2025-04-28@07:38:30 GMT
تلاش کی گنتی: 753
«کارپوریشن کے»:
(نئی خبر)
میرپور تھیلو: پولیس کی کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والے مغوی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی محکمے نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے گنگا میں فیکل بیکٹیریا کی بڑھتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کردیا گیا۔ نیشنل گرین ٹریبونل نے شہر پریاگ راج (الہٰ آباد) میں کمبھ میلے کے دوران گنگا میں فیکل بیکٹیریا اور آلودگی بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگھم کے مقام پر جاری کمبھ میلے کے دوران دریا کے پانی میں فیکل اور کولیفارم بیکٹیریا میں اضافہ دیکھا گیا ۔ این جی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانوں اور جانوروں کے فضلے کے نمونوں والے پانی میں نہانا یا تیرنا ٹائیفائیڈ بخار، ہیپاٹائٹس، گیسٹرو، پیچش اور کان کے انفیکشن کا سبب...
سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اسے سراہا بھی گیا لیکن پھر کچھ ایسا انکشاف ہوا جس سے مداح حیران رہ گئے۔ اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کو ان کی فلم سکندر کا بے تابی سے انتطار ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا۔ تاہم یہ خوشی اُس وقت ضد بحث اور تکرار میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’سکندر‘ کا پوسٹر ہو بہو ایک فلم کی نقل ہے۔ یہ فلم جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ ہے جس کا پوسٹر بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ فلم سکندر کا ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم بینوں نے فوراً...
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔ اسلام ٹائمز۔ ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا...

پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، وزیراطلاعات پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...
پاکستان، بنگلا دیش کے نئے تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طورپر پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا۔ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کے مطابق پاکستان سے 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ آج بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ اری چاول کی کھیپ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ ٹی سی پی نے انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے چاول کے سپلائرز کا انتخاب کیا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول کی خریداری کا حکومتی سطح پر معاہدہ کیا تھا۔ اگلی شپمنٹ بھی رواں ماہ روانہ کی جائے گی۔سقوط ڈھاکہ...
دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے کہاہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری، مارکیٹ کی شفافیت، بہتر حکمرانی اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ شرنکنگ اکنامک ڈسٹنس کے نام سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم آمدنی والے ممالک میں درآمدات و برآمدات کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، ان ممالک میں خراب سڑکوں، بندرگاہوں اور ناکافی ریلوے نیٹ ورکس کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں زیادہ ہوتے...

شہداد پور: متحدہ میمن جماعت کی جانب سے سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے مناظر
شہداد پور: متحدہ میمن جماعت کی جانب سے سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے مناظر
گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو...

(کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو...
اسلام آباد: سینیٹر انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مل مالکان حال ہی میں لگائے گئے 29 فیصد انکم ٹیکس سے بچنے کیلیے اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ کے طور پر رجسٹر کرا رہے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلیے کم کیے گئے 0.25 فیصد انکم ٹیکس کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، کمیٹی کا اجلاس پی پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا۔ واضح رہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس پر 29 انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجیکل ایکسپورٹ پر...
کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں

حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا،رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک...
پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے مسٹر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے خاطر علی نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیے۔ گزشتہ روز فائنل مقابلے نشترہال پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، محمد کامران بنگش، سابق ناظم پشاور ارباب محمد عاصم مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ پوائنٹس ٹرافی پوزیشن میں واپڈا نے 169 پوائنٹس کیساتھ پہلی پاکستان آرمی نے 54 پوائنٹس کیساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 20 پوائنٹس کیساتھ تیسری، خیبرپختونخوا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پاک ریلوے نے 10 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، پنجاب نے 9 پوائنٹس کیساتھ چھٹی،...
کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی...

میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
شکارپور(نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے پر شکارپور کے ملازمین کا ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی دھرنا۔آصف زرداری صدر پاکستان اور بلاول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کے بنائے ہوئے ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شرکا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت وقت کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ساتھ دیں۔ سرکار غریب ورکرز کے بچوں سے نوالہ نہ چھینا جائے سرکار کا کام روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ روزگار چھیننا، محمد عقیل چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ریجن شکارپور ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور...
ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے ایسے شخص کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مشکوک بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے قیمتی ہیروں والا نیکلس برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے (پاکستانی 60 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔اس نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کے...
اسلام آباد: رواں مالی سال2024-25 کے پہلے7 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔ اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں10.6فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 10 ارب 77 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھیں۔ جولائی تا...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
کاروباری اعتماد میں اضافہ مگر ملک کی سمت کے بارے میں خدشات برقرار: گیلپ سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی: تازہ ترین سروے کے مطابق کاروباری مواقعوں کے بارے میں پاکستان کے کاروباری اداروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تاہم اب بھی کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں 55فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروباراس وقت اچھے یابہت اچھے چل رہے ہیں۔ 2024کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 6ماہ قبل کیے گئے سروے کے...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کیخلاف آل پاکستان ورکرز الائنس نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس عارف شاہ کا کہنا ہے اسلام آباد زونز کے ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے اور دیگر ملازمین پریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس نے کہا ہے ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ الائنس نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں 2 ہزار 860 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے نکالے گئے ہیں . دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکالا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی “رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ذرائع مزید بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں سے بیشتر 10 سال سے زائد عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست 2024 میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا .جس کے بعد وزیرِاعظم نے اس پر...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کردیا گیا اور ایک دن میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیشتر ملازمین گزشتہ 10 سالسے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
آکاش انصاری : فوٹو فائل حیدرآباد میں گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم پر تشدد کےنشانات پائے گئے، جس کےلیے بظاہر تیز دھار آلہ استعمال ہوا۔ڈاکٹر آکاش انصاری کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈاکٹر آکاش کی باڈی ایگزامینیشن میں تشدد کے نشانات ملے ہیں، جسم کے مختلف حصوں پر شارپ کٹ کے نشانات ہیں۔ کمرے کا دروازہ کھولا تو ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، بیٹا لطیف آکاش لطیف آکاش نے کہا کہ اندر جانے کی کوشش کی تو میرے پاؤں...

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ آئی ایف سی کے سربراہ نے بتا دیا
عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو)...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مختلف ایسوسی ایشنز پر مشتمل وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ وفد نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او جاوید عالم اڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام شریک تھے ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کی مخصوص اوقات کار پر عائد پابندیوں پر اپنی مشکلات بیان کیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے...
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفسبراہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں...
وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے اسمگلنگ نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد اس کے خلاف مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، ایجنسی کی جانب سے حکومت کو رپورٹ دی گئی تھی کہ 78 افراد جن میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ کسٹمز سے ہے وہ اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو غیر ملکی اشیا براستہ کوئٹہ پنجاب اور اسلام آباد اسمگل کرتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلیٰ افسر نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایکسپریس کو بتایا کہ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں شامل بعض افراد وفاقی سطح کی انتہائی اعلیٰ پوزیشن پر ہیں۔ ایف بی آر عہدیدار کے مطابق ادارے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، اب افسران اپنے اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا اور سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ اے15کا اضافہ کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ1973 کےسیکشن 15اےکی ترمیم کی توثیق کر دی ، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیاجائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی اور معلومات تک رسائی قانون کےتحت افسران کےاثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پربھی ہوگی۔ گریڈ17سے 22...
ایسے وقت میں کہ جب پاکستانی سیاسی افق پر خطوں کا تذکرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے لے کر آرمی چیف اور عدالتوں سے لے کر ایوانوں تک خطوط کا تذکرہ ہے تو ایسے میں پاکستان پوسٹ نے 54 ویں مقابلہ خط نویسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے اشتراک سے 54 ویں بین الاقوامی خط نویسی کے مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس میں نوجوان طلبا کو ایک اہم عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بذریعہ خط اپنی تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ تھیم، ’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں‘ اس سال کا مقابلہ تھیم کے گرد گھومتا ہے،’تصور کریں کہ آپ سمندر...
گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
تصویر سوشل میڈیا۔ انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈائپ نے وزیر خزانہ اورنگزیب سے آج ملاقات کی۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی استحکام پر آئی ایف سی کو بریف کیا۔ ایم ڈی آئی ایف سی نے میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایف سی کو بتایا کہ پاکستان کے ذمے قرض اور لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ پاکستان نےبنیادی اصلاحات اور زرعی شعبے پر انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے انھیں بتایا کہ پاکستان نے 43 وزارتوں اور 400 منسلک اداروں میں رائٹ سائزنگ کی اور پینشن کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرا دی...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر فیصل نثار چودھری کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل نثار چودھری کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب اور پریس کانفرنس کررہے ہیں شکارپور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی اور سندھ میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا، حکومت امن قائم اور شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، شکارپور سمیت بالائی سندھ کے اضلاع اغوا انڈسٹری بن گئے ہیں، کچے کے ڈاکو پکے والوں کی سرپرستی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ 16 فروری کو کندن ہوٹل چوک انڈسہائی وے پر ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف عظیم الشان عوامی دھرنا دیا جائے گا۔ وکلا برادری سندھ میں امن کی...
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
لاہور: وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے...

سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ، زمینوں سے پائپ لائن بچھانے کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں کا احتجاج ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے بازی انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں نے زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خان محمد کولاچی اورمحمد حنیف...

چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
کراچی(کامرس رپورٹر)ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز سابقہ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ— نے چاغی میں معدنی تلاش کے لائسنس میں 87.5 فیصد حصہ حاصل کرلیا ہے جس سے اس کے تانبے اور سونے کے کان کنی کے پورٹ فولیو میں توسیع ہوئی ہے۔ماری انرجیز نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔کمپنی نے کہا کہ ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سابقہ ماری مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ)، جو ماری انرجیز لمیٹڈ (سابقہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے سنجرانی مائننگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایم سی) کے ساتھ ایک حتمی معاہدہ کرلیا ہے جو ضروری منظوریوں سے مشروط ہے، تاکہ 87.5 فیصد حصہ اور آپریٹرشپ حاصل کی جاسکے۔...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کےایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
کولاج فوٹو: فائل پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12ویں سیشن میں ارکان کی حاضری پر فری اینڈ فیئر الیکشن (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صرف دو نشستوں میں حاضر ہوئے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تمام نشستوں میں حاضر ہوئے۔فافن جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان نے تمام اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ 35 ارکان ایسے تھے جو کسی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 ارکان حاضر ہوئے۔277 ارکان ایسے تھے جو کم...
اسلام آباد: پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025ء تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں۔ صرف 36 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہیں آئے۔ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے اور سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جبکہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں بھی حاضر نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 8...
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
پاکستانی اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی بے بی شاور کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاور کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔اداکارہ عریشہ رضی...
پاکستانی اداکارہ و میزبان عریضہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔ عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی ’بے بی شاوَر‘ کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.official) اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔‘ عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی...

میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی رہنما اخلاق احمد اور سید اسلام الدین شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کہاگیاکہ پیرا میڈیکل الائنس سندھ وہ اتحاد ہے جو سندھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف سپورٹنگ اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس غیر سیاسی اتحاد میں سندھ کی معروف غیر سیاسی تنظیمیں جس میں سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی یشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 041، ہیلتھ پروفیشنل پیرا میڈکس ایسوسی ایشن، ینگ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن 2076 شامل ہیں جس کے پلیٹ فارم سے ہم نے بارہا سیکریٹری ہیلتھ کو ملاقات کے لیے درخواستیں جمع کروائیں مگر وہاں سے ہمیں کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی...

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024ء کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024ء کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 2024ء کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024 کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔ یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے جس کے بعد ملک بھر میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ حکام کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 9 فروری کو اختتام پذیر ہوئی جس میں 45 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
لاہور: چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو احتجاج نہ کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی رپورٹ بانی تحریک انصاف عمران خان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب نے 8 فروری احتجاج سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے، جن ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داران نے احتجاج نہیں کیا رپورٹ بانی تحریک انصاف کو دی جائے گی۔احتجاج اور پارٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کی ہدایات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے عالیہ حمزہ نے صوبے میں رکنیت سازی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پلان...
حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا.رپورٹ کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ایکٹ راتوں رات منظور کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو قائم و دائم رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی بھونڈی سازش ہے، ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صحافی، وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ ایکٹ کے خلاف جہاں احتجاج کریں گے ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بعد ایک ایک کو اٹھا لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی قصہ پارینہ بن جائے...
وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں...
راؤ دلشاد: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے افسران کے علاوہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، بینک آف پنجاب اور دیگر محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بائیکس کی ڈیلیوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ مزید برآں، ضرورت پڑنے پر ویٹنگ لسٹ میں شامل طلبا کو بھی بائیک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت...
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو(جی سی آئی) کی کاوشوں کی بدولت ملک کے زرعی منظرنامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب کی گئی ہے جبکہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو کی کامیاب حکمت عملی سے کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی...
گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی...
واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023ء کے...
شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شریک شرکا
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام “ہفتہ کشمیر” کے سلسلے میں گاؤں جان محمد کلوئی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ناظمہ سلمیٰ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ان کے اس حق کو تسلیم کیا ہے۔ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پروگرام میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم (ڈاکومنٹری)...
آج سے منی پور قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا اور اپوزیشن ریاستی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کررہی تھی، اسی لئے وزیراعلٰی نے استعفیٰ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ پر کہا کہ انہیں بہت پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔ آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں نے جب ان سے منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ طویل عرصے سے واجب الادا تھا کیونکہ منی پور میں گزشتہ 2 سالوں سے بدامنی اور تشدد جاری ہے۔...

سڑکوں اور ٹرینوں کے انفرااسٹرکچر کا فقدان، سامان کی ہینڈلنگ، منتقلی اور رابطہ کاری کے مسائلKPTاور پورٹ قاسم کیلئے بڑے چیلنجز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کیلئے سڑکوں کے مضبوط جال اور ٹرینوں کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ایک بڑا چیلنج ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق، کراچی پورٹ میں کارگو ایکسپریس وے کی عدم موجودگی سے مال برداری کا دورانیہ محدود ہو کر صرف 6؍ سے 7؍ گھنٹے رہ جاتا ہے، جبکہ پرانا ریلوے انفراسٹرکچر بھی کارگو ہینڈلنگ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بندرگاہ کے مرکزی چینل کی گہرائی 16؍ میٹر ہے، لیکن اس گہرائی کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے زیادہ مال لانے والے بحری جہاز بھی یہاں لنگر انداز نہیں ہو پاتے۔ پورٹ قاسم (پی کیو اے) پر مرکزی چینل کی گہرائی 15؍ میٹر ہے، کیچڑ (سلٹ) جمع ہونے کی وجہ سے یہ گہرائی کم...

کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں

شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں