فیصل آباد، منکی پاکس کے2 مزید مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
فیصل آباد(نیوزڈیسک) منکی پاکس کےکیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید دو افراد میں علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں منکی پاکس کاخطرہ بڑھتا جا رہا ہے،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو مشتبہ مریضوں کو میڈیکل ایمرجنسی سے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں میں ایک گھریلو خاتون جبکہ دوسرا فیکٹری ملازم شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اب تک منکی پاکس کے مجموعی طور پر 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے دورانِ علاج ایک مریض دم توڑ چکا ہے جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر معمولی بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔