عالمی اقتصادی فورم 2026 میں پاکستان کی نمایاں کامیابیاں، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)عالمی اقتصادی فورم 2026 میں پاکستان نے نمایاں معاشی پیش رفت کے ساتھ اپنی مضبوط بنیادوں اور اصلاحاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔
فورم کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاکستان کی عالمی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات پر سنجیدگی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی معاشی سمت، اصلاحاتی ایجنڈا اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی مالیاتی قیادت نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحات کو بھرپور سراہا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اصلاحاتی اقدامات اور بڑھتے ہوئے مارکیٹ اعتماد کے باعث ایک اہم اقتصادی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
فورم میں شریک متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اہم اعلانات بھی کیے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے دوران سرمایہ کاری کے میدان میں انتہائی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ وزیرِ اعظم اور وفاقی وزرا کے وفد کے دورۂ ڈیوس 2026 کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے اور اہم اعلانات کیے گئے۔ ان کے مطابق نیسلے نے پاکستان میں مزید 17 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کو ایک علاقائی ایکسپورٹ ہب بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں سے 26 ممالک کو برآمدات کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آذربائیجان کی توانائی کمپنی سوکار پاکستان کی آئل اینڈ گیس مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے، جبکہ کویت کے رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور مؤثر سہولت کاری کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر دوبارہ نمایاں ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی سرمایہ کاروں سرمایہ کاری کے عالمی اقتصادی پاکستان میں نے پاکستان پاکستان کی کی سرمایہ رہا ہے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔