:44:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1094
«لاطینی امریکا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید) ایران اسرائیل کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے ، ہتھیار نہیں ڈالے گا‘علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا،امریکا B52 طیارے استعمال نہیں کرے گا،اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر حملہ نہیں کر سکتاتھا‘طویل پابندیوں کے باوجودتہران نے اپنے آپ کو مضبوط کیا‘جنگ پھیلی توپاکستان پر اثرات پڑیںگے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی ، سینیٹر مشاہد حسین سید،صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اورصحافی نجم سیٹھی نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’کیاٹرمپ کی دھمکی پر ایران اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا؟‘‘ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہے اور...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وجہ سے پاکستان کا قد کاٹھ بہت بڑھ گیا ہے اور اب ہمارے لیے موقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی کیا ہے؟ وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر امریکی صدور دوسرے ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقاتیں نہیں کرتے...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ایرانی ہم منصب کے ساتھ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات کے بعد مختصر بیانات دیے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت ہوئی یا نہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے توقع ظاہر کی کہ ایران کو امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنا چاہیے تاکہ جنگی صورتحال کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ...
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امریکی فوجی کارروائی امریکہ کا انتہائی خطرناک قدم ہو گا جس کے بہت غیر متوقع اور منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو، یہ انتباہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکہ کے اس جنگ میں کودنے کے بارے میں مختلف خبریں اور موقف پیش کیے جارہے ہیں۔ روس ایران کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرا تزویراتی اور فوجی تعاون و شراکت داری موجود ہے، ایران پر اسرائیلی حملوں کے باوجود روس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں...
اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں جنگ ہار چکا ہے اور اب امریکا اسکی مدد کیلئے میدان میں اترنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کی عسکری ناکامی اور عوامی دباؤ نے اسکے اتحادیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو موجودہ صورتحال میں ویتنام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیئے، کیونکہ طاقت کے زعم میں کی جانیوالی مداخلتیں تاریخ میں ہمیشہ ذلت کا باعث بنی ہیں۔ مظہر برلاس کے مطابق، مسلم اقوام اور مزاحمتی قوتوں کی استقامت نے اسرائیل اور اسکے حامیوں کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے، جو اس جنگ کے نتائج کا واضح اشارہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان دو گھنٹے کی ملاقات کو عالمی منظر نامہ میں بہت اہم قراردیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کے یہ الفاظ کافی ہیں یہ سمجھنے کے لیے ملاقات کیسے ماحول میں ہوئی اور کتنی کامیاب رہی۔ صاف بات ہے کہ اس ملاقات میں پاک امریکی تعلقات مفصل طریقے سے زیرِ بحث آئے۔ پاک امریکا تعلقات نے بہت سے نشیب و فراز اور اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ لیکن اس ملاقات نے تعلقات کو گرمجوشی میں بدل دیا ہے۔ سرد موسم ختم کر دیا ہے۔ پاک امریکا تعلقات کے علاوہ اس ملاقات میں ایران ، اسرائیل...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے دوران ملاقات امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جب کہ پاک، امریکا تعلقات، ایران اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت سے دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں...
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر "معرکۂ حق" میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔ بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے دوچار کیا ہے۔ اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پرانی چال ایک بار پھر دہرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے جعلی بیانیہ...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سینئر تجزیہ کار مظہر برلاس نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں جنگ ہار چکا ہے اور اب امریکا اس کی مدد کے لیے میدان میں اترنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کی عسکری ناکامی اور عوامی دباؤ نے اس کے اتحادیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو موجودہ صورت حال میں ویتنام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ طاقت کے زعم میں کی جانے والی مداخلتیں تاریخ میں ہمیشہ ذلت کا باعث بنی ہیں۔ مظہر برلاس کے مطابق، مسلم اقوام اور مزاحمتی قوتوں کی استقامت نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے، جو اس جنگ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے، پاک بھارت تنازعات کی دوبارہ عالمی حیثیت اجاگر ہوئی، ماضی میں ایسی ملاقات کی کوئی مثال نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، یہ تعلقات کی 78 سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات میں...

امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا اہم ترین موڑ ہے: خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جس کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امور زیرِ بحث آئے اور پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں تسلیم...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تین ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے، پاکستانیوں کا ایران سے انخلا جاری ہے۔ میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، ان حملوں سے ایران کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے پاس دفاع کا حق ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل حملوں کو روکیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، ترکیہ، عمان، متحدہ عرب امارات الجیریا، بحرین، برونائی دارالسلام، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت اور لیبیا نے بیان جاری کیا، اسحاق ڈار نے ایران، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور برطانوی وزیر خارجہ...

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ’سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کو پاک امریکا تعلقات کے 78 سالہ سفر میں ’سب سے اہم موڑ‘ قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان آرمی چیف کو دی گئی دعوت اور ملاقات کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں پاکستان کی حیثیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں نہ صرف پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا بلکہ خطے میں جاری مسائل، بالخصوص پاک بھارت تنازعات کی بین الاقوامی سطح پر...

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔انہوں نےتجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی، کرپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات اور ہم آہنگی پر مبنی طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے۔جمعرات کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ اجلاس نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (14:00 GMT) ہوگا۔ اجلاس کی درخواست ایران نے دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ صورتِ حال “انتہائی خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے اور اس میں امریکا کے براہِ راست ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں”۔ ایران کی جانب سے اس ہنگامی اجلاس کی درخواست کو روس، چین، پاکستان اور الجزائر کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور امریکا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایران اسرائیل جنگ دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ عاصم منیر فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز

پاکستان اہم ایٹمی ملک ہے، پسند کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل اہم بیان
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ایٹمی ملک ہے اور میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں نے رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہاکہ اب بہت دیر ہوگئی، ایران کے لیے اب بھی واضح پیغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات طے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں اہم اور مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ٹرمپ سے ایک ظہرانے پر ملاقات کریں گے، جو نہ صرف پاک امریکہ سفارتی تعلقات میں نئی جہت کا اشارہ ہے بلکہ موجودہ عالمی حالات میں جاری جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں بھی ایک اہم اقدام ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے آج...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردارادا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے، یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ظہرانے میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس امریکی وزیر دفاع اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اہم عہدیداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے ظہرانے کے بعد صدر...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اگر جنگ یا بدامنی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوگا، اور کسی بھی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک ٹیلی ویژن پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ قوم مسلط کردہ جنگ کے خلاف بھی ڈٹے گی اور مسلط کردہ بدامنی کے خلاف بھی، اور کسی بھی مسلط شدہ فیصلے کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ...
اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیرمعمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، وائٹ ہاؤس اور پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ہوگی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یہ ملاقات ظہرانے پر ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی، اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کےحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی...
آر می چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت امریکا کے دورہ پر ہیں۔ امریکا میں ان کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی خبریں آرہی ہیں۔ یہ دورہ نہایت اہم موقع پر ہو رہا ہے۔ ایک طرف ایران اسرائیل جنگ جاری ہے، دوسری طرف تھوڑا عرصہ قبل پاک بھارت جنگ بھی ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں فیلڈ مارشل کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن ابھی ان ملاقاتوں کی باقاعدہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ اس لیے ہم ان ملاقاتوں پر تب ہی بات کریں گے جب باقاعدہ معلومات ہمارے سامنے آجائیں گی۔ تا ہم آرمی چیف نے واشنگٹن میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ہے۔ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ ایک نئی کاروباری منصوبہ، ٹرمپ موبائل، شروع کرنے جارہی ہے، جس کے تحت نہ صرف موبائل سروس فراہم کی جائے گی بلکہ سونے سے بنے موبائل فون بھی فروخت کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے متعلق اخلاقی تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ امریکا کے صدر اپنی پوزیشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ذاتی مفادات کے لیے عوامی پالیسی میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا بیٹا ایرک ٹرمپ، جو اپنے والد کی عدم موجودگی میں ٹرمپ آرگنائزیشن چلا رہے ہیں، نے اس پیشکش کو حب الوطنی کا مظہر قرار دیا ہے، اور زور دیا ہے کہ فونز امریکا میں تیار کیے جائیں گے اور فون سروس...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں نے پُرتپاک خوش آمدید کہا اور ملاقات میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آپریشن ’بنیان مرصوص، معرکۂ حق‘ میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کلیدی کردار پر اظہار تشکر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے شراکت داری کی ضرورت...
ڈرکسل یونیورسٹی امریکا کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو دل کی بیماریوں کے علاج میں روایتی طریقوں جیسے سٹنٹ یا بائی پاس سرجری کی جگہ لے سکتی ہے۔ یہ ننھی خوردبینی مشینیں، جنہیں مائیکرو روبوٹس یا نانو بوٹس کہا جاتا ہے، انسانی خون کی نالیوں میں سفر کرتے ہوئے ان مقامات تک پہنچتی ہیں جہاں چربی اور کولیسٹرول جمع ہو چکا ہوتا ہے۔ یہ مشینیں بغیر کسی آپریشن کے ان خطرناک ذرات کو تحلیل کرکے شریانوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سمتھ سونین میگزین کے مطابق، یہ مائیکرو روبوٹس آئرن آکسائیڈ کے ذرات سے بنائے گئے ہیں جو ایک زنجیر کی شکل میں جُڑ کر پیچ دار ساخت اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کنٹرول بیرونی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر...
کراچی: قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔ جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو دبئی میں متعدد افراد کا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔ دبئی حکومت نے متعدد سرکاری ملازمین کے لیے اس موسم گرما کے دوران 4 روز تک کام اور 3 چھٹیاں دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک گروپ پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے افراد پر مشتمل ہوگا جن کو جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں دی جائیں گی۔ دوسرے گروپ میں شامل افراد پیر سے جمعرات تک روزانہ 7 گھنٹے کام کریں گے جبکہ جمعے کو آدھے دن کام کرنا ہوگا، ہفتہ...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے بولر لیام میک کارتھی کی کارکردگی تاریخ کے مہنگے ترین اسپیلز میں شامل ہو گئی، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں بھاری رنز دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارکردگی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل ثابت ہوئی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی 20 اوورز کی اننگز میں 256 رنز بنائے، جو ان کی ٹی20 تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، لیام میک کارتھی کی بولنگ پر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کھل کر وار کیا اور ان کے اوورز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔ یہ بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس کو سینئر منسٹر اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور فنا نس منسٹر نے تفصیلی بریفننگ دی۔ اجلاس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ اقتدار اللہ تعالیٰ کی ا مانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ پائی پائی عوام کی امانت ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025- 26 کا...
دبئی(نیوز ڈیسک)کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو دبئی میں متعدد افراد کا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔ دبئی حکومت نے متعدد سرکاری ملازمین کے لیے اس موسم گرما کے دوران 4 روز تک کام اور 3 چھٹیاں دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک گروپ پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے افراد پر مشتمل ہوگا جن کو جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں دی جائیں گی۔ برطانیہ میں ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن تعطیلات کا ٹرائل کس حد تک کامیاب ہوا؟ دوسرے گروپ میں شامل افراد...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔حیدر آباد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور عالمی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وہ امریکا اور یورپ جاتا ہے لیکن کوئی بھی عالمی عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، ان شاء اللّٰہ اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بم باری کر رہا ہے، 60...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.8 ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کا کہناہے ہکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر اور مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں بھی یکم جون سے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ایک بار پھر لانڈھی، قائد آباد اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )مشرق وسطی سے لگی آگ وسیع جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ایران نے اسرائیلی حملوں میں امریکا کو برابر کا شریک قرار دے دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیرممکن نہیں تھے۔ انھوں نے واضح کیا ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جو جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔ عباس عراقچی نے یورینیئم کی ساٹھ فیصد سے زیادہ افزودگی جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم...
ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری،مشروبات،کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائیگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کے کارخانوں کی نگرانی ہو گی۔ شوگرسیکٹر میں...

اسرائیلی حملے امریکا کے آشیرباد کے بغیر ناممکن تھے، اسرائیل نے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے: عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔ اسرائیل کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملے جنگ کو خلیجِ فارس تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا۔ ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ، گوادر(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر53 منٹ پر محسوس ہوا، جس کی گہرائی35 کلومیٹر اور شدت3.2 ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا جو مجموعی طور پر39 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پچھلے ہفتے میں بھی قائد آباد سمیت ملیر اور...
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلے دور منسوخ کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور عمان میں اتوار کو ہونا تھا، وہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سوال پوچھایا گیا کہ کیا اتوار کی بات چیت منسوخ ہو گئی ہے؟ جس پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں۔واضح رہے کہ آج صبح ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کے...
بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں کئی روز سے جاری پے درپے زمینی زلزلوں کےبعد ہفتے کی شام 6 بج کر24 منٹ پر پسنی میں سمندرکے اندرزلزلہ ریکارڈ ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزآف کوسٹ پاکستان اورپسنی کے جنوب، مغرب میں 40 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔ اس زلزلے کے بعد پسنی میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا،جوکہ زمینی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب میں...
سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف...
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی حملے کی مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔منصورہ سے جاری وڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل بدمست ہاتھی بن کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکا کی آشیر باد حاصل نہ ہو،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔ Post Views: 2
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی اجلاس میں ایران کے مندوب امیر سعید ایراوانی نے امریکی حکومت پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا اسرائیل کے اقدامات کا شریک کار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیخلاف خطرے کی موجودگی تک کارروائی جاری رہے گی، ایران انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کو نہ صرف ممکن بنایا بلکہ انہیں سپورٹ بھی کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اس رجیم کی حمایت کرتے ہیں، جن میں امریکا سرِ فہرست ہے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس معاملے اسرائیل کو مدد فراہم کر کے، وہ ان جرائم کے اثرات کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی ردعمل ایرانی الزامات کے جواب میں امریکی...
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل ابولفضل شکراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل معلومات اور حمایت کے ساتھ کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر حسین سلامی کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کیے، اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلی فورنیا سے شروع ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد افرادنے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاس اینجلس...
واشنگٹن: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان حملوں میں شامل نہیں ہے اور اس کی اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج کا تحفظ ہے۔ آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، امریکا ان حملوں میں شامل نہیں ہے۔ ہماری اولین ترجیح مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مطلع کیا تھا کہ وہ یہ کارروائی اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور ہم اپنے...
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر 2015ء کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی فریق اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہیں تو وہ قانونی طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، امریکا نے خطے سے اپنے اہلکاروں اور سفارتی عملے کو نکال لیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ حملے کا فوری امکان نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرے، کیونکہ ہم ایران کیساتھ جوہری معاہدے...
نئی مستقل رہائش کی درخواست کیساتھ اب طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو مستقل رہائش کیلئے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ اب طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو مستقل رہائش کے لیے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہے۔
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافے کے بعد عمانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی اہلکاروں کو مشرقِ وسطیٰ سے اس لیے نکالا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک خطرناک علاقہ بن سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی و عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا بغداد میں اپنے سفارت خانے کے انخلا...
اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطی میں موجود اپنے غیر سفارتی...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا ہےکہ لگتا ہے ایران کی ایٹمی صلاحیت پر حملہ ہونے جا رہاہے، امریکا ایران کو ایٹمی صلاحیت تک نہیں پہنچنے دینا چاہتا، امریکا کسی صورت ایران کو نیوکلیئر صلاحیت استعمال نہیں کرنے دینا چاہتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ 27 سال پہلے ایٹمی دھماکے کئے اور ایٹمی قوت ہے، اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو سرخرو کیا، جنگ میں بھارت کے ساتھ اسرائیل شریک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیے ایران پر حملہ نہ ہو، ایران پر حملہ ہوا تو ایران کا بھی ردعمل آئے گا، کوشش ہو رہی ہو گی کہ ایران...
تربت میں زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی دھمکی کے ایک روز بعد ہی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر ایک اور بڑی محاذ آرائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق میں حالات خطرناک ہو سکتے ہیں، اسی لیے ہم نے لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایک بات بالکل واضح ہے: ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکا نے بغداد میں اپنے سفارت خانے سے عملے...
امریکا میں پرتشدد مظاہرے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گار ڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی کا کوئی عمل دخل نہیں،...

ایران سے ممکنہ جنگ:امریکا کا عراقی‘کویت اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے سفارتی اور فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور خاندانوں کے انخلا کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، عراق میں امریکی سفارتخانہ خالی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں سفارتکاروں کی فیملیز کو امریکا واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازون کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کی صورت میں مشرق...
امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4...
واشنگٹن: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق وزیر دفاع نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے تاکہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) خطے میں موجود اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید یہ کہ امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی اپنے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے سکیورٹی خدشات کی مخصوص وجوہات ظاہر نہیں کیں۔...
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا محبت نے سرحدیں مٹا دیں اور سوشل میڈیا نے پھر دو دل ملادیے۔ امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے سوشل میڈیا پر بنے دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔امریکا کی 27 سالہ شہری کیرِنشا میڈیسن گریس نے پاکستان آ کر اپنے سوشل میڈیا دوست نعیم الحسن سے شادی کر لی۔ جنوبی کیرولائنا کی رہائشی کیرنشا گزشتہ 2 سال سے جھنگ کے 29 سالہ نعیم الحسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھی۔آن لائن دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد کیرنشا نے پاکستان کا سفر کیا، جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور کنیز عائشہ نام رکھ لیا، بعدازاں گواہوں کی موجودگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ امن کے لیے امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول نے کہا کہ کی امن کی کوششوں کے لیے دیے گئے بیانات کو بھارت سبوتاژکرنا چاہتا ہے، اگر امریکا کو بھارت کو کان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے امریکا کی ناظم الامور نٹالی اے بیکراور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملک احمد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے دورہ اسمبلی کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر اسپیکر ملک احمد نے نٹالی بیکر کے پاکستان میں مثبت اور متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ ملک احمد خان نے اس امر پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے امریکا کا فعال اور تعمیری کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی امن، موسمیاتی...
نیویارک: امریکا میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری احتجاج کا دائرہ مختلف ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ ہزاروں افراد نے امیگریشن حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا، کئی شہروں میں جھڑپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نیو یارک میں سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پولیس کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں سے 83 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار مظاہروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملک ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز کی رو سے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں 100سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کےلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ’کی امن کی کوششوں کے لیے دیے گئے بیانات کو انڈیا سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ہم سمجھتے کہ اگر امریکہ کو انڈیا کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں معاہدے کی کچھ ابتدائی تفصیلات بھی بیان کیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی حتمی منظوری ان کی اور چینی صدر کی جانب سے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو جتنے بھی معدنیات درکار ہوں گے وہ چین کی طرف سے فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے، اسی طرح امریکاچین کو وہ سب فراہم کرے گا جس پر اتفاق ہوا ہے اور اس میں امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چینی طلبہ کی تعلیم بھی شامل ہے۔...
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد اضافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ...
ویب ڈیسک : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دیا۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر میں تقریباً 29 فیصد زائد رہی ہیں۔ 11 ماہ میں پاکستان نے 34 اعشاریہ 89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔ صرف مئی کی ورکرز ترسیلات زر 3 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل سے 16 فیصد زائد ہیں۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب سے مئی میں ریکارڈ 91 اعشاریہ 39 کروڑ ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے...
ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکا...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامےکو امریکا میں ویزا کی مدت سے زیادہ قیام پر امیگریشن حکام نے حراست میں لینے کے بعد ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ سینیگالی نژاد اطالوی سوشل میڈیا اسٹار کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے جمعے کے روز لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تھا، وہ 30 اپریل کو امریکا پہنچے تھے اور ان پر ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ Complex has independently confirmed that Khaby Lame was detained by ICE in Las Vegas after he “overstayed” his visa. Lame was granted voluntary departure and has “since departed the US," authorities said. pic.twitter.com/66qgZCURvP — Complex Pop Culture (@ComplexPop)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا عالمی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کو گھسیٹ کر (کان سے پکڑ کر) مذاکرات کی میز پر لائے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر، بھارتی ہٹ دھرمی اور خطے میں امن کے امکانات سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس نے سفارتی حلقوں اور عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن محض ایک خواہش نہیں بلکہ عالمی ضرورت ہے اور اگر اس مقصد کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔دریں اثنابرطانیہ کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں. بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے. امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک سیز فائر کی پاسداری کی ہے، حملے کے جواز کے لیے بھارت کا پورا بیانیہ جھوت پر مبنی تھا. جنگ کے بعد بھی بھارت جھوٹ...
امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کیلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول بھٹو...
امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے، جس کے باعث حکام نے مرکزی علاقے میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ میئر کیرن باس کے مطابق، کرفیو اگلے کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاس اینجلس پولیس چیف جم میکڈونل کے مطابق، گزشتہ چار دنوں میں کم از کم 378 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 200 افراد صرف آج گرفتار کیے گئے۔ حکام نے...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میئر لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں جاری شدید مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 21 سئو کردی گئی ہے۔ امیگریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کیخلاف چھاپے بھی جاری ہیں اور یہ سلسلہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ Post Views: 4
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کے بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے...
امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ مریم نواز شریف نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ اس موقعے پر پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
جب سےڈونلڈ ٹرمپ امریکا کےصدر بنے ہیں، انہوں نے غالباً یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ کوئی دن چین وسکون سےخود گزارنا ہے نہ کسی اور کو گزارنے دینا ہے۔ پہلے کینیڈا کو کہا کہ امریکا کا صوبہ بن جاو، گرین لینڈ پر قبضے کا عندیہ دے کر ڈنمارک اور پورے یورپ کو پریشان کردیا۔ یوکرائن کے معاملے پر اچھا خاصا بڑا یوٹرن لے کر یورپی ممالک کو ہکابکا کردیا۔ چین کے ساتھ تو ٹیرف کے معاملے پر آمنے سامنے کی جنگ والی کیفیت پیدا کردی گئی۔ ایپل اور دیگر بڑی کمپنیوں کو باقاعدہ دھمکیاں دے کر امریکا میں انویسٹمنٹ کے لیے کہنا وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ ابتدا ہی میں صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو ڈوج نامی محکمے کا سربراہ...
پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر...