تحریری حکمنامہ کے مطابق گاڑی درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کہ ملزم کی دادی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والی گاڑی کی مالکن کو سپرداری پر حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ سنایا، خاتون نے اسپیشل کورٹ کے سپرداری پر گاڑی حوالے نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کے پوتے نے ان کی اجازت کے بغیر گاڑی لی اور المناک واقعہ پیش آیا، وہ سو رہی تھیں جب حادثے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 3 دیگرز خمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے برطرفی کالعدم ہونے پر تنخواہ کی ادائیگی خود بخود لازم نہیں، سپریم کورٹ ایک ہی وقوعہ الگ الگ ٹرائل فیصلہ کیسے کیا گیا؟ جسٹس محسن کیانی

تحریری حکمنامہ کے مطابق گاڑی درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کہ ملزم کی دادی ہیں، ملزم جو ذہنی طور پر مکمل طور پر مستحکم نہیں اور عدالت سے ضمانت پر رہائی پا چکا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور گاڑی اب ثبوت کے طور پر عدالت کو درکار نہیں، درخواست گزار مکمل طور پر بے قصور ہے اور گاڑی ان کے علم یا اجازت کے بغیراستعمال کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: درخواست گزار کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار