2025-12-14@07:26:05 GMT
تلاش کی گنتی: 28353
«عورت مارچ کی قیادت»:
(نئی خبر)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسرز کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔ اپیلوں اور حتمی فہرست کا شیڈول امیدواروں کی اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر...
لاہور: باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح...
وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان (IELTS) میں ناکامی کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے جن کی بنیاد پر انہیں پاس قرار دیا گیا، حالانکہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں تھےتحقیقاتی رپورٹس میں چین، بنگلہ دیش اور ویت نام جیسے ممالک میں دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیرمستحق امیدواروں کو پاس کر دیا گیا۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ...
ویب ڈیسک :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری...
بزنس ٹریولر نے 2025 کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگی ایئرپورٹ نے اپنے شاندار ڈیزائن، جدید سہولیات اور مسافر دوست ماحول کی بدولت سب پر سبقت لے لی۔ سنگاپور کے جوئیل چانگی ایئرپورٹ میں واقع دنیا کی بلند ترین اندرونی آبشار کا ایک خوبصورت منظر ایئرپورٹ کے منفرد انفراسٹرکچر اور سہولتی نظام نے اسے مسلسل ایک اعلیٰ معیار کا مرکز بنائے رکھا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جو اپنے پُرتعیش ماحول، کشادہ ٹرمینلز، بلند و روشن چھتوں اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کے باعث عالمی مسافروں میں انتہائی مقبول ہے۔ دوحہ کا...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق دلہن کا تعلق لاہور کی ایک بااثر سیاسی فیملی سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی اصغر کی صاحبزادی ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاح اور رخصتی کی تاریخ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زائد متاثرین نے جنسی زیادتی کے ہولناک الزامات پر میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کر لیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے 300 ملین ڈالر اکٹھے...
واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے...
برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکا کی طرح برطانیہ بھی افغان شہریوں کے شر سے محفوظ نہیں،جنسی زیادی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو 10 اور 9 برس قید کی سزا سنادی گئی،جج نےسزا مکمل ہونے پر دونوں مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق دونوں افغان شہریوں نےرواں سال مئی میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،،گزشتہ ماہ ایک اور افغان شہری کو بچی سے زیادتی پر قید کیس سزا سنائی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں دو افغان شہریوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جان جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔یہ واقعہ اس سال مئی میں پیش آیا۔ عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال نے نشے کی حالت میں موجود 15 سالہ لڑکی کو لیمنگٹن کے ایک پارک سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔عدالت کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو پارک سے زبردستی لے جانے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔شواہد کی بنیاد پر جج نے دونوں ملزمان کو...
آج کوئی ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے اس متعلق مشترکا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی کی وجہ سے ہے، بانی کے بغیر پی ٹی...
جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس، جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا، حیران کن انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے متعلق...
قابض اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں متحرک ادارے کے مرکزی دفتر پر چھاپہ ماردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت سے انروا کے دائرہ کار میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد فلسطینی شہر القدس میں ادارے کے مرکزی دفتر پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے رابطے کے لیے استعمال ہونے والے تمام وسائل کو کاٹ دیا تاکہ دفتر کی حدود میں ہونے والی اس کارروائی کو دنیا سے چھپایا جاسکے۔ چھاپے کے بعد اسرائیلی فوج نے دفتر کی عمارت سے اقوام متحدہ کا پرچم ہٹا کر اسرائیلی جھنڈا بھی لہرا دیا۔ اقوامِ متحدہ کی فلسطینی...
جنوبی ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان کی مالا میں نصب جی پی ایس ٹریکر نے چند ہی گھنٹوں میں ان کا سراغ لگا دیا۔ اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کو سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین مُلّا کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بعد راہگیروں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناروے کے پہاڑوں میں گمشدہ امریکی صحافی 5 روز بعد زندہ بازیاب خاتون کے پوتے محمد وسیم ایوب مُلّا نے اس وقت جی پی ایس ڈیوائس کو...
چانگان پاکستان نے اپنی اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ پر سال بھر جاری رہنے والی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نقد رعایتیں اور مفت مینٹیننس پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، تاہم ریٹیل خریداروں کو بھی رعایتیں دی جائیں گی۔ کمپنی نے یہ اعلان اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا، جس میں اوشان X7 کو ملک کی ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘ قرار دیا گیا، اگرچہ آزادانہ مارکیٹ رپورٹس اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان...
کشمیر کارنر میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہد آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کو موثر طور پر اجاگر کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور کشمیری رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم...
ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ MEA 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں اس سال عالمی سطح پر 100,000 سے زائد شرکا، 300 اسپیکرز اور 500 عالمی برانڈز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض سے دوحہ کا سفر 2 گھنٹے میں، سعودیہ اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل لنک کے معاہدے پر دستخط یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے بااثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت متعین کرتے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی۔ پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی بھرپور توجہ...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے ہی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو بات چیت کی اجازت نہیں دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار انکار کیا، جس کے باعث سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش قبول کرلیتی تو ملک میں سیاسی درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما وہی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے2 روزہ قیام...
لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل روکنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک رہے ہیں جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت جاپان کی دعوت پر یونیورسٹیز کے پانچ پاکستانی طلباء جینیسز (جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ) پروگرام میں شرکت کے لیے جاپان جائیں گے۔ یہ طلباء 16 سے 23 دسمبر تک جاپان کا دورہ کریں گے جس میں سارک ممالک کے 35 ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سال کا جینیسز پروگرام "ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزاسٹر ریزیلنس " کے موضوع پر ہے۔ جاپانی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا۔ جینیسز پروگرام جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے جو جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان باہمی مفاہمت اور احترام کو بڑھانے کی کوشش کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست میں آج بھی وہ واحد آپشن ہے جو اخلاقیات، سیاست، خدمت اور دین کو یکجا کرتی ہے، پاکستان کی سیاست میں جماعت اسلامی ایک منفرد، نظریاتی، اصول پسند اور نظم و ضبط رکھنے والی ایسی تحریک ہے جو اپنے قیام (1941ء) سے لے کر آج تک سیاست، دین، علم اور خدمت کو ایک دوسرے کا جزوِ لازم سمجھتی ہے۔ برصغیر کے فکری منظرنامے میں جماعت اسلامی وہ پہلی منظم جماعت تھی جس نے اسلام کو محض عبادات اور اخلاق تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک مکمل، جدید، ہمہ گیر، قابل ِ عمل ریاستی اور سیاسی نظام کے طور پر پیش کیا اور قرآن اور سنت کی روشنی میں سید مودودیؒ نے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔وزارتِ خارجہ میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہرکی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوا تو پی ٹی آئی پر کیسے پابندی لگائی گئی۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے...
آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، ایال زمیر کے بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی 10 اکتوبرکو جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے اس بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے...
پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے،چیئرمین پی سی بی پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،پینل سے گفتگو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا، انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے بلکہ یہ اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن کا کردار بھی ادا کرے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ سیاست چھوڑیں گے۔ ان خیالات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-15 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔ بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی پیر کی صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی وزیرستان میں چوکی پر حملہ، 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت‘ آئی ایس پی آر،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 43 افغان پناہ گزینوں کے کیمپ ہیں جنہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا گیا ہے لیکن ان میں سے صرف دو بند کیے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ بات میرے منہ سے سننا تھوڑا عجیب لگے گا، لیکن وہ شخص جو بیانیہ پھیلا رہا ہے وہ اب سیاست نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے مگر اس کی بھی کچھ حدود ہیں، آرٹیکل 19 آپ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
لاہور،عوامی یونین رکشا کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کی زیرقیادت ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کرائے کے فوجی اور اپنی دھرتی کے غدار اچھے سے جانتے ہیں کہ ہوا کا رخ پلٹتے ہی وہ کہیں کے نہیں رہتے۔پھر بھی جانے کیوں ہے کہ گزشتہ غداروں کا انجام سننے ، پڑھنے اور دیکھنے کے باوجود ہر بار نئے غدار یہی سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا جیسا پچھلوں کے ساتھ ہوا۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ اسرائیل نے انیس سو بیاسی میں جنوبی لبنان کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور اس قبضے کو مسلسل رکھنے اور حزب اللہ اور پی ایل او وغیرہ سے نپٹنے کے لیے طفیلی لبنانیوں کی ایک ملیشیا میجر سعد حداد کی قیادت میں ساؤتھ لبنان آرمی کے نام سے تشکیل دی۔میجر حداد کا انیس...
نواز شریف ہر معاملے میں رہنمائی کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں : بیرسٹر عقیل کا بیان
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہرکام میں نواز شریف سے مشاورت کی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے موٹروےکا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ملک کے وقار اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوا، ماضی میں جب بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں ہم نے بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہر کام میں نواز شریف...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔پیر کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف مشن پہلے ہی اس قسط کے اجرا کی منظوری دے چکا تھا۔ 1 ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط میں سے 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے منصوبوں کے لیے ملیں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے...
پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ستاروں کی روشنی...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین ہر صورت نافذ رہیں گے اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس معطل کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس روکنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔ دوسری جانب وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد اعلان کیا تھا کہ اُن کے مسائل کے حل کے...
ابھرتے ہوئے ہمہ جہت اداکار منیب بٹ کے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر کی گئی گفتگو نے مداحوں کو ان کے ایک نئے اور دلنشین پہلو سے روشناس کرا دیا۔ اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، بالخصوص ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار بھی ہیں۔ منیب بٹ نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے تو مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی کہ جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ منیب بٹ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کبھی اپنے مذہبی رجحانات اور نیک اعمال کی تشہیر نہیں کرتے کیوں کہ اللہ تو سب دیکھ رہا ہے اور نیت تک جانتا ہے۔ انھوں نے...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اگر اب اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کر دیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت...
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پرتشدد اور انتشار کی سیاست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عادت قرار دے دی۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پرتشدد اور انتشار کی سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ ہوتا ہے تو ادارے ردعمل دیتے ہیں، دوبارہ کسی کو 9 مئی کی اجازت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ساتھ قومی سلامتی کے دشمنوں جیسا سلوک ہوگا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک دشمنی کریں گے تو وہ آزادی اظہار رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، یو اے ای کی موجودہ قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔ 15 لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا قابل تجدید توانائی، اےآئی اور فن ٹیک میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔
جنوبی کوریا کے جنسی استحصال کے ایک کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جس نے شہریوں کی نجی زندگی کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ایک لاکھ 20 ہزار گھروں اور ایک میٹرنیٹی ہوم کے IP کیمرے ہیک کرکے ان کی ویڈیوز کا جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان نے IP کیمروں کی کمزور سیکیورٹی، خاص طور پر سادہ پاس ورڈز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمروں تک رسائی حاصل کی۔ خیال رہے کہ یہ IP کیمرے روایتی CCTV کا کم خرچ متبادل سمجھے جاتے ہیں۔ گھروں میں سیکیورٹی، بچوں یا پالتو جانوروں کی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہونگی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران 4 دن...
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے متعلق پالیسی پر برس پڑے۔ بھارتی روزنامہ اخبار میں شائع ہونے والے کالم میں ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹی 20 مقابلہ ہے اور جو بھی اس کو عام سمجھتا ہے اس کو آکشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل گیمز چھوڑنے کی معقول وجہ صرف قومی فرائض کی ادائیگی ہونی چاہیے، اس کے علاوہ کوئی بھی چیز ٹورنامنٹ کے وقار میں کمی تصور کی جانی چاہیے۔ سنیل گواسکر نے کالم میں لکھا کہ کچھ کھلاڑی ہیں جنہوں نے خود کو لیگ کے لیے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی" تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس...
فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔صوبائی اسمبلی میں قرارداد ملک احمد سعید خان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ اس تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کومزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے، تعیناتی دفاعی نظام کے لیے اہم سنگ میل ہے، قوم کواس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔قرارداد...
اپنی ایک رپورٹ میں عبرانی اخبار کا کہنا تھا کہ دبئی دنیا میں فحاشی کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی نیٹ ورک i24 نے اسرائیل کی ائیرپورٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس وقت دبئی میں صیہونی مسافروں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 1 لاکھ صیہونی آباد کاروں نے اس شہر کا رخ کیا، حالانکہ قبل ازیں ان مسافروں کی تعداد 85 سے 90 ہزار کے درمیان رہتی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلیوں کے دبئی سفر کا رجحان بڑھا ہے۔ قابل غور بات ہے کہ ابراہیم اکارڈ کے ضمن میں جب سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کے...
سنہ1975 میں ایک نوجوان انجینیئر اسٹیو ساسن نے ایسٹ مین کوڈک میں ہینڈ ہیلڈ ڈیجیٹل کیمرا سے پہلی تصویر کھینچی اور اس وقت سے فوٹوگرافی کی دنیا بدل دی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جب اسٹیو ساسن نے ایسٹ مین کوڈک میں کام شروع کیا تھا تو کمپنی امریکی فوٹوگرافک فلم بنانے والی کمپنی امریکی صنعتی مہارت کی علامت تھی۔ سنہ1870 کی دہائی میں جارج ایسٹ مین نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی اور کوڈک نے فلم فوٹوگرافی کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ لوگ کوڈک فلم خریدتے، کوڈک کیمرے میں لگاتے اور کوڈک کی فوٹوگرافک پیپر پر پرنٹ تیار کرتے۔ ساسن کا آغاز اور خیال الیکٹریکل انجینیئر 23 سالہ ساسن فلمی کیمرے کے روایتی عمل سے مطمئن نہیں...
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اکنامکس آفینس ونگ کشمیر (سابق کرائم برانچ کشمیر) کو شفیقہ نامی ایک خاتون کی شکایت میں درج نوعیت کے کیس کی تفتیش کا اختیار حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر نے سرینگر کے ایک مجسٹریٹ کے اس حکمنامے کو کالعدم قرار دیا جس میں اکنامک آفنس وِنگ (EOW) کو ایک نوجوان کی مبینہ حراستی تشدد اور موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اکنامک آفینس وِنگ کو اس نوعیت کے معاملات کی جانچ کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس سنجے دھر نے اکنامکس وِنگ (کشمیر) کے ایس ایس پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زیادہ آبادی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے اور ملک پانی کے سنگین بحران کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط یہ انتباہ ایشین واٹر ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025 میں سامنے آیا جس میں پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاکستان کی پانی کی صورتحال ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں پانی کی حفاظت اور دستیابی کئی سالوں میں شدید متاثر ہوئی ہے۔ فی کس پانی کی مقدار 3,500 کیوبک میٹر سے کم ہو کر صرف 1,100 کیوبک میٹر رہ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کردار ادا کیا مگر مجھے اچھا صلہ نہیں ملا، اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں کہ کیا کرنا ہے۔ ایاز صادق نے کہاکہ اداروں کے خلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ادارے سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں، اور...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی ہے، تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیا گیا۔ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو،عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے...
پنجاب (نیوزڈیسک) ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا...
نوجوان فارغ التحصیل افراد کے لیے زندگی کے اس مرحلے میں کیریئر کا انتخاب اکثر ایک پیچیدہ اور دباؤ والا مرحلہ ہوتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیم کا موقع: پاکستانی طلبہ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟ ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ وہ وقت ہے جب وہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ذاتی زندگی کے فیصلے بھی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں۔ تعلیمی دور ختم، ملازمت کا خوف شروع جو طلبہ ابھی حال ہی میں گریجویشن کرچکے ہیں یا جلد کرنے والے ہیں ان کے لیے ملازمت کی دنیا میں قدم رکھنا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث 2030 میں سالانہ فی...
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر کے چھ طیاروں پر مشتمل دستے نے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر روایتی فضائی مشایعت فراہم کی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار مہمان نوازی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔فارمیشن لیڈر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط اور باہمی احترام کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس سے پاک فضائیہ کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات...
سٹی 42: قومی اسمبلی اجلاس میں کسی کے پیسے گر گئے جو عملے نے سپیکر تک پہنچا دیے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا تو دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ۔ اسپیکر نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر اناؤسمنٹ کر دی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلان کیا کہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں ۔جواب میں سارے ایوان نے ہاتھ کھڑے کردیے سپیکر نے دلچسپ جملہ کہتے ہوئے کہا یہ تو سارے ہاؤس کے ہاتھ کھڑے ہو گئے ہیں،اتنے پیسے نہیں ہیں جتنے ہاتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کرنے کے بعد ایک بار پھر پیسوں کی اناؤسمنٹ کی۔ گمشدہ پیسوں کا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوا تو پی ٹی آئی پر کیسے پابندی لگائی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے بارے میں ابھی تک الیکشن کمیشن نے ہمیں کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوا تو پھر الیکشن کمیشن نے کیسے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کردی۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی...
سٹی42: برادر ملک انڈونیشیا کے صدر پرابوو و سوبیانتو (Prabowo Subianto) پاکستان کے دورہ کے لئے آئے تو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے طیارے کو پاکستان ائیر فورس کے مایہِ ناز جے ایف17 تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔صدر پرابووو سوبیانتو نے 20 اکتوبر 2024 کو انڈونیشیا کے صدر بنے تھے، اور یہ ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آج (8 دسمبر 2025) کو صدر پرابوو وسوبیانتو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ صدر کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود مین داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے سکواڈرن نے ان کا پرتپاک استقبال...
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلا و سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21ویں نمبر پر رہا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55فیصد مرد اور 42فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاوفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی ہے ۔محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج...
اجلاس سے خطاب میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے آئینہ دکھا دیا ہے، ہم انکی جانب سے حقائق منظر عام پر لانے اور سیاست کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں کو عیاں کرنے پر پچیس کروڑ عوام سپاہ سالار کے شانہ بشانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی ضرورت نہیں، فیلڈ مارشل اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے شیروں اور ملک دشمن سوچ کے حامل افراد جو سیاست کی آڑ میں پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں،...
افواج پاکستان کیخلاف عمران کے بیانیے کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، دانیال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی واک جس میں عوام سول سوسائٹی تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔یہ کارروائی 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ٹیم کی سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے سبب کی گئی۔آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے دو اوورز مکمل نہیں کر سکی، جس کے نتیجے میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ہر اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اس واقعے کے سبب ٹیم پر مجموعی طور پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگا۔بھارتی کپتان کے ایل راہول نے اس خلاف...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، انہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف غلیظ اور بدتمیزی پر مبنی گفتگو کی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اپنے نامناسب بیان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، 9 مئی کو300 سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملکی سلامتی اور استحکام کی مخالفت کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کریں گے تو وہ آزادی رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر...
تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے کرپشن مقدمات پر صدر سے معافی کی اپیل کردی ملکی صدر کو کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے معافی نامہ لکھنے والے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے معافی کے بدلے سیاست چھوڑنے سے متعلق پہلی بار ردعمل ظاہر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معافی نامے کے بعد یہ بحث زور پکڑنے لگی تھی کہ کرپشن مقدمات ختم کرنے کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ اپوزیشن جماعت نے اسرائیلی صدر پر زور دیا تھا کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کی شرط پر دی جانی چاہیئے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ...
اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے اس بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے بلکہ یہ اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن...
گوگل نے اپنی سالانہ ’ایئر ان سرچ 2025‘ رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین نے اس سال سب سے زیادہ کن موضوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے۔ لوگ مصنوعی ذہانت (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔ لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں۔ کھیل پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے...
علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کی عالمی پہچان کو اجاگر کیا بلکہ شائقین کو بھی بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ معروف قومی کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے لیگ کے مستقبل اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین ہمیشہ اپنی ڈیوائسز کو جلد از جلد چارج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال فون ساز کمپنیاں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں جدت لا کر اسے زیادہ مؤثر بنا رہی ہیں۔ماضی میں 30 واٹ چارجر کو انتہائی تیز سمجھا جاتا تھا، لیکن آج کل 100 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت فراہم کرنے والے چارجر بھی عام دستیاب ہیں۔ تاہم، جیسے جیسے چارجنگ کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، صارفین میں یہ خدشہ بھی پیدا ہوا کہ کیا تیز چارجنگ سے بیٹری کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے؟سائنس کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو لیتیھیم آئیون بیٹریز دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں: ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور...
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم نیلوفر کے ایک وائرل کلپ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے ہر عمل کا وائرل ہونا کبھی کبھار ذہنی تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ فواد خان کے ساتھ ان کی یہ نئی فلم شائقین میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے جس میں ماہرہ خان ایک بینائی سے محروم لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا حال ہی میں فلم کا ایک جذباتی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ماہرہ خان (نیلوفر) روتے ہوئے خود کو مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ اس کلپ پر...
ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو میں عراق سے درخواست کی تھی کہ وہ امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگی کے حوالے سے "مدد" کرے اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلیویژن چینل الرابعہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے نوبل انعام کے لئے اپنی نامزدگی کے حوالے سے براہ راست ٹیلیفونک کال میں بات کی تھی اور عراق سے ذاتی طور پر درخواست کی تھی کہ وہ اس حوالے سے نامزدگی میں "مدد" کرے۔ محمد شیاع السودانی کے مطابق یہ ٹیلیفونک گفتگو، ایران و اسرائیل کے درمیان ہونے والے 12 روزہ جنگ کے...
اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔ دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی واک جس میں عوام سول سوسائٹی تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہدائے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو فوجیں نہیں ہو...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے...
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے۔ اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے، قوم...
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا، سی بی سی سمیت خون کے دیگر ٹیسٹ کے عوض مختلف لیبارٹریاں مختلف قیمتیں وصول کرنے لگیں، سرکاری سطح پر طبی ٹیسٹوں کی قیمتوں کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ لیبارٹریاں مختلف اقسام کی مختلف کٹس استعمال کررہی ہیں، سرکاری سطح پر طبی ٹیسٹوں کی قیمتوں کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی خون کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کے استعمال کے حوالے سے کوئی یونیفارم پالیسی تشکیل دی جاسکی، یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقوں میں قائم چھوٹی چھوٹی لیبارٹریاں غیر معیاری اور سستی کٹس استعمال کررہی ہیں جن...
نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع...