2025-09-18@08:15:49 GMT
تلاش کی گنتی: 10566
«کا ایک سالانہ انکریمنٹ»:
(نئی خبر)
مغربی سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، باغی گروپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ...
غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
ایک حالیہ رپورٹ میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے کہ چین میں ایک نوجوان لڑکا طویل عرصے تک موبائل فون دیکھتے ہوئے گردن جھکائے رکھنے کی وجہ سے فالج کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے اور یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گُدی کی رگ میں خون جمنے کا مسئلہ پیدا ہوا جو فالج کا سبب بنا۔ طبی ماہرین اس واقعے کو "text neck" یا غیر مناسب گردن کی پوزیشن کے سنگین نتائج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نوجوان نے بہت لمبے عرصے تک موبائل استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن کو جھکائے رکھا۔ جس کے نتیجے میں گردن میں خون کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ریڑھ کی رگوں میں اوپری حصے خون جم گیا اور وہ فالج کا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمے داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ وزیر...
بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔ سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی مدد...
کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون 1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں...
اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور نے پیر کے روز جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی مرسیا کے شہر سان خاویئر میں اپنی 3 سالہ فوجی تربیت کے آخری اور سب سے مشکل مرحلے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل 19 سالہ شہزادی مکمل فوجی وردی میں ملبوس الفیریز آلومنا (کیڈٹ انسائن) کے طور پر چوتھے سال کے کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ وہ ایل ایک ایکس 8 پروموشن کے اس کورس کا حصہ بنیں جس میں سخت تربیت دی جاتی ہے۔ یہ مرحلہ صرف تربیت کا اختتام نہیں بلکہ ایک روایت کی تجدید بھی ہے۔ شہزادی کے والد بادشاہ فلپ ششم اور دادا بادشاہ جان...

چینی صدر کی اہلیہ کا 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
انڈونیشیا بھر میں پیر کو ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے جبکہ دارالحکومت جکارتہ میں فوج تعینات کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک گیر احتجاج کے دوران کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ احتجاج ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے شاہانہ مراعات پر عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے۔ پیر کی سہ پہر جکارتہ میں قومی پارلیمنٹ کے باہر کم از کم 500 مظاہرین جمع ہوئے جن کی نگرانی کے لیے درجنوں پولیس اہلکار موجود تھے۔ فوجی اہلکار بھی پہلے موجود تھے لیکن چند گھنٹوں کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ ہزاروں مزید مظاہرین سماٹرا کے شہر پالمبنگ، بورنیو کے شہر بنجارماسن، جاوا کے شہر یوگیاکارتا، اور سولاویسی کے شہر مکاسر میں جمع ہوئے۔ مظاہرے کیوں ہو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....
پشاور: موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔ مسودہ کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور چار غیر سرکاری شخصیات ممبران ہوں گی۔ ایکٹ کے مطابق کالئمیٹ ایکشن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو موسمیاتی پالیسیوں اوراقدامات کرنے، ہم آہنگی اورعملدرآمد کرے گا۔ بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،...
جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
لاہور: ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں شہریار، مہریار اور طاہرہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مثبت رجحان غالب رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس کے کاروبار میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 25 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,204 پوائنٹس بڑھ کر 149,822.20 کی سطح پر پہنچ گیا، جو 0.81 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروبار میں گاڑیوں کے کارخانے، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، دواسازی اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے نمایاں طور پر سرگرم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 100 انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، او جی ڈی...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے۔ چند سال پہلے تک جو کام صرف ہاتھوں سے یا انسانوں کے ذریعے ممکن تھے، آج وہی کام مشینیں نہ صرف بہتر بلکہ زیادہ تیز کر رہی ہیں۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ دفتر کے ملازمین دن رات کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ایک جیسے کام دہراتے رہتے ہیں۔ کوئی ایکسل شیٹ میں نمبرز ڈال رہا ہے، کوئی ای میلز کو کھول کر معلومات آگے بھیج رہا ہے اور کوئی ہر دن کی رپورٹ بنا کر اپنے باس کے پاس پہنچا رہا ہے۔ یہ سب کام اہم ضرور ہیں مگر ایک حد کے بعد یہ انسان کےلیے بوریت اور تھکن کا باعث بن جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک نئی قسم کی مددگار ٹیکنالوجی...
پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی اقدام کے تحت پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ۔ ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا اور صرف 2 ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے 1133 ارب روپے قرضہ کی ایک اور یادگار واپسی سر انجام د ی جس سے اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی...
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایک نوجوان انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں پچھلے 2 سے 3 ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ‘میں ثناء یوسف نہیں بننا چاہتی’ ٹاک ٹاکر سامعہ حجاب کی اغواء کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس اور عوام سے ساتھ دینے کی اپیل۔ pic.twitter.com/51n5wNudTb — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 1, 2025 ٹک ٹاکر واقعے کی تفصیل بیان کرتے...
پاکستانی طبی کارکن چین میں روایتی چینی طب سیکھنے میں مصروف عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے فرسٹ اسپتال کے شعبہ روایتی چینی طب برائے آرتھوپیڈکس اور ٹراماٹولوجی کے ڈاکٹر گونگ ژی شیان 6 پاکستانی طبی کارکنوں کو روایتی چینی طریقوں سے فریکچر کی پٹی باندھنے کی تکنیک سکھا رہے ہیں۔ ایک تربیت حاصل کرنے والے شخص دبیراحمد خان نے اپنی مرضی سے زخمی مریض کا کردار ادا کیا تاکہ ڈاکٹر گونگ کے عملی مظاہرے میں مدد فراہم کر سکے۔ یہ پاکستان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) پریکٹیشنر ٹریننگ پروگرام ہے جو 11 اگست سے شروع ہوا۔اس پروگرام کو مجموعی...
مظفرآباد کا ایئرپورٹ، جو کبھی جہازوں کی پرواز اور بورڈنگ اناؤنسمنٹس سے گونجتا تھا، آج ایک نئے انداز میں زندہ ہے۔ اب یہاں مسافروں کے ہجوم کی بجائے سیاحوں کی قہقہے سنائی دیتے ہیں، ڈرون کی بھن بھن اور پیراگلائیڈرز کی رنگین اڑانیں آسمان کو اپنی گرفت میں لیے نظر آتی ہیں۔ یوں یہ ویران پڑا رن وے ایک بار پھر زندگی سے بھر گیا ہے، مگر اس بار ایڈونچر اور سیاحت کے دلکش رنگوں کے ساتھ۔ آسمان کی نیلاہٹ میں پرندوں کی مانند جھولتے گلائیڈرز جب اسی پرانے رن وے پر اترتے ہیں تو ایک نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔ اردگرد کے سرسبز پہاڑ، دریائے نیلم کا بہتا پانی اور کھلا آسمان اس مقام کو ایک منفرد دلکشی عطا...
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
پاکستان کی قومی سلامتی کا ایک بنیادی نقطہ یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی ایک بڑا قومی مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے درپیش ہے ۔ دہشت گردی کے معاملات کا تعلق داخلی ، علاقائی اور عالمی سیاست سے بھی جڑا نظر آتا ہے ۔دہشت گردی کے معاملات کو قومی ،علاقائی اور گلوبل فریم ورک میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست اور حکومت کئی برسوں سے اس اہم نقطہ پر زور دے رہی ہیں کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف نہ صرف پراکسی جنگ لڑی جا رہی ہے بلکہ جو بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ان کی سرپرستی اور سہولت کاری...
بونیر کے علاقے قدر نگر میں 25 سالہ نور محمد اپنے حجرے میں خاموش بیٹھا ہے۔ فلاحی تنظیموں کے رضاکار اور مقامی افراد اسے گھیرے ہوئے ہیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد امدادی تنظیمیں راشن تقسیم کر رہی ہیں، جبکہ کمیونٹی کے افراد غمزدہ نوجوان کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہر آنے والا ایک ہی دکھ بھری بات کہتا ہے ’’ بونیر میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے خوشی سے بھرپور شادی کی تقریب کو ماتم اور سانحے میں بدل دیا۔‘‘ نور محمد بتاتا ہے کہ سیلاب سے ایک دن قبل اس کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ گھر کی عورتیں دلہن کو گھر لانے کے لیے بے تاب تھیں۔ لیکن 15 اگست کو...
آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...

‘بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو پیچھے چھوڑیں گے،’ گورنر سندھ کا نوجوانوں کو دبئی کے 24 ٹکٹس دینے کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے اور بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو پیچھے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور ملک کا نام روشن کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے دبئی کے 24 ٹکٹس دینے کا اعلان کیا جبکہ ایک طالبہ کو...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو رکن ممالک کے درمیان اجتماعی سلامتی، معاشی ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ مگر حالیہ اجلاس میں بھارت نے اس کے اصل مقصد سے ہٹ کر ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی، جسے نہ صرف رکن ممالک نے مسترد کیا بلکہ پاکستان کے مؤقف کو بھی سراہا۔ بھارتی میڈیا کا گمراہ کن بیانیہ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گمراہ کن دعوے کیے، حالانکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور اس کی روک تھام پہلے سے ہی SCO کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ Lahore Qalandars ???? Warwickshire CCC Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025 لاہور قلندرز کے مالک...
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے، یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا...
اس ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بیجنگ پہنچ رہے ہیں جہاں دوسری جنگِ عظیم میں ایشیائی محاذ پر فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کے لیے یہ دن صرف ایک یادگار تقریب نہیں بلکہ اس صدیوں پرانی جدوجہد کی علامت ہے جو اس نے افیون کی جنگوں سے لے کر 1945 میں جاپان کی شکست تک غیر ملکی تسلط کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں:’تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی‘، دیمیتری ترینن کا تجزیہ روس کی جانب سے چین کی قربانیوں کو تسلیم کرنا بیجنگ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ماضی سے آگے کا سفر پیوٹن کا یہ دورہ محض تاریخ کو یاد کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی طرف اشارہ بھی ہے۔ روس...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ساجد نامی اہلکار شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق: دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے۔ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔ تریموں بیراج میں بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جو ایک دن میں ایک...
ایک امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں رہنے والے ڈوگی لش کو 2025 میں ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ملی جنہوں نے Crocs (مخصوص قسم کے ربڑ سے بنی چپلوں) کا سب سے بڑا مجموعہ جمع کیا ہے۔ ڈوگی کے پاس ان چپلوں کے تقریباً 3,803 جوڑے ہیں۔ یہ واقعی ایک زبردست سنگ میل ہے۔ ڈوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے جرنل میں اہداف کی ایک فہرست بنائی تھی جب وہ نوعمر تھے، اور اس طرح انہوں نے یہ چپلیں جمع کرنا شروع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے اہداف کی فہرست کہا اس کے علاوہ...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے نقاب پوش ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے نتائج کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔ #Hamas's celebrity spokesman Abu Obaida might have been killed Saturday evening in a targeted Israeli airstrike in Rimal, a suburb 3 km away from the center of #Gaza City. No confirmation yet from Hamas or IDF.pic.twitter.com/oF0pAFoUw7 — Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) August 30, 2025 فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 30 اگست 2025 کو غزہ سٹی کے مغربی علاقے الثورہ اسٹریٹ پر ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کے مناظر ہیں، جسے حماس...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔ اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...
تاریخ کے صفحات میں کئی ایسے لمحے چھپے ہیں جو نہ صرف قوموں کی یادوں میں نقش رہ جاتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو قربانی، جدوجہد اور تلخیوں کا مرکب ہے۔ 1971 کے المناک واقعات نے دونوں قوموں کے دلوں میں فاصلے ڈال دیے، لیکن آج ایک ایسا سنہری موقع پیدا ہوا ہے جسے ضایع کرنا شاید تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ دنیا ایک نئے عالمی منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، خطے کی معیشتیں بدل رہی ہیں اور عوام کی توقعات بھی بلند ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو ایک...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کے دن دوپہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا جس کے ذریعے تھانے کے صحن پر بم گرایا گیا۔ ڈرون دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق...
لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبے کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے منصوبے کی اصل حقیقت ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ PICIIP کے تحت شروع کیا گیا تھا جس پر ورلڈ بینک کے قرض سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی برس سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے معیار کا اندازہ...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔ نشو بیگم نے مزید...
بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ میں کم ازکم دو سو اسی صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض نبھاتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔نجی ولاگرز اور فری لانس رپورٹرز ان کے علاوہ ہیں اور اگر انھیں بھی جمع کر لیا جائے تو یہ تعداد ساڑھے تین سو سے اوپر پہنچ رہی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ غزہ اطلاعات کی ترسیل کرنے والوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے۔اس قبرستان میں وہ بوڑھے ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں کسی صحافی یا میڈیا ورکر کا بھائی، باپ ، ماں ، بیٹا ، بیٹی ہونے پر گولی ، راکٹ یا بم کی شکل میں سزاِ موت دی گئی۔ اس المیے کی گہرائی کا اندازہ...
ممبئی بھارت کا فنانشنل کیپیٹل کہلاتا ہے، یہ بھارت کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ 2024 کی مردم شماری کے مطابق ممبئی کی آبادی 2 کروڑ 50 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ کبھی ممبئی ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا جس کے ساتھ چھ جزائر اور تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور میں انجینئروں نے سات جزائرکو ملا کر ایک شہر میں تبدیل کیا۔ سول انجینئرنگ کا یہ شاہکار 1845 میں مکمل ہوا۔ بمبئی کو 16اپریل 1853 میں مسافر ریل گاڑی کے ذریعے مضافاتی گاؤں تھانا سے منسلک کیا گیا۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں ممبئی کی بندرگاہ انگریز فوج کی جاپان اور جرمنی کے خلاف فوج کی سپلائی لائن کی سب سے بڑی بندرگاہ تھی۔ بھارتی حکومت نے 1950 میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایک نئی پہچان بنالی ہے۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد ملک نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی نگرانی اور ریگولیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی کرتے ہوئے نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل کی عملی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔ بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان آخرکار عالمی...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
امریکا میں ایک جوڑی نے ایک منٹ میں 96 اسفنج چہرے پر مارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو کہ سیریل ریکارڈ بریکر ہیں) نے اپنے ساتھی جونتھن ہینن کے ساتھ مل کر بطور دو لوگوں کی ٹیم ایک منٹ میں چہرے پر سب سے زیادہ گیلے اسفنج (92) پھینکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جس کو بعد میں ایک دوسری ٹیم نے 93 اسفنج پھینک کر توڑا تھا۔ ریکارڈ کے لیے ٹیم کے ایک فرد کو دوسرے فرد کے چہرے پر گیلے اسفنج پھینکنے ہوتے ہیں۔ ڈیوڈ رش کا ایک آن لائن پوسٹ میں کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اسفنج کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کو کھولے رکھنا...
اسٹریپ تھروٹ یعنی گلے کی سوجن اور درد والی یہ عام بیماری دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کو متاثر کرتی ہے لیکن کچھ بچوں میں یہ بیماری ایک ایسے صدمے کا باعث بن سکتی ہے جو نہ صرف ان کی ذہنی حالت بلکہ پوری زندگی کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکول سے لگاؤ نوعمر بچوں کو بُلنگ سے ہونے والے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2012 میں 8 ویں سالگرہ کے دن چارلی ڈریوری کی زندگی بدل گئی۔ کیک، تحائف اور پارٹی کے مزے کے باوجود اس کی ماں کیٹ ڈریوری نے نوٹ کیا کہ اس کا بیٹا عجیب رویہ اختیار کر رہا ہے۔ آنکھ پھڑکنے سے آغاز...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
وسطی امریکا کے ایک ملک کوسٹا ریکا میں بحرالکاہل کے ساحل پر ماہی گیری کے دوران ایک ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو پکڑا ہے جو دنیا بھر میں پہلی بار مکمل نارنجی رنگ میں دیکھی گئی ہے۔ گارون واٹسن نامی شخص نے اگست 2024 میں ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پانی سے باہر نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر ناقابل یقین تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی اور سیارے کی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟ گارون واٹسن، جو پیرسمینا دومس دی ہوٹل کے مالک ہیں، نے اپنی...
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرائے اور ٹیکس کی عدم وصولی ،بغیر ٹیندر کے اخراجات ، اضافی ادائےگیوں کی مد میں ایک ارب 17کروڑ 13لاکھ 27ہزار روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تیار کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مخلتف مد میں ایک کروڑ 3لاکھ 12ہزار روپے کی رقم کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈ، اسٹالز، نادرا کے برتھ، میرج اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹس کی فیس اور کرائے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا...
بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔ جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر قطر جانے والے مسافر سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بھیرہ انٹرچینج...
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ڈیموں کے سپل ویز کھولنے سے سیالکوٹ ڈوب گیا اور پنجاب و سندھ میں مزید بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پچھلے سیلاب میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن اس بار بروقت وارننگ کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ گئیں۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق...
اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل کو غزہ کا مرحلہ وار الحاق کر لینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی الجزیرہ نیوز کے مطابق سموٹریچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حماس نے سرنڈر نہ کیا، ہتھیار نہ ڈالے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل کو ہر ہفتے غزہ کے ایک حصے پر قبضہ کرنا چاہیے اور یہ عمل 4 ہفتوں تک جاری رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سال کے اختتام تک غزہ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی...
دیواستبداد کی بات تو ہوگئی جو جمہوری قبا میں پائے کوب ہے۔77سال سے ناچ رہا ہے گارہا ہے اور مستقل جمہوری خاندان کی چار چار پشتوں سے ’’داد‘‘ پارہا ہے اور اس کا جو نتیجہ نکل رہا ہے۔ اس پر بیچارا دانشور لطیفے کا الٹ سنا رہا ہے، کہتا ہے پس چہ باید کرد۔اب تھوڑی سی بات آزادی کی نیلم پری کی بھی ہوجائے۔ اس بیچاری کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے جو ’’سچ‘‘ کے ساتھ ہوا تھا۔جب جھوٹ نے تالاب میں نہاتے ہوئے اس کا لباس چرا لیا تھا۔ اور سچ کے لباس میں شہرجاکر خود تو حاکم شہر بن گیا اور بیچارا سچ تالاب میں حیران وپریشان بیٹھا ہے ۔ اگر جھوٹ کا چھوڑا ہوا لباس پہن کر...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔ پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل ڈی آئی کمپنیوں کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے الگ الگ سماعت کی اور نادہندہ پانچ ایل ڈٰی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پانچوں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس سے وابستہ ماہر فلکیات ڈاکٹر ولی سون نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کائنات اتنی باریکی سے ترتیب دی گئی ہے کہ اسے محض اتفاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ ایک اعلیٰ ہستی کی تخلیق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جیمز ویب سے یورینس کا نیا چاند دریافت، کل تعداد 29 ہوگئی سائنس اور مذہب صدیوں سے کائنات کے آغاز کے بارے میں بظاہر ایک دوسرے سے متصادم رہے ہیں لیکن ڈاکٹر سون کا ماننا ہے کہ ان کی پیش کردہ فائن ٹیوننگ تھیوری ان دونوں شعبوں کو باہم جوڑتی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی میڈیا نے ایک بار پھر ڈاکٹر ولی سون کی ایک گفتگو شائع کی ہے جو انہوں نے...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان ہتھیاتیں اور پھر فرار ہوجاتیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے...
سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب کے ممکنہ فائدے کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Qoum e Youth: Had Imran Khan not been incarcerated things would've been different in the current flood disaster Le Imran Khan: stating the benefits of the flood pic.twitter.com/nsP7wbWX9o — ali (@junaidalirehan2) August 27, 2025 یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کے کئی علاقے متاثر کیے تھے۔ دورۂ سیلاب زدہ علاقوں کے دوران عمران خان نے میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس وقت سارا علاقہ...
امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ میں انہوں نے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکوں سمیت 22 رنز بٹورے۔ پندرہویں اوور میں بولر اوشانے تھامس کی جانب سے مسلسل نوبالز اور وائیڈ بالز کرائی گئیں۔ ایک موقع پر شیفرڈ کیچ آؤٹ ہوئے مگر گیند نوبال قرار پائی۔ فری ہٹ برقرار رہی اور اگلی دو نوبالز پر انہوں نے دو چھکے جڑ دیے۔ اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا مار دیا۔ یوں ایک قانونی گیند پر مجموعی طور پر 22 رنز بنے۔ روماریو شیفرڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل...
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جاری بے دخلی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بی جے پی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کو نسل کشی کی طرف بڑھتا ہوا قدم قرار دیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی ایک چشم کشا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے آسام میں جاری مسلم مخالف مہم پر ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ جون اور جولائی 2025 کے دوران 3,300 سے زائد بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کو ریاستی کارروائی کے ذریعے بے دخل کیا گیا۔ ...
کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔ اس...
پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
یوکرین کے ایک بڑے پروپیگنڈا پلیٹ فارم نے روسی بچوں کے مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ کو ملک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بچوں کے پروگرام کے طور پر سامنے آنے پر ’کرنج آف دی ڈے‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات 2009 میں شروع ہونے والا یہ کارٹون، ایک شرارتی بچی ماشا اور ایک ریٹائر سرکس ریچھ کی کہانی پر مبنی ہے، جو دنیا بھر میں مقبولیت کے اعتبار سے ٹاپ 10 میں شامل ہو چکا ہے۔ بدھ کو ٹیلیگرام چینل ’ترخا‘ نے لکھا کہ ’یہ روسی کارٹون یوکرین میں سب سے مقبول بچوں کا یوٹیوب چینل ہے۔ 2025 میں ہی یوکرینی ناظرین سے روسیوں کو 2.4 ملین ڈالر...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر سونُو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا محسن قرار دیا۔ بھارتی گلوکار سونُو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب انھوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور زمانہ گانا "اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا” گایا۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے اس گانے نے نہ صرف پورے بھارت میں میری آواز کو پہنچایا بلکہ میرے لیے کامیابی کے دروازے بھی کھول دیئے۔ سونُو نگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ عطاء اللہ صاحب ایک عظیم انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میں نے ان کا گانا...