قائمقام صدر مملکت کا پاکستانی برانڈ کی مقامی گاڑی اورسستی الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
قائم مقام صدرِ مملکت یوسف رضا گیلانی نے مقامی سطح پر پاکستانی برانڈ کے تحت گاڑی تیار کرنے اور کم لاگت الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد علی منصور سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے فعال کردار کو سراہا۔
یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کا کیا فیوچر ہے؟
انہوں نے کہا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ کے تحت پاکستانی برانڈ کی گاڑی اور کم قیمت الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے سے نہ صرف سستی نقل و حرکت کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی مینوفیکچرنگ کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔
ملاقات میں ای ڈی بی کے سی ای او نے حماد علی منصور قائم مقام صدر کو ادارے کے کردار اور مینڈیٹ پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت قائم یہ ادارہ 1995 میں ملک کے انجینئرنگ شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: الیکٹرک بائیکس اور رکشوں پر 50 ہزار روپے کی سبسڈی، کیا عام صارف کو بھی فائدہ ہوگا؟
حماد علی منصور نے ای ڈی بی کی جانب سے صنعتی ترقی کے فروغ، برآمدات میں اضافے، تحقیق و ترقی، فنی مہارتوں میں بہتری اور انجینئرنگ شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے طویل المدتی اسٹریٹجک منصوبہ بندی، ٹیرف میں اصلاحات، صنعتی ترقی کے فریم ورک، آٹو موبائل اور الیکٹرک وہیکل پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جدت، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور افرادی قوت کی تربیت سے متعلق پالیسی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
قائم مقام صدر نے اس موقع پر انجینئرنگ شعبے کو معیشت اور صنعتی ترقی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے اس شعبے کی مکمل سرکاری سرپرستی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل افرادی قوت الیکٹرک وہیکل انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ ٹیرف ٹیکنالوجی حماد علی منصور صنعتی ترقی فریم ورک قائمقام صدر مملکت مینوفیکچرنگ یوسف رضا گیلانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آٹوموبائل افرادی قوت الیکٹرک وہیکل انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ ٹیرف ٹیکنالوجی حماد علی منصور صنعتی ترقی قائمقام صدر مملکت مینوفیکچرنگ یوسف رضا گیلانی الیکٹرک بائیکس حماد علی منصور صنعتی ترقی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔