2025-11-04@13:52:46 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2408				 
                «نہیں دیا گیا»:
(نئی خبر)
	 بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں  ملوث قرار دیے گئے ہیں۔  بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔  آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ  فیصلے...
	سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتوں کو خواتین سے متعلق محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جبکہ پارلیمنٹ نے ظلم کی تعریف قانون میں بیان کرنے کی کوشش نہیں بلکہ مختلف...
	پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیصلے کے نتیجے میں صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے۔دوسری جانب کولمبیا کی حکومت نے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ صدر پیٹرو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے کینسر کے کیس و اموات کا حامل ملک بن گیا ۔ ایک مطالعے کے مطابق لبنان میں کینسر کے نئے کیسوں میں 1990 ء سے 2023 ء کے دوران تقریباً 162فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ اموات میں تقریباً 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔لبنان نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ظاہر کی ہیں مثلاً بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر اور مثانے کا کینسر وغیرہ۔ لبنان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں تماکْو نوشی کا بہت زیادہ رجحان، فضائی آلودگی، جنریٹرز کی زیادتی، زرعی...
	ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ،کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو ایک اور ٹھیکا دے دیا
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-20کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ہوگیا۔2 سال سے زاید گزر جانے کے باوجود کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والے عاطف نظر کمپنی کو ہی گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا بھی ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی ہے۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہے جوکریم آباد انڈر پاس بنانے میں مستقل تاخیر کا شکا ر ہے جس کے باعث کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں 5گنا...
	رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
	وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
	پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
	چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے...
	یہ جہاز، جس کا نام “گیزوبا” رکھا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں، جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتی ہیں۔ انجینیئرز کے مطابق بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں، اور جہاز کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ گیزوبا میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم بھی نصب ہے، جس سے یہ ریموٹ نیویگیشن اور خودکار برتھنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے یِن شن پنگ کے مطابق، یہ جہاز صرف ایک نئی پروڈکٹ نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی پیش رفت ہے، جس میں بڑی بیٹریاں، ڈی سی پاور...
	ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تربت میں نوجوان حیات کو والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا اقلیتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فساد فِی الارض قرار دے چکی، ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل...
	اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
	وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ...
	پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے...
	ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
	واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روس پر بڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا آئندہ مزید سخت اقدامات کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی تھی، اور اب وہ...
	مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ انہیں جمعۃ المبارک سے ایک دن قبل گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور نمازِ جمعہ کے لیے مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سالہ نظربندی کے بعد رہا اپنے ویڈیو بیان میں میر واعظ نے کہا کہ وہ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت عبادت کو جرم بنا دیا گیا ہے اور بنیادی مذہبی و انسانی حقوق زبردستی سلب کیے جارہے ہیں۔ نمک حرام افغان طالبان کا وفد بھارت جا کر مودی کی کشمیر پر حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔ آج انکے سوشل میڈیا...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ کراچی پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جہاں نہ پانی دستیاب ہے، نہ بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکارہ ٹریفک نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب اس...
	راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے  آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
	اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی علما و مشائخ کونسل  نے اسلام میں محراب و منبر کو اصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور فکری رہنمائی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام معاشرے کا روشن کردار اور قوم کے فکری و روحانی رہنما ہیں۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور نفرت آمیز ماحول ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ یہ ماحول ختم کرنے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور امن کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ گزشتہ روز یہاں  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماء و مشائخ کونسل کے دوسرے اجلاس کے بعد وزارت مذہبی امور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار ٹرائل ہو چکا ہے، کچھ ملزمان کو سزا ہوئی، کچھ بری ہو چکے ہیں، صرف عبید کے ٹو اب بھی جیل میں ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی۔پولیس کے مطابق 1998 میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔انسداد دہشت گردی...
	میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگلور و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے تاہم آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طلبا ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج کا اعلان سہ پہر کیا گیا جبکہ نتائج کو چار بجے تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونا تھا۔ عصر حاضر میں جدت کی وجہ سے اب امتحانی نتائج کا ضمیہ جاری نہیں ہوتا تاہم بورڈ کی جانب سے رزلٹ کو ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد طلبا گھر بیٹھے آن لائن امتحانی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ سال 2025 کے امتحانات میں سائنس گروپ میں 1 لاکھ 77...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھر وہ کیڑے ہیں جو ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ تاہم زمین کے دو خطے — براعظم انٹارکٹیکا اور یورپی ملک آئس لینڈ — ایسے تھے جہاں اب تک مچھر نہیں پائے گئے تھے۔ مگر اب تاریخ میں پہلی بار آئس لینڈ میں مچھروں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت نے اس سرد ترین ملک کو بھی ان کیڑوں کے لیے قابلِ رہائش بنا دیا ہے۔سائنسدانوں نے کچھ عرصہ قبل پیشگوئی کی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث آئس لینڈ میں مچھر جلد ظاہر ہوسکتے ہیں، تاہم ان کا خیال تھا کہ ملک کا سخت اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع  کی پولیس کی  کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
	اسلام آباد سے تازہ سیاسی بیان میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو “بزدار ٹو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا نہیں بلکہ سوچ بدلنے کا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔ خیبر پختونخوا نے خود بلٹ پروف گاڑیاں نہیں خریدیں، وفاق نے فراہم کیں تو اعتراض کیا گیا کہ یہ پرانی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں مگر افسوس کے ساتھ ان پر سیاست کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیے عالمی معیار...
	ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
	امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
	 سٹی42: لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر رضا کارانہ طور پر اسلحہ مقامی تھانوں میں جمع کرانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ خود مختارانہ طور پر اسلحہ جمع کرائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ لائسنس یافتہ افراد کو بھی اپنے ہتھیار تھانوں میں رجسٹرڈ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  لاہور پولیس نے اب تک غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 45 مقدمات درج کر دیے ہیں۔ شہر کے اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور ان کی...
	 سٹی42: سستے پلاٹوں اور چند پیسوں میں فائلوں کے دعوے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہو گیا ہے اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی سوسائٹیاں این او سی کے جھوٹے دعوے، بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے جعلی وعدے کر رہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے اخراجات وصول کرتی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے...
	ریاض احمدچودھری بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے۔بھارت کاآخری فالس فلیگ آپریشن پہلگام تھا جو امسال اپریل میںکیا گیا ۔ ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعہ کو کوئی کوریج نہ کی، یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور پر لیا۔ اس کی ایک وجہ تو ماضی میں بھارت کی جانب سے مختلف مواقعوں پر پاکستان پر لگائے جانے والے بعض وہ الزامات اور اقدامات ہیں جن کے مصدقہ شواہد پر مبنی کوئی قابل یقین رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آسکی، جبکہ بعض مبصرین اس کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلگام واقعے سے بے اعتناعی ہی نہیں بلکہ لاتعلقی کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات میں بہتری کی جانب ایک اور اہم قدم، خستہ حال مشینری و گاڑیوں کو مرمت کے بعد دوبارہ کارآمد بنا دیا گیا۔ افتتاحی تقریب نیپا ورکشاپ میں منعقد ہوئی، جہاں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ کارآمد بنائی گئی گاڑیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ماجد خان، وائس چیئرمین آصف حسن، اشعر عماد، عادل محمد، رہنما جماعت اسلامی کامران چشتی، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس اقدام سے...
	خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا، اپنے صوبے کے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں...
	 پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، بانی سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیڈر کے سو سالہ اقتدار سے شیر کا ایک دن کا اقتدار بہتر ہے، اس صوبے اور عوام کی امنگوں کے مطابق وقت گزاروں گا، اپنے صوبے کے عوام کا سر جھکنے نہیں دوں گا، میرا لیڈر اس سسٹم کا باپ ہے، وزیراعظم کی جانب سے جو ایجنڈا آیا وہ امن و امان کے حوالے سے نہیں تھا، مزمل اسلم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس نے صوبے کا مقدمہ لڑا۔...
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا، سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق راچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔ دکانداروں کے مطابق افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد...
	امریکہ کے گہرے سمندر میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز منظر دوبارہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں قاتل وہیلز یعنی اورکاز اپنے سر پر مردہ سالمن مچھلی رکھے تیر رہی ہیں—ایک ایسا منفرد انداز جو گزشتہ 37 سال بعد پھر سے سامنے آیا ہے۔ اورکا، جو کہ قاتل وہیل کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ایسا سمندری جانور ہے جس نے سائنسدانوں کے ذہنوں کو برسوں سے الجھا رکھا ہے۔ ان کے رویے اور عادات پر تحقیق کے باوجود بھی کئی سوالات اب تک جواب طلب ہیں، خاص طور پر یہ کہ وہ سفید شارک کو کیوں شکار کرنے لگے ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے پانیوں میں ایک بار پھر اورکاز نے اپنے سروں پر...
	صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حماس کے ساتھ امن برقرار رہے۔ ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے"۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں حماس کے مبینہ حملوں کے جواب میں فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنگ بندی کے "عمل درآمد کی تجدید" شروع کر دی ہے، جب کہ دونوں فریق ایک دوسرے...
	فوٹو بشکریہ ایکس  پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر لاہور کی فضا میں آلودگی کا معیار 332 پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب صنعتی شہر فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کے معیار کے اعتبار سے فیصل آباد ملک بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا ہے۔فیصل آباد کی فضا کا معیار 325 اور شیخوپورہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوائیں لاہور کا رُخ کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب  کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ کہانی دراصل ہماری قومی ایئرلائن کی بربادی کی ہے، لیکن حقیقت میں یہ صرف ایک ادارے کی داستان نہیں بلکہ اس سوچ کی عکاسی ہے جس نے پورے ملک کو قرضوں اور ناکامی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ کبھی یہ ایئرلائن ایشیا کی بہترین ایئر لائن سمجھی جاتی تھی، آج یہ کرپشن اور نااہلی کی علامت ہے۔نواز شریف کے دور میں ہزاروں غیر ضروری سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔ ایسے لوگ شامل کیے گئے جنہیں ایوی ایشن کا کوئی تجربہ نہ تھا۔ کئی بار جہاز کم اور ملازمین زیادہ دکھائی دیتے تھے۔ اسی دور میں مہنگی لیز پر جہاز لائے گئے جن کے معاہدوں میں کمیشن کی بازگشت عام تھی۔آصف زرداری کے دور میں ادارہ مزید دباؤ کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-14 خیرپور (جسارت نیوز ) 2022 میں ہونے والی برسات میں کیا جانے والا سروئے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی متاثرہ سینکڑوں افراد چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر افسران کی بے حسی افسران کی جانب سے رشوت لینے کا جنون متاثرہ خاندان بد دعائیں دینے لگے درجنوں دیہات سرسوں کے رحم وکرم پر سرسوں میں کرہشن کے خدشات ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں کنگری صوبو دیرو گمبٹ ٹھری میرواہ اور خیرپور میں 2022 میں ہونے والی تباہ کن برسات میں جانی ومالی نقصانات کا سروئے سرسوں نامی تنظیم نے کیا تھا خیرپور میں مختیار کار تپیداروں نے منظور نظر افراد کے لاکھوں روپے منظور کرائے جو کھاتے پیتے گھرانے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز+آن لائن) لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، اسموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہوائوں کی زد میں اوسط اے کیو آئی 292 تک پہنچ گیا ہے۔ صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مضر اثرات انسانی صحت پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ ایچ بلاک فلیٹ نمبر 310 میں لگی۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ فلیٹ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا ہے ۔آتش زدگی کے موقع پر ایم این اے موجود نہیں تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھادیا ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دورمیں مخالفین کوجیلوں میں ڈالا گیا،میرے خلاف سزائے موت والا مقدمہ بنایا گیا۔اْنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پربیٹھنے کی بات کرتے تھے، ملک فتنہ،فساد،جارحیت سے نہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں،اس وقت بھی سابق وزیراعظم نے مذاکرات کی بات پرکہا کسی کونہیں چھوڑوں گا۔مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اْس وقت یہ کہتے تھے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی، نجی اداروں کوکنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی اور بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ  مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کردیا گیا، اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات...
	حالیہ سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے باعث طورخم اور دیگر اہم پاکستانی افغانی سرحدی راستے کئی دنوں سے بند یا محدود رہ چکے ہیں، جس سے تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ شدید متاثر ہوئی ہے۔ بندش کے باعث بیک لاگ اور روکی ہوئی کارگو، ٹرکوں اور کنٹینرز کی تعداد بڑھی ہے۔ مثال کے طور پر،ایف بی آر کی ہدایت پر افغانی ٹرانزِٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی، کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے۔ تجارتی راستے محدود ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں تجارتی کمی اور نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مثال کے طور پر ماضی میں بار بار بندش کی وجہ سے 22 دن کے اندر تقریباً 6 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگرچہ کچھ...
	آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ریلیز کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکسفورڈ: برطانیہ کے تاریخی شہر آکسفورڈ میں ایک ایسا منفرد ہوٹل قائم کیا گیا ہے جو کبھی عوامی بیت الخلا کے طور پر استعمال ہوتا تھا،  حیرت انگیز طور پر یہ عمارت اب ایک جدید مگر منفرد طرز کے بوٹیک ہوٹل میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کا نام  دی نیٹی (The Netty)  رکھا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ہوٹل اسٹ گلز روڈ پر زیرِ زمین واقع ہے، جہاں پہنچنے کے لیے سیڑھیاں نیچے اترنا پڑتی ہیں،  دی نیٹی 1895 میں ملکہ وکٹوریہ کے دورِ حکومت میں تعمیر ہوا تھا اور 2008 تک ’جینٹلمینز ٹوائلٹ‘ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ، حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسے بند کر دیا گیا تھا۔عمارت گیارہ سال تک...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر ایک سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں "نو کنگز" کے نام سے بڑے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں 2,700 سے زائد شہروں میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ صرف شکاگو میں ہی تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ یہ مظاہرے تارکینِ وطن کی جبری بے دخلی، فوج کی تعیناتی اور صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 2015 میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی تمام شقیں ہفتے کے روز ختم ہو چکی ہیں، جس کے بعد ایران اب اس معاہدے کا پابند نہیں رہا،  ایران اب بھی سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ایران نے ہمیشہ عالمی ذمہ داریوں کا احترام کیا لیکن اب چونکہ معاہدے کی مدت پوری ہو چکی ہے، اس لیے ایران اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلے کرے گا۔یاد رہے کہ 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین شامل تھے، اس معاہدے...
	  لاہور:   پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
	موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔(جاری ہے) لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی میں 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے،ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک...
	پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں،...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
	ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
	موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ جاری ،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،پولیس تحریک لبیک کے احتجاج میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ پر تشدد واقعات کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوچکی ہے، پولیس کی طرف سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسندعناصر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-10 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم یو ایس چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کیس فائل کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی چیمبر آفس کامرس کی جانب سے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ پر ایک لاکھ ڈالرزایچ ،ون بی ویزا فیس کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پہلا قانونی اقدام ہے، جب سے ریپبلکن صدر نے جنوری میں اپنے دوسرے دورِ صدارت کا آغاز کیا ہے۔چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی فیس سے وہ کاروبار جو ایچ، ون بی ویزا پروگرام پر انحصار کرتے ہیں، انہیں یا تو اپنی افرادی لاگت میں نمایاں اضافہ کرنا پڑے...
	دنیا بھر کی خبروں میں پاکستان کے بارے میں حوصلہ افزاء خبروں کا عموماً انتظار ہی رہتا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر چند روز قبل جاری ہوئی تو توجہ کا باعث بنی۔ دنیا کی اعلیٰ تعلیمی ریسرچ یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پاکستان کی 48 یونیورسٹیز شامل! تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ہے کہ برطانیہ کا ایک معروف میگزین 2004 سے 100 سے زائد ممالک کی معروف یونیورسٹیز کی سالانہ عالمی رینکنگ جاری کرتا ہے۔ 2025 کی جاری رینکنگ میں 115 ممالک کی 2,191 یونیورسٹیز کا ڈیٹا شامل ہے۔ حاصل شدہ ڈیٹا 18 بنیادی فیلڈز پر مشتمل تھا جنھیں پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ یوں 100 نمبروں پر مشتمل رینکنگ کا ایک جامع پیمانہ بنایا گیا۔ رینکنگ کے اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی کی جانب سے ہٹ دھرمی جاری ہے، صہیونی ریاست نے رفح کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ پیر کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔رفح کراسنگ ایک سرحدی گزر گاہ ہے جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہے۔اس اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ نہیں کھلے گی۔بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حماس اپنے اس وعدے پر کس حد تک...
	 مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت...
	منظور وسان—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا۔بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہیں اور اسے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ملک کے لیے کچھ مشکل ہو گا، اچھی بات ہےکہ ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہے ہیں۔منظور وسان نے مزید کہا کہ کبھی کبھی تعریف گلے پڑ جاتی ہے، مگر اب تک تو اچھا ہے۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی مسائل ہیں، افغانستان اور بھارت کا مسئلہ ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ شہزادہ اینڈریونے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب مزید اپنا شاہی لقب یا وہ اعزازات استعمال نہیں کروں گا جو مجھے دیے گئے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بادشاہ چارلس سوم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ڈیوک آف یارک بھی واپس کر دیا گیا...
	پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
	پاکستان کی جانب سے پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کو کرکٹرز کی ہلاکت سے تعبیر کرنے کا افغان پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔  اس لیے کہ پروپیگنڈا مہم کے باوجود پاکستان کا موقف واضح ہے کہ خوست اور پکتیکا میں کیے گئے فضائی حملے حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈ مراکز اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والی خفیہ معلومات پر مبنی درست کارروائیاں تھیں، نہ کہ کسی قسم کی شہری یا ’کرکٹرز‘ ہلاکتیں۔ یہ بھی پڑھیں:اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستانی کارروائی میں مارے گئے افغان کمانڈرز کی فہرست سامنے آ گئی افغان سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے پھیلائی گئی ’کرکٹرز ہلاک‘ کی کہانی تیز جانچ پڑتال کے بعد بے بنیاد ثابت ہوئی،...
	وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن) کے فاؤنڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا اس...
	 پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور اب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے افغانستان و بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے تحریری جواب کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2023 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان 2.50 فیصد، بھارت 0.80 فیصد، ایران 0.72 فیصد اور بنگلہ دیش میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ عراق میں یہ شرح 2.27 فیصد، نیپال میں 2.31 فیصد اور سریلنکا میں 1.1 فیصد ہے۔...
	 بنگلہ دیش میں حکومت کو آگے چلانے اور سیاست کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے ”جولائی چارٹر“ کہا جا رہا ہے۔  یہ چارٹر پچھلے سال ہونے والی طلبہ کی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا۔ اس بغاوت میں بہت سے لوگ مارے گئے تھے اور اسی وجہ سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر بھارت بھاگنا پڑا تھا۔ عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ اس چارٹر پر دستخط سے ملک میں امن اور سیاسی نظام بحال کرنے کی راہ ہموار ہوگی، تاکہ 2026 میں نئے انتخابات کرائے جا سکیں۔ لیکن کچھ جماعتیں، خاص طور پر نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) اس...
	 بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-18  کراچی (رپورٹ: حماد حسین ) ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی پیداوار ناکافی، ضائع ہونے کی شرح خطرناک حد تک زیادہ، اور غذائی عادات غیر متوازن ہیں، جس کے باعث قومی سطح پر صحت، معیشت اور خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کہلانے کے باوجود گندم، دالیں، تیل اور دیگر اجناس درآمد کرتا ہے۔ ہماری پیداوار یا تو ضروریات کے مطابق نہیں یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور ناکام پالیسیوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کم رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان...
	آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم  بھی مستعفی ہوگئے۔وزراء نے حکومت پر آئین شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیا۔عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کیے گئے.حکومت نے نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا. ریاستی وحدت کو نقصان پہنچا۔ترقیاتی فنڈز سیاسی وفاداریاں خریدنے پر خرچ کیے گئے.مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا مسئلہ کشمیر کے مؤقف کے خلاف سازش ہے،عوام دشمن اور آئین شکن حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ یاد رہے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم نے گزشتہ روز تحریری استعفے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو بھیج د ئیے تھے۔دونوں وزرا نے اپنے استعفوں...
	سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس...
	 کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔   اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔  اسپتال کی...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
	اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا پاس ورڈ یاد نہیں آ رہا تو گھبرانے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ گوگل نے اکاؤنٹس کی حفاظت اور ریکوری کو آسان بنانے کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں’’ریکوری کانٹیکٹس‘‘ شامل ہے — یہ طریقہ کار کسی حد تک گیم شو کے لائف لائن کی طرح کام کرتا ہے جہاں آپ ایک قابلِ اعتماد دوست یا رشتہ دار کو شامل کرتے ہیں۔ ایک بار کانٹیکٹ شامل ہو کر دعوت قبول کر لے تو جب آپ ریکوری کی کوشش کریں گے تو آپ کوAsk your friend to help you sign nکا آپشن دکھے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے منتخب کردہ شخص کو اپنے...
	 دنیا بھر میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے 86 ممالک پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مجموعی قرضہ 162 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس جاری ہیں، جن میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مالیاتی بحران زیربحث ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کو اکثر’’آخری امید کا قرض دہندہ‘‘ تصور کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے قرضے سخت شرائط کے باعث قرض لینے والے ممالک کی معیشتوں کو مزید دباؤ میں ڈال دیتے ہیں۔ ان شرائط کے نتیجے میں مہنگائی، بیروزگاری اور کفایت شعاری کی پالیسیاں بڑھتی ہیں،...
	جنوبی چین سے تعلق رکھنے والے ایک دلچسپ جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ دونوں نہ صرف ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ چہرے کے خدوخال بھی اتنے ملتے جلتے ہیں کہ دیکھنے والے اندازہ نہیں لگا پاتے کہ ان میں سے شوہر کون ہے اور بیوی کون! چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر Dongguan سے تعلق رکھنے والے ہیشیان شینگ اور ان کی اہلیہ لیانگ شیاؤ، جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، چینی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے کافی مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو...
	ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
	پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ سجل...