data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے بلکہ یہ اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن کا کردار بھی ادا کرے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ سیاست چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین میرے مستقبل کے بارے میں بہت فکرمند دکھائی دیتے ہیں حالانکہ میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف عوام کریں گے۔غزہ میں جاری 2 سالہ جنگ میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا اور شدید ذہنی دبائوا شکار تھا۔ رپورٹس کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا تھا، جو جنگی صدمات کے باعث پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت ہے۔ اس بیماری میں مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک اور ذہنی بے چینی کا سامنا رہتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو ایک بار پھر پامال کرتے ہوئے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا اور مشرقی غزہ میں وحشیانہ فضائی حملوں، گولہ باری اور رہائشی گھروں کی تباہی کا ارتکاب کیا۔ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی رفح اور مشرقی خانیونس کی جانب شدید فائرنگ کی اور گولہ باری کے ذریعے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دی‘ کئی رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور پورے محلوں کو ملبے کے ڈھیروں میں بدل دیا۔ قابض اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت نے آئندہ 5 برس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 17 نئی صہیونی بستیاں قائم کرنے کے لیے2.

7 ارب شیکل مختص کرنے کا جارحانہ منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ اس تسلط پسندانہ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مزید گہرا کرنا اور صہیونی آبادکاری کو ناقابلِ تصور حد تک بڑھانا ہے۔عبرانی ویب سائٹ والا نے بتایا کہ سنہ 23 جنوری سے 25 جون کے درمیان قابض اسرائیلی جیلوں میں 110 فلسطینی اسیران شہید ہوئے، جن میں سے اکثریت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی ایجنسیاں غزہ میں سیز فائر کی نگرانی پر مامور امریکی فوجیوں پر وسیع جاسوسی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں اس نئے امریکی فوجی بیس کے خلاف کی جارہی ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی بیس کے کمانڈر جنرل پیٹرک فرینک نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو فوری طور پر طلب کر کے دو ٹوک پیغام دیا کہ یہاں ریکارڈنگ ہر حال میں بند کی جائے۔ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں واقع اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی “انروا’’ کے مرکزی دفتر پر یلغار کرتے ہوئے اس کے اندر تلاشی کی کارروائی کی اور دفتر کے اندر گھس کر توڑپھوڑ کی۔ انروا نے بتایا کہ قابض فوج نے دفتر میں گھُس کر سیکورٹی اہلکاروں کے موبائل فون ضبط کر لیے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی اسرائیلی ا کرتے ہوئے کے مطابق

پڑھیں:

فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی اپنی جماعت نے بھی ماضی میں فوج پر کھل کر تنقید کی لیکن کبھی حد سے تجاوز نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ان کی جماعت نے پی ٹی آئی کے برعکس کبھی بھی فوج پر تنقید کرتے وقت ریڈ لائن کراس نہیں کی۔ فوج پر حد سے زیادہ تنقیدیں ریاستی اداروں کو فعال طور پر کمزور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہ تو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کرتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کے ارکان دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے تو یہ آپ کو کیا بتاتا ہے؟.

خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی  مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات اس مضبوط دھکے کی ضمانت دیتے ہیں جس کا انہیں اب سامنا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم چلاتی ہے، کیا پی ٹی آئی نے کبھی اپنی صفوں سے آن لائن بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر اقتدار کے لیے سب یا کچھ نہ ہونے کا طریقہ اپنانے کا الزام بھی لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا
  • حماس کو دوبارہ منظم اور مضبوط نہیں ہونے دیں گے، ’یلولائن‘ اب غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیل
  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا
  • غزہ میں یلو لائن انخلا غزہ کی نئی سرحد ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی‘ وزیر دفاع
  • گھر سے بھاگے ہوئے 3 کم عمر پاکستانی بچے پاک افغان بارڈر طورخم کراس کرتے وقت گرفتار
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع