2025-10-04@22:57:23 GMT
تلاش کی گنتی: 851
«کوئی فیصلہ کیا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی ہے اور نو ججوں کا فیصلہ ہے، فیصلے کسی کی مرضی اورمنشا کے مطابق نہیں ہوتے، اپوزیشن فیصلہ کو متنازع بنانے کی بجائے اس کا خیرمقدم کرے۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں نو ججز نے متفقہ فیصلہ دیا ہے جسے چھ اور سات ججوں کا فیصلہ نہیں کہنا چاہیے، سات ججز نے اکثریت میں فیصلہ لیا جبکہ دو ججز نے 12 جولائی کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کیا ہے اس لئے اسے نو...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ قبل ازیں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل مکمل ہوئے۔ بینچ نے آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور وقفے کے بعد چار صفحات پر مشتمل مختصر تحریری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کیس میں آئینی بنچ سے متعلق جسٹس جمال مندوخیل کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ کیس کی سماعت کے اختتام پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ "اپیل اور نظرثانی میں فرق ہوتا ہے، نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، میں نے اگرغلطی کی ہوگی تو میں ہی اسے درست کروں گا، میں کہہ سکتا ہوں ہاں یہ حقائق پہلے میرے سامنے نہیں تھے غلطی ہوگئی لیکن میں اپنے ساتھی ججز کا دیا...
مخصوص نشستوں کے کیس میں کب کیا ہوا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ۔ 13رکنی فل کورٹ نے 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی، اور الیکشن کمیشن نے جولائی و اگست میں درخواستیں دیں۔ کیس کی 17 سماعتیں ہوئیں، وکلا میں مخدوم علی خان و سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں درخواستیں خارج کرتے ہوئے 12 جولائی 2024 کے فیصلے کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام اتھارٹیز کے پراجیکٹس کی منظوری سے قبل محکمہ ہاؤسنگ میں نظرثانی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی جانچ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف انجینئر ہوں گے۔ کمیٹی کو تمام منصوبوں کی اسکروٹنی 7 روز میں مکمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی پلاننگ کمیشن اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کی جانچ پڑتال کرے گی،...

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...
لاہور: مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔ تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی...
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ،وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کے ’’ایکو فرینڈلی پنجاب ویژن‘‘کو آگے بڑھانے کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کچرے کو توانائی اور دیگر مفید مقاصد کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اگلے مرحلے میں کچرے سے بائیوگیس بنانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں لکھو...
چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کو ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ پی پی راہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی مالیاتی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی...
سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر نے ہدایت کی ہے کہ"تمام فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور دفاتر کی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے دفاتر کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیاعالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا، جس نے دشمن کو پشیمانی اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن پر کوئی بھروسہ نہیں کرتیں اور ہر وقت کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔جنگ بندی کے بعد ایران میں شہریوں کا جشن جاری رہا، مختلف شہروں میں ہزاروں کی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کی تالہ بندی اور قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو عمارت تک رسائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں گورنر سندھ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرنسپل سیکریٹری یا کسی بھی متعلقہ فرد نے قائم مقام گورنر کو اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا، بلکہ ویڈیو شواہد موجود ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ اویس قادر شاہ کو مکمل پروٹوکول فراہم کیا گیا۔ درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں گورنر کی غیرموجودگی کے دوران قائم مقام گورنر کے اختیارات کا تعین موجود ہے،...
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے نظر بندی کے قانون سے متعلق جو تجاویز پیش کیں ان کے مطابق نظر بندی کے قانون کو مزید صاف شفاف بنایا جائے اور اس میں اپیل کا حق ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کی تجویز ہے کہ نظر بندی قانون کے غلط استعمال پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے قانون کو معطل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کو بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے زینب عمیر کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی کی ہدایت ہی موصول نہیں ہو رہی تو کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا پیغام اور حکم حتمی ہوتا ہے، ان کی خلاف ورزی کسی قسم قبول نہیں ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت نہیں تھیں تو بجٹ کیوں...

ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک تاریخی فیصلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے خلاف سیلز ٹیکس واجبات کے تعین کے بغیر درج کی گئی ایف آئی آرز، گرفتاریوں اور فوجداری مقدمات کو غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی ٹیکس دہندہ کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز اس وقت تک نہیں کیا جا سکتا جب تک واجب الادا ٹیکس کا قانونی تعین نہ ہو جائے اور اس کے خلاف اپیل کا حق مکمل طور پر فراہم نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس میں کیا حکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے کورٹ میں احتجاج کیا۔ قبل ازیں کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔ یاد...
سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ سی ڈی اے کی اولیں ترجیح ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد شہر سے پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمہ اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیپر ملبری کے بڑے اور چھوٹے درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑنے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ...
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے تحت اب ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے کو ٹرمپ کے لیے امیگریشن پالیسی میں ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل، سپریم کورٹ نے ایک اور مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، اور اس دوران ان کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان بھی کیا...
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک میں بھیجا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں بھی بے دخل کر سکتی ہے، چاہے انہیں یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ وہاں درپیش خطرات کے بارے میں کچھ وضاحت پیش کر سکیں۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی پالیسی کے حق میں ایک اور بڑی قانونی فتح تصور کیا جا رہا...
سعید احمد سعید:لاہورریلوے سٹیشن اورکینٹ ریلوے سٹیشن پرصفائی کامعاملہ، پاکستان ریلوے کا ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی 60لاکھ ماہانہ پہ ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا رکھے گی، ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔ سی ای اوریلوےعامرعلی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنزپر صفائی کانظام ہمیشہ چیلنج رہا ہے،ریلوے سٹیشنز کی صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں راولپنڈی چکلالہ ریلوے سٹیشن بعد میں ملتان، خانیوال کو آؤٹ سورس کیا، اب لاہور اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو صفائی کیلئے آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔...
قطر پر ایرانی حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قطری اور سعودی عرب کے سفرا سے ہنگامی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے رات گئے قطری سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سفیر علی مبارک سے حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں قطر کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ قطری سفیر نے اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد وزیراعظم کی...
سٹی 42: ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی پر اہم فیصلہ کیا گیا ، ایف بی آر کے تمام دفاتر اتوار 29 جون کو عام دنوں کی طرح کھلے رہے ہیں ایف بی آر کے دفاتر پیر 30 جون کو رات 12 بجے تک ٹیکس دہندگان کو کھلے رہیں گے ، لارج ٹیکس آفس ،میڈیم ٹیکس آفس ،کارپوریٹ ٹیکس آفس اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھی ہدایت جاری کردی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی۔اسٹیٹ بینکے ساتھ مل کر ٹیکس اکھٹا کرنے والی نیشنل بینک کی متعلقہ جمع ہونے والا ٹیکس اسی روز منتقل کرنے کی اقدامات کریں یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
حکومت نے نئے مجوزہ فنانس بل میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ بحث کے بعد منظوری بھی دے دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر لیوی ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا سفارش پر عمل آئی ایم ایف شرائط کے باعث مشکل ہے، پھر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بھی بات ہوئی، قائمقام کمیٹی چیئرمین اور وزیر مملکت خزانہ سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں نئے مجوزہ فنانس بل پر...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے آگاہ ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسلبمی کے اجلاس کے دوران ایوان میں بجٹ پر تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، حکومت نے مالی اخراجات کو کم کیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں، دو ہفتوں میں محنت کے ساتھ بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گریجوایٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، 75 سال...
کراچی:سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں پہلے دو انسپکٹرز تھے جو گاڑیوں کی فٹنس دیکھتے تھے لیکن اب سندھ حکومت نے مشنری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس لازمی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس پر کام کر رہا ہے۔ پہلے فٹنس سرٹیفیکیٹ ہاتھ سے جاری ہوتے تھے، کسی نے گاڑی دیکھی نہ دیکھی سرٹیفیکیٹ مل جاتا تھا لیکن اب کیو آر کوڈ کے ساتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوتا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ایپ بنائی ہے جس پر ایک لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے، پرائیویٹ اور سرکاری ادارے اپنی نوکریاں...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے مرہون منت ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دنیا کی ایک عظیم اور باوقار رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور جمہوری عزم کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہم آج یہاں ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قربانیوں، خدمات اور یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کا قرض شاید کبھی اتارا نہ جا سکے ۔یہ بات انہوں...
ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم اورمتوسط آمدن والا طبقہ مہنگائی جھیلتا اور ٹیکس ادا کرتا ہے، کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ بجٹ تجاویز کا جامع اور گہرا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں بلال اظہر کیانی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ انہوں...
حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کا فیصلہ کیا پے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔ فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔ Post Views: 3
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، بجٹ میں 1 ارب روپے مختص۔صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صوبے میں بینظیر ہاری کارڈ کی طرز پر یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے سندھ یوتھ کارڈکے لیے بجٹ 2025ء26ء میں 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔ جن نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا، وہ براہِ راست چیئرمین بلاول زرداری سے رابطے میں رہیں گے تاکہ ان کے مسائل و تجاویز اعلیٰ سطح...
حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کردی۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں...
حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا تاثر غلط ہے۔حکام کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اضافی اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت نے عوامی...
کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کے موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اعلان کیا کہ سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر احمد جان خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو پشتون، بلوچ اقوام کے قومی وسائل اور قیمتی معدنیات پر قبضہ گیری کا غیر آئینی قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3ججز کے تبادلے سے متعلق تاریخی مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا تبادلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا۔عدالت عظمیٰ کے اکثریتی فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے تبادلے کو کسی طور پر نئی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا اور نہ ہی اس پر اعتراض کی کوئی قانونی گنجائش موجود ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ایک طویل قانونی بحث کے بعد سامنے آیا ہے جس میں عدالتی خودمختاری، آئینی اختیارات اور ججز کی سنیارٹی جیسے اہم نکات زیر غور آئے۔سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی...
سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس بینچ میں شامل جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں ججز کے تبادلے کو کالعدم قرار دینے کی رائے دی۔ یہ بھی پڑھیں:ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم بینچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعلان کیا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے گئے، جو کہ غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے تقاضوں کے برعکس ان...

وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ امریکی وفد میں سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، سینیئر مشیر سٹیو ویٹکوف اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی نمائندہ شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر داخلہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے مثبت اور نتیجہ خیز کردار کو سراہا اور پاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔ نائب...
پاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اہم فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق پاکستان نے ایران میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے بعض ارکان اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جبکہ سفارتی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایران...
سٹی42: شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے پیش نظر لاہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بی آر بی نہر سے 100 کیوسک پانی لیا جائے گا جسے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ، باغبانپورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ اس منصوبے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ زیرِ زمین پانی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ججز کے تبادلے کے لیے ایڈوائس وفاقی کابینہ دے سکتی ہے اور مصطفیٰ ایمپکس فیصلے کے مطابق ’وفاقی حکومت‘ سے مراد بھی ’کابینہ‘ ہی ہے۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا مصطفیٰ ایمپکس فیصلے کے بعد آئین کے آرٹیکل 48 میں استعمال ہونے والا لفظ ’وزیرِاعظم‘ غیر مؤثر ہو چکا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وکلاء نے سنیارٹی اور حلف سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے...
حکومت نے الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی دینے کی مہم پر سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی فراہم کرنے کی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ماحول دوست اور کم لاگت سواری کی سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور الیکٹرک وہیکلز نہ صرف ایندھن کی بچت کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا بھی باعث بنتی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف انہوں...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا.(جاری ہے) عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے بھی...
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔ ’سی این این‘ کے مطابق یہ اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک حکومتی ترجمان نے کیا۔ ادھر تہران کی میونسپل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہر میں بم شیلٹرز کی کمی کے باعث شہریوں کو سرنگوں اور تہہ خانوں کا سہارا لینا ہوگا۔ مہدی چمرن نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، تہران اور ہمارے دیگر شہروں میں شیلٹرز موجود نہیں ہیں، ہمیں اب شیلٹرز بنانے پر کام کرنا ہوگا، ہم ان...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2019 میں ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنا پاکستان کا سرنڈر تھا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے مل کر سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھینندن کو 24 گھنٹے میں واپس بھیج کر پاک فضائیہ کی فتح کو شکست میں بدلا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے پاکستان ریلویز کے تعاون سے صوبے میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئےکوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرین سروس کا ابتدائی روٹ کوئٹہ کے علاقے سریاب سے کچلاک تک ہوگا، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سروس نہ صرف کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرے گی بلکہ یہ بلوچستان میں ایک جدید، محفوظ اور عوام دوست سفری نظام کے قیام کی طرف پہلا...
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےایک سےزائدسنگل میٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نےایک سےزائدمیٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکیلئےنیاسافٹ ویئرلانچ کردیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کیمطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریکارڈمرتب ہونےپرنیپراقوانین کےتحت 2یا 3میٹرزہونےکی جانچ پڑتال کی جائیگی۔پڑتال کےذریعےزیادہ میٹرزکوپروٹیکٹوکیٹیگری کیلئےنصب کرنےکی نشاندہی ہوسکے گی۔جانچ پڑتال کےدوران زیادہ میٹرز ہونےسےعمارت کےپورشنز وخاندانوں کااندازہ ہو جائیگا۔پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئےنصب ہونیوالےمیٹرزپرنیپراقوانین کےتحت کارروائی کی جاسکےگی۔لیسکوکےسافٹ ویئرکےاستعمال کیلئےنئےموبائل فونزخریدنےکی منظوری دےرکھی ہے۔موبائل فونزکی مددسےریڈنگ سیکشن کوصارفین کاریکارڈمرتب کرنےمیں مددملےگی۔ پاکستان کی ایران پر اسرائیلی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی پر سندھ ہائی کورٹ کے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسری درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ استدعا سے تو لگتا ہے یونیورسٹی بند کروانا چاہتے ہیں، یونیورسٹی بند ہو گئی تو آپ کہاں جائیں گے؟دورانِ سماعت درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ریاضی کا ماہر ہوں، انتظامیہ نے انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔جس پر جسٹس محمد علی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی مجوزہ نیلامی کو روک دیا۔ عدالت نے تکنیکی بنیادوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے لیے آج اشتہار جاری کیا گیا تھا، تاہم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اسسٹنٹ پروفیسر پر عائد جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ان کی دوسری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی ’غلامی کی تاریخی تصاویر‘ عجائب گھر منتقل کرنے پر متفق اسسٹنٹ پروفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریاضی کے ماہر ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ لگا دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عاید سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بجلی صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک سرچارج وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم فی الحال سرچارج میں اضافے کا...
نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز نئے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔ اس...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ میں ای کامرس یا آن لائن کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ افراد یا کمپنیاں جو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اشیا یا خدمات فروخت کرتے ہیں، ان پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کردیا جس میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی۔ تاہم بجٹ میں حکومت نے ڈیجیٹل پریزینس پروسیڈس ٹیکس ایکٹ 2025 لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ای کامرس یا آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ وہ افراد...
وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی ہے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی ریلیف دیا ہے۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب...
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بجٹ کیخلاف منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے آج سہ پہر تین بجے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنماؤں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ممکنہ احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں نہ کفایت شعاری نظر آ رہی ہے نہ ہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔ بجٹ...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو محض 30 سیکنڈ میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی حملہ کیا یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا پاکستان کے پاس محض آدھا منٹ تھا یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا بھارت کا چھوڑا ہوا میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنازع کے دوران ایٹمی صلاحیت والے سپر سونک میزائل استعمال کیے، فیصلہ کرنے کے لیے صرف 30 سیکنڈ ہوتے ہیں کہ میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا بھارت کے اقدام نے دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا خطرہ بڑھا...
حکومت نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس سے عوام اور مقامی آٹو انڈسٹری کو ریلیف ملا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی تھی کہ تمام مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کیا جائے، تاہم 1400cc سے کم انجن والی گاڑیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، کیونکہ اس سے 25 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنے والی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کم...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں ،بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا...
دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ شملہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور اب کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہے۔ انہوں نے کہا تھا...
مظفر آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنزیلہ شکیل بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی اپیل کے فیصلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے 144 مستقل سوشل موبلائزر کا ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ بہبودآبادی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں114سوشل موبلائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ آزادکشمیر بھر میں144سوشل موبلائزر کو 3فروری 2021میں سکیل بی 7میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا جن کی تقرریاں اب منسوخ کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو اشتہار جاری کرکے بھرتی کیا گیا تجا جس پر ایک امیدوار تنزیلہ شکیل نے اپیل کی جس پر بے قاعدگی ثابت ہونے پر...
پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اس بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں 5000 ایکڑ پر پارک قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو صرف سات ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ اضافی زمین پر زون بنایا جا رہا ہے۔رواں برس جنوری میں وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی فاضل زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے مرکزی حصے میں رکشے ختم کر کے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مرکزی حصے کی شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے کاروباری علاقے جسے ڈاؤن ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے وہاں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔حیات کاکڑ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ڈاؤن ٹاؤن میں رکشے ختم کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر جَلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین (E10) کے سفیروں کے ساتھ پاکستانی وفد کے ہمراہ کافی مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان کے اصولی اور ذمہ دارانہ موقف سے انھیں آگاہ کیا گیا۔بلاول بھٹو نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ صبر و تحمل، سفارتکاری، بات چیت اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے اصولوں کی پابندی کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور سندھ طاس...
اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبارمیں شائع خبر کے مطابق یہ فیصلہ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے...
افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے. جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی اور 59 فور کو کالعدم قرار دیا تھا، 5 رکنی بنچ نے فیصلہ دیا کہ 9 اور 10 مئی حملوں کے ملزمان...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں موبائل سمز کو فوری بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں اہم اجلاس کی صدارت کی ، جس میں بڑے فیصلے کئے۔ اجلاس میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں 2017 یا اس دے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی، اگلے مراحل میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم...
امریکی فیڈرل اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ٹیرف سے متعلق اہم عدالتی فیصلے کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے حکومت کو وقتی ریلیف دے دیا ہے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کے ایک اہم ستون پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس کورٹ آف اپیلز فار دی فیڈرل سرکٹ نے ایک مختصر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تجارتی عدالت کی جانب سے ٹیرف کو کالعدم قرار دینے اور 10 روز کے اندر ان کا خاتمہ کرنے کا حکم عارضی طور پر معطل رہے گا۔ یہ حکم نامہ بغیر کسی تفصیلی وضاحت کے جاری کیا گیا۔ قبل ازیں، امریکی...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن الائنس نے پاک بھارت جنگ کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کی تھیں، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے سابق سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جنگی ماحول کے باعث ملتوی سرگرمیاں واپس ایجنڈے پر لانے پراتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تحریک کو واپس متحرک کرنے کے لئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز...
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر...
اسلام آباد: نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ پانچ جون کو بلایا گیا ہے اجلاس میں مختلف معاشی معاملات پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے اس کی تاریخ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیراعظم کے بیرون ملک دورہ سے واپسی پر ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...

عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ
عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ نے صرف انتخابی نشان کا فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف پارٹی برقرار تھی، پی ٹی آئی نے خود ہی سمجھ لیا تھا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے خلاف دلائل دے رہے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل جاری رکھے۔جسٹس جمال خان مندوخیل...
راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خود نکل کر شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار مقدمہ درج ہوگا،گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا پر گاڑی بند کردی جائے گی،ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا،بیدیاں اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ٹریفک...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق 28 مئی کو پنجاب کےتمام سکولزکھلے رہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف مزید :
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
MALTA: یورپی ملک مالٹا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے عالمی و مقامی معاملات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ انصاف اور انسانی وقار کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالٹا فلسطینی ریاست کو...