امریکا اور اسرائیل کی حملے کی دھمکی؛ ایران کے روحانی پیشوا کئی ہفتوں بعد منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
ایران پر حملے کی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کے دوران ایسی اطلاعات تھیں کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جان کو خطرے کے پیش نظر بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتوں بعد عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے اور امام خمینی کے مقبرے گئے۔
جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سرکاری سطح پر جاری کی گئی ہیں تاکہ اندرونی بحران اور بیرونی تناؤ کے دوران استحکام کا پیغام دیا جا سکے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ پر بانی آیت اللہ خمینی کی قبر پر حاضری دی اور نماز بھی ادا کی۔ یہ تصاویر ایرانی قوم میں جوش و ولولہ برپا کرگئیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی کئی ہفتوں بعد پہلی بار تصاویر وائرل ہونے سے ان کی خیریت اور عزم دونوں کا اظہار ہوگیا۔
خیال رہے کہ آج ہی ایران میں دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 5 ہلاکتیں ہوئیں اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہوئے جن میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو معاہدے میں شامل ہونے کی ڈیڈ لائن دیدی بصورت دیگر بڑا فوجی حملہ ہوگا۔
یاد رہے کہ بحرِ عرب میں امریکی جنگی بیڑا بھی بھیجا گیا اور آبنائے ہرمز میں امریکی فوجیوں کے جنگی مشق کا بھی قوی امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خامنہ ای
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :