2026-07-24@16:06:32 GMT
تلاش کی گنتی: 9769

«ایردوا ن»:

(نئی خبر)
    لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی نے بھارت کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے، اسی لیے وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم سیکیورٹی ایجنسیاں ان عناصر کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، وہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث اسی سے زائد...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شیورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔لاہور پولیس نے بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس کے دوران مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بلال صدیق نے کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد سے پُرامن بسنت کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی...
    — فائل فوٹو سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شیورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔لاہور پولیس نے بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس کے دوران مختلف امور کا جائزہ لیا۔اجلاس میں بلال صدیق نے کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد سے پُرامن بسنت کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارپرشرح خواندگی سےمتعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے،جو جنوبی ایشیا کےدیگرممالک کے مقابلےمیں سب سےکم ہے، 2018-19 کےمقابلےمیں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے،جو انتہائی سست پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصدہے،جو واضح صنفی عدم مساوات کوظاہرکرتی ہے،صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔ سیالکوٹ: شادی کی...
    ناسا نے ہفتے کے روز 2 روزہ مشق کے ساتھ چاند کے اپنے نئے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی، یہ ٹیسٹ فیصلہ کرے گا کہ 4 خلا باز کب چاند کے گرد پرواز کے لیے روانہ ہوں گے۔ کمانڈر رِیڈ وائسمین اور ان کے عملے کو پہلے ہی جراثیم سے بچاؤ کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ خلا باز 1972 کے بعد چاند کی طرف روانہ ہونے والے پہلے انسان ہوں گے۔ وہ یوسٹن میں اپنے مرکز سے اس مشق کو مانیٹر کریں گے، اور راکٹ کی پرواز کی منظوری ملنے کے بعد کینیڈی اسپیس سینٹر جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چاند پر اپنا نام بھیجیں، طریقہ کار ہم بتاتے ہیں 322 فٹ (98...
    بلوچستان کو نو انٹری زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، میڈیا ہاؤسز سب خاموش ہیں میں نے زندگی میں اس قدر تشویشناک صورتحال نہیں دیکھی،سربراہ بی این پی مینگل صوبہ بلوچستان کی صورتحال پر بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہیوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک ہے اور اس نے علاقے کو نو انٹری زون میں تبدیل کر دیا ہے، میں نے اپنی زندگی میں اس قدر تشویشناک صورتحال نہیں دیکھی، میڈیا ہاؤسز سب خاموش ہیں، کیا وزیر داخلہ واضح کر سکتے ہیں کہ ایس ایچ او کہاں ہے؟۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای کئی ہفتوں کے بعد عوامی سطح پر نظر آئے اور انقلاب ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر آیت خامنہ ای نے نہ صرف مزار پر فاتحہ اور دعا کی بلکہ مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔ انہوں نے اس دوران آیت خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات کی اور انقلاب کے مقصد اور ایران کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس تقریب میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئے، جبکہ دیگر حکومتی عہدیدار اور فوجی افسران نے بھی انقلاب کی یاد میں خراج عقیدت...
    صوبہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم کردی گئی۔ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دے دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے، اتھارٹی فوڈ سیکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی...
    کشمیری شال فروشوں، تاجروں، مزدوروں اور بیرون ریاست کشمیری طلباء پر لگاتار جان لیوا حملے ہورہے ہیں اور یہ حملے زیادہ تر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند برسوں کے دوران بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں اور گزشتہ دو برس کے دوران ایسے تقریباً 70 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ 2025ء میں صرف 40 معملات سامنے آئے ہیں ۔جبکہ 2026ء کے پہلے ماہ جنوری میں ہی 7 معاملات سامنے آئے۔ جن میں صرف 2 ایف آئی آر ہی درج کئے گئے ہیں۔ ایسے میں کشمیری شال فروشوں، تاجروں، مزدوروں اور بیرون ریاست کشمیری طلباء پر لگاتار جان لیوا حملے ہورہے ہیں اور یہ حملے زیادہ تر شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں کئے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی ایشیاء کا سب سے پہلا اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم، ایگریکلچر ٹیسٹنگ، ڈرگ ٹیسٹنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) اور لیبارٹری آپریشنز کی لانچنگ کردی گئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سائنسدانوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھا۔ افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سفارتکاروں کاخیر مقدم کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: امریکہ کی ایران پہ حملہ کی دھمکیاں۔۔ عواقب و نتائج مہمان تجزیہ نگار : ناصر شیرازی  ڈائریکٹر سینٹر فار پاک گلف اسٹڈیز   اسلام آباد میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو   سوالات: ·  امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کے پسِ منظر میں اصل محرکات کیا ہیں؟ کیا یہ محض دباؤ کی حکمتِ عملی ہے یا حقیقی عسکری...
    عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع کرنے والا نہیں ہے لیکن جنگ شروع ہو جانے کی صورت میں جنگ کا حتمی نتیجہ ایران طے کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیچھے ہٹ جانے کا امکان بھی پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عرب تجزیہ کار اور اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے تازہ ترین کالم میں ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی دھمکیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا: "امریکہ کی یہ تمام فوجی سرگرمیاں اور دھمکیاں دراصل اس کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے تاکہ دباو ڈال کر تہران کو مذاکرات کی میز پر واپس آ جانے...
    گزشتہ 2 دنوں میں بلوچستان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 133 ہو گئی، بلوچستان حملوں میں 15 جوان اور18 شہری شہید ہوئے: آئی ایس پی آر— فوٹو: اسکرین گریب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو دن میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 18 شہری شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے اسپانسرڈ دہشتگردوں نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ،...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دن میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 18 شہری شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے سپانسرڈ دہشتگردوں نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران میں کارروائیاں کیں۔ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران 2 دن میں 133 دہشتگردوں کو جہنم...
    ایران پر حملے کی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کے دوران ایسی اطلاعات تھیں کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جان کو خطرے کے پیش نظر بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتوں بعد عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے اور امام خمینی کے مقبرے گئے۔ جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سرکاری سطح پر جاری کی گئی ہیں تاکہ اندرونی بحران اور بیرونی تناؤ کے دوران استحکام کا پیغام دیا جا سکے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ پر بانی آیت اللہ خمینی کی قبر پر حاضری دی اور نماز بھی ادا کی۔ یہ تصاویر ایرانی قوم میں جوش و ولولہ برپا کرگئیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 روز میں مجموعی طور پر 133 دہشتگرد مارے گئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے گردونواح میں متعدد دہشتگرد کارروائیاں کرکے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی آقاؤں کی ہدایت پر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سینٹرل کمانڈ نے پاسداران انقلاب کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور  کوئی بھی غیر محفوظ یا خطرناک اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسداران انقلاب کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور آئندہ ہونے والے فوجی مشقوں کے دوران کوئی بھی بےضابطہ قدم نہ اٹھائے کیونکہ غیر محفوظ یا خطرناک اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو اپنے بحری مشقوں کو پیشہ ورانہ، محفوظ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام...
    جسٹس اروند کمار اور جسٹس پی بی ورالے کی بنچ نے جیل افسرا کو حکم دیا کہ سونم وانگچک کی میڈیکل رپورٹ پیر تک سیل بند لفافے میں دستیاب کرائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی پھٹکار کے بعد لداخ کے مشہور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو ہفتہ کی صبح ایمس جودھ پور لے جایا گیا جہاں طبی جانچ کرائی گئی۔ بتایا گیا کہ جیل میں آلودہ پانی کے استعمال سے انہیں پیٹ میں سنگین انفیکشن کی شکایت تھی، جس کے بعد طبی جانچ کی ضرورت پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم وانگچک کو سخت سیکورٹی انتظام کے درمیان جودھ پور سنٹرل جیل سے ایمس لایا گیا۔ سونم وانگچک کو جیل سے ایمس جودھ پور تک لے جانے...
    تہران:ایران میں اپوزیشن رہنما مہدی کروبی نے اپنے ایک بیان میں رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال براہِ راست علی خامنہ ای کی داخلی اور بین الاقوامی تباہ کن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بی بی سی کے مطابق مہدی کروبی نے کہا کہ خامنہ ای کی ان پالیسیوں میں مہنگے اور لاحاصل جوہری منصوبوں پر اصرار اور گزشتہ دو دہائیوں میں عوام و ملک پر پابندیوں کے سنگین اثرات شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بحران سے پرامن طور پر نکلنے کا واحد راستہ عوام کی طرف رجوع کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کو ایک آزاد ریفرنڈم کے ذریعے تسلیم کرنا ہے۔ جنوری 2026 میں ہزاروں...
     لاہور بھاٹی گیٹ واقعے پر جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر مبینہ تشدد کے معاملے کی وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرنل کانٹیبلٹی برانچ آئی سی بی نے تحقیقات مکمل کر لیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس افسران غلام مرتضیٰ کو ایس ایچ او کے کمرے میں غیر قانونی طور پر تقریباً 4گھنٹے تک حراست میں رکھ کر تشدد کرتے رہے،ایس ایچ او کے کمرے میں نصب کیمرے کی ویڈیو شواہد کے طور پر حاصل کی گئی،جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔غلام مرتضیٰ نے بیان دیا کہ پولیس افسران نے اس پردبائو ڈالا کہ وہ اپنی بیوی اوربیٹی کے قتل کا الزام قبول کرے، انکوائری ٹیم نے ملزم کو شورکوٹ لے جا کر اس کا بیان بھی ریکارڈکیا،...
    ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج مکمل ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے بھی سنگین ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی فوج آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، منظم اور باصلاحیت ہے۔ ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایرانی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب وہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ ادارہ محض ایک عمارت نہیں بلکہ ایک گیم چینجر ہے جو پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے معیار اور انصاف کو ہر دہلیز تک پہنچائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ خواب شہباز شریف نے دیکھا تھا اور آج اس کی تعبیر ہم سب کے سامنے ہے۔ اس ادارے میں اب تک 42 مشینیں آ چکی ہیں اور مزید 565 مشینیں آئیں گی، جس سے اگلے مہینے پراسس مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے ایف ڈی اے میں کھاد، خوراک، ادویات اور جانوروں کے چارے کی بھی ٹیسٹنگ ممکن ہو گی، اور 232 سائنسدانوں میں سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر بھاٹی کے علاقے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کے معاملے کی انٹرنل کاؤنٹیبلٹی برانچ نے اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق انکوائری ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور نے کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں افسران نے غلام مرتضیٰ کو تھانے بھاٹی لے جایا اور اس کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ نہیں کی۔ پولیس نے غلام مرتضیٰ پر ایس ایچ او کے کمرے میں تشدد کیا، جس کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر بھاٹی کے علاقےمیں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کے معاملے کی انٹرنل کاؤنٹیبلٹی برانچ نےانکوائری مکمل کر لی۔ پولیس نے کہا کہ انکوائری ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور نے کی، رہورٹ کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او نے بیان نے کہا کہ افسران بالا نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، غلام مرتضیٰ پر ہلکا پھلکا تشدد کیا تھا۔ انکوائری میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی  قصور وار قرار دئے گئے، ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو موقع سے تھانہ بھاٹی لے گئے، دونوں پولیس آفیسرز نےغلام مرتضیٰ...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ نغمہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو اے ایس ایف کے جوانوں کے عزم اور پیشہ وارنہ لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نغمے میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی روزمرہ ذمہ داریوں اور خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔  
    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مجوزہ بحری مشقوں کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا غیر محفوظ اقدام ناقابلِ برداشت ہوگا۔ سینٹکام کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھانے والی کسی بھی سرگرمی کا سخت جواب دیا جا سکتا ہے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو اپنی بحری مشقیں مکمل طور پر پیشہ ورانہ انداز میں، بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور عالمی بحری ٹریفک کی آزادی کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دینی چاہئیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز کی جانب سے غیر محفوظ مشقیں، بے ضابطہ کارروائیاں یا امریکی طیارہ بردار جہازوں کے قریب خطرناک آپریشنز...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ 11 فروری کو پورے پاکستان میں ملک گیر سطح پر امریکہ اور اسرائیل مخالف مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں عوام بھرپور شرکت کر کے حق کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز ۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو دنیا بھر میں شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی قوم غزہ کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑی رہی، اسی طرح ایران کی حمایت میں بھی...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرنشپ پروگرام 12 جنوری سے ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور افواجِ پاکستان کے کردار سے آگاہ کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سیشنز کے ساتھ ساتھ مختلف آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے قلعہ بالاحصار (پشاور) کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد نوجوان نسل کو قومی تاریخ، دفاعی اہمیت اور پاک فوج کی قربانیوں سے روشناس کرانا تھا۔ طلبہ نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی حیثیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کی پاسداران انقلاب کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیر محفوظ یا غیر پیشہ ورانہ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں 2 روزہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران نے اتوار سے آبنائے ہرمز میں مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کو سمندر میں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو درخواست میں بخدمت جناب لکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ور اس عمل کو نوآبادیاتی سوچ قرار دیے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا ہے کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے اور عوام اس کے نوکر نہیں ہیں لہٰذا ایس ایچ او کو صرف جناب ایس ایچ او لکھا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے، ایف آئی آر  درج کروانے والا شہری شکایت کنندہ نہیں بلکہ اطلاع دہندہ ہوگا، “کمپلیننٹ” کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایت تک محدود ہے۔ سپریم کورٹ نے پولیس...
    لاہور پریس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی جبکہ علامہ اسحاق یاور، علامہ سید غضنفر علی نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کیخلاف امریکی سرپرستی میں قائم نام نہاد امن بورڈ درحقیقت سامراجی ایجنڈے کا تسلسل ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین کے زیرِاہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے غزہ میں مجوزہ “امریکی بورڈ آف پیس” اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس نام نہاد بورڈ میں شمولیت کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے...
    لاہور پریس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی جبکہ علامہ اسحاق یاور، علامہ سید غضنفر علی نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کیخلاف امریکی سرپرستی میں قائم نام نہاد امن بورڈ درحقیقت سامراجی ایجنڈے کا تسلسل ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے غزہ میں مجوزہ “امریکی بورڈ آف پیس” اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس نام نہاد بورڈ میں شمولیت کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ مقررین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف استغاثہ کی درخواست پر حذف کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت کے جج افضل مجوکہ نے استغاثہ کی درخواست پر ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستی کے لیے استغاثہ نے درخواست دائر کی، غلطی سے چار ممالک کا نام فیصلے میں لکھا گیا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے میں خاتون کے خاوند کو حراست میں لینے اور تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ڈی آئی جی کی جانب سے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات ہوں گی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا، انکوائری میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے ,,جینے دو کراچی مارچ ،،کے سلسلے میں قیوم آباد ،کورنگی غربی ،بھٹائی کالونی ،پی اینڈ ٹی سوسائٹی، کورنگی نمبر دو ،سیکٹر 31ڈی ،زمان ٹائون ،کھڈی ایریا‘ کے ایریا ،کورنگی ساڑھے پانچ ،چراغ ہوٹل ،لانڈھی نمبر چھے ،بابر مارکیٹ ،ٹو سی ایریا ،بلال کالونی ،عوامی کالونی ودیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں تیار کیئے گئے فلوٹ نے بھی کورنگی لانڈھی کی اہم شاہراہوں اور ٹی پوائنٹ‘ بازاروں اور مارکیٹوں میں گشت کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ،نائب امیر منصورفیروز ،سیکریٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے قائم کردہ نام نہاد پیس بورڈ میں پاکستان حکومت کی شمولیت کے خلاف سندھ بھر میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے جمعہ نماز کے بعد ریلیاں اور احتجاج مظاہروں میں حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔شہر قائدبعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاج کیا گیا جبکہ خوجا جامع مسجد کھادر کے باہر شہر کے مرکزی احتجاجی مظاہرا کیا گیا جس سے خطاب میں حیات عباس نجفی نے...
    سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے پولیس حکام کو دی جانے والی درخواستوں میں ’بخدمت جناب ایس ایچ او‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔سپریم کورٹ نے ایسے عمل کو نوآبادیاتی دور کی باقیات قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ میں یہ فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی زبان ایک فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے، عوام اس کے نوکر نہیں۔ سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو برطرفی واجبات کا حقدار قرار دے دیاسپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خواہ کے برطرف پولیس اہلکاروں کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں غلط برطرفی کا...
    اپنے ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بننے جا رہا ہے، جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل جیسی غاصب اور ناجائز ریاست کو جواز فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی قوم واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور نہ ہی ایسے کسی اقدام کی حمایت کرسکتے ہیں، جو اس سمت میں ایک قدم بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ ہم غزہ کے نام نہاد امن بورڈ میں...
    ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بننے جا رہا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل جیسے غاصب اور ناجائز ریاست کو جواز فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی قوم واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اور نہ ہی ایسے کسی اقدام کی حمایت کر سکتے ہیں جو اس سمت میں ایک قدم بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ ہم غزہ کے نام نہاد امن بورڈ...
    جسمانی تلاشی اور سامان کی تلاشی کے دوران سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کے زیورات، کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز پر مشتمل 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا سامان ضبط کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پاکستان کسٹمز کی جانب سے 1185 گرام سونے کے زیورات اور کمرشل مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز کی برآمد کرکے تحویل میں کرلیے گئے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران پاکستان کسٹمز کے اسپیشل پروفائلنگ سیل (ایس پی ایس) نے پروفائلنگ اور شبہ کی بنیاد...
    سپریم کورٹ نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیا گیا اور یہ فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا۔ پولیس اسٹیشن ٹنڈوغلام علی میں وقوعہ کےایک دن کی تاخیرسےایف آئی آردرج کی گئی تھی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ او لکھنے پر پابندی، نوآبادیاتی سوچ مسترد کی جاتی ہے، ایس ایچ او عوام کا خادم ہے،عوام اس کےنوکر نہیں، اب ایس ایچ اوکوصرف جناب ایس ایچ او لکھاجائےگا، پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی آر درج کرانے والا شہری “اطلاع دہندہ” ہوگا، شکایت کنندہ نہیں، کمپلیننٹ کی اصطلاح صرف نجی...
    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس میں عدالت نے فیصلے میں ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے استغاثہ کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔  فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستگی کے لیے استغاثہ نے درخواست دائر کی، غلطی سے چار ممالک کا نام فیصلے میں لکھا گیا۔  فیصلے کے مطابق اسٹینوگرافر نے تحریری جواب میں بتایا کہ یہ جملہ دیگر چند جملوں کے ساتھ فیصلے کی تصحیح کے دوران حذف کر دیا گیا تھا۔ جملہ حتمی پرنٹ کے وقت غلطی سے دوبارہ فیصلے میں شامل ہو گیا۔ فیصلے کے مطابق اسٹینوگرافر...
    اسلام آباد میں امریکا کی ایمبیسی کے ترجمان نے رواں ہفتے منعقد ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے تفصیلات بتادیں۔ جاری ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا ’السلام علیکم! میں ترجمان کین ہیرلسن ہوں۔ آئیے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں ایک اور کامیاب ہفتے پر نظر ڈالتے ہیں۔ یہاں اسلام آباد میں ہم نے اسپیکر سیریز ’فریڈم 250: انٹرپرینیورز روڈمیپ‘ کا آغاز کیا، جہاں برٹن سنو بورڈز کی شریک بانی اور چیئر ڈونا کارپنٹر نے امریکی ایکسچینج ایلومنا اور ایڈونچر ایتھلیٹ سمر خان کے ساتھ مکالمہ کیا۔ ہم نے پاکستانی حکومت کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک نیا ایجوکیشن ورکنگ گروپ بھی قائم کیا تاکہ فنی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ...
    تُرک صدر سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک، ایران کے داخلی معاملات سے متعلق، مغربی-صیہونی میڈیا کے جانبدارانہ اور یکطرفہ پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اعلیٰ تُرک حکام سے مشاورت کے لئے انقرہ میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج سہ پہر کو تُرک صدر "رجب طیب اردگان" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں ایران-ترکیہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اپنے روابط مزید مستحکم و وسیع کرنے کا عزم کیا۔ سید عباس عراقچی نے ترکیہ کے اس موقف کو سراہا جس میں وہ ایران کی خودمختاری کی حمایت اور...
     سٹی 42:  4 فروری سے شیڈول سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات ہیں ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری کر دیں ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ امیدوار قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کرائیں، زائد المیعاد شناختی دستاویزات امتحانی ہال میں داخلے کیلئے قبول نہیں ہوں گی۔امیدوار امتحان کے آغاز سے 50 منٹ قبل لازماً اپنی نشست پر موجود ہوں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی امتحانی ہال میں اضافی مواد، بشمول اسٹینسلز، لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔امیدوار پہلے جاری کردہ ہدایات کے ساتھ اضافی ہدایات پر بھی مکمل...
    سربراہ تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے نہ کوئی ہمدردی ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی حمایت، کیونکہ ظلم کے ساتھ ہمدردی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بعض حکمران طبقوں میں امریکہ کی خوشنودی اور لالچ پائی جاتی ہے، مگر عوامی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کو ظالمانہ قوتوں کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ای پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو یہ اقدام صرف ایران پر حملہ نہیں ہوگا بلکہ...
    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے میں خاتون کے خاوند کو حراست میں لینے اور تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈی آئی جی کی جانب سے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات ہوں گی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا، انکوائری...
    احتجاج سے خطاب میں رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا تاریخی اور اصولی مؤقف برقرار رکھا جائے، عوامی ریفرنڈم کرایا جائے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، اس فیصلے پر تفصیلی بحث کی جائے اور اس نام نہاد پیس بورڈ کے خلاف قرارداد منظور کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے قائم کردہ نام نہاد پیس بورڈ میں پاکستان حکومت کی شمولیت کے خلاف سندھ بھر میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے جمعہ نماز کے بعدریلیاں...
    کراچی:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 8 کارروائیوں کے دوران 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں سیال کوٹ، ہری پور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، حیدرآباد، اسلام آباد میں کی گئیں.کارروائیوں کے دوران 12کلو 200 گرام چرس،5 کلو160 گرام آئس جبکہ مزید 30 گرام ویڈ بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 14 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے آج سے  بحال ہوجائیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 14 سال بعد بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج  ڈھاکہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔  اس حوالے سے کراچی میں ائیرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو شیڈول موصول ہوگیا ہے، رات 8 بجے بیمان بنگلادیش ایئرلائن ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔  بیمان ایئر کی پرواز BG-341 تین گھنٹے کا فضائی سفر طے کرنے کے بعد رات 11 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرے گی۔ کراچی ائیرپورٹ پر بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آمد پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ...
    تہران (ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران فوری ردعمل دے گا۔انہوں نےکہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہو سکتے ہیں۔ یہ اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایرانی فوجی قیادت کا کہنا...
    عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات،عدالت نے متعلقہ عمارت کا فوری انسپکشن کرنے کا حکم دیدیا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے سے 2فروری تک رپورٹ طلب سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو متعلقہ عمارت کا فوری انسپکشن کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 90اسکوائر یارڈ پر 5 منزلہ عمارت بنا دی گئی۔...
    بم اور ہائی جیکنگ کی اطلاع کے باعث کویت سے نئی دہلی جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کا رخ احمد آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، عملے کی دوڑیں لگ گئیں ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز میں ایک ٹشو پیپر پر ہاتھ سے لکھی گئی بم اور ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 180 مسافر سوار تھے۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارہ جمعے کی صبح تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مسافر نے طیارے کے اندر موجود ہونے...
    اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران، 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں اب، ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے کہیں زیادہ زیادہ تیار ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران، کسی بھی فوجی مہم جوئی کے خلاف اپنے دفاع کے لئے بھرپور طور پر تیار ہے۔ روسیا 24 چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں، واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ایران، اب ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے، 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہے۔ روسی سفارتکار نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
    پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 1185 گرام سونے کے زیورات اور بڑی مقدار میں کاسمیٹکس و پرفیومز برآمد کرلیے ہیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو پہلے گرین چینل سے ریڈ چینل پر منتقل کیا گیا اور اس کے سامان کی مکمل اسکیننگ کی گئی۔ یہ اقدام مسافر کی پروفائلنگ کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جس کے دوران تجارتی مقدار میں قابل ٹیکس اور ڈیوٹی اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد کی گئی اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کیس درج کر کے تمام اشیاء کسٹمز کی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ کسٹمز...
    پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 1185 گرام سونے کے زیورات، کاسمیٹکس پرفیومز کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔  تفصیلات کے مطابق حکام نے مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل پر منتقل کرکے اسکے سامان کی اسکیننگ کی گئی۔ حکام نے پروفائلنگ کی بنیاد پر امریکا سے آنے والے مشکوک مسافر کو ریڈ چینل پر منتقل کیا تھا۔ اسکیننگ کے دوران مسافر سے تجارتی مقدار میں قابل ٹیکس و ڈیوٹی اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی شاندار کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو دو مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، پہلی کارروائی ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں عمل میں آئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان نامی دہشتگرد تنظیموں سے تھا۔ اس موقع پر دہشتگردوں کے...
    سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب کے دوران صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ہمارا وژن نوجوانوں کو صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ انہیں ایسا ہنر فراہم کرنا ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہو۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاکھوں ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عالمی ادارے سٹی اینڈ گلڈز کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے۔ وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے...
    لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لینے اور مبینہ تشدد کی اطلاعات پر پولیس میں اعلیٰ سطحی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واقعے پر غفلت اور غیر مناسب پولیس ردِعمل کے الزامات کے بعد ایس ایچ او زین عباس کو معطل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: پولیس نے تشدد کیا اور قتل کا اعتراف کرانے کی کوشش کی،شوہر کا الزام میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مجموعی ردِعمل اور ذمہ داریوں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح پر...
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ہرنائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج...
    اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 کارروائیوں کے دوران17 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں سیال کوٹ، ہری پور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، حیدرآباد، اسلام آباد میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 12کلو 200 گرام چرس،5 کلو160 گرام آئس جبکہ مزید 30 گرام ویڈ بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک Pakistani soldiers patrol at Labach area, in the earthquake-devastated district of Awaran on September 26, 2013. Tens of thousands of survivors of Pakistan's earthquake waited for help in soaring temperatures on September 26 as the death toll rose to nearly 350 and anger grew at the slow pace of government aid. More than 100,000 people made homeless by a 7.7-magnitude quake spent a second night in the open or under makeshift shelters as response teams struggled to reach the remote region in the southwestern WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں...
    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا...
    عابد چوہدری: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس کے کردار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متوفیہ کے خاوند کو حراست میں لینے اور مبینہ تشدد کی اطلاعات سامنے آنے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کی جانب سے واقعے پر پولیس کے مجموعی رسپانس کا...
    احمد منصور: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 41 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے.  ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیاجہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 41دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کی گئیں، دہشتگردوں کو 2کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں کارروائی کےد وران 11دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہرنائی میں بھارتی سپانسرڈ 30دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،دہشتگردوں کے خلاف 29جنوری کو کارروائیاں کی گئیں،ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ آلو...
    سرپرست جے اے پی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو ختم کرنے کی سازش کا پاکستان کو حصہ نہیں بننا چاہیے، فوج حماس کے خلاف استعمال نہ کیا جائے، امریکی صدر کا منصوبہ خطرناک، فلسطینی اگر امن بورڈ میں شامل نہیں اس کی کوئی اہمیت نہیں، امریکی صدر کیلئے فلسطین سلگتا انگارہ ہے، اسے مزید نہ بھڑکایا جائے، امن کے نام پر اقوام متحدہ کے متوازی ادارے کا قیام عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سرپرست اور اے آر ڈی کے سابق سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے نام پر اقوام متحدہ کے متوازی کسی ادارے کو بنانا عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہوگی، مسئلہ...
    ممتاز عالم دین نے کہا کہ ایرانی قوم اللہ سے ڈرتی ہے، وہ کسی اور سے خوفزدہ نہیں ہو سکتی، ایران نے پہلے بھی امریکہ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے فتح و نصرت عطا فرمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے قیام ہی سے ایران امریکی استبداد کا مقابلہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا سرپرست اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے، تاہم بہتر یہی ہوگا کہ اسے استعمال کرنے کی نوبت نہ آئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، مگر امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا خواہاں ہے، ماضی میں بھی بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی رابطے جاری رہیں گے۔صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروباری تعلقات کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا...
    تہران: ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلیے پاکستان کی سفارتی کوششیں شروع ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی جگہ کس کی حکومت ہوگی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتادیا ایران پہلے سے...
    اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سکس ون میں واقع معروف تجارتی مرکز بیورلے سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر قائم ایک ریسٹورنٹ میں پیر کی صبح تقریباً 5 بج کر 18 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پلازہ میں شدید دھواں پھیل گیا اور صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ نے تیزی سے گراؤنڈ فلور کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے پلازہ میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی فائر بریگیڈ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں...
    امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا ہے لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔ کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صد کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کیلئے چین...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے فردوس کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے فردوس کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ فردوس کالونی میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں؟جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فردوس کالونی میں پورشن بنا کر فروخت کیے جا رہے ہیں۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے، تاہم اس کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی بات چیت کا امکان موجود ہے۔ مزید پڑھیں ٹرمپ کی ہر ممکن پروموشن کے باوجود اہلیہ میلانیا...
     (ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطے بحال ہوگئے۔ڈھاکا سے بمان ایئر کی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، بنگلادیشی ایئرلائن کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا ۔ بمان ایئر کی پرواز ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی جو 149 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی ہے اِس موقع پر مسافروں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ، ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقدکیگئی اور کیک کاٹا گیا ۔خصوصی تقریب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے شرکت کی، بمان ایئرلائن ہفتے میں دو پروازیں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان چلائے گی، دوسری پرواز کے زیادہ ترٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔ عالمی مارکیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی فوج نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کسی بھی غیر دانشمندانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ اڈے ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں ہیں، اور اس...
    امریکی سیکریٹری آف وار پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بھی حکم دیں گے، امریکی فوج اس پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ خطے کی جانب ایک بڑا امریکی بحری بیڑا بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمۂ دفاع صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی بحری بیڑے کو ایک ’طاقتور آرمادا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسے...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف ایک طرف دھمکیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کا راگ بھی الاپ رہا ہے۔ ٹرمپ ایران پر حملہ کریگا یا نہیں، اس سوال کے جواب میں سب کوشاں ہیں۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک طرف دھمکیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کا راگ بھی الاپ رہا ہے۔ ٹرمپ ایران پر حملہ کرے گا یا نہیں، اس سوال کے جواب میں سب کوشاں ہیں۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 2 فروری تک ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ایس بی سی اے کو متعلقہ عمارت کا فوری انسپکشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2 فروری تک ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ 90 اسکوائر یارڈ پر 5 منزلہ عمارت بنا دی گئی، اب اس کو فروخت کر کے رہائش بھی ہو رہی ہے، عدالت نے تعمیرات روکنے کا بھی حکم دیا تھا،لیکن عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات کی گئی، ایس ایس جی سی نے کنکشن منقطع کر لیے، دیگر یوٹیلیٹی کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں، درخواست شہری وقاص کی...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال کے طویل عرصے کے بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر کی پہلی پرواز 14 سال بعد مسافروں کو ڈھاکا سے لے کر کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر جہاز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ خود موجود تھے۔ گورنر سندھ نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش آپس میں برادر ملک ہیں مگر درمیان میں بھارت...
    انڈیا کے مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 2 تصدیق شدہ کیسز کے بعد عالمی تشویش بڑھ گئی ہے، اور چین سمیت کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سخت صحت کے اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق دونوں کیسز صحت کے کارکنان میں سامنے آئے اور ان سے جڑے 196 رابطے رکھنے والے افراد میں سے تمام کا ٹیسٹ منفی آیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں نیپاہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے نیپا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، اور انسان سے انسان میں بھی رابطے یا آلودہ کھانے کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ اس کی شرح اموات 40 سے 75 فیصد کے درمیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئر کی پہلی پرواز 150 مسافروں کو لے کر ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی، جس کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پرتقریب میں بنگہ ادیشی ہائی کمشنر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اے ایس ایف کے اعلی افسران شریک تھے۔ بیمان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار 2 پروازیں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان چلائے گی جب کہ اس کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے کراچی آنے والی پرواز میں 150...
    اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ کراچی کی حالت زار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک صدی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کرپشن کا راج ہے، آئی ایم ایف سخت شزائط پر قرضے دے کر پاکستان کے عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہے، آئی ایم ایف کے قرضے کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں اور غریبوں پر قرضوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ملک کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرکے روزگارعام کرنے کے موقع فراہم کئے جائیں۔ اپنے بیان میں شادا نقشبندی نے کہا کہ عوام کو جب تک سستا راشن اور صحت و...
    بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے، بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ کراچی ایئرپورٹ آمد پر بنگلادیشی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ پرواز ڈھاکا سے براہ راست کراچی پہنچی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں۔ ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئر پورٹ پر بنگلادیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے 14 سال بعد بحال ہوگئے ہیں، بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔ جمعرات کی شب بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی افتتاحی پرواز حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ ڈھاکہ سے کراچی آنے والی افتتاحی پرواز میں 149 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر بیمان ایئر لائنز کے طیارے کو روایتی انداز میں واٹر سلیوٹ دیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے اپنے عملے کو نکالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیخاچیوف نے کہا کہ  ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ مل کر اگر ضروری ہوا تو انخلا کے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں بوشہر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، روسی صدر ولادیمیر پوتن ماضی میں واضح کر چکے ہیں کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ میں سیکڑوں روسی ماہرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر): ترجمان حکومتِ پاکستان برائے سندھ راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ آج این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے سندھ بھر میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت صوبہ سندھ کے طلبہ و طالبات میں 20 ہزار جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیرِاعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف کے اس وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کا منہ توڑ جواب امریکا کے لیے سرپرائز ہوگا، بھرپور جنگی تیاریاں عروج پر: کمانڈر انچیفایران نے کسی بھی جنگی صورت حال کے پیش نظر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کے اُڑان بھرنے والے ان ڈرونز میں بارودی مواد لے جانے اور ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز جون 2025 میں امریکا کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے تجربات اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔یہ ڈرونز ایرانی فوجی ماہرین نے وزارت دفاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق سکریٹری اور دفاعی کونسل کے رکن علی شمخانی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی امریکی فوجی کارروائی کو مکمل جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا، اگر امریکا نے کوئی حملہ کیا تو ایران کا ردعمل فوری، جامع اور بے مثال ہوگا، جس میں تل ابیب کو نشانہ بنانا بھی شامل ہوگا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ دھمکیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کے تناظر  پر ردعمل دیتے ہوئے  علی شمخانی نےکہا  کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی، چاہے وہ محدود ہی کیوں...
    سوشل نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ پر علی شمخانی نے لکھا کہ محدود کاروائی ایک وہم ہے، کسی بھی ذریعہ اور کسی بھی سطح پر امریکہ کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کو جنگ کا آغاز سمجھا جاتا ہے، اور اس کا ردعمل فوری، جامع اور بے مثال ہو گا، جس میں جارح، تل ابیب کے دل اور دشمن کے تمام حامیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفاعی کونسل میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکریٹری علی شمخانی نے خبردار کیا کہ امریکہ کی طرف سے کسی بھی ذریعے اور کسی بھی سطح پر کوئی بھی فوجی کارروائی جنگ کا آغاز تصور کیا جائیگا۔ تسنیم خبررساں ادارے...
    پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ایران کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس سے قبل ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں اور ان کی آڑ میں کی جانے والی تخریب کاری پر مبنی ایک دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر شرپسند عناصر کو پرامن احتجاج کو ہائی جیک کرتے ہوئے پرتشدد اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دکھایا گیا۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ 28 دسمبر کو غیرملکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد ایران میں افراطِ زر اور مارکیٹ میں عدم استحکام کے خلاف پرامن مظاہرے شروع ہوئے۔ ان مظاہروں کا مقصد مارکیٹ میں استحکام اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا مطالبہ تھا۔ اس دوران مظاہرین...