2025-11-04@18:14:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2410

«نہیں دیا گیا»:

(نئی خبر)
    گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید  پانی چھوڑنے کے بعد  کئی بستیاں اور  سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے جب کہ کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں چندر بہان کے مقام پر دریائی سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی قریبی آبادیوں کی جانب رخ کرنے لگا جب کہ انتظامیہ نے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بستی لکھانی کے قریب بند میں شدید شگاف پڑا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا ریلا قریبی دیہاتوں کی طرف موڑ دیا۔ شگاف کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور درجنوں...
    بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے، تاہم یہ عمل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا الرٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے عوام کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ ضمنی انتخاب سے راہ فرار اختیار کی ہے بائیکاٹ نہیں کیا، یہ ان کا عمومی رویہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران میں عدم اعتماد ہے، اگر ووٹنگ میں حصہ لیتے تو ان کے اپنے 10 سے 12 ممبران مجھے ووٹ ڈالتے، ان ممبران نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے شکریے کے ساتھ انہیں منع کرکے کہا کہ اپنا ووٹ اپنے امیدوار کو ڈالیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے،...
    کراچی: بھارت سے آنے والا مون سون اسپیل سندھ میں بارش برساتا ہوا کراچی تک پہنچ گیا ہے، تاہم کے-الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے بتایا ہے کہ بارش کے باوجود شہر میں بجلی کی فراہمی مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ عمران رانا کے مطابق مون سون کے اس سسٹم کے تحت شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کے-الیکٹرک ہائی الرٹ پر ہے اور دیگر شہری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے-الیکٹرک کے 2100 سے زائد فیڈرز میں سے صرف 60 سے کم فیڈرز عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں،...
    واشنگٹن: امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے "گولڈن ڈوم" منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلا دیشی نژاد افسر کے طور پر اس ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس منصوبے کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس...
    لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
    ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
    ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا  ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔  مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
    سنہ 2006 میں خون کے سرطان کے باعث وفات پانے والے 15 سالہ نوجوان کو کیتھولک چرچ کی تاریخ میں ملینیئم کا پہلا سنیٹ (ولی) قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں اتوار کو ہونے والی اس تقریب کی قیادت نئے پوپ لیو نے کی جس میں درجنوں ممالک سے آئے ہزاروں نوجوان عبادت گزار شریک ہوئے۔ سینٹ قرار دیے جانے والے کارلو اکوتیس برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور اٹلی میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ملینیئل جسے جنریشن ’وائی‘ بھی کہا جاتا ہے سے مراد وہ افراد ہیں جو عموماً سنہ1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے۔...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے، سیلاب سے حادثات میں 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 42 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریاؤں میں شدید سیلابی صورت حال کے باعث صوبے کے 4100 سے زائد موضع جات جبکہ مجموعی طور پر 42 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے، ان میں سے 20 لاکھ 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 423 ریلیف کیمپس، 512 میڈیکل کیمپس اور 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے دوران 15 لاکھ 11 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جہاں علی پور میں سپر بند کے ٹوٹنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ گئے ہیں۔ موضع عظمت پور کے علاقے میں سپر بند ٹوٹنے سے تحصیل علی پور کے وسیع علاقے میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہاولنگر میں سیلاب کی شدت نے 143 دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں اور دیگر ضروریات زندگی کو تباہ کر دیا ہے، جس سے مقامی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دریائے ستلج میں...
    عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
    اقوامِ متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک سو سینتالیس فلسطین کی آزاد ریاست کا وجود باضابطہ تسلیم کر چکے ہیں۔فرانس ، ناروے ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی اہم مغربی طاقتوں نے اس ماہ کے آخر تک فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اس نئی لہر کو دبانے میں ناکامی پر اسرائیل اور امریکا کی بوکھلاہٹ دیدنی ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر مستقل تسلط کے لیے حتمی فوجی چڑھائی کر دی ہے اور اگلے چند دن میں مقبوضہ مغربی کنارے کو بھی اسرائیل میں باقاعدہ ضم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ پہلے ہی گزشتہ ماہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے نیتن یاہو حکومت سے مقبوضہ کنارے کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے کا مطالبہ کر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ واقعے کے بعد موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل...
    دریائے ستلج میں جاری اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں بستی بہاون شاہ، آبادی قادری مل، قمر دین بودلہ اور دیگر علاقے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ضلع بہاولنگر کو ملک بھر سے ملانے والی مین شاہراہ زیرآب آنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ سے بھارت کی جانب سے آنے والے نئے سیلابی ریلے نے ہیڈ سلیمانکی پہنچنا شروع کر دیا ہے، جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42...
    بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب نے ہولناک شکل اختیار کر لی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ سلیمانکی اور اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بہاولپور کی چار تحصیلوں کے ندی...
    اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
    بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں جدید ترین جنگی ڈرونز اور بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ ڈرونز غیر معمولی صلاحیتوں اور نئے ڈیزائن کے حامل ہیں جنہیں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ائیر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑان بھرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔  یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملوں، خودکار آپریشنز اور فضائی جنگ میں نئے تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ونگ مین ڈرونز پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی...
    قصور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب نے ہولناک تباہی مچا دی ہے۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں خطرناک حد تک طغیانی، اور گجرات شہر میں اربن فلڈنگ نے شہری و دیہی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاکھوں افراد متاثر، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اور درجنوں دیہات صفحۂ ہستی سے مٹنے کے قریب پہنچ گئے۔ قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے، جس نے نوری والا، بھیڈیاں، عثمان والا سمیت درجن سے زائد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اہل علاقہ کھلے آسمان تلے، مال مویشی اور فصلوں کے نقصان کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔  حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔  سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔  یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
    دنیا کی سب سے بڑی علمی انجمن انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف جینو سائیڈ اسکالرز (IAGS) نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق انجمن کی صدر میلانی اوبرائن نے بتایا کہ تین صفحات پر مشتمل قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات اقوام متحدہ کے 1948ء کے نسل کشی کنونشن کے تحت نسل کشی کی قانونی تعریف پر پورے اترتے ہیں۔ 500 ارکان پر مشتمل اس انجمن کے ووٹ ڈالنے والے 86 فیصد ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر عام شہریوں بالخصوص بچوں پر حملے، خوراک اور پانی کی بندش، انسانی امداد...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    بھارت نے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، خوفناک سیلابی ریلا ملتان میں داخل، راوی میں صفورہ بند توڑ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور ( آئی پی ایس) دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے،...
    دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان...
    BANNU: خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
    پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں سوشل...
    لاہور: مون سون سسٹم کے تحت لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی جبکہ آج مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور لاہور میں موجود ہے۔ مون سون کے بارشوں کے باعث لاہور میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تین ستمبر تک بارشوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لاہور میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی نکاس اب کے لیے تیار ہیں۔
     میں چوںکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس لیے میں نے بھی تھوڑی دیر کو گلوز پہن لیے اور جب موٹر سائیکل نے چلنا شروع کیا تو واقعی اس عمل نے بہت سکون دیا۔ سورج ہمارے سروں پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ جلال پور شریف آگیا۔ ہم جہلم سے چلنا شروع ہوئے تھے اور جلال پور شریف پہنچ چکے تھے مگر سڑک کو نہ ٹھیک ہونا تھا نہ ٹھیک ہوئی۔ جلال پور شریف کی سیاحت کے بارے میں کچھ بھی چیز ہماری فہرست میں شامل نہیں تھی سڑک پر چلتے چلتے ہی ہمیں جلالپور شریف کے کچھ تاریخی دروازے نظر آئے جنہیں اب جدید ٹائلوں سے بنا دیا گیا ہے۔ ہم سڑک پر...
    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
    ایس سی او  کانفرنس میں  پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،  اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور، قصور، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر، چشتیاں، ساہیوال: (دنیا نیوز) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے صوبے میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں بستیاں ڈوب گئیں جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے سبب اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دیئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کر دیا جس کے باعث ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے...
    ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...
    بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دیے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے، جس کے سبب اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آج رات ملتان سے بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ جبکہ یکم سے 3 ستمبر تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں، جس سے دریائے...
    کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں  دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ  وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
    بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بغیر اطلاع کے دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، تاہم اس حوالے سے پاکستان کو کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اچانک فیصلے کے نتیجے میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ ایریگیشن حکام کے مطابق بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا یہ سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک پر مشتمل ہے، جو جلد پاکستان میں داخل ہو جائے گا۔...
    لاہور: پنجاب کی سینیئر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دریا کنارے غیر قانونی آبادیوں کی ذمہ داری ماضی کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر وزیر نے کہا کہ دریاؤں کے کنارے ریور بیڈز کی میپنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈیمز بنانے کے لیے اے ڈی بی میں ایلوکیشن کر دی گئی ہے اور سیلاب سے بچاؤ کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے ہمیشہ سیاسی دباؤ برداشت کیا ہے، اور انکروچمنٹ، پوسٹنگ ٹرانسفر جیسے معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی گئی۔ ہم...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں میں شدید ترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی بلند سطح کے سبب کئی اضلاع میں بستیاں ڈوب گئیں۔ لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں جب کہ کئی دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔ دریائے راوی اور ستلج کی صورتحال دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر مسلسل دوسرے روز بھی شدید دباؤ ہے، تاہم لاہور کے شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بڑھتے ہوئے ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سیکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے الفاظ میں اس جنگ کو "نسل کُشی" قرار دیں۔ رائٹرز کے مطابق 500 سے زائد ملازمین کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت اور پیمانے کے بعد نسل کُشی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر اقوام متحدہ اس جنگ کو نسل کُشی قرار دینے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے عالمی نظام کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔...
    آسٹریلیا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سڈنی اور میلبورن میں یہودی عبادت گاہ اور ریسٹورنٹ پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے بعد ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا گیا۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی سفارتخانے کے تین دیگر اہلکاروں کو بھی سات دن میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ آسٹریلیا کی دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار ہے کہ کسی سفیر کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ادارے (ASIO) نے حکومت کو شواہد فراہم کیے ہیں کہ حملوں میں ملوث مجرمان کو بیرون ملک...
    چیچہ وطنی کے قریب دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس سے مقامی آبادیوں میں شدید نقصان کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے راوی میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے قریبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پانی نے چیچہ وطنی کی پرانی آبادیاں موضع جھنگی سیال، بستی امیر آباد، موضع ہاشم چاکر، موضع دوبرجی اور دیگر علاقوں میں داخل ہو کر سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 6...
    اسلام آباد: امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ  نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں...
    واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات اس قدر خراب ہیں کہ امریکی صدر کا وعدے کے باوجود رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے کا دعویٰ کیا جبکہ نریندر مودی اس پر مشتعل ہوئے اور یہ صرف ابتدا تھی اور مودی کے غصے میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے 17 جون کو مودی کو ٹیلی فون کال پر جنگ بندی پر اپنی خوشی کا اظہار...
    پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
    اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر مشہور خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو افسوسناک اور خواتین کی تذلیل قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وزیرِاعظم سمیت متعدد سیاستدان خواتین اور معروف شخصیات کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا جہاں نہ صرف انہیں مسخ شدہ انداز میں پیش کیا گیا بلکہ جنسی اور توہین آمیز جملے بھی درج کیے گئے تھے۔ یہ مواد ’فیکا‘ (Phica) نامی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس کا نام اطالوی زبان کے ایک فحش لفظ سے...
    پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
    ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے گئے پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلوں نے بستیاں اجاڑ دیں اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جھنگ میں مائیں بچوں کو سنبھالے جان بچانے نکل کھڑی ہوئیں جبکہ چنیوٹ کے گاؤں ہرسہ بُلہا کے 5 ہزار مکین سڑکوں پر آ گئے۔ متاثرین نے کھانے پینے، کشتیوں اور کیمپوں کے فوری انتظام کا مطالبہ کیا ہے۔ دریائے چناب کا ریلا موٹر وے ایم ٹو تک پہنچ گیا، اسپیل وے...
    لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
    اسلام آباد: بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، انڈیا نے ایک بار پھر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا دریائے جہلم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی، چناری میں داخل ہوتا ہے، چکوٹھی سے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کے پانی میں آج دوسری مرتبہ تقریبا سات فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کا ریلا ایک بار پھر دارالحکومت مظفرآباد کی طرف رواں دواں ہے، چناری اور گردونواح میں مرد، خواتین اور بچے دریا کے کنارے جانوں کو خطروں میں ڈال کر اس وقت بھی لکڑیاں پکڑنے میں مصروف ہیں۔ دریائے ستلج...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا عدلیہ پر کوئی اختیار نہیں ہے، اور ان کا عمران خان کے ٹرائل سے متعلق حالیہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے حالیہ بین الاقوامی دوروں، اہم سفارتی ملاقاتوں اور ملکی و عالمی ایشوز پر حکومت کے مؤقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سلامتی کونسل کی صدارت: ایک بڑی سفارتی کامیابی اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی، جو پاکستان کے لیے ایک اہم موقع تھا۔ اس...
    پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
    لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی آبادیاں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بھارت سے آج شام ایک اور سیلابی ریلا چناب میں آئے گا جبکہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے سیلابی صورتحال بدتر ہو سکتی ہے۔ راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی نے لاہور، قصور، جھنگ، حافظ آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سرگودھا، نارووال، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔ 1692دیہات زیر آب، 14 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر صوبہ پنجاب میں چار دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب...
    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزرگاہوں میں موجود تمام غیرقانونی تعمیرات کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے گزرنے والا دو لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا 1988 کے بعد سب سے بڑا تھا، تاہم خوش قسمتی...
    پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید کو ہنسی مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔ میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔ ...
    ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
    دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق یہاں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح دریائے راوی میں بھی پانی کی صورتحال سنگین ہے۔ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 110 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔ ادھر حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک سے زائد کا شدید ریلا داخل ہوا ہے جس کے باعث 75 سے زیادہ دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ مقامی کھیت اور کھڑی فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق...
    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بدھ کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو 9 مئی 2023 کے فسادات کے دوران جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار لاہور پولیس نے 22 اگست کو شیرشاہ خان، جو عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے ہیں، کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ ایک روز قبل ان کے بھائی شہریز خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں بھی اسی کیس میں 8 روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے شیرشاہ کو 5 روزہ...
    بھارتی شہر نوئیڈا کے جہیز قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ نکی بھاٹی، جسے اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا، نے مرنے سے قبل فورٹس اسپتال میں ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ سلنڈر دھماکے میں جھلس گئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس کے مطابق 21 اگست کو اسپتال لائے جانے پر نکی بات کرنے کے قابل تھی اور اس نے سلنڈر بلاسٹ کا ذکر کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نکی کی ساس، سسر، ایک پڑوسی اور بہنوئی کو اسے گاڑی سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق بھاٹی خاندان کے گھر میں سلنڈر دھماکے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ...
    نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سیکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل اضافہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ...
    ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کارڈیک ڈیوائسز کے کلینکل ٹرائلز میں زیادہ خواتین کی شمولیت سے نتائج مزید درست اور واضح ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نان اسکیمک کارڈیو مایوپیتھی کے مریضوں میں، جو کہ دل کے پٹھوں کی کمزوری ہے اور خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، امپلانٹیبل کارڈیک ڈیفبریلیٹرز (ICDs) کے استعمال پر مردوں اور خواتین میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن اس مطالعے میں تقریباً نصف شرکا خواتین تھیں، جس کے بعد نتائج سامنے آئے کہ مردوں میں موت یا جان لیوا بے ترتیبی دھڑکن (جیسے وینٹریکولر ٹیکی کارڈیا اور...
    گوگل نے اپنے جیمنی اے آئی امیج جنریٹر میں اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے جیمنی 2.5 فلیش امیج لانچ کر دیا ہے، جسے ابتدائی طور پر نینو بناناز کے نام سے جانچا جا رہا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اب وائس یا ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے تصاویر میں ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں، جن میں کپڑوں کی تبدیلی، شرکا کی جگہ بدلنا، مختلف پس منظر میں ضم کرنا یا غیر ضروری عناصر کو ہٹانا شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ ٹیسٹ نتائج نے صارفین کو حیران کر دیا۔ مثال کے طور پر جب صرف دھڑ کی تصویر اور کرسیوں کا ایک عکس اپ لوڈ کیا گیا تو جیمنی نے...
    پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا اور 300 لوگ پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے،...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 25 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں پناہ لے چکے ہیں۔ ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کا ڈھانچہ محفوظ ہے اور وہاں سے گزرنے والا ریلہ اب خانکی ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ ریلہ کسی بڑے...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی یاد دلا رہا ہے، جب تقریباً 50 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ شکر گڑھ میں سیلاب کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
    عمران عباس نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکے ہیں بلکہ دنیا بھر میں 9 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے کے باعث سوشل میڈیا اسٹار بھی سمجھے جاتے ہیں اور آج کل ایک متنازع معاملے پر پھر سے زیرِ بحث ہیں۔ اس معاملے کا آغاز اداکار ببرک شاہ کے ایک انٹرویو سے ہوا جس میں انھوں نے ساتھی اداکاروں کی ’ریٹنگ‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔ جب میزبان نے ببرک شاہ سے عمران عباس کی اداکاری پر تبصرہ مانگا تو انھوں نے کہا کہ عمران عباس فلمی دنیا کے لیے موزوں نہیں ہیں بلکہ وہ تو مرد بھی نہیں لگتے۔ ببرک کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کسی نے اسے غیرمناسب طنز تو کسی نے غیر ضروری تنقید قرار دیا تھا۔ تاہم اداکار عمران عباس...
     بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف درجنوں دیہاتوں کو زیر آب کر دیا بلکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ کر دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ سیلاب کی شدت اور متاثرہ علاقے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    لندن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر دی۔ یارکشائر نے امام الحق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ہوم سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔ اب تک امام الحق 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his...
    اوکاڑہ: بھارت کی جانب سے اچانک دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ جاری کرتے...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے سماعت ہوئی، پولیس نے فرحان غنی سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا نام ہیں ملزمان کے اور الزمات کیا ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدلت کو بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے، پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ جنھیں مارا ہے وہ کس ادارے کے اہلکار و ملازم تھے؟ پراسیکیوٹر ادارے کے حوالے سے عدالت کو کوئی جواب نہ دے سکے۔ مزید پڑھیں:  سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس: سعید غنی کے...
    لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج کے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس سے کئی بستیاں زیر آب آ گئی ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ پاکپتن کی بستی چکرآلوکا اور کنڈ نین سنگھ کے حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے، سیلابی پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے میں مصروف ہیں۔ ستلج سے متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیہاتیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج نے سرحد کے قریب علاقوں...
    کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
    دنیا کا سب سے سستا کمپیوٹر کیس ٹینیج انجینیئرنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اتنا سستا ہے کہ اگر آپ اسے آرڈر کرتے ہیں تو اس کی کوئی کی قیمت نہیں بلکہ صرف ڈیلیوری فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ اس مصنوع کا پورا نام Teenage Engineering’s Computer-2 ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک منفرد کمپیوٹر کیس Computer-2 متعارف کروایا ہے جو دنیا کا "سب سے سستا کمپیوٹر کیس" قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کوئی قیمت نہیں، صرف ڈیلیوری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کیس منگوانے پر صرف شپنگ چارجز ہیں۔ یہ کیس ایک  شفاف پلاسٹک کی سنگل شیٹ سے بنایا گیا ہے جو فولڈ ہو کر کمپیوٹر کا کیس بن جاتا ہے۔ اس کے...
    شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...