پنجاب سے بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع، تمام داخلی راستے بند
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ڈیرہ غازی خان:
بلوچستان میں خراب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام زمینی راستے بند کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی اہم شاہراہیں براستہ فورٹ منرو اور تونسہ سے موسیٰ خیل روڈ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور موجودہ حالات کے باعث کیا گیا ہے، جس کے تحت عارضی طور پر مسافروں کو ڈیرہ غازی خان کے راستے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیںبلوچستان حملوں میں بھارت ملوث ہے، وزیر داخلہ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں بواٹہ اور سخی سرور کے مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر روک دی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک یہ پابندیاں برقرار رہیں گی، تاہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
راستوں کی بندش سے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :