بڑوں نے ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہیں، توڑنے میں وقت نہیں لگے گا، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بڑوں نے ہمارے ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہیں، جنہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
صوابی امن چوک میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ سے ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، اس دوران سب ہی میں غصہ پایا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، لیکن آپ کو بھی بتاتا ہوں اور ان کو بھی بتاتا ہوں کہ یہ ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہوئے ہیں اس کو توڑنے میں ہمیں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔