data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے ,,جینے دو کراچی مارچ ،،کے سلسلے میں قیوم آباد ،کورنگی غربی ،بھٹائی کالونی ،پی اینڈ ٹی سوسائٹی، کورنگی نمبر دو ،سیکٹر 31ڈی ،زمان ٹائون ،کھڈی ایریا‘ کے ایریا ،کورنگی ساڑھے پانچ ،چراغ ہوٹل ،لانڈھی نمبر چھے ،بابر مارکیٹ ،ٹو سی ایریا ،بلال کالونی ،عوامی کالونی ودیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ جینے دو کراچی مارچ کے سلسلے میں تیار کیئے گئے فلوٹ نے بھی کورنگی لانڈھی کی اہم شاہراہوں اور ٹی پوائنٹ‘ بازاروں اور مارکیٹوں میں گشت کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ،نائب امیر منصورفیروز ،سیکریٹری انجینئر نوید اختر ،قاری منصور احمد ودیگر نے خطاب کیا ۔جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے گھر گھر جا کر عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمینوں، کونسلرزاور ذمہ داران نے بابر مارکیٹ‘ لانڈھی ہول سیل مارکیٹ‘ کورنگی کے ایریا مارکیٹ‘ کورنگی چھے مارکیٹ‘ موبائل مارکیٹ کورنگی نمبر چار‘ کورنگی ساڑھے تین مارکیٹ ،کورنگی نمبر دو مارکیٹ،کورنگی کے ایریا،بلال کالونی مارکیٹ،بھٹائی کالونی مارکیٹ اور قیوم آباد مارکیٹ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور انھیں جینے دو کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ جماعت اسلامی

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی