2025-07-26@15:11:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1871

«کا جائزہ لیا جائے»:

(نئی خبر)
     بھارتی پولیس نے معروف سکھ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق بھارتی سکھ ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جو کہ جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔ گودی میڈیا بھی پاکستان اور سکھ برادری سے متعلق پروپگینڈا کرنے سے باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
    ویب ڈیسک: نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے تقرر کے سلسلے میں ملاقات کے مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت26جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر...
    فلپائن (نیوز ڈیسک) فلپائن نے جنوبی کوریا سے ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔فلپائن نے اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلیے جنوبی کوریا سے ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کا بڑا معاہدہ کر لیا۔ العربیہ پر شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبیہ کوریائی کمپنی کوریا ایرو اسپیس انڈسٹریز نے فلپائن کے ساتھ معاہدہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ کوریا ایرو اسپیس انڈسٹریز نے بتایا کہ فلپائن حکومت نے 12 سے زائد ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کیلیے معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدہ 700 ملین ڈالر میں ہوا، طیارے کی فراہمی 2030 تک مکمل کی جائے گی۔ فلپائن حکومت نے اب تک معاہدے کی تصدیق نہیں...
      —فائل فوٹو کندھ کوٹ میں انڈس ہائی پر صیفل اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے مسافروں سے لوٹ مار کی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 200 زائد مسافروں سے لاکھوں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ریفرنس سے متعلق مکمل تفصیلات اور آئینی و قانونی بنیادیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عمر ایوب نے سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف دائر ریفرنس کی مصدقہ نقل، کارروائی کا مکمل ریکارڈ، ریفرنس کی آئینی و قانونی بنیاد، اور آرٹیکل 62، 63 کے تحت اس کی توجیہ فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرنس پر فیصلہ سازی کے دوران کی اندرونی کارروائی، فائل نوٹنگز، نوٹسز، اور وضاحت کا موقع دیے جانے کی تفصیل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کا بجٹ بھی پیش 10جون کو پیش کیا جائے گا۔
    قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔
    اسلام آ باد: حکومت نے بڑی عید سے قبل اہم اقدام کرتے ہوئے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی اور اس دوران اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لے لیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن...
    پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی  اور دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کا اعتراف کرلیا جس پر عالمی اور مقامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور قومی نجی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معاشی میدان میں بہتری کا اعتراف کرلیا  ۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسی طرح آئی ایف سی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ ہر سال دو ارب ڈالر پاکستان کو دیں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی بہتری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل 20 گھنٹے میں پکڑا گیا، ویلڈن اسلام آبادپولیس۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ محسن نے تصدیق کی کہ جرم میں استعمال کیا گیا پستول متاثرہ کے آئی فون کے ساتھ برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ ، رات گئے ٹک ٹاکر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تکنیکی...
     حسن علی:معرکہ حق کنونشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسرے مرحلے میں مختلف شہروں میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔عیدالاضحٰی کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا،15 جون کو کامونکے میں ورکز کنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشنز میں تمام قیادت کو اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات کر دی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت پنجاب بھر کی قیادت شرکت کرے گی۔   ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
    لاہور: جدید حرب وفنون میں ڈرون بڑی اہمیت اختیار کر چکے ہیں،اسی لیے چین کی دو عسکری کمپنیوں کے اشتراک سے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ائیر کرافٹ  ’’Jiu Tian‘‘تیار کر لیا جس سے چینی دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ یہ ائیر کرافٹ 4300 میلسفر طے کرنے اور100چھوٹے ڈرون فضا سے چھوڑ سکتا  ہے جن میں ’خودکش ‘(kamikaze)اور ’مٹرگشت‘(loitering)ڈرون بھی شامل ہیں۔ اس 11 ٹن وزنی ائیر کرافٹ پر 6 ٹن کے 100 ڈرونز لے جانا ممکن ہوگا۔یہ ائیر کرافٹ 49ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرے گا لہذا اسے نشانہ بنانا مشکل ہوگا۔ اسے دشمن علاقے  کے اندر دور تک جا  کر’ڈرون جھنڈ‘ چھوڑ کر ٹارگٹ تباہ کرنے  کیلئیایجاد کیا گیا ہے۔ اس میں میزائل...
    پولینڈ کے متنازع اور قدامت پسند مؤرخ کارول ناوروٹسکی نے سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں معمولی فرق سے میدان مارلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافاؤ تراسکوسکی کو 49.11 فیصد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن جیتنے والے 42 سالہ کارول ناوروٹسکی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل اور ان کی پارٹی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت ہے۔ وہ ماضی میں پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جہاں انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے کردار کو ’’قومی فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پہلوؤں کو مسترد کیا جو پولش قوم پرست بیانیے کے خلاف جاتے ہیں۔ کارول ناوروٹسکی کی فتح...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے تحقیقات کی بجائے الٹا پاکستان پر حملہ کردیا۔ سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، اب بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ سنئیر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی اور بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل...
    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے. 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ یاد رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درخواست اب 3...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، عوامی شکایات، اور دور دراز علاقوں میں برقی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے کیسکو کو درپیش مسائل، بجلی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیاگیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی تھا، ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی عرفان خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے مدد ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے ویڈیو سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے  کی کوشش پر 4 مسافروں  کو  آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر  j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام  ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے  دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
    بہاول پور(نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصاان نہیں ہوا۔ مبارک پور سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں اچانک پٹڑی سے اترگئیںاور ڈائننگ کار بوگی کے وہیل الگ ہونے کے باعث کچے میں گرگئے۔ اس ٹرین حادثہ کے باعث اپ اینڈ ڈان ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق متعدد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ جن میں سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پواسٹیشن ، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن،کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور سٹیشن جبکہ ملتان جانے والی بہائوالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بین الاقوامی مقابلۂ حسن کا انعقاد بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا۔جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا۔اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ، چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔اوپل  سیاسیات کی طالبہ اور  Opal for Her نامی سماجی مہم کی بانی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لمحہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اُس لڑکی کا خواب ہے جو دنیا میں آواز بلند کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کے عالمی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے...
    نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں حسن زیدی، آفتاب میرانی(سندھ)، محمد مشتاق (گلگت)، روزی علی(بلتستان)، ڈاکٹر سید اصغر(خیبر پختونخوا) اور علامہ محمد امین شہیدی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مرکزی کونسل، آئی ایس او کا اعلیٰ اختیارتی ادارہ ہے، جو تنظیم کے اہم فیصلے اور پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کا تین روزہ اجلاس کردلہ سیداں مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ سال آمادگی ظہور و ارتقائے تنظیم کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں مرکزی نظارت اور ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی کونسل نے اتفاقِ رائے سے 6 نئے اراکین کو مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان میں شامل کر لیا۔ نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں...
    سعید احمد:ٹرین حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔کراچی سے لاہور آنیوالی علامہ اقبال کو احمد پور کے مقام پرروک لیا گیا۔تیزگام کو لیاقت پور اورکراچی ایکسپریس کو خانپور کے مقام پر روک لیا گیا جبکہ ملت ایکسپریس اور بہاوالدین ذکریا ایکسپریس کو بھی روک دیاگیا ۔
    ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور پہیے پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا اور جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے آگے والی دیگر کوچز...
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
    ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی...
    بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائزنگ لاہور میں نمائش اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیزہ بازی کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس چیمپیئن شپ میں گزشتہ 50 برسوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے مقابلے کی ابتدا قدرے سست انداز میں کی، ان کی پہلی دو تھروز بالترتیب 75.64 میٹر اور 76.80 میٹر رہیں۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب پر سبقت حاصل کر لی۔ اس کے بعد ان کی اگلی دو تھروز 83.99 میٹر اور 83.44 میٹر رہیں، لیکن...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک...
    ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ کا انعقاد جاپان میں ہوا جس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔ پہلا راؤنڈ پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ یاسر سلطان نے 70.53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔ دوسرا راؤنڈ دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس...
    کوئٹہ‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے افسروں کی رہائش گاہوں پر حملے میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے افسروں کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بنک لوٹ لیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع سوراب میں سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں پر حملہ کرکے انہیں نذر آتش کردیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب ہدایت اﷲ بلیدی کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ ان کے گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے۔ اے ڈی سی ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے اور دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ایف سی کو...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کی صبح حج پر روانہ ہوگئے۔ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔ جسٹس...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد پولیس نے انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو رہا کر دیا۔طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔طاہرہ عبداللّٰہ نے حراست میں لیے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کیوں پکڑا ہے، ہم یہاں کھڑے ہوئے تھے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے کیا کہا؟ اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے کہا تھا کہ طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو نیشنل...
    کراچی: کے الیکٹرک لیاقت آباد انتظامیہ نے ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کے الیکٹرک لیاقت آباد آئی بی سی کے ڈپٹی جنرل منیجر خواجہ احسن اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین لوکل زکوۃٰ کمیٹی و ممبر پبلک ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی سعد یوسف نے بتایا کہ وفد نے کے الیکٹرک حکام کو ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر لیاقت آباد میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے کے ای حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف سی ایریا میں رات کو ڈھائی  بجے سے...
    سی ای او آئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف ایگزیکٹو آفیسرآئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر اور کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز غیر ضروری مصروف رکھنے اور صارفین کی کالز اٹینڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ آئیسکو چیف کا کہنا تھا کہ معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انکی شکایات کی بروقت کلیرنس ہماری اولین پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وسٹاف کو ادارے میں ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔جسٹس منیب اختر سنیارٹی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے. مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اعتماد...
    گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور...
    ناسا کے سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کی تاریخ سے متعلق ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایک دہائی سے جاری تحقیق کے بعد، ناسا کے مشن مارس ایٹموسفیرک وولاٹائل ایوولوشن یعنی ماوین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جو سَپَٹرنگ(Sputtering)  نامی عمل کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہیں، جس میں بوجھل ذرات مریخ کے ماحول سے ایٹمز کو زبردستی نکال باہر کرتے ہیں۔ ماوین مشن کی پرنسپل انویسٹی گیٹر اور تحقیقاتی رپورٹ کی شریک مصنفہ شینن کری اس عمل کو یوں بیان کرتی ہیں کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کوئی توپ کے گولے کی طرح پول میں چھلانگ لگائے، یہاں پول میں چھلانگ لگانے والا بھاری آئن ہے، جو تیزی سے مریخی ماحول سے...
    لا اینڈ جسٹس کمیشن نے غیر سرکاری اراکین کو بھی اجلاسوں میں شامل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لا اینڈ جسٹس کمیشن نے غیر سرکاری اراکین کو بھی اجلاسوں میں شامل کرلیا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو کمیشن میں بھی شامل کیا گیا ہے، عوامی رائے اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، چیف جسٹس نے بطور چیئرمین قانون و انصاف کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔ چیف جسٹس نے شرکا کو کمیشن کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی سے آگاہ کیا۔اجلاس کے اعلامیے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کی جانب سے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کر لیا گیا۔کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکا کی پیروی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کر رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو اپنا رہا ہے، فروری میں کرپٹو کرنسیز کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی جا چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔  گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں  جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،  جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
    بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل گپتا سے تاج کی واپسی نے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سیاست، دباؤ اور استحصال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں، اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔ وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔ دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے...
    —فائل فوٹو گھوٹکی میں انسدادِ پولیو ٹیم کی 2 خواتین کو ایک شخص نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے دونوں خواتین پولیو ورکرز کو بازیاب کرا لیا ہے۔پولیس نے خواتین پولیو ورکرز پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔خواتین پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز میر پور ماتھیلو میں پیش آیا تھا۔
    اونٹ کے منہ میں زیرہ مثال تو ہر ایک نے سنی ہی ہوگی، تاہم اب قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ ہی چبا ڈالا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک اونٹ اس کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے۔شہری کے چیخنے اور مختلف تدبیروں کے باوجود بھی اونٹ اس کا ہاتھ چھوڑنے سے انکاری رہتا ہے تاہم کچھ دیر بعد اونٹ اپنے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے اور پہلگام فالس فلیگ کے بعد جنگی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان کے جواب سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریشین وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا عالمی سطح پر سرد جنگ کی صورت میں دو حصوں میں تقسیم ہوئی تھی، جنگ عظیم دوم کی کامیابی کا برصغیر پر بہت اثر ہوا، دنیا میں نازی ازم کو شکست ہوئی۔...
    لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے۔تقریب سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا باقاعدہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد ہی دنیا میں آزادی کی مختلف تحریکیں چلیں، آج جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر عالمی مسائل حل کرنے چاہئیں۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا منصوبہ بھی اب خاک میں مل گیا ہے۔
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ،اپ گریڈیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئیرنگ ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا، واقعہ پنجاب کے شہر گجرانولہ کے علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا، کرکٹر کی والدہ مقامی بازار میں خریداری کیلئے جارہیں تھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے حسن علی کی والدہ کو روکا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے تھے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ حسن علی...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کےلیے بھی باعثِ فخر ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شکست خوردہ بھارت اب جنگ نہیں ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
    بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے آنے والے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان کو داہگل پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف ناکے لگا دیے، داہگل اور گھور کھپور کے مقام سڑک پر ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔اڈیالہ روڈ پر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔ ’’اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے‘‘پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کرانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا!۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔ مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور...
    چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا...
    کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
     عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
    لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر تیسری بار پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کوشال پریرا نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،محمد نعیم 46اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے،سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے...
    انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا...
    انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    —فوٹو بشکریہ پی پی آئی بلوچستان کے صوبائی وزراء و سرکاری افسران نے کہا ہے کہ جنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت نے بچوں کو نشانہ بنایا، بزدل دشمن کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سانحۂ خضدار کے معصوم شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) خضدار میں شہید طلباء و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے مودی کا سر لاکر دیں، فیصل واوڈافیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج اچانک مارگلہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی، سہولیات اور مسافروں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر موجود انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ مسافروں سے براہ راست ان کی شکایات و تجاویز بھی سنی۔وزیر ریلوے نے سب سے پہلے اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور صفائی کی حالت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کا بروقت سراغ لگایا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ کرپشن کے الزامات: گنڈاپور...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام معاشی تجربات سے نجات کیلئے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔
    محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی بھی شخص کو غنڈا قرار دے سکے گی۔ پولیس، انتظامیہ یا حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث افراد، جعلی سرکاری عہدے دار ، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش یا جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد غنڈا قرار دیے جاسکیں گے۔ غنڈے بدمعاش کے...
    اسٹارز نے  کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5  وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب  نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دعا ماجد نے 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کانکرز کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نئے سال کے مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، اور آئی ایم ایف حکومت کے معاشی اقدامات اور اصلاحات سے مطمئن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کرے گی تاکہ بھارت پانی سے فائدہ نہ اٹھائے۔ دوسری طرف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن نے پاکستان کا اپنا تازہ ترین...
    — فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردی کے مستقل سدباب کےلیے قومی کانفرنس بلائیں۔لیاقت بلوچ  نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی اسپتال میں عیادت کی۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کےلیے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کا مرکز اور عالمی امن کےلیے خطرہ ہیں۔
    کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا 10 واں سالانہ کانووکیشن ہفتے کو لیاقت کالج میں منعقد ہوا جس میں ایم بی بی ایس سال 2024 کے 103 گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر مریم، دوسری ڈاکٹر ملائیکہ اور تیسری ڈاکٹر علینہ امین محمد نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر منال ارشد ملک کو بہترین گریجویٹ کے اعزاز میں ”واجد علی شاہ میڈل“ سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے طالبعلموں کو اسناد تفویض کیں۔ تقریب میں لِیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کریم اللہ مکی سمیت دیگر فکلیٹی اراکین اور طلباء و...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس اے  میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن...
    ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے غنڈہ گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے "کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس نئے قانون کے تحت غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی حیثیت اور شناخت واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو "غنڈہ" قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو حاصل ہوگا جو کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹس یا موصول ہونے والی تحریری شکایات کی بنیاد پر کارروائی کرے گی۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ترجمان کے مطابق غنڈہ قرار دیے گئے افراد کے خلاف نو فلائی لسٹ میں...
      راؤ دلشاد:محکمہ داخلہ نے"پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا۔   مسودہ کے مطابق  ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی و روک تھام کیلئے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔امن عامہ اور معاشرتی فلاح کیلئے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی۔غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔غنڈہ امن عامہ کیلئے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا شخص ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا۔منشیات فروشی،...
    جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
    ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔ مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز جمعرات کو روکا گیا تھا۔ قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا...
    جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا  ہے اور رواں ماہ کے پہلے  23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی  کی ہے۔ ترجمان ایدھی  فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور  11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔  اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
    مظفرآباد/ اسلام آباد (نامہ نگار/ خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ مودی سرکار اب پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی۔ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ انشاء اللہ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ حالیہ تاریخ میں مختصر ترین جنگ تھی۔ آئندہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان کے شہداء اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات...
    آئرش ریپر لیام او ہانا نے مشہور زمانہ ہپ ہاپ بینڈ کے میوزیکل کنسرٹ کے دوران حزب اللہ کا پرچم لہرایا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ برس نومبر کو لندن کے فورم کینٹش ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ اس میوزیکل کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر ریپر لیام او ہانا کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ گلوکار نے جان بوجھ کر حزب اللہ کی حمایت میں ان کا پرچم لہرایا۔ گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر دہشت گردی کے قانون کے تحت فردِ جرم عائد کردی گئی۔ ان کو 18 جون 2025ء کو ویسٹ...
    بین الاقوامی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مطالبے پر پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اسی تناظر میں فیڈرل بورڈ آد ریونیو( ایف بی آر) نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ان تمام ملازمین کا ریکارڈ 26 مئی تک فراہم کیا جائے، جنہوں...