2025-11-19@05:02:31 GMT
تلاش کی گنتی: 29498
«ترجیحی بنیادوں پر کام کر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، معاشی، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ صدر مملکت نے سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فرورغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کہا پاکستان اور تاجکستان میں تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ خطے میں امن، استحکام و باہمی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف...
اسلام آباد (نوائے وقت روپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ مستعفی جج بتائیں کس طرح پارلیمنٹ کا نقصان ہوا۔
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ کی جگہ امریکا کو غزہ میں کنٹرول اتھارٹی بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی تیار کردہ قرارداد پیش کر دی جس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان مکمل ختم کرنا ہے۔ امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ میں دی گئی قرارداد کے 3 بڑے اقدامات سامنے آ گئے۔ قرارداد میں امریکا کو غزہ پٹی پر مکمل سیاسی کنٹرول دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ قرارداد میں غزہ کو باقی فلسطین سے مکمل طور پر الگ کرنے کا منصوبہ ہے۔ غزہ سے اسرائیلی انخلا کا اختیار امریکا اور اسرائیل کے ہاتھ میں دینے کی شق شامل ہے جس کا...
سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
احتجاج میں استعمال ہونیوالی پختونخوا حکومت کی مشینری وفاق کے قبضے میں ہے پی ٹی آئی حکومت سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، پشاور ہائی کورٹ پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر فیملی ہیلتھ گالاکاانعقادہواجس میں بطورمہمان خصوصی سابق وفاقی وزیرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے شرکت کی پروگرام کی صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی دیگرمعززمہمانوں شریک ہوئے ۔ عبدالقادبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے انسانی خدمت کے شعبے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی قیادت میں چل رہے ہیں وہ لائق تحسین اورقابل تقلید ہے میں انسانیت کی خدمت کرنے پرالمصطفیٰ کی پوری ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کشادہ قلب لوگوں کا شہرہے یہاں قابل اعتباراورایمان دارسماجی قیادت کے لئے تعاون کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)الفا فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے چیئرمین میاں محمد مقصود نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور حفاظت میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دیا ہے اور دشمن کے ہر خطرے کا مؤثر جواب دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگردانہ کارروائیاں کسی بھی داخلی مسئلے کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قوم کو خوفزدہ کرنا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ میاں محمد مقصود نے کہا کہ فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کی جڑیں اب اکھڑ چکی ہیں اور ان کی مذموم کارروائیوں سے پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپوٹر) انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (IDF)کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میںذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ذیا بیطس کا شکار 58فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور نے...
عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ آج کی جدید دنیا میں جامعات حکمرانی کے نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور اصلاحات کو عملی طور پر یقینی بنانے کے لیے ایک متبادل بیانیہ پیش کرتی ہیں یعنی حکمرانی کے نظام کو چلانے میں جو مشکلات ہمیں پیش آتی ہیں ان کا حل جدیدیت ، علمی،فکری اور تحقیق کی بنیاد پر جامعات اور ان میں موجود ماہرین پیش کرتے ہیں ۔لیکن اس نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں حکومت اور جامعات کے درمیان مسائل کے حل کے تناظر میں کوئی فریم ورک یا میکنزم موجود نہیں ہے جو باہمی رابطہ کاری اور ایک دوسرے سے استفادہ کر سکے ۔ایسے لگتا ہے کہ ہمارا مجموعی نظام مسائل کو حل کرنے...
جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پرگفتگو کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’ انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے فریقین سے مکمل احترام کی اپیل کی ہے تاکہ امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غزہ کی موجودہ صورتحال انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں سے ایک المیہ ہے، مگر افسوس کہ اسے سیاسی بیانیے اور سفارتی مفادات کی نذرکیا جا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کی پالیسیاں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /اتل بیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صہیونی فوج نے گزشتہ روزپھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے ، توپ خانے سے گولا باری کی ۔قابض فوج نے مغربی کنارے میں بھی 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کے لیے معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔دوسری جانب غزہ میں اجتماعی قبر سے51 لاشیں ملیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ادارے کے ترجمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-16 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، آدھی رات کو 52قوانین پاس کیے تھے، اس وقت ان اراکین اسمبلی کی غیرت کہاں تھی جب اسمبلی کوتوڑا گیا؟۔ یہی لوگ دہشتگردوں کو تحفظ دینے والے بھی بنے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کے وفادار ہیں یا دہشتگرڈوں کے؟۔ یہ مسئلہ آہستہ آہستہ سیٹل ہوگا اور ہوبھی رہا ہے۔ وزیر دفاع نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ججزنے استعفے دیے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی میں بیسک کمپیوٹر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعارفی کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکا کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس کورس میں ایم ایس ٹی کے ڈویژن سے محمد ارسلان خان اور احسان اقبال جبکہ کراچی سٹی جی پی او سے محمد وقاص نے حصہ لیا اور کامیابی سے کورس مکمل کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی نے کی جنہوں نے شرکا کو اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ٹریننگ آفیسر محمد عارف ، یو ڈی سی، محترم معاذ اور پوسٹل ٹریننگ سینٹر کے دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
لاہور: 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-25 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کیلیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہو، پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-13 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ائر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کر لیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
راولپنڈی: بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف طویل عرصے بعد سنچری بنائی بلکہ پاکستان کے لیے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز فخرزمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان اور بابراعظم نے صائم ایوب کے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز کی بہترین شراکت قائم کرکے پاکستان کو سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے بنیاد فراہم کی اور اس دوران فخر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا ہے اور لیجنڈری اوپنر سعید انور کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 20ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ جدید دور کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔یہ سنچری بابر اعظم کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ انہوں نے 807 دن بعد ون ڈے فارمیٹ میں تین عددی اسکور بنایا۔ دو سال اور دو ماہ سے زائد عرصے کی اس خاموشی کو بابر نے پُراعتماد...
ایک نئی غیر ملکی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بدعنوانی کے خلاف ایک عوامی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا اور اسلامی فلاحی ریاست کا وعدہ کیا، تاہم بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ان کی ذاتی اور سیاسی زندگی دونوں رخ بدل دیے۔ یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، جو پنجاب سے تعلق رکھنے والی صوفیانہ رجحان کی روحانی شخصیت ہیں، نے عمران خان کے روزمرہ فیصلوں سے لے کر سرکاری تعیناتیوں تک وسیع اثر و رسوخ استعمال کیا۔ روحانی اثر، رسومات اور غیر معمولی دعوے رپورٹ...
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اور یہ کھینچا تانی چیف جسٹس بننے کے لیے ہو رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اکثر اپنے حقوق کے لیے بات کرتے ہوئے بھی محتاط رہتی تھی، لیکن اب یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آج پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے اور تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں، بدلتے ہوئے دور میں بچیوں کی تعلیم...
واشنگٹن(ویب ڈیسک)اگر آپ کو بھی پابندی سے آدھے سر کا درد (مائیگرئن) ہوتا ہے، تو پھر آپ تنہا نہیں آپ کو ایسے بہت سے لوگوں کی کمپنی میسر آئے گی۔ معروف طبی میگزین دی لانسیٹ نیورولوجی کے دسمبر کے شمارے میں محققین ایک رپورٹ جاری کریں گے جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص سر درد کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس بیماری سے تین ارب افراد متاثر ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خاص طور پر خواتین کے لیے زیادہ سنگین ہے، کیونکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انہیں مردوں کے مقابلے میں اپنی زندگی میں سر درد سے متعلق صحت کے مسائل دو گنا سے بھی زیادہ...
پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سینچری داغ کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ پاکستانی ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ The roar. The noise. The celebrations. ????@babarazam258 has done it! A moment to savour for Rawalpindi ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LnpJV1Puk3 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025 سعید انور نے اپنے کیرئیر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سینچریاں بنائی تھیں، جب کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 20ویں سنچری اسکور کی اور سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 سال اور 2 ماہ سے زائد دورانیے یعنی 807 دن بعد سنچری اسکور کی ہے۔ 31 سالہ بابر اعظم نے 10 سال کے دوران 138 میچز کی 135 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دوسری طرف سعید انور نے 14 سالہ ون ڈے کیرئیر کے دوران 247 میچز کی 244 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی فیلڈ کے ایک نئے کنویں سے تیل کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی اس کے جاری ایکسپلوریشن پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، پاساکھی-14 نامی کنواں، جو پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل بلاک میں واقع ہے، ابتدائی طور پر یومیہ 1100 بیرل خام تیل پیدا کر رہا ہے۔ کمپنی کا اس فیلڈ میں ورکنگ انٹرسٹ مکمل 100 فیصد ہے، جس کے باعث اس دریافت کو او جی ڈی سی ایل...
نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کے الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل میں راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘ کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
بیجنگ: چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوتے ہی بیجنگ نے اپنے شہریوں کو واضع ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں جاپان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے جو جاپانی وزیراعظم کی تائیوان سے متعلق بیان بازی کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کے حالیہ موقف نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ بیجنگ نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جاپان کے سفیر کو طلب کیا اور باقاعدہ سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا، چین نے واضح کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: بارہ برس بعد شام اور برطانیہ کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کا ایک اہم مرحلہ اس وقت مکمل ہوا جب شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں سفارت خانے کی عمارت پر شام کا نیا قومی پرچم لہرا کر سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ لندن اور دمشق کے درمیان منقطع رابطے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بحال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ اسد الشیبانی برطانیہ کے متعدد سرکاری و سفارتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف...
لندن: شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد کھول دیا ہے جہاں وزیرخارجہ نے عمارت پر پرچم بھی لہرادیا۔ شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں اپنے سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا اور واضح کردیا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات 12 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ وزیرخارجہ لندن میں برطانیہ کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسد الشیبانی نے رواں ہفتے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی، احمد الشرع پہلے شامی صدر بن گئے ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار 58 فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے، نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں وفاقی حکومت نے اپنے مجموعی قرض میں 852 ارب روپے کی کمی کرلی ہے۔ ستمبر 25 تک حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 605 ارب روپے رہا، جو اگست 25 میں 77 ہزار 458 ارب روپے تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں حکومت کے مقامی قرض میں 649 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ستمبر 25 میں مقامی قرض 53 ہزار 424 ارب روپے رہا جبکہ اگست 25 میں یہ 54 ہزار 73 ارب روپے تھا۔ اسی دوران، حکومت کا بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا۔ ستمبر 25 تک بیرونی قرض 23 ہزار 181 ارب روپے رہا، جبکہ اگست 25 میں یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وپراج نگم نے اتر پردیش کے بڑابانکی ضلع کے کوتوالی نگر میں خاتون کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ دہلی کیپیٹلز کے اسٹار کھلاڑی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے متعدد دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ نمبر بلاک کرنے کے بعد انہیں بیرونی ممالک کے نمبروں سے کال موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ فون کالز میں خاتون نے انہیں مطالبے نہ...
چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پہلا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔نوٹیفیکشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ...
جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے اسی دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کے تقرر کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان...
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہو کیونکہ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے۔ پشاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو صرف ایک اے آئی چیٹ بوٹ نہیں رہنے دیا بلکہ اسے بتدریج ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم کی شکل دینے کی جانب بڑھا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی نے گروپ میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد صارفین اب صرف ون آن ون چیٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کئی لوگ ایک ہی گفتگو کا حصہ بن سکیں گے اور اس دوران اے آئی ایک گائیڈ کے طور پر گفتگو کو منظم بھی کرے گی۔یہ اوپن اے آئی کا اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور خاندانوں کو مل کر...
حکمنامے میں کہا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانےکا ضیاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم...
اسلام ٹائمز: اہم شخصیت گوستی یهوشوا برونر نے بھی لیکوڈ کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ یہ ادارہ نوکریوں کی تقسیم گاہ بن جائے، بلکہ یہ شفافیت اور صلاحیت کا مرکز ہونا چاہیے۔" لاپید کی کھلی تنقید اور سیاسی مؤقف نے ثابت کیا کہ اسرائیل کے داخلی تنازعات اب صہیونیوں کے تاریخی بین الاقوامی اداروں تک بھی پہنچ چکے ہیں، اور طاقت کی اس کشمکش نے عالمی صہیونی کانگریس، جو کبھی اتحاد کی علامت تھی اس کو اندرونی ٹکڑاؤ کے میدان میں بدل دیا ہے۔ خصوصی رپورٹ: اس سال عالمی صہیونی کانگریس، جو دنیا بھر کے صہیونی یہودیوں کا سب سے اہم ماورائے ریاست ادارہ ہے، لیکوڈ پارٹی کی جانب سے اس ادارے پر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی...
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ پرویز رشید کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔ اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی...
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج ایسٹ کی طرف سے سرکلر 2روز قبل خودکش دھماکے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے ۔ سرکلر کے مطابق عدالتی عملے کیلئے ہر وقت اپنا سرکاری شناختی کارڈ پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ،سرکاری شناختی کارڈ کے بغیر احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،عملہ بھی صرف نامزد گیٹ سے ہی کمپلیس میں داخل ہوسکے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کی باضابطہ لائسنسنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔اس اقدام کے تحت پی ٹی اے نے وی پی این فراہم کرنے والی 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے ہیں، جس کے بعد یہ کمپنیاں ملک میں قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اب صارفین اپنی ضرورت کے مطابق رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے وی پی این سروس براہِ راست حاصل کرسکیں...
پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھا کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30نومبر تک)کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریبا...
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 27 ویں ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے انکار پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی...
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیدیا،پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع ہے،ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے،سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز اسستعمال کے زمرے میں آتا ہے،پشاور ہائیکورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ پختونخوا حکومت نے یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ...
ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔ دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے...
پشاور ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر رٹ کی سماعت کے دوران سیاسی احتجاج، ریلیوں اور لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسے استعمال سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سیاسی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو مشینری، فائر بریگیڈ، بھاری مشینری، سرکاری گاڑیاں اور سرکاری عملہ استعمال کر رہے ہیں، جسے روکا جانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے وہ فہرست بھی پیش کی گئی جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑی جانے والی سرکاری گاڑیوں کا اندراج تھا، جو خیبر پختونخوا حکومت کے استعمال میں تھیں۔...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سےپی ایم ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے بدرالدین شہریاراورسمیع الدین شہروزکی ملاقات ہوئی۔ بدر الدین اور سمیع الدین قائمقام ڈی پی او لیہ شمس الدین کے بیٹے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے دونوں نوجوانوں کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے محنت و لگن سے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر شمس الدین کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سمندر کے پوشیدہ رازوں کی تلاش صدیوں سے انسان کو اپنی جانب کھینچتی رہی ہے اور اس شعبے سے وابستہ سائنسدان ہمیشہ نت نئی کھوج کی راہ میں رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں برطانیہ کی معروف کمپنی ’ڈیپ‘ ایک دلچسپ سائنسی جستجو کو ایک بالکل نئی سمت دینے جا رہی ہے۔ کمپنی نے دنیا کی پہلی ایسی زیرِ آب انسانی بیس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جہاں انسان طویل عرصے تک رہ کر تحقیق کر سکیں گے۔یہ بیس ’’وینگارڈ‘‘ کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف سمندری تحقیق میں انقلاب برپا کرے گا بلکہ انسان کو زیرِ آب دنیا کو سمجھنے کے نئے امکانات...
اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے گئے جبکہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ مغربی کنارے میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 2 بچوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے دوران کئی شہری زخمی ہوئے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر...
حال ہی میں اداکارہ کاجول نے کہا تھا کہ شادیوں کی بھی میعاد یعنی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے اور انہیں وقتاً فوقتاً تجدید کے قابل ہونا چاہیے۔ اس بیان پر بحث ابھی جاری ہی تھی کہ اجے دیوگن نے بھی شادی اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرکے معاملے میں تھوڑا دوطرفہ بنادیا ہے۔ اپنی نئی فلم ڈی دے پیار دے 2 کی تشہیر کے سلسلے میں ’بک مائی شو‘ کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن نے محبت کے تصور میں رونما تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل نے محبت کے اصل مفہوم کو بے حد معمولی بنا دیا ہے۔ ’میری نظر میں محبت پہلے کے مقابلے میں بہت...
اسلام ٹائمز: مجھے یوگنڈا میں پیدا ہونیوالے ظہران ممدانی کی ذاتی زندگی، نیویارک میں آمد، اس کی فلم پروڈیوسر ہندو والدہ، مسلمان والد کے خاندانی پس منظر اور تارکین وطن کی صورتحال پر کوئی بات نہیں کرنی، سوائے اس کے کہ امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام کو ایک ایشیائی نوجوان باشندے نے اپنی انتخابی مہم سے جو شکست دی ہے، اس سے بھی دنیا بھر کے اکثریتی طبقہ جسے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ مستضعفین جہاں کہتے ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمود ممدانی اور فلم پروڈیوسر نرما نائر کے چونتیس سالہ بیٹے ظہران ممدانی امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے، جس پر مختلف جہتوں...
پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔ حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے،وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے۔ بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے،پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ مزید :
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کھول دیا۔ 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے یہ پارک اس وقت متعارف کرایا ہے جب سعودی عرب تیزی سے عالمی تفریحی مرکز کے طور پر ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ’بیسٹ لینڈ‘ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک ریاض سیزن کا حصہ رہے گا۔ اس پارک میں مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز کی طرز پر مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز بنائے گئے ہیں، جن میں حصہ لینے والے مداح بڑے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ریاض سیزن سعودی عرب کے بڑے سالانہ ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے ملک سیاحت بڑھانے اور معیشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا نام وفاقی آئینی عدالت کے ممکنہ ججز میں شامل تھا، تاہم انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث اس نئی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ حالیہ دنوں ان کی خرابی صحت کے باعث ان کا بینچ بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد مختلف ناموں پر غور کیا جارہا تھا جس میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھیں، مگر انہوں نے واضح کردیا کہ وہ صحت...
