2025-12-14@07:26:15 GMT
تلاش کی گنتی: 28353

«عورت مارچ کی قیادت»:

(نئی خبر)
    رہائشی پلاٹ نمبر 12پر تجارتی تعمیراتی مافیا کو چھوٹ، دکانیں کھل گئیں،مکین پریشان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی پر غیرقانونی تعمیرات نظرانداز کرنے کے الزامات ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 12پر رہائشی مقاصد کے برعکس دکانیں اور تجارتی مراکز تعمیر کرنے کا سلسلہ قانونی ضوابط کی صریح خلاف ورزی کے باوجود جاری ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی سرگرمی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،جس سے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔مکینوں کا الزام ہے کہ پلاٹ مالکان نے سوسائٹی کے رہائشی نقشے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے تجارتی عمارتیں کھڑی کر دی ہیں،جس...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی،  ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے  لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ...
    ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ'انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس' کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔ نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے  تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ چار روزہ نمائش کا تھیم ' ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن' ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز  بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول بن...
    اسلام آباد:پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔ پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن...
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اب میری گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ 60 سالہ عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی، جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور جن کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے تعلقات کے بارے میں بتایا اور اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ، کرن راؤ اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا محبت سے ذکر کیا۔...
    بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
    پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
    امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 686 ملین ڈالر (68.6 کروڑ ڈالر) مالیت کے جدید نظام، ایویانکس اپ گریڈ اور طویل المدتی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو ایک باضابطہ خط میں اس منظوری سے آگاہ کیا، جو ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ پاکستان نے 1980 کی دہائی میں پہلی بار امریکا سے ایف 16 طیارے حاصل کیے تھے اور اس وقت پاک فضائیہ کے پاس تقریباً 70 سے 80 ایف 16 موجود ہیں، جن میں پرانے بلاک 15 (مڈ لائف اپ گریڈ شدہ) اور جدید بلاک 52+ ماڈلز شامل...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو...
    خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی، اور گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق کوئی بھی شہری گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی اپنا نمبر محفوظ رکھ سکے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس نئے نظام کا نام ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ رکھا ہے۔ حکام کے مطابق نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے...
    یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی" کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا ک معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیری پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تھے جبکہ سیمینار میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، رکن قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب خان، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی، سفیر ضمیر اکرم، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد...
    ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کی درخواست دینے والوں کی پانچ سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ بنالیا۔ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ادارے نے فیڈرل رجسٹر میں اس حوالے سے نوٹس کو لازمی قرار دے کر شائع کردیا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نئے فیصلے کا اطلاق کب سے کیا جائےگا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز یہ جانچیں گی کہ آیا متعلقہ درخواست گزار نے امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشتگردی سے متعلق کسی بات کی ترویج تو نہیں کی۔ امریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلق اقدام کے بارے میں ساٹھ روز میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ امریکا میں داخل ہونے والوں...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ متوقع ہے کیونکہ امریکا نے پاکستان کے ایف-16 جنگی طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے کو پاکستان ائیر فورس (PAF) کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک بوسٹ قرار دیا جا رہا ہے۔  یہ اعلان Defense Security Cooperation Agency (DSCA) کی جانب سے 8 دسمبر 2025 کو کانگریس کو بھیجے گئے خط کے ذریعے کیا گیا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ دفاعی ذرائع کے مطابق اس اپ گریڈ پیکج کے تحت ایف-16 طیاروں کی الیکٹرانکس، ریڈار، کمیونیکیشن سسٹمز اور لاجسٹک سپورٹ کو جدید بنایا جائے گا جس سے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ عمران خان یا پارٹی کے سوشل میڈیا کی طرف سے پاک فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کیخلاف کسی بھی طرح کی توہین آمیز مہم یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک پارٹی ذریعے نے بتایا کہ ہمیں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ معاملہ اب ’’بس بہت ہو چکا‘‘ کی حد تک پہنچ چکا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت اس پیغام کی سنگینی خوب سمجھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ فوجی قیادت پر تنقید کا سلسلہ گزشتہ تین برس سے جاری ہے، لیکن اب ادارے یا اس کی اعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کی گزشتہ پانچ سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس حوالے سے نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کرتے ہوئے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نئے ضابطے کا اطلاق کب سے ہوگا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست گزار نے امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا فروغ تو نہیں دیا۔امریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مجوزہ سوشل میڈیا جانچ سے متعلق اقدام پر 60 روز کے اندر اپنی رائے دیں۔امریکا میں داخل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔ کارتک آریان جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ہمہ وقت جڑے رہتے ہیں اور اس باعث سب کی توجہ مرکز بھی رہتے ہیں۔ انھوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "Pirates of a Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba.” اس دلچسپ جملے کے ساتھ تصویر میں کارتک آریان، عالمی فلم نگری کی اس جادوئی شخصیت کے ساتھ نظر...
    لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 58 سال کی ہونے کے باوجود اب بھی حسن و نزاکت میں کسی سے کم نہیں جس کا راز آج پہلی بار خود بتادیا۔ مادھور ڈکشٹ حیران کر دینے والی اداکارہ ہیں، ان کی خوبصورتی کے چرچے عام ہیں اور آج بھی وہ کسی کم عمر ہیروئن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔ ان کے مداح بھی جاننا چاہتے تھے کہ آخر اداکارہ ایسے کیا جتن کرتی ہیں جس سے مادھوری نے اپنی جلد کو تاحال چمکدار اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔  ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے بالآخر اس راز سے پردہ اُٹھا ہی دیا۔ مادھور ڈکشٹ نے کہا کہ جلد کی حفاظت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ’سیاسی دجال‘ کا کام کر رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی کارکن زبیدہ جعفری کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو نے کہا ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارا ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا گیا۔ اْنہوں نے کہا پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں فتح ہوئی، ہمارا دشمن ملک اب ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے۔ چیئرمین پیپلز...
    خضدار کے نواحی علاقے سنی تیغ میں بچوں نے اپنی محنت سے ایک جھونپڑی کو اسکول میں بدل دیا ہے جہاں مقامی خاتون گزشتہ 3 برس سے بغیر کسی معاوضے کے 100 کے قریب بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ یہ علاقہ شہر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور ہے یہاں زیر تعلیم بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جو میلوں دور سے پیدل وہاں پہنچتی ہیں۔ علاقے کی رہائشی رضاکار سلمیٰ بتاتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی محنت مزدوری اور اپنی کشیدہ کاری سے ہونے والی آمدنی کے ذریعے بچوں کے لیے کتابیں اور دیگر سامان خریدتی ہیں اس نیکی کے کام میں...
    اسلام آباد (نوائے رپورٹ) چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض قیاس آرائی کے طور پر نہیں بلکہ مستقبل کی معاشی بنیاد اور انفراسٹرکچر کے طور پر دیکھتا ہے۔ خطے کی سب سے بڑی بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کی کانفرنس بٹ کوائن مینا 2025ء میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی مؤثر موجودگی درج کرائی، جہاں وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب نے ایک اہم پینل ڈسکشن میں شرکت کی، اس نشست میں ان کے ہمراہ اینٹالفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر دارالسلام بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں سرمایہ کاروں، صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں سے خطاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پریس کانفرنسیں محض اطلاعات کا ذریعہ نہیں ہوتیں وہ طاقت، ترجیحات اور بیانیوں کے بدلتے رْخ کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ 5 دسمبر 2025ء کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس بھی ایک ایسی ہی علامت تھی۔ بظاہر یہ ایک سیکورٹی بریفنگ تھی، مگر در حقیقت یہ ایک نئی سیاسی سمت، ایک نئے بیانیے اور ایک نئی طاقت ور پوزیشننگ کا اعلان بن کر سامنے آئی۔ اس پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ’’ذہنی مریض‘‘ قرار دینا محض ایک تلخ جملہ نہیں تھا۔ یہ ایک دانستہ طور پر تراشا گیا بیانیہ تھا ایک ایسا بیانیہ جو فرد کی ساکھ، اس کی سیاست، اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی سیاست بنیادی طور پر ایک بند گلی کی جانب گامزن ہے۔ لگتا یہ ہے کہ سیاسی اور غیر سیاسی فریقین مقابلہ بازی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں تمام آئینی اور قانونی یا سیاسی حدود کو پار کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی محاذ آرائی اور ٹکراؤ کا منظر قومی سیاست میں غالب ہو چکا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ ان سے کسی بھی صورت میں کسی بھی طرز کی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ عمران خان کو سیکورٹی تھریٹ قرار دینے کا مطلب ہی...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن  کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے اور اداروں پر تنقید کر کے عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ وار کی سازش میں مصروف ہے اور مئی کی جنگ میں شکست آج تک بھارت کو ہضم نہیں ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی تنقید کے لیے پارٹی دستیاب ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پْرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہا کہ میری سربراہی میں کمیٹی بنے جو جیل جائے۔ ایسا ممکن نہیں ،بشریٰ بی بی سے متعلق میری معلومات نہیں کہ ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے نفرت کرتے ہیں لیکن فوج سے محبت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے اس بات میں فرق نہیں رکھتے‘ فوج کیخلاف بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے اور نہ جنازے کیلئے گیا۔
    لاہور(خبر نگار )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیا۔جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس  دئیے کہ  درخواست قابلِ سماعت نہیں، یہ اخباروں میں خبریں لگانے کی جگہ نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر مقرر کرنے کی آئینی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔درخواست کی سماعت بدھ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کی، جنہوں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو داخل دفتر کرنے کا...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایمبولینسوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے۔ جس پر ایم کیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کی پریس کانفرنس جس کا بنیادی مقصد 7 دسمبر سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی کی شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلح جتھوں کے ذریعے “ریاست کے اندر ریاست” قائم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے! اس افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایمبولینسوں کو نذرآتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے، جس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست کینٹکی میں یونیورسٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے واقعہ فرینکفرٹ شہر کی سرکاری یونیورسٹی میں اس وقت ہوا جب ایک ہال میں سالانہ امتحان چل رہا تھا۔ یہ واقعہ سردیوں کی چھٹیوں سے چند روز قبل ہی پیش آیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل ڈی کورے نے سی این این کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹڈ نہیں لگتا، تاہم مزید تحقیقات...
    وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے اتفاق کیا ہے، اس موقعے پر 7معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دوسری جانب ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حالیہ مالی اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔  وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کر کے معاشی طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں مساوات اور عدل کی اہمیت یاد دلاتا ہے، فلاحِ عامہ، شفافیت اور مساوات پیپلز پارٹی حکومت کا عزم ہے، انسانی حقوق روزمرہ زندگی کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، کمزور طبقات کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سندھ حکومت بچوں، خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ پر توجہ دیتی ہے،حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی 70 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کو زیادہ کرپٹ قرار دے دیا۔پنجاب میں 78 فیصد لوگوں کا کرپشن روکنے کی سرکاری کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ سروے کے مطابق 77 فیصد شرکا کرپشن روکنے کی سرکاری کوششوں سے مطمئن نہیں۔صوبائی سطح پر عدم اطمینان بلوچستان میں 80 فیصد، پنجاب میں 78 فیصد اور سندھ و خیبر پختونخوا میں 75 فیصد رہا۔سروے میں بتایا گیا کہ عوام صوبائی حکومتوں کو مقامی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں۔59 فیصد افراد نے صوبائی حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جو پنجاب کے معاملے میں سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد تھا۔احتساب کے اداروں...
    کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منور کر کے پانچوں ملزمان کو بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شادی سے ایک دن قبل نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی  کی عدالت کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقتول اسامہ کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے...
    مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ایک رکن کے احتجاج کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے رکن شرد سونوانے کے تیندوے کی کھال سے مشابہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ حکمراں جماعت کے ارکان نے اس حرکت کو اسمبلی کی توہین سے تعبیر کیا اور رکن اسمبلی کی معطلی کا بھی مطالبہ کردیا۔ تاہم اپوزشین جماعتوں نے شرد سونوانے کا دفاع کرتے ہوئے اس انوکھے احتجاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ شاید اس طرح حکومت کے کان پر جُوں رینگ جائے۔ #WATCH | Nagpur, Maharashtra: Junnar MLA Sharad Sonawane reaches the Assembly wearing leopard print clothes to protest against rising Leopard attacks. He says, "An...
    طارق فضل چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ تحریکِ انصاف ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں جب اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی تو کیا ہم نے جیل پر جا کر دھرنے دیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکال کر لے جائیں گے، تحریکِ انصاف کے اپنے رہنما بانی پی ٹی آئی کے بیانات اون کرنے پر تیار نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کہ ان...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بانی کی کہیں اور منتقلی سے ملک انارکی کی طرف بڑھے گا: اسد قیصرپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔ پی ٹی آئی کے آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اصلاحات الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ،...
    سندھ ہائیکورٹ  نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نہ تو دستاویزات جعلی ہیں اور نہ ہی جمع کرائے گئے، البتہ ویزے جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے شکایت ایک غلط فہمی کے نتیجے میں درج کی گئی، جو اسی گروپ کے چند دیگر افراد کی جانب سے کی گئی اور جعلسازی کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔ انہوں...
    سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہتا تھا۔ جہاں سوڈان کے عثمان ڈیگنا فوجی مرکز قائم ہے تاہم طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ سوڈانی فوج نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے تاہم بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی۔ ایک اور ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ طیارے میں کتنے اہلکار سوار تھے یہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ یاد رہے کہ سوویت یونین کے...
    —فائل فوٹو سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور سینئر صحافیوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے پر مشترکہ ردِعمل دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ اختلافِ رائے پر حملہ اور آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر سیاسی مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔بیان کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں...
        کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی۔ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو...
      کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی چینجرز کے لیے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کراچی:ملک بھرکےمنی چینجرز کو جاری سرکلر میں نئی ہدایات سامنے آگئیں سٹیٹ بینک کے مطابق نئےسال کے آغاز سے بیرونی کرنسی کا کاروبار نئے نظام کے تحت ہو گا، غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت ویریفکیشن نادرا کرے گا، منی چینجرز کو صارف کی بائیومیٹرک کو وزارت داخلہ سے ویری فائی کرنے کے پابند کر دیا گیا،منی چینجرز صارفین کی شناخت کرنے والے ہائی ریزولوشن کیمرے لگائیں گے، منی چینجرز کے کیمرے نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گے۔ ای کیپ کے مطابق صارف کی بائیومیٹرک کا نظام وزارت...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن...
    بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے،نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ کے قریب دھرنے کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا، پنڈی پولیس نے کہا ہے کہ رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے جہاں سیکیورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ پنڈی پولیس نے کہا ہے کہ رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقبل میں اسرائیل پر حملوں میں کمی کی یقین دہائی کروا دی تاہم غیر مسلح ہونے سے صاف انکار کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے یقین دہانی کروائی کہ مزاحمتی تنظیم غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکنے کیلیے اقدامات کرے گی، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہتھیار ڈالنا تنظیم کیلیے ایسا ہے جیسے اس کی روح چھین لینا۔حماس رہنما خالد مشعل نے جنگ بندی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ اس کے تسلسل میں کمی کے خدشات کے درمیان اہم مسائل پر حماس کے مؤقف کی وضاحت کی۔منگل کو حماس نے کہا تھا...
    اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کل اڈیالہ میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے، یہ فاشسٹ حکومت ہے، جو آئین اور قانون کو نہیں مانتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ کل جو واقعہ پیش آیا جنہوں نے اس کا حکم دیا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا اختیار ولی نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں میں گورنر راج  یا عمران خان کی کسی اور جیل منتقلی سے ملک انارکی کی طرف جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور ہی نہیں ہے۔ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ یہ اپنا چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، اس...
    صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس...
    میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اعلان کیا کہ 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی "ووٹ چور گدی چھوڑ" مہا ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 14 دسمبر 2025ء کو ہونے جا رہی کانگریس کی "ووٹ چور گدی چھوڑ مہا ریلی" کی تیاریاں پورے زور و شور سے چل رہی ہے۔ اسی ضمن میں دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی اہم میٹنگ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کی۔ میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، انچارج الطاف...
    رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔ پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں...
    بنگلہ دیش کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 انجن سے چلنے والی کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ ضبط کرلیا، جو مبینہ طور پر میانمار اسمگل کیا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز یہ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب خلیج بنگال میں سینٹ مارٹنز آئی لینڈ کے قریب معمول کی سمندری گشت کے دوران کی گئی۔ بحری حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک اسمگلنگ نیٹ ورک سمندر کے راستے بنگلہ دیشی سیمنٹ غیرقانونی طور پر میانمار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کسٹم ڈیوٹیز سے بچ سکے۔ اس اطلاع کے بعد بحریہ...
      کراچی:(نیوزڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں جو 1971 کے سانحے کا باعث بنیں، پاکستان کی بقا کا انحصار جمہوری طرز حکمرانی میں ہے۔ کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ ملک میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کی ذمہ دار ہے، سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو غیر مؤثر اور تقریباً مفلوج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جبری گمشدہ افراد کے...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ...
    عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر انسان کی عزت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، موجودہ دور کے سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز کے باوجود عدلیہ پوری توجہ کے ساتھ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انصاف ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی اور بروقت ہونا چاہیے، عدالتی اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام کو جدید...
    حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پرامن طور پر موجود تھیں، رات کی تاریکی میں خواتین پر واٹر کینن اور دھکم پیل کے ذریعے حملہ کیا گیا، حکومت نے خواتین کی حرمت اور انسانی اقدار کو یکسر نظر انداز کر دیا، سرد رات میں واٹر کینن سے...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا،...
      کراچی (نیوزڈیسک) علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل ہوگیا۔ گھر کے سربراہ اقبال اور اس کے بیٹے یاسین نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا بھاری قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے اور اسی دباؤ کے باعث ہولناک منصوبہ تیار کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ پہلے ایک خاتون کو نیند کی گولیاں دے کر مارا، پھر دوسری کو زہر ملا جوس پلایا، اور بعد میں تیسری خاتون کو بھی اسی طرح قتل کردیا۔ منصوبے کے مطابق قتل کے بعد باپ بیٹا خود بھی زہر پی کر جان دینے والے تھے، مگر یاسین کی حالت بگڑنے پر اقبال...
    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی بھی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کو غدار سمجھتی ہے تاہم پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئے اور اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں بلوں کی منظوری کیلیے بھی اداروں سے مدد ملی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تین سالہ دور اقتدار کے انٹرویوز ریکارڈ پر موجود ہیں، عدم اعتماد کے وقت یہ تاحیات ایکسٹیشن دینے کو راضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے مشہور ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر حیران کر دیا، مگر اس بار انہوں نے تنِ تنہا نہیں بلکہ اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر ایک ایسا دلچسپ اور غیر معمولی کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں توجہ کھینچ لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش ، جو پہلے ہی بیک وقت سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ بطور ٹیم ’’ہنگری ہنگری ہِپوز‘‘ کو سب سے کم وقت میں کلیئر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر...
    ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کی جان، مال اور سیاسی مؤقف کی حفاظت کو یقینی بنائے، چاہے وہ کسی بھی جماعت یا نظریے سے تعلق رکھتا ہو، اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یہ سن کر نہایت افسوس اور تشویش ہوئی کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے دو ملازمین زخمی ہوئے، یہ بہیمانہ حملہ ملک میں سیاسی اختلافِ رائے کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی سنگین علامت ہے۔ ...
    اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔
    انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی آواز بننا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہمارے اجتماعی قومی پیغام کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو مساوی مواقع، آزادی اور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرتی انصاف...
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا  میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نیا "پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور کرپشن فری بنانا ہے۔ نئے نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کی بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، اور شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری ہی گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں پرانا نمبر فروخت کنندہ کے پاس رہے گا، جبکہ خریدار نئے نمبر کے لیے درخواست دے سکے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر گاڑی کے بھی محفوظ رکھ سکے گا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی...
    اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے...
    پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں۔ سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی تصور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عدالتوں سے مقدمات نمٹانے میں تیزی آئیگی۔ شام کی عدالتوں کے حوالے سے اس...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار...
    — فائل فوٹو  کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے، مشعال ملکحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔ اُنہوں...
    چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے ڈونگ فنگ کمرشل اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لی جیان -1وائی 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس بشمول متحدہ عرب امارات کے 813 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ۔ سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس بار لانچ کیے گئے نو سیٹلائٹس میں سے تین کا تعلق مصر، نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا 813 سیٹلائٹ چین اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے سروے جیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسمارٹ فونز پر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقۂ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ ایف بی آر گاڑیوں کے بعد موبائل فونز پر بھی غیر معمولی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اسمارٹ فونز اب لگژری نہیں بلکہ ضرورت بن چکے ہیں، لہٰذا ان پر ٹیکس میں کمی کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مؤقف مزید نہیں چل سکتا کہ ملک آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس...
    افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فاروق...
    —فائل فوٹو محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان پارلیمانی پارٹی شریک ہوئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، آئینی، پارلیمانی صورتحال اور وفاق کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام 20 اور21 دسمبر کو ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ ہوگی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں...
    پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔  عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا، نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی  وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام...
    کینیڈا نے ایک تیز رفتار امیگریشن راستہ متعارف کرایا ہے جو پہلے سے ملک میں کام کرنے والے بین الاقوامی ڈاکٹروں کو برقرار رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ ملک صحت کے نظام میں شدید کمیوں سے نمٹ رہا ہے۔ ایمیگریشن کی وزیر لینا میٹلیج ڈیاب نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے ایک نیا ایکسپریس انٹری زمرہ بنایا جائے گا جس میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کے پاس حالیہ کینیڈین کام کا کم از کم ایک سال کا تجربہ ہونا ضروری ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟ ایکسپریس انٹری کینیڈا کا پوائنٹس پر مبنی نظام ہے جو مہارت یافتہ کارکنوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ایک “ریاست کے اندر ریاست” قائم کی گئی۔فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دن ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات پیش آئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور اسلحہ بھی لہرا کر دکھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ملک دشمنی پر مبنی تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے الزام لگایا کہ ریلی کے شرکا نے گورنر سندھ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور گورنر ہاؤس تک پہنچ کر...
    رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو ابھی تک بند ہیں ان کو فوری کھولے، مساجد و مدارس اور خانقاہوں پر چھاپے فوری بند کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش و مسلکی تعصب کی تحقیقات کرے۔ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو...
    (ویب ڈیسک)ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔مراسلے کے مطابق کم از کم 6 ماہ سروس کرنیوالے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے، مستقل وکنٹریکٹ ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملےگا۔ ڈیلی ویجز و پیکج ملازمین کیلئے 40 فیصد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہونگے،اس کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنیوالے ملازمین بھی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ طویل غیر حاضر یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پرموجود ملازمین بھی اس آفرکے مستحق نہیں ہونگے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
    کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔  الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔  فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں 17.5 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے 9 دسمبر 2025 کو یہ اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔اس سرمایہ کاری کا مقصد AI انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کی توسیع، ہنر مندی کے پروگرام، اور ADVANTA(I)GE انڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد کو AI میں تربیت دینا ہے۔ اس کے علاوہ خودمختار AI صلاحیتوں کی ترقی بھی سرمایہ کاری کے اہداف میں شامل ہے۔ستیہ نڈیلا نے ہندوستان میں AI کی تیز رفتار اختراع پر زور دیتے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔ محکمہ کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا، جبکہ آج درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے...
    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمیدہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور مختصر ریمارکس کے ساتھ درخواست خارج کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اخبارات میں سرخیاں لگوانے کی جگہ نہیں ہے اور ایسی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہوتیں۔