پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عالمی منظرنامے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے موضوع پر مباحثہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی اسٹوڈنٹس یونین پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے عالمی منظرنامے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے عنوان سے مباحثے کا انعقاد کیا۔
اس مکالماتی نشست میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، لندن اسکول آف اکنامکس کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ اور پاکستان ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ برطانیہ کی ممتاز درسگاہوں بشمول کنگز کالج، امپیریل کالج، کوئین میری یونیورسٹی، وارک یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے طلباء بھی شریک ہوئے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنی اہم جغرافیائی وقوع، ابھرتی ہوئی معیشت، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور نوجوان آبادی کی بدولت عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارت کے ساتھ تصادم کے دوران معرکہ حق اور آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا، جہاں پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ حجم اور وسائل کے حوالے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے ترقی پسند اور خود انحصاری پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید مہارت اور علم سے خود کو آراستہ کریں تاکہ تیزی سے بدلتے اور چیلنجز سے بھرپور عالمی ماحول میں پاکستان کی مؤثر خدمت کر سکیں۔
مباحثے کی نشست کے دوران طلباء نے حصہ لیا، جس میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور پاکستان کی خوشحالی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد فیصل ہائی کمشنر پاکستان کی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔