امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شہدا کے خون کا حساب میں لیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں امن کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر ریاستی اداروں کا بروقت ایکشن قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
سرفراز بگٹی کے مطابق صبح کے وقت فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، تاہم بلوچستان پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران صوبے میں 700 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ گزشتہ دو روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، جہاں وہ جذباتی ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔