2025-09-17@21:36:42 GMT
تلاش کی گنتی: 26699

«کانکنی کے شعبے»:

(نئی خبر)
    کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ عدالتی احکامات کے باوجود انڈر گریجویٹ ایس ایچ اوز کو ہٹانے میں ناکام ہوگئے، آئی جی سندھ کے پہلے ہی دو حکم ناموں پر عمل نہیں کیا گیا لیکن  9 ستمبر کو تیسرا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کے پہلے ہی دو حکم ناموں پر عمل نہیں کیا گیا جبکہ 9 ستمبر کو تیسرا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، 9 ستمبر 2025 کو نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او اور ڈی ایس پی لگنے کے لیے اسپیشلائزڈ ٹریننگ ورکشاپ لازمی قرار دی گئی ہے اور یہ لازمی کورس تمام پولیس رینج سندھ پر فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ واضح...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زیادہ  رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں غزہ کے شہری اپنی جان بچانے کے لیے شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، اس دوران غزہ شہر کے 2.5 لاکھ سے زائد رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے جن کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ شہر کے باقی شہری فوری طور پر جنوب کی طرف جائیں،اقوام متحدہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ اقدام اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کریں اور یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی جانب سے پابندیاں نافذ کریں۔ صدر ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے رکن ممالک چین پر 50 سے 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے پر غور کریں تاکہ روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ محصولات جنگ کے خاتمے کے بعد واپس لے لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو فضائی مدد دیں گے، فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم...
    ٹی 20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش ٹاس سری لنکا
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے کیس میں مفرور ملزمان مقتولہ کی والدہ، بہنوں، ساس، بھابھی اور چچا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد نے غیرت نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ سدرہ بی بی کیس کی سماعت کی اور چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید 9 ملزمان کے عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور تمام ملزمان کو 15 ستمبر کو پیش کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سدرہ قتل کیس؛ تمام 6 ملزمان کا مزید چار روزہ...
    کراچی کے مارشل آرٹس ماہر محمد راشد نے اب تک 30 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف 100 ریکارڈز تک پہنچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز نے بھارت کو ہرا کر مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ لوٹ لیا محمد راشد نے ہاتھ اور سر سے اخروٹ توڑنے اور انتہائی تیز رفتاری سے بوتلوں کے ڈھکن کھولنے جیسے کارناموں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ ان کا ایک ریکارڈ 10 بوتلوں کے ڈھکن محض 17.82 سیکنڈز میں کھولنے کا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کراچی میں قائم پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے ذریعے نہ صرف خود ریکارڈ بنائے بلکہ نئی نسل کو بھی اس میدان...
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر گروپ کے 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔ پہلی پوزیشن : ہنس راج (953 نمبر، A-1 گریڈ)، دوسری پوزیشن: انشراح بنت محمد امین (936 نمبر)، تیسری پوزیشن: سیدہ خضرا امیر (934 نمبر) ناظم امتحانات کے مطابق: شریک امیدوار: 9,488 ، کامیاب امیدوار: 3,876، کامیابی کا تناسب: 40.85%رہا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biek.edu.pk اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہیں۔ Post Views: 2
    پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا، فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی...
    سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
    جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبہ ایکویٹیئر میں اس ہفتے 2 الگ الگ کشتی حادثات میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا حادثہ بدھ کے روز باسانکوسو علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر طلبا شامل تھے۔ جمعرات کی شام دوسرا بڑا حادثہ لوکولیلا علاقے میں پیش آیا جب تقریباً 500 مسافروں سے بھری کشتی میں آگ لگنے کے بعد وہ ڈوب گئی۔ وزارتِ انسانی امور کے مطابق حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 209 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ وزارتِ سماجی امور کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 146 افراد لاپتا ہیں۔ ریاستی میڈیا...
    لاہور میں سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر  شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے، ملزم زنیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔ ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ افسر  کی آڑ میں فراڈ کر رہا تھا، ملزم کم مارک اپ لیز پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔ ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزمان شہریوں سے %20 ڈاؤن پیمنٹ وصولی کے بعد کم مارک اپ پر گاڑیاں...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کانفرنس جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کو مبارکباد دی۔ مظفر آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے جرات اور عزت کے ساتھ خطے میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ تاہم آزاد کشمیر میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور بچوں اور خواتین کی انصاف تک رسائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے آزاد جموں کشمیر کی عدلیہ کو مسائل کے حل میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ججز یا وکلا...
    امریکی ادارے نے غزہ میں امدادی مراکز کی سیکیورٹی کیلئے اسلام مخالف امریکی بائیکر گینگ کو تعینات کردیا۔ امریکا اور اسرائیل کے غزہ میں خوراک تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کردیا گیا۔ اس بات کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ جس کے مطابق ان  امدادی مراکز میں امریکی کنٹریکٹرز نے اسلام مخالف بائیکر گینگ ’’انفیڈلز ایم سی‘‘ (Infidels MC) کے کارندوں کو تعینات کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم دشمن نظریات رکھنے والے اس خطرناک گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے بھرتی کیا ہے۔ اب اس گینگ کے ارکان غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز پر...
    نیدرلینڈز نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل یوروویژن 2026 میں شریک ہوا تو وہ اس موسیقی کے عالمی مقابلے کا بائیکاٹ کرے گا۔ یہ اعلان نیدرلینڈز کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعے کے روز کیا۔ ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں جاری سنگین انسانی المیے کے پیش نظر اسرائیل کی شمولیت ناقابلِ قبول ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ بیان میں کہا گیا کہ ہم صحافتی آزادی کی شدید پامالی اور غزہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی ہلاکت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ آئرلینڈ کے نشریاتی ادارے آر ٹی ای نے ایک روز قبل اسی نوعیت کا بیان جاری کیا تھا اور...
    عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا سامنا ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز مظفر آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں وکشمیر گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے، آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے...
    کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی  "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
    بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔ اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔...
    برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    قطر: دنیا کے انتشار میں مفاہمت کا مینارِ نور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جدید دنیا میں، جہاں بداعتمادی اور دشمنی اکثر مفاہمت کے امکانات کو دبا دیتی ہیں، قطر نے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے لیے امن کی فاختہ کی حیثیت قائم کر لی ہے۔ جغرافیائی طور پر ایک چھوٹی ریاست ہونے کے باوجود، عالمی سفارت کاری میں اس کا اثر و رسوخ اس کے حجم سے کہیں بڑھ کر ہے۔ حکمتِ عملی پر مبنی غیرجانبداری، بامقصد ریاستی حکمتِ عملی اور وہاں قدم رکھنے کی جرا?ت جہاں بڑے ممالک ہچکچاتے ہیں— ان سب کے امتزاج نے قطر کو اُن تنازعات میں ثالث کے طور پر ابھارا ہے جنہوں نے خطوں کو...
    بھارتی ریاست بہار میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بھارتی فوج کے اہلکار اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ فوجیوں نے مکمل وردی میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو کھلے عام ہڑتال کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ شرمناک اور بے ہودہ ہے‘، بھارتی فوجی قیادت کو ٹی وی شو پر آنا مہنگا پڑگیا فوجی اہلکاروں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا، نہ ہی کوئی انشورنس یا دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں...
    سوات: کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ مقامی افراد بھی ریسکیو کارروائیوں میں شریک رہے۔
    کراچی: 100 سے زائد کمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے بچوں کو پیسوں اور انعام کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم 2016 سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین جرائم کر رہا ہے اور اب تک کئی کمسن بچیاں اس کے ظلم کا شکار بن چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس کے درمیان ہیں۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد ایسی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں وہ بچوں...
    پشاور: خیبر پختونخوا نے سیلاب متاثرین کے  لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ترجمان صوبائی حکومت (مشیر اطلاعات) بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند ٹینٹ اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا۔...
    مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدہ اقدامات نے بھارتی معیشت کو شدید بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی اہم صنعتیں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی قالین صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر بھدوہی کے قالین برآمد کنندگان کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں امریکا کو کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں قالین کے کاروبار سے وابستہ افراد بدترین حالات کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کئی صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے 50 سالہ کیریئر کا سب...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی مسئلے پر تاریخی ‘نیو یارک اعلامیہ’ کی منظوری کے بعد اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) نے کہا ہے کہ اب تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دستاویز میں شامل اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ یہ اعلامیہ جس میں دو ریاستی حل اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے پرامن حل پر زور دیا گیا ہے، جمعہ کو جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے اس قرارداد کے حق میں 142 ممالک نے ووٹ دیا، 10 نے مخالفت کی جبکہ 12...
    ڈھاکا/لندن(نیوز ڈیسک) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کو آمرانہ، بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ فلم میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی تحقیقات شامل ہیں جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھائے۔ طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طرح جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف جان ریڈ نے کہا کہ نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کے باعث طلبا کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی۔ ان کے بقول بنگلا دیش میں کرپشن کی وسعت دنیا میں منفرد تھی، حتیٰ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ  کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے خصوصی نشست منعقد کی۔ اساتذہ نے کہا کہ  ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے،  سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/i3YRX4Hn-jBGrqoj9.html  
    فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ رات کے آسمان پر ایک نایاب شہابیوں کی بارش (Meteor Shower) کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں:چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص ’چی سگنڈز‘ نامی یہ میٹیور شاور ہر سال نظر آنے والے مشہور پرسئیڈز یا جیمینڈز کی طرح عام نہیں بلکہ صرف ہر 5 سال بعد دکھائی دیتا ہے۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کے مطابق، چی سگنڈز کا عروج 13 سے 15 ستمبر کے دوران ہوگا۔ 这一场流星雨也太梦幻了This meteor shower is so dreamy! pic.twitter.com/s6rKGfHE6J — 稻草人 (@yC9KnWOLZ6pUSaK) September 13, 2025 اس دوران ہر گھنٹے میں چند شہابیے ہی دکھائی دیں گے لیکن ان کی خاص بات یہ ہے کہ...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور موسیقار ثمر جعفری نے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری اور موسیقی کے حوالے سے اپنے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ ثمر جعفری نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر کی فلموں کے مداح ہیں، خاص طور پر ان فلموں کے جن میں کالج لائف کو دکھایا گیا ہے جیسے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ اپنے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی کے مداح رہے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ثمر جعفری نے اپنی خواہشات...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ براہِ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں میں بھی میچ کے براہِ راست نشریے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جبکہ اس موقع پر تماشائیوں کے لیے مزیدار کھانوں اور تفریحی سہولیات کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ Post Views: 7
    پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا، کندھکوٹ کےکچے کےتمام علاقے زیرآب آگئے، سیلاب کےباعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئیں جب کہ پنجند  کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جب کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد آنے والا سیلاب گڈو بیراج کے راستے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا ہے، گڈوبیراج پر درمیانے درجے کےسیلاب کے بعد کندھکوٹ کےکچے کے تمام علاقے زیرآب آگئے اور ان کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئی ہیں، اور پانی بڑھنے کےباعث حفاظتی بندوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے، اور...
    مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
    رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین سے ملاقات کی۔ انہیں صحت کی سہولیات اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ These visuals are a quiet reflection of the havoc devastating floods that swept across Punjab have inflicted in recent weeks, displacing hundreds of thousands, turning lives upside down, and yet, in that simple act, there was hope, he was safe now, and Alhamdolillah the journey… pic.twitter.com/pXlefiGNMs — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 12, 2025 وزیراعلیٰ...
    امریکا میں دکانوں اور آن لائن دستیاب زیادہ تر شارک گوشت گمراہ کن یا غلط لیبل کے ساتھ فروخت ہونے اور معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب شارک کی اقسام بھی بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف حال ہی میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا ایٹ چیپل ہل کی ایک تحقیق میں ہوا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے 93 فیصد نمونے یا تو غلط لیبل شدہ تھے یا اتنے مبہم انداز میں بیان کیے گئے تھے کہ خریدار اصل نسل کا پتا نہیں لگا سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: سمندری تیزابیت شارک مچھلیوں کی سب سے بڑی طاقت کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے؟ تحقیقی ٹیم نے 29 شارک گوشت کی مصنوعات کو سپرمارکیٹس، فِش مارکیٹس اور...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت بھی دی، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور ہدایت دی...
    روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب ہفتے کو ایک طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا ڈالا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 7.4 اور گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) تھی، جس سے اعداد و شمار میں فرق سامنے آیا۔ بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ اس جھٹکے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم جاپان، جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب...
    لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) بتائی۔ بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 30 جولائی...
    نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی دوران صدر پوڈیل نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کی تقرری 2 روزہ مذاکرات کے بعد عمل میں آئی جن میں صدر، آرمی چیف اشوک راج سگڈیل اور احتجاجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) اور ڈنمارک باہمی تعاون سے چلنے والے “رائٹس بیسڈ بارڈر مینجمنٹ” منصوبے کے تحت عراق کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر دورہ کیا۔ یہ دورہ سرحدی انتظامات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر وفد کو ایف آئی اے کے مینڈیٹ اور دائرہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے ملک کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ہے جس کی ذمہ داریاں امیگریشن کنٹرول سے لے کر منظم جرائم کی روک تھام تک پھیلی ہوئی ہیں۔ دورے کے دوران وفد کو ایف آئی اے کے خصوصی یونٹس کے حوالے سے بھی بریفنگ...
    لاہور، ملتان، کشمور (نیوزڈیسک) پنجاب میں تباہی پھیلاتے ہوئے سیلاب سندھ میں بھی زور پکڑنے لگا ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ دریائے چناب نے جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد تحصیل شجاع آباد کا رخ کر لیا، شجاع آباد شہر کو بچانے والے بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی شہر کی جانب بڑھنے لگا، درجنوں بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہزاروں شہری دربدر ہو گئے۔ موضع دھوندھو کابند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آئی ہیں اور پانی کی بے رحم لہریں 138 بستیاں بہا لے گئی ہیں، بستی گا گراں میں فصلیں تباہ ہو گئیں، لوگوں کی نقل...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا (ملتان) میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتِ حال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی...
    خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے ایک سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں جعل سازی کے جدید طریقوں اور ایک سرکاری بینک کی ممکنہ ملی بھگت کے ذریعے رقم نکالی گئی۔ دستاویزات کے مطابق رقوم 3 جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جو نئے مالی سال 26-2025 کے لیے 24 جولائی 2025 تک بحال نہیں ہوئے تھے۔ پروجیکٹ انتظامیہ...
    امریکی ریاست یوٹاہ کی پولیس نے بدھ کے روز سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جو 22 سالہ نوجوان ہے اور واشنگٹن یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ گورنر کے مطابق رابنسن کو اہلخانہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ رابنسن یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رابنسن پر ایگریویٹڈ مرڈر، فائر آرم سے...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘اعلان نیویارک’ اور اس سے متعلق قرارداد کی منظوری کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ قرارداد فلسطین کے مسئلے کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں بلائی گئی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور قرارداد کو 142 ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا، جو عالمی برادری کی جانب سے خطے میں امن قائم کرنے کی خواہش اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔ اس قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی توثیق کی گئی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ حال ہی میں نیویارک میں 28 تا 30 جولائی 2025 منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور کیا گیا۔ پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی دیرینہ اور اصولی پوزیشن کو دہرا دیا ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو حقِ خود ارادیت حاصل ہے اور وہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967ء سے...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سے ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کی گئی۔ اجلاس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
    دبئی کی ایک کاروباری شخصیت نے ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ خرید کر اپنے ملازمین میں تقسیم کر دیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنوبے گروپ کے وائس چیئرمین انیس سجن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے میچز کے ان ٹکٹوں کو اپنے محنت کش ملازمین میں تقسیم کریں گے۔ دبئی میں قائم کی گئی کمپنی ڈنوبے گروپ ریئل اسٹیٹ کی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔ کمپنی کا سیکڑوں ٹکٹ خریدنے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ہائی پروفائل میچز کے لائیو ایکشن کو دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ انیس سجن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے 100 ٹکٹ پاکستان اور بھارت کے گروپ اسٹیج میچ کے لیے رکھے...
      پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کنوینر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے...
    نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے جمعہ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف نوجوانوں کے شدید احتجاج نے وزیراعظم کے پی شرما کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا تھا۔ 73 سالہ کرکی نوجوان مظاہرین کی غیر متوقع حمایت یافتہ رہنما بن کر ابھریں، جنہوں نے سوشل میڈیا اور پھر سڑکوں پر نکل کر سب سے بڑی عوامی تحریک برپا کی۔ مزید پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل کرکی 2016 میں نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہوئیں اور کرپشن کے خلاف سخت مؤقف کے باعث مشہور...
      صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے 10 روزہ سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے  ۔ چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چنگدو ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا، پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیازگن زی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہےکہ صدر آصف علی زرداری اپنے دورےکے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ساتھ ہی پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ آصف علی زرداری چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر بات کریں گے جبکہ پاکستان، چین آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔ دریں اثنا، ترجمان دفتر خارجہ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے ’نیو یارک اعلامیے‘ کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 2 ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے، تاہم اس عمل میں حماس کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے مخالفت کی...
    بھارت نے اپنی شمال مشرقی سرحدوں پر تیزی سے رسائی اور دفاعی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑے ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف دور دراز علاقوں کو مرکزی لاجسٹک نیٹ ورک سے جوڑنا ہے، بلکہ چین کے ساتھ ممکنہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر فوجی تیاریوں کو بھی مضبوط بنانا ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت یہ نیا ریلوے انفراسٹرکچر ان علاقوں میں بچھا رہا ہے جو چین، بھوٹان، میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے ساتھ واقع ہیں۔ منصوبے کے تحت تقریباً 500 کلومیٹر طویل ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی، جن میں متعدد پل اور سرنگیں بھی شامل ہوں گی۔ منصوبے کی...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کی واضح علامت ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی تھی کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر...
    صدرِ مملکت آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز چنگدو(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین میں پاکستان کے لیے نامزد سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس دورے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی طور پر پہلے ہی چنگدو پہنچ گئے تھے اور وہ صدر آصف زرداری کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران...
    مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کے نام خط لکھ دیا۔مشعال ملک نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ یاسین ملک کی پھانسی جنوبی ایشیا میں امن کی امید کو ختم کر دے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے بندوق چھوڑ کر ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا اور وہ سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہ چکے ہیں۔مشعال ملک نے پریانکا گاندھی سے اپیل کی کہ کانگریس بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے،...
    MASTUNG: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور  شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے اینٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسرائیل امریکا جنگ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ فلسطین قطر نیٹو اتحاد
    بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، جس کا آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔ پوجا کی تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، جس میں پروڈکشن ٹیم اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔  https://www.instagram.com/reel/DN3h6Jg0Fub/?utm_source=ig_web_copy_link فلم "بیٹل آف گالوان" 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔ دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر...
    نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
    ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کے روز کھیلا جارہا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان معین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟ عمانی اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، وِنےیاک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیڈرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشٹ،...
    جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا جہاں سرمایہ کاروں کے 1کھرب 47ارب 54لاکھ 27ہزار 553روپے ڈوب گئے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 154439.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے بجائے بڑھنے کی بازگشت، سیلاب سے معیشت کو درپیش چیلنجز، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی محدود اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 56ہزار اور ایک لاکھ 55ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی گرگئیں۔ پی ایس ایکس میں مندی کے سبب 55.25فیصد حصص کی...
    کراچی میں سلسلہ وارثی کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ گلشن اقبال کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکا کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی اور پورا پنڈال لبریز ہو کر ایمان و عشق مصطفیٰ ﷺ کے ولولہ انگیز مناظر پیش کر رہا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی روح پرور تلاوت اور نعت خوانوں کی والہانہ نعتوں سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے مزید منور کر دیا۔ اس تاریخی اجتماع کی سب سے نمایاں جھلک امیر سلسلہ وارثی حضرت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قدامت پسند رہنما اور ان کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب ہماری تحویل میں ہے۔ کسی بہت قریبی شخص نے ہی اسے پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک پادری، ایک امریکی مارشل اور مشتبہ شخص کا والد شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور ازخود پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا اور وہاں گرفتاری دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی بھی ممکن...
    لاہور میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے روایتی اور اکثر تنقید کا شکار طریقہ کار کو بدلنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے — پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی گئی ہے جو امیدواروں کی جانچ خودکار، شفاف اور غیرجانب دار نظام کے تحت کرے گی۔ کیسی ہے یہ جدید ٹیسٹ کار؟ یہ خاص طور پر تیار کی گئی گاڑی جدید سینسرز، کیمروں اور بائیومیٹرک سسٹم سے لیس ہے، جس کا مقصد ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پر انسانی مداخلت سے آزاد بنانا ہے۔  اہم فیچرز گاڑی کے اندر نصب فیشل ریکگنیشن کیمرہ جو امیدوار کی شناخت اور حاضری کو خودکار طور پر کنفرم کرے گا۔ باہر لگے...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر جمعے کے روز چنگدو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین میں پاکستان کے لیے نامزد سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس دورے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی طور پر پہلے ہی چنگدو پہنچ گئے تھے اور وہ صدر آصف زرداری کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران چین...
    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
    سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر(بروز اتوار)ہوگا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں IDA RIEU  ہائر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالبعلم ہنس راج ولد مکیش کمار رول نمبر 938852 نے ٹوٹل 1100میں سے 953 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ انشرح بنت محمد امین رول نمبر 950006  نے 936 اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسی کالج کی طالبہ سیدہ خضریٰ امیر بنت سید رزاق امیر رول نمبر...
    بیوی کا نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ نکاح کے ساتھ ہی بیوی کا حقِ نان و نفقہ شروع ہو جاتا ہے، یہ رخصتی یا ازدواجی تعلقات سے مشروط نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نان و نفقہ کا حق نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، اور اس کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے اس کی صوابدید پر منحصر نہیں۔پندرہ صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رخصتی نہ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل کشتی میں لے جا رہا تھا، زیادہ وزن سے کشتی کا توازن بگڑگیا، کمال ڈیرو پہنچنے پر تل کا وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوگئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے کاشتکار سمیت خود کو محفوظ کرلیا تاہم تل دریا میں ڈوب گئے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ سیلابی صورتحال کا واقعہ نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سیلابی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
    سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ناقص تفتیش اور کمزور پروسیکیوشن کی بنیاد پر ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا مقدمے کا مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت سامنے آیا جب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد شاہانی...
    برطانیہ کی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرے گا تو برطانیہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کر سکتا ہے۔ شبانہ محمود نے واضح کیا کہ برطانیہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش شامل ہیں۔ شبانہ محمود نے یہ بھی بتایا کہ رواں برس اب تک 30 ہزار سے زائد افراد کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔  
    نئی دہلی: بھارت نے ریئر ارتھ دھاتوں کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے میانمار کے باغی گروپ کاچن انڈیپینڈنس آرمی (KIA) کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت چین کی اجارہ داری کو توڑنے کے لیے یہ غیر معمولی اقدام کر رہا ہے۔ چین نے حال ہی میں ریئر ارتھ دھاتوں کے مقناطیس کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے آلات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ بھارت کی وزارتِ معدنیات نے سرکاری اور نجی کمپنیوں، بشمول IREL اور Midwest Advanced Materials، کو ہدایت دی ہے کہ وہ KIA کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے نمونے اکٹھے کریں اور مقامی لیبارٹریوں میں ان کا ٹیسٹ...
    کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 2 بھانجیوں اور بھانجے کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک بھانجی اور پڑوسی خاتون کو زخمی کرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ ماموں کیخلاف درج کرلیا۔ ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں ماموں اجے نے اپنی دو بھانجیوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا اور بھانجے کی اہلیہ 32 سالہ مینا کو گلے پرچھری کے وار کرکے قتل جبکہ ایک بھانجی نندنی اورپڑوسی خاتون پریا کوچھری کے وارکرکے زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مارکر زخمی کردیا تھا۔ ملیر کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی جانے والی دو بہنوں کے بھائی اور مقتولہ...
    کوئٹہ: مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معصوم 10 سالہ بچی زرینہ کو گھر کے اندر اکیلی ہونے کے دوران مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا جب کہ ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری انصاف کا مطالبہ...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا کہ مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہو گیا۔ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا جبکہ چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافی ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 645ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 86ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 3لاکھ 31ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130روپے کے اضافے سے 4ہزار 456روپے اور فی...
    غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کے قتل میں والدین، بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار حقیقی ملزمان قرار دے دیے گئے۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں 17سالہ سدرہ بی بی کے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا۔ چالان ٹرائل کے لیے ماڈل کورٹ ٹرانسفر کردیا گیا، جس میں مقتولہ کا والد،والدہ،بہنیں،بھائی،پہلا شوہر،سسر،چچا حقیقی ملزمان قرار دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں  قتل کا فتویٰ دینے والا مسلم لیگ ن کا رہنما عصمت اللّہ خان بھی مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں گورکن،لاش گھر سے شدید بارش میں لوڈر رکشہ پر قبرستان لانے والا ڈرائیور بھی ملزمان  قرار دیے گئے ہیں۔ چالان میں نامزد گرفتار9ملزمان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم آج  بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
    پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد دریاؤں کا شدید سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے تاہم بعض مقامات پر مکین علاقے چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کشتی حادثات، جانی نقصانات اور متاثرہ دیہات کی تازہ رپورٹ نے مجموعی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ سندھ میں سیلابی ریلا اور نقل مکانی سیلابی پانی کشمور اور دادو کے کچے کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ کشمور میں مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دادو کے رہائشیوں نے اپنے علاقے خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ہنگامی امداد ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت...
    معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نان و نفقہ کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے جو نکاح کی تکمیل کے ساتھ ہی لازم ہو جاتا ہے۔ رخصتی نہ ہونے پر شوہر کو نان و نفقہ سے بری الذمہ قرار...
    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...