بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
احمد منصور: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 41 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے.
ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیاجہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کئے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور 15 دسمبر 2025 کی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمدکی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد ماضی میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی،پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔