بلوچستان میں 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشتگرد جہنم واصل، 18 شہری اور 15 جوان شہید، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دن میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 18 شہری شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے سپانسرڈ دہشتگردوں نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران میں کارروائیاں کیں۔ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران 2 دن میں 133 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جن میں 3 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
کیا مرنا ضروری ہے؟
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان حملوں میں 15 جوان اور 18 شہری شہید ہوئے۔ حملوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنا کر صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ دہشت گردوں نے گوادر اور خاران میں خواتین، بچوں اور مزدوروں سمیت 18 شہریوں کو شہید کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔