مسلح افواج جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو تیزی سے ڈھال رہی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور ٹامیوالی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اس وقت ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں جبکہ جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی بڑے پیمانے کی تربیتی جنگی مشق اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو کا مشاہدہ کیا، جہاں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے مشقوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دورِ حاضر میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے اور مستقبل میں ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی صلاحیتیں روایتی جسمانی تدابیر کی جگہ لیں گی۔ ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے ذہنی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں جس میں انوویشن اور انڈیجینائزیشن کو بنیادی ستون کی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا جو جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس، انڈیجینائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بہاولپور گیریژن آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے ان کا استقبال کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسلح افواج انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔