بنوں؛ بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
BANNU:
خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا تاہم ناکام دہشت گردوں نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قریبی شہری آبادی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروہ کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج اور وفاقی کانسٹیبلری کے 6 بہادر سپاہی مادر وطن پر قربان ہو کر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔