پنجاب، پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
صوبہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم کردی گئی۔
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دے دیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے، اتھارٹی فوڈ سیکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا، جدید لیب نہ ہونے سے برآمدکنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ خواتین سائنس دانوں کے لیے تعمیر ہاسٹل کا افتتاح کیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔