2025-10-15@07:53:09 GMT
تلاش کی گنتی: 47046

«مریم نواز صاحبہ»:

(نئی خبر)
     سعید احمد:ایران ائیر  نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ مقدمہ سن رہا ہے، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیا موجودہ بینچ متعصب ہے؟ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل عابد زبیری اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں مسئلہ ہے، ویڈیو لنک نشر نہیں ہو سکے گا، جسٹس محمد علی مظہر...
    سٹی42:شہر کے اندرون اور متوسط علاقوں کی شنوائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے 12 ارب روپے سے زائد لاگت کے شاہراہوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کا بڑا پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی سڑکوں کی ازسرنو بحالی کی منظوری دی گئی، جبکہ چوکوں اور چوراہوں کی بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ منصوبوں کو بھی منظوری حاصل ہو گئی۔ ریلوے اسٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا پراجیکٹ 10 ماہ میں مکمل ہوگا جس پر 1 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے برادرِ نسبتی...
    مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 10 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو اسلام آباد پہنچنا تھا جس کے انہوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنا تھا لیکن یہ احتجاج شروع ہوتے پرتشدد ہوگیا، جس کی وجہ سے سڑکوں کی بندش، موبائل انٹرنیٹ کی معطلی اور احتجاجی شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ، ’یہ ایک پرتشدد جماعت ہے‘ ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیر اعلیٰ کا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو درپیش عملی مسائل کا حل نکل سکے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی موجودہ آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہے، جسے 31 اکتوبر 2025 تک بڑھایا جانا ضروری ہے۔اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین ایف بی آر کو ایک باقاعدہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان، کاروباری طبقے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج  کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیے جانے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی دستیابی کے بارے میں معلوم کرکے آج دوپہر ایک بجے سے قبل عدالت کو آگاہ کریں تاکہ حلف برداری کے عمل میں تعطل کی وجوہات واضح کی جا سکیں۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی...
    ریاض: سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش (Premium Residency) اسکیم کے لیے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔ پہلی پائیدار رہائش (Permanent Residency) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔ دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
    افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہوکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانیوں نے افغان طالبان کے جارحانہ حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کو بھائی مانا ہے اور انہیں ایک بہتر ماحول فراہم کیا ہے، دشمن کی ایما پر افغانستان کے پاک فوج پر حملوں کی اجازت ہرگز قبول نہیں، بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد افغانستان کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 40 سال پناہ دینے کے باوجود اگر افغانستان نے جنگ کی تو بھارت سے بھی سخت جواب دیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...
    —فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل چیلنج کر دیا گیا۔جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دراخواست میں استدعا کی گئی کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل...
    قابض حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز علاقے میں بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تلاشی کی کارروائی تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز علاقے میں بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تلاشی کی کارروائی تاحال جاری ہے۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔  ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 
    اسلام آباد: کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان سے متعلق 85 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔  کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے 2 ہفتوں میں 85 اپیلوں پر سماعت مکمل کی، چیئرمین حافظ انصار الحق اور ممبر ٹیکنیکل عبدالوحید مروت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسٹمز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، ٹربیونل نے کسٹمز کو سامان دوبارہ چیک کرنے اور منصفانہ معائنہ کی ہدایت کردی۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے نمائندے کی موجودگی میں سامان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے، ڈیوٹی و ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سامان جاری کیا جا سکتا ہے۔  ٹربیونل نے کہا کہ موجودہ امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی والا سامان ضبط رہے گا، درخواست گزاروں کے تمام جرمانے اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی،،،،،اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے...
    اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔ The ceasefire in Gaza offers a critical window to scale up aid, ahead of winter. I’ve allocated an additional $11 million from @UNCERF, bringing the total...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی...
    فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
    انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کل ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نوکری سے فارغ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
    ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ سیمنٹ سستاہوگیا    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے...
    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 50 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول اورنگزیب پنہور کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اطلاع پر ناظم اباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے پچاس کلو گرام اعلی معیار کی منشیات آئس برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔ آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد...
    دہشتگردوں کی پشت پناہی ،پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا،پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا-پاکستان سفارتکار آصف خان نے اقوام متحدہ میں خطاب میں کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے،،،،،آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے،،،پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ...
    ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ مصطفی حاجی نے کہا کہ وانگچک نے لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔ مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز  کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام اجلاس...
    ہنزہ  (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ  اور گردونواح  میں  زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔ 
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پویلین کا افتتاح  وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں تقریب وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے 10 مقامی سٹارٹ اپس کی شرکت کو ممکن بنایا۔پاکستان پویلین B2B ملاقاتوں، سرمایہ کاری نیٹ ورکنگ اور اسٹارٹ اپز کی نمائش کے لیے مرکزی مرکز وفاقی وزیر نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی عالمی موجودگی اور انوویشن کو سراہا۔پاکستان کی  GITEX Global میں موجودگی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹل مستقبل کے عزم کی عکاس ہے ، شزا فاطمہ بیس  سے زائد معروف آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے مصنوعات، خدمات اور ڈیجیٹل سولوشنز عالمی سطح پر پیش کر رہی ہیں۔
    راولپنڈی( خبرنگار خصوصی )  افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
    لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوا دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان کی24  ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی امدادی سامان لاہور سے روانہ کیا گیا۔ جس میں آٹا‘ چاول‘ کوکنگ آئل‘ چنے‘ تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔
     لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا کہ دو...
    راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی  آج منگل تک ملتوی کردی گئی۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی (آج) منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر...
    گرمی ہو یا سردی پاکستان میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ مہمان نوازی ہو یا دعوت کا دسترخوان، کولڈ ڈرنک ہر اپنی جگہ بنا ہی لیتی ہے جبکہ فاسٹ فوڈ اور اس کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے بصورت دیگر وہ ڈش ادھوری ہی لگتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گرمی میں زیادہ کولڈ ڈرنکس نہ پیئں،ماہرین صحت لیکن جہاں کولڈ ڈرنکس کی شکر سے بھرپور چمک اپنی جگہ، وہیں سوشل میڈیا پر فوڈ ولاگرز کے ذریعے ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے۔ اسپارکلنگ واٹر کیا ہوتا ہے؟ یہ چمکدار اور ہلکا پھلکا مشروب ہے اور اس کو سوفٹ ڈرنکس کا صحتمند متبادل تصور کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ واقعی صحت بخش ہے؟...
    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اس روز بھی معمول کی گہما گہمی عروج پر تھی، پلیٹ فارم پرٹرین کی آمد کے انتظار میں مسافروں کا ہجوم بڑھ رہا تھا، اسی ہجوم میں محکمہ ریلوے کا کلاس 4 ملازم عمران وکٹر بھی تھا، جو صبح سویرے اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تھا، اس حقیقت سے بے خبر کہ یہ اس کی زندگی کی آخری صبح ہوگی۔ ٹرین کی روانگی سے قبل ایک زوردار دھماکا ہوا، سارا پلیٹ فارم گرد و غبار سے اٹ گیا، فضا میں بارود اور خون کی بو بس گئی، معمول کا شور شرابہ دھماکے ساتھ ہی یک لخت خاموشی میں ڈوبا جسے بچ جانیوالے زخمیوں کی چیخوں اورسسکیوں نے دوبارہ سماعت کے قابل بنایا، پلیٹ فارم پر بکھری لاشوں...
    صحافیوں سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا بھی یہی موقف رہا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف اور انکی خواہش کے برعکس نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پر اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا ہے کہ ہر صورت فلسطین میں صرف وہاں کے عوام کی حکومت ہونی چاہیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کا بھی یہی موقف رہا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہو۔ انھوں نے مزید کہا...
    پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا،یہ بھول ہوگی، پہلا خطاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ۔نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔...
    سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (No Fly List) میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ایک انکوائری بھی جاری ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم قومی شخصیات کے خلاف متنازع مواد شائع کیا،  اس ضمن میں تحقیقات اب بھی زیرِ التواء ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نان فائلر لسٹ میں بھی...
    راولپنڈی: علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش   ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد...
    امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے شرم الشیخ ائیر پورٹ پہنچنے پر مصری یوتھ و اسپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، پاکستان کے مصر میں سفیر عامر شوکت اور پاکستان و مصری اعلی سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و...
    ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور بے رحمانہ استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ،وفاقی و صوبائی حکومت طاقت کا استعمال بند کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک اسوقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں نا اندرونی حالات بہتر ہیں ، ان حالات میں جس کسی...
    اسلام ٹائمز: یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے مالی رکاوٹوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود تعلیم اور صحت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو ان شعبوں میں اہم داخلی چیلنجوں کا سامنا ہے، جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تحریر: محمد حسین راجی ایرانی قوم کے نام ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بندوق اور میزائل بنانے کے بجائے اسپتال اور اسکول بنانے چاہئیں۔ یہ مضحکہ خیز تجویز ایک ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ ایران نے مالی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ امریکہ کو...
    پاکستان کو دو دہائیوں سے مشکلات کا سامنا ، افغانستان کو ذمے داری پوری کرنی چاہئے ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں،تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو دہائیوں سے کم مشکلات کا سامنا ہے اس میں افغانستان کو اپنی زمے داری پوری کرنی چاہئے27ویں آئینی ترمیم میں دیکھیں گے جن شہروں میں ہمارا مینڈیٹ ہے اس کیلئے کس طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں حیدر آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں...
    صدر ٹرمپ ، امیرِ قطر اور مصری صدر ، ترک صدرنے غزہ جنگ بندی منصوبے پر دستخط کیے تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور علاقائی سفارتکار بھی موجود تھے مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیٔے ۔بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی نوبیل انعام میں ٹرمپ کی ناکامی سے یہ بات تو ثابت ہو گئی ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے سالوں بے مثال جدوجہد کرنی پڑتی ہے اس کے پس منظر میں نوبیل امن کا لالچ نہیں ہوتا ہے ۔یہ وقت ثابت کرتا ہے کہ کس نے امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹرمپ کے لیے تو بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے امن انعام خواہشات کا پابند نہیں ہے ۔دنیا کی سیاست میں نوبیل امن انعام محض ایک اعزاز نہیں بلکہ ایک علامت ہے ایسی علامت جو عالمی ضمیر، انسانی وقار اور امن کے استحکام کی نمائندگی کرتی ہے ۔ 2025کے نوبیل امن...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح،...
    حیدرآباد: وزیرستان میں فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے دو جوانوں، آصف قریشی اور محمد حنیف چوہان کو ان کے آبائی علاقوں حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید آصف قریشی کی نمازِ جنازہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی عیدگاہ میں ادا کی گئی، جس میں جی او سی یحییٰ گوندل، ایم پی اے طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ جنازے میں شہید کے عزیزوں اور مقامی نمائندوں ناصر حسین قریشی و ڈپٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے وفاقی وزیر برائے فنانس اینڈ ریونیو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے چھوٹے تاجروں، تنخواہ دار طبقے، فری لانسرز اور مائیکرو انٹرپرائزز کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آمدنی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پہلے دی گئی 15دن کی توسیع تاجروں کے لیے یقینی طور پر ایک خوش آئند قدم تھا، جس پر تاجر برادری حکومت اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی شکر گزار ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے ایف بی آر کے IRIS-E-Filingپورٹل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور مین پوری برآمدکرلی، ایس ایچ او راہوکی نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عمار عرف عمیر مغل کو گرفتار کرلیا، مزید کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل عظیم پڑھیار کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم رمضان دستی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 350 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ا یس ایچ او حالی روڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آرام باغ کراچی کے مقدمہ تھانہ فیروز آباد کراچی اور تھانہ جمشید کوارٹر کراچی کے مقدمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا کے لیے تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں اور وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی، پیشگی تیاری اور باہمی تعاون ہی تباہ کن اثرات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ قدرتی ا ٓ فات سے بچاو کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مربوط حکمت عملی اور پیشگی اقدامات سے ان کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے کہا ہے کہ پشاور اسمبلی کا جو اجلاس ہوا، انتہائی افسوس بھی ہے، عوام بھی کنفیوز۔ معاملات آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ صورتحال افسوسناک ہے، سی ایم اور گورنر کی لڑائی میں عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ اے این پی کے رکن اسمبلی نثار بازنے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پشاور اسمبلی کا جو اجلاس ہوا، انتہائی افسوس بھی ہے، عوام بھی کنفیوز۔معاملات آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔پشاور، گورنر نے استعفیٰ پر اعتراضات لگا کر واپس بھیجا،یہاں دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ہوا نثار بازنے کہا کہ لوگ صوبے میں بد امنی میں جی رہے ہیں، سکورنگ لائن پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفا منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ گزشتہ صبح 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) الخدمت کراچی کے والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ”سمر انٹرن شپ پروگرام 2025” کیلئے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا ،انٹرن شپ پروگرام میں شہر کی سرکاری ونجی یونیو رسٹیز کے384 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔پروگرام کا مقصدانڈسٹریز اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن قواعد کے مطابق ڈگری کے حصول کیلئے مطلوبہ انٹرن شپ کروانا تھا ۔انٹرن شپ پروگرام الخدمت کے 13شعبہ جات میں کروایا گیا ۔خصوصی تقریب میں انٹرنیز نے اپنے منصوبوں کی پریزنٹیشنز پیش کیں، جن میں انہوں نے پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی تخلیقی صلاحیتوں اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی کارکردگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-7 واشنگٹن (جسارت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پلِتی سے ملاقات کی، جبکہ دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، افغانستان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-4 حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے سِٹیزن کالونی میں 6 مسلح ڈاکو غلام رسول شیخ کے گھر میں گھس گئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گیٹ بند کرنا بھول گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق غلام رسول شیخ اوقاف محکمہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں, پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا، پریٹ آباد کا رہائشی آصف قریشی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔آصف قریشی کا جسد خاکی پریٹ آباد میں لایا جائے گا،مکرانی پاڑہ پھلیلی میں فائرنگ کا زخمی نوجوان منیب عباسی دوران علاج چل بسا۔ منیب کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولی ماری تھی، منیب کے انتقال کی خبر کے بعد کلاتھ مارکیٹ روڈ پر لگے اسٹال بند ہوگئے۔ اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ میں نے استعفا 8 اکتوبر کو دیا ہے، جمہوری عمل کا مذاق نہ اُڑایا جائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا‘صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو اقدامات کیے وہ سب ریکارڈ پر ہیں، حکومت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب وہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو صرف 15 دن کی تنخواہیں تھیں‘ اپوزیشن کو فنڈ نہ دینے...
    اسلام آباد:۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں 4 دن باقی رہ گئے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ سعودی وزارت حج کے احکامات کے تحت پرائیویٹ اسکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں، وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ کر سکے، گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اگلے سال حج پر بھجوایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
    راولپنڈی: افغانستان کی جانب سے کی گئی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہدا نے 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب مادرِ وطن کی سرحدوں پر دشمن کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فضا میں شہداء کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی، جب کہ حاضرین...
    شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق و زخمی ہونے والے موٹرسائیکلوں سواروں کو بھینس کالونی میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ وشال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔متوفی بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کا رہائشی تھا۔
    مرید کے میں مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تلہار (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز نجی زرعی ادویات اور بیج کی چائنیز کمپنی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تلہار شہر کا دورہ کیا اور ان کے کاشت کردہ دھان کے بیج کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں چائنیز کمپنی کے زرعی ماہر مسٹر لیئو تین فیمنگ خود تلہار شہر تشریف لائے اور مقامی آبادگار ملک پرویز کے زرعی فارم کا دورہ کیا اور دھان کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور بھرپورپیداوار پر اظہار اطمینان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیمنگ نے کہا کہ ضلع بدین کی زرعی زمین دھان کی فصل کے لیے انتہائی مفید زمین ہے اگر سائنسی تحقیق کے مطابق دھان کی کاشت کی جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...