پاکستان، بنگلادیش کے درمیان 14سال بعد فضائی رابطے بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطے بحال ہوگئے۔
ڈھاکا سے بمان ایئر کی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، بنگلادیشی ایئرلائن کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا ۔
بمان ایئر کی پرواز ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی جو 149 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی ہے
اِس موقع پر مسافروں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ، ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقدکیگئی اور کیک کاٹا گیا ۔
خصوصی تقریب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے شرکت کی، بمان ایئرلائن ہفتے میں دو پروازیں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان چلائے گی، دوسری پرواز کے زیادہ ترٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گورنرسندھ نے اس موقع پرکہا کہ 14 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہوئی ہیں، یہ صرف فضائی اشتراک نہیں زندگی کے ہرشعبہ میں تعاون بڑھےگا، آج کئی سال بعدسازشیں دم توڑگئیں، مودی صرف پاکستان میں نہیں بنگلہ دیش میں بھی بدامنی کاذمے دارہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان