احتجاج سے خطاب میں رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا تاریخی اور اصولی مؤقف برقرار رکھا جائے، عوامی ریفرنڈم کرایا جائے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، اس فیصلے پر تفصیلی بحث کی جائے اور اس نام نہاد پیس بورڈ کے خلاف قرارداد منظور کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے قائم کردہ نام نہاد پیس بورڈ میں پاکستان حکومت کی شمولیت کے خلاف سندھ بھر میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے جمعہ نماز کے بعدریلیاں اور احتجاج مظاہروں میں حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں اور امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شہر قائدبعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاج کیا گیا جبکہ خوجا جامع مسجد کھادر کے باہر شہر کے مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب میں علامہ حیات عباس نجفی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا نام نہاد پیس بورڈ دراصل مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، غزہ ایک کھلی جیل بن چکا تھا، جہاں فلسطینی عوام پر ظلم، نسل کشی اور تباہی مسلط کی گئی، اور ان کی مزاحمت ایک جائز حق ہے، اسرائیلی قیادت، بالخصوص نیتن یاہو، عالمی قوانین کو تسلیم نہیں کرتی اور خطے کے مختلف ممالک پر مسلسل جارحیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے نام پر پیش کیا جانے والا نیا ’’پیس بورڈ‘‘ درحقیقت فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے اور ان کے حقِ آزادی کو سلب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان نے پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر اس عمل میں شمولیت اختیار کرکے اپنی ساکھ اور قومی وقار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے والے کسی بھی فورم کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا تاریخی اور اصولی مؤقف برقرار رکھا جائے، عوامی ریفرنڈم کرایا جائے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، اس فیصلے پر تفصیلی بحث کی جائے اور اس نام نہاد پیس بورڈ کے خلاف قرارداد منظور کی جائے، یہ مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان، اس کے عوام، دینِ اسلام، غیرت اور قومی حمیت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوامی جذبات کا احترام نہ کیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی، فرخ شیرازی، نوشاد علی، حسان زیدی، یاور عباس سمیت دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نام نہاد پیس بورڈ فلسطین کے جائے اور اس فیصلے کی جائے کے خلاف

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی