data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے میں خاتون کے خاوند کو حراست میں لینے اور تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ڈی آئی جی کی جانب سے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات ہوں گی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا، انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی؟، اس کی بھی جانچ ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق اے آئی بی کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تحقیقات کی روشنی میں افسوس ناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔علاوہ ازیں لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس کی ذمے داریوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔نئی ذمے داریوں کے تحت ٹریفک وارڈنز بغیر ڈھکن گٹر اور مین ہول ڈھونڈیں گے، ٹریفک وارڈنز بغیر ڈھکن مین ہول اور گٹروں کی تصاویر بنا کر رپورٹ پیش کریں گے۔ٹریفک پولیس کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کر دیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تمام وارڈنز اپنے ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ڈھکن گٹروں کی نشان دہی کریں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار